Baaghi TV

Tag: دھماکا

  • ناروے  میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا

    ناروے میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا

    کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کے داخلی حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق ناروے کی پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات تقریباً ایک بجے امریکی سفارت خانے کے احاطے کے قریب ہوا، دھماکا سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریب ہوا جب کہ دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

    پولیس کمانڈر مائیکل ڈیلی مائر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ابھی دھماکے کی نوعیت یا تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کسی شخص کی کارروائی لگتی ہے۔

    کسی بھی قوم کی مجموعی ترقی خواتین کو مساوی مواقع اور بامعنی شرکت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں،وزیراعظم

    واقعے کے عینی شاہد نوجوان کے مطابق وہ تین دوستوں کے ساتھ سفارت خانے کے قریب ٹیکسی کا انتظار کر رہے تھے، تین زوردار دھماکے ہوئے جس کی شدت اتنی تھی کہ زمین بھی ہل گئی جیسے ہی وہ ٹیکسی میں بیٹھے اور وہاں سے گزرے تو دیکھا کہ سفارت خانے کے سامنے کی سڑک دھویں سے گھری ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ ملزمان کا پتہ لگایا جا سکے پولیس نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فی الحال اس دھماکے کا مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملوں سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    پاکستانی انٹیلیجنس اطلاع نہ دیتی تو معلوم نہ ہوتا آئل ریفائنری پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا،سعودی وزیر دفاع

    واضح رہے کہ ناروے بھی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دینے والے ممالک میں شامل ہے،ناروے کے وزیر اعظم جونس گاہر اسٹور نے ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر کیے جانے والے جوابی حملوں کی بھی سخت مذمت کی تھی۔

  • کراچی کے سولجر بازار میں گیس دھماکا، 12 افراد جاں بحق

    کراچی کے سولجر بازار میں گیس دھماکا، 12 افراد جاں بحق

    کراچی میں گیس لیکج کے باعث عمارت میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صبح 4 بجے کے قریب سولجر بازار کے علاقے گل رعنا کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان میں دھماکے کے بعد عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا،ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقےکوگھیرے میں لےکر سکیورٹی سخت کردی اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل بھی موقع پر موجود ہیں اور ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،عمارت تین منزلہ ہے اور ہرفلور پر ایک کمرہ قائم ہے، تنگ گلیو ں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 12 لا شیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گیس دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، دھماکا گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین سےہوا جس میں اب تک 7 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں خاتون اور بچی کی لاشیں بھی شامل ہیں مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، چھوٹی عمارت کے لیے ہمارے پاس خاص آلہ ہوتاہے، آلے کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبہ ہٹایا ہے۔

  • اسلام آباد دھماکہ، مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کی شدید مذمت

    اسلام آباد دھماکہ، مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کی شدید مذمت

    اسلام آباد میں ایک امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے پر مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے واقعے کو انتہائی قابلِ مذمت قرار دیا ہے-

    ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا اور عبادت گاہوں پر حملے کرنا بدترین دہشتگردی ہے، جس کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا،ایسے سفاکانہ واقعات انسانی اقدار اور دینی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں،ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے وطنِ عزیز پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم یہ عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے واقعات قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو۔

    واضح رہے کہ جمعے کے روز ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے بعد ہوا، جس میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کو امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر روکا گیا، جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا واقعے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج اور تصاویر میں امام بارگاہ کے داخلی دروازے کے قریب لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دیں، جبکہ عبادت گاہ کے اندر اور باہر زخمی افراد مدد کے لیے پکار رہے تھے اس حملے پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جبکہ عالمی سطح پر بھی متعدد ممالک اور تنظیموں نے مذمت کی۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے مرکزی منصوبہ ساز سمیت چار سہولت کاروں کو خیبر پختونخوا میں رات گئے کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق متعدد اداروں نے مشترکہ تحقیقات کے بعد کارروائیاں کیں اور علی الصبح تمام مرکزی کرداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا اور داعش سے منسلک تھا، جس نے افغانستان میں تربیت حاصل کی۔ کارروائیوں کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئےدہشت گرد نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں متعدد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں اور بھارت کی جانب سے مالی معاونت کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

  • اسلام آباد امام بارگاہ خودکش حملہ آور کا بہنوئی کراچی سے، والدہ اسلام آباد سے گرفتار

    اسلام آباد امام بارگاہ خودکش حملہ آور کا بہنوئی کراچی سے، والدہ اسلام آباد سے گرفتار

    اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر میں وسیع کارروائیاں شروع کر دی ہیں –

    رپورٹس کے مطابق، خودکش بمبار یاسر ولد بہادر خان کے اہلِ خانہ اور معاونین کی اہم گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، بمبار کے بہنوئی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے بھائی کو پشاور سے حراست میں لیا گیا،ایک اہم سہولت کار کو نوشہرہ میں ہلاک کر دیا گیا، جب کہ سب سے اہم گرفتاری بمبار کی والدہ کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر کے گھر سے گرفتار کر کے تفتیش کے لیے منتقل کیا گیایہ کارروائیاں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کو ختم کرنے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات آئندہ سامنے آئیں گی۔

    دوسری جانب امام بارگاہ پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے 15 شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،13 شہداء کی نماز جنازہ جی نائن امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزراء طارق فضل چودھری، سردار محمد یوسف، راجہ خرم نواز، آئی جی اسلام آباد سمیت بڑی تعداد میں شہریوں اور تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔

    جنازہ گاہ کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، شہداء کے نماز جنازہ سیکرٹری جنرل نفاذ فقہ جعفریہ، امام جامعہ مسجد خدیجۃ الکبری علامہ بشارت نے پڑھائی۔ نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو تدفین کیلئے روانہ کردیے گئے دو شہدا کی نماز جنازہ امام بارگاہ جامع صادق میں ادا کی گئی جس میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔، آغا شیخ محمد شفا نجفی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں کی امام بارگاہ و مسجد جامعہ خدیجۃ الکبری میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 32 افراد شہید اور 162 زخمی ہوگئے تھے جن مین سے 29 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

    اسلام آباد بم دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 33 ہوگئی

    ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 33 ہو گئی،اسپتال ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال میں دھماکے کے بعد کل 149 افراد لائے گئے تھے جن میں 121 زخمی اور 28 لاشیں شامل تھیں۔

    رات بھر طبی امداد کے بعد زخمیوں کی تعداد 64 رہ گئی ہے جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک اور 9 افراد آئی سی یو میں ہیں،زخمیوں کا علاج سرجیکل وارڈ 1 اور سرجیکل وارڈ 4 میں جاری ہے، جبکہ پولی کلینک اسپتال میں 13 زخمی زیر علاج ہیں۔

  • اسلام آباد میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

    اسلام آباد میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

    اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

    کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی دیواریں اور چھت گر گئیں، زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، وا قعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں، جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے داخل کر لیا گیا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر نامعلوم افراد نے پیٹرول اسٹیشن کو آگ لگا دی ڈی آئی خان پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اسٹاف کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی، جبکہ پیٹرول پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد رقم بھی لوٹ کر لے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں ، دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

    افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہر نو میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے،جبکہ افغان حکام نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے روئٹرز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی،واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد منظرعام پر آئیں گی-

    عالمی خبررساں ادارے کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ زیادہ تر غیر ملکی باشندوں کی رہائش کے لیے جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے ابھی تک دھماکے کی نوعیت اور مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    گل پلازہ میں خارجی راستوں پر بھی دکانیں بنانے کا انکشاف

    گل پلازہ متاثرین کو عدالتوں اور متعلقہ فورمز پر مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے،کراچی بار

  • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا اور دلہن سمیت 6افراد جاں بحق

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا اور دلہن سمیت 6افراد جاں بحق

    اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلہان اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف موقع پر پہنچ گئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف نے بتایا کہ سلنڈر دھماکا شادی والے گھر میں ہوا جبکہ مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، دھماکے کی وجہ سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے۔

    انہوں ںے بتایا کہ گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے دھماکے کی وجہ سے دیگر 9 زخمی افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا،واقعے کے بعد پمز اسپتال میں الرٹ جاری کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد دی جا رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کا جلسے کے مقام پر یوٹرن، باغِ جناح میں ہی جلسہ کرنے کا فیصلہ

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق کے نائن یونٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق خود موقع پر موجود ہیں اور جاری ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران بھی ڈی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

    پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں، علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔

    مبشر لقمان کی 63ویں سالگرہ، کھرا سچ اور باغی ٹی وی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

  • روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین روز میں دوسرا دھماکا ہوا ہے جس میں ایک بار پھر سیکیورٹی افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت کے علاقے ییلیتسکایا اسٹریٹ میں زور دار دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی،یہ شخص پولیس گاڑی کے قریب آرہا تھا اہلکاروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بارودی مواد کا دھماکا کردیا،دونوں اہلکار سمیت ایک راہ گیر بھی مارا گیاعینی شاہدین نے بتایا کہ یہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

    روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ دونوں پولیس افسران کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسےروسی میڈیا کے بقول مارے گئے پولیس اہلکاروں کی شناخت 24 سالہ ایلیا کلیمانوف اور 25 سالہ میکسم گوربونوف کے طور پر ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ دھماکا اسی مقام کے قریب ہوا ہے جہاں پیر کے روز روسی لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف کار بم دھماکے میں مارