Baaghi TV

Tag: دورہ

  • عمران خان کا  دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

    عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ آفس لاہور پہنچ گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کاخیرمقدم کیا.چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی.

    عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارکباد دی ، چودھری پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا ،عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی. وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

    عمران خان نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،

    عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    زرائع کے مطابق عمران کان نے چوہدری پرویزالہی کی ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل، صوبے کی انتظامی صورتحال اور آئندہ ترجیحات پر مشاورتکی گئی.تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف سے نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، نومنتخب ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی بھی ملاقات کریں گے،عمران خان مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پنجاب کابینہ کے لئے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

  • 31ویں سینئر مینجمنٹ کورس (NIM) کے 12 رکنی وفد کا پی آئی ڈی لاہور کا دورہ

    31ویں سینئر مینجمنٹ کورس (NIM) کے 12 رکنی وفد کا پی آئی ڈی لاہور کا دورہ

    سینئر فیکلٹی ممبر کی قیادت میں 31ویں سینئر مینجمنٹ کورس (NIM) کے 12 رکنی وفد نے آج ریجنل انفارمیشن آفس پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل، پی آئی ڈی، لاہور نے سب کو خوش آمدید کہا اور حکومتی پالیسیوں اور پروجیکشن کے حوالے سے وزارت اطلاعات کے متحرک کردار کے ساتھ لوگوں کی عام بیداری کے لیے بنیادی سطح پر کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

    ڈی جی نے بتایا کہ پی آئی ڈی لاہور تمام علاقائی دفاتر میں مصروف ترین ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ زیادہ تر میڈیا اداروں (پرنٹ اینڈ الیکٹرانک) کے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہیں۔

    مزید برآں، اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ وزارت اطلاعات ونشریات واحد حکومتی وزارت ہے جسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر حکومت کے وژن اور موقف کو فروغ دینے کے لیے حساس کام سونپا گیا ہے۔

    بعد ازاں پی آئی ڈی لاہور کی گہرائی سے کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت اٹھائے گئے نئے اقدامات یعنی میڈیا کے ساتھ کام کے رابطے کو مضبوط بنانے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ مرکزی دھارے اور علاقائی دونوں تنظیمیں، سرکاری میڈیا کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کے طریقہ کار کا تعارف وغیرہ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    ایک طویل سوال و جواب کے سیشن کے بعد شیلڈز کا تبادلہ ہوا – جس کے بعد آنے والے وفد کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔

  • چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

    چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

    پنجاب حکومت کا راجن پور کچہ کے علاقہ کی بحالی و جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کے بڑوں، چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ کیا. دونوں افسران نے فرنٹ لائن پر روجھان کچہ پکٹ بہار ماچھی اور پکٹ بستی دولانی اور اندورنی علاقوں کا دورہ کیا، فیلڈ میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او راجن پور نے کچہ میں امن و امان کی صورتحال پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ۔

    آئی جی پنجاب کو کچہ کے علاقہ میں 17 نئی پولیس پکٹس کے قیام اور کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر بریف کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر کے مستقل سدباب کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان اپنانے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔

    بنی گالہ فائرنگ کیس: عدالت نے ٹائیگر فورس اہلکار کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ لنڈ گینگ ، سکھانی گینگ سمیت تمام منظم گینگز اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی جلد گرفت میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے کچہ میں سرگرم کریمنل گینگز کے خلاف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم دیا،کچہ کے علاقوں میں پولیس کی رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے نئی روڈز اور پل بنائے جائیں گے ۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خطرناک گینگز کے مستقل خاتمے کیلئے سندھ اور بلوچستان کی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا،کچہ پولیس پکٹس کو مستقل پولیس پوسٹس کا درجہ دیا جائے گا، کچہ کے علاقوں کے افراد کو روزگار کی فراہمی اور پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے عمر اور تعلیم میں رعایت کی شرائط پر غور کیا جا رہا یے،آئی جی پنجاب نے کچہ میں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات بھی کی اورفرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

     

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

     

    اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں،کچہ میں تعینات پولیس فورس کی فلاح اور ویلفیئر کے لیئے اسپیشل پیکج لایا جائے گا،کمشنر ڈیرہ غازیخان خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کچہ کے علاقوں میں بنیادی سہولیات سکولز ، ہسپتال اور انفرا سٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی، چیف سیکرٹری پنجاب نے کچہ کے علاقوں میں سڑکوں ، سکولز اور ہسپتالوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،کچہ کے مقامی افراد کی بحالی اور جرائم سے دور رکھنے کے لیے انہیں سرکاری اداروں میں نوکریاں دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے روجھان سنٹر آف ایکسیلنس اور ایس ڈی پی او آفس روجھان کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سمیت پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے.

  • ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان منحرف اراکین اسمبلی کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کی مہم چلانے کے لیے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کوڈی سیٹ کر دیا تھا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں ضمنی انتخاب ہو گا، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔

    چار سیٹوں پر الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے، وہ چار حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان لاہورکے چار حلقوں پی پی 168, 167, 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

    دوسری طرف لاہور کے چار صوبائی حکومتوں کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر 42 امیداروں ضمنی انتخاب میں مد مقابل ہیں، پی پی 158 میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں یہاں ن لیگ نے رانا احسن اور پی ٹی آئی نے میاں عثمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 167 میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی سے شبیر احمد گجر سمیت گیارہ امیدوارمد مقابل ہیں۔

    پی پی 168 میں کل 9 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں،اس حلقہ میںمسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی کے امیدوارنواز اعوان سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہوگا، پی پی 170 میں کل 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا،اس حلقہ سے محمد امین ذوالقرنین مسلم لیگ ن کے امیدوارہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ملک ظہر عباس کوپارٹی ٹکت دیا ہے.

    چاروں صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،تحریک لبیک پاکستان سمیت متعدد امیدوار میدان میں ہیں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگئی۔

  • پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا دورہ پاکستان مختصر کردیا ہے۔ جرمن وزیرخارجہ نے پاکستان میں اپنی بقیہ تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

    پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنےوالی جرمن وزیر خارجہ کو یونان اور ترکی بھی جانا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں جرمن وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی۔

    اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جرمنی کی وزیر خارجہ کو دورۂ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، جرمنی پاکستان کا یورپی یونین میں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور خود میں دہشت گردی کا شکار ہوا ہوں، امید ہے افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے گی، ہمیں افغانستان سے مزید مہاجرین کی آمد کا خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 97 فیصد لوگ خط غربت کے نیچے جا رہے ہیں، افغان حکومت کو عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، افغانستان سے انہیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ترجیح پاکستان کی معاشی سفارتکاری کا فروغ ہے، ہماری توجہ ٹریڈ، ناٹ ایڈ پر مرکوز ہے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ یوکرین پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، تمام تنازعات کو بالآخر بات چیت سے ہی حل ہونا ہوتا ہے، ہم روس یوکرین جنگ کے مذاکراتی حل پر زور دیتے رہیں گے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے چین اور دنیا کے درمیان سفارتی تعلقات شروع کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے باعث دو طرفہ بات چیت کا عمل متاثر ہوا ہے، بھارت اب ایک ہندوتوا انڈیا ہے، بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات بات چیت کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

    نیوز بریفنگ میں جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ افغان صورت حال سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، خواتین کی حقوق معاشرے میں اہمیت کے حامل ہیں، افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے۔

    جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کی ہے، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعے ہونا چاہیے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے

    لاہور: پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے ،وزیراعظم عمرا ن خان پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے اہم امور پر مشاورت کی جائےگی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہی کی ملاقاتیں ہوں گی اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    ترکی میں لوگ جمع ہو کرعمران خان کی زندگی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    لاہور کے دورہ کے دوران وزیراعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کارکنان کے ساتھ افطاربھی کریں گے افطار کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

    اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ :سندھ بار نے ڈپٹی اسپیکراورصدر کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست…

    عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان وزیراعلیٰ آفس

  • "آجاؤخان جی تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”روسی صدرکی دعوت :وزیراعظم عمران خان کا تاریخی دورہ روس

    "آجاؤخان جی تہانوں اکھیاں وڑیکدیاں”روسی صدرکی دعوت :وزیراعظم عمران خان کا تاریخی دورہ روس

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کریں گے، وزیراعظم روس کا دوطرفہ دورہ کرنے والے 23سال میں پہلے وزیراعظم ہونگے، وزیراعظم عمران خان دورہ روس، روسی صدر پیوتن کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی انکے ہمراہ جائے گا، دورہ روس فروری کے آخر میں کیا جائے گا، دورہ سے متعلق حتمی شیڈیولنگ کا سلسلہ جاری ہے،
    دفتر خارجہ کے ذرائع نے ڈیلی ٹائمز کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں روس کا تاریخی دورہ کرنے والے ہیں تاکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی جا سکے۔

    ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں معیشت، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

    وزیراعظم دورہ روس میں دوطرفہ تعلقات، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن جسے اسٹریٹجک اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ بھی کہا جاتا ہے ، جو پہلے نارتھ ساؤتھ پائپ لائن کے نام سے جانا جاتا تھا، بھی بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہوگا اور توقع ہے کہ ماسکو میں دونوں فریقین کے درمیان وفود کی سطح کے دوران اس منصوبے پر عمل درآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ 2.5 بلین ڈالر کا پائپ لائن منصوبہ کراچی اور گوادر کے مائع قدرتی گیس (LNG) ٹرمینلز سے بڑے شمال وسطی شہر لاہور تک ہر سال 12.3 بلین کیوبک میٹر (bcm) قدرتی گیس کی ترسیل کو محفوظ بنائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان 1970 کی دہائی کے وسط سے شروع کیا جانے والا پہلا اتنے بڑے پیمانے پر اقتصادی اقدام ہوگا۔

    اگرچہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف سطحوں پر تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے لیکن 2003 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دورہ ماسکو کے بعد سے یہ وزیراعظم عمران خان کا پہلا دورہ ہوگا۔اس پس منظر میں اس دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے جس سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی نئی شروعات متوقع ہے۔

    حالیہ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن دونوں نے بھی اپنے تعاون کو مزید تقویت دینے پر اتفاق کیا۔

    دفتر خارجہ کے ذرائع نے یقین ظاہر کیا کہ روسی صدر کا رواں سال کے آخر تک دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے جو دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ ہوگا اور اسے مزید بلندی کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی۔

    خیال رہے کہ آخری بار کسی پاکستانی وزیراعظم نے دو طرفہ دورہ روس سنہ 1999 میں کیا تھا،سابق صدر آصف علی زرداری نے بطور صدر آخری مرتبہ روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا جو سنہ 2011 میں ہوا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

    وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئےکرکٹ گرائونڈ کا دورہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گرائونڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور گرائونڈ کے اطراف درخت لگانے کی ہدایات دیں گراونڈ کے دورے کے دوران عمران خان کے ساتھ معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان سے گرائونڈ میں کھیلنے کیلئے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی، وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی متعدد بار اس گرائونڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

    کھلاڑی مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے ۔ وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ‏اسلام آباد میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب‏ ہوئی تھی جس میں ا 6 ہزار اتھلیٹس اور نوجوان جناح اسٹیڈیم میں موجود‏ تھے،وزیراعظم عمران خان نے جناح اسٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اسپورٹس نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہے ،جب کھیل کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں تو ہار اور جیت کا طریقہ سیکھتے ہیں ،دلبرداشتہ ہوکر شکست تسلیم کرنا ہی اصل ہا ر ہے،مشکل وقت میں مقابلہ کرنے والا گھبراتا نہیں ،اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے 70فیصد پاکستانی 30سال کے عمر سے کم ہے ،اسپورٹس انسان کی صحت کے لیے اہم ہے ،ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے کھیل کےمیدان آباد کرنے ہیں ،

    تقریریں اچھی کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا،اسد عمر

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے 300 کھیل کے میدان بنائے ہیں ،کھیلوں سےانسان کومشکلات سے لڑنا آجاتا ہے،زندگی کے 21 سال انٹرنیشنل اسپورٹس گراؤنڈزمیں گزارے،نئی اسپورٹس کمیٹیوں میں تبدیلی کردی ہے،اسپورٹس کمیٹیوں سے مافیاز نکال دیئے ہیں،‏نیوزی لینڈمیں 22 کروڑ آبادی والے پاکستان سے زیادہ گراؤنڈز ہیں، خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے 300 گراؤنڈ بنا چکے ہیں،کھیل کے میدان میں آپکو جیتنا آتا ہے اور ساتھ ہی آپ ہار کا مقابلہ کرنا بھی سیکھتے ہیں لیکن یاد رکھیں ہارتا وہ ہے جو ہار مان کر دلبرداشتہ ہو جاتا ہے کھلاڑی مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے۔

    یونیورسٹی آف نارووال میں 86 خاندانوں کامعاشی تحفظ کیوں ضروری؟

  • نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ

    نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ

    نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر نے معززمہمانوںکاکلب آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مینارٹیزکوپاکستان میں برابر کے حقوق حاصل ہیں اور وہ بطورپاکستانی شہری ملک وقوم کی ترقی میں اپنابھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔ مینارٹیزوفد میںشامل خالد شہزاد ، آصف عقیل ، ڈاکٹر آئرہ اندریاس ، شہزاد فرانسس ، حبقوق گل اور ایڈوکیٹ عاطف نے کہاکہ کرسچئن میرج اور طلاق کے قانون پر حکومت نظرثانی کرے تاکہ مسیحیوں کو طلاق کی خاندانی پیچیدگیوں سے آزادی ملے۔ انھوں نے مزید کہاکہ سرکاری ملازمتوںمیں 5 فیصدجاب کوٹہ کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایاجارہا اس پر بھی توجہ کی ضرورت ہے ۔ وفد نے نومنتخب گورننگ باڈی کی کامیابی پر نیک تمناﺅں کا اظہارکیااور پھول پیش کئے۔

  • چیف آف دی نیول اسٹاف کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ

    چیف آف دی نیول اسٹاف کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فرائض اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی. امیر البحر نے ہیڈ کوارٹرز میں میری ٹائم ریسکیو کو آرڈی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا. نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں .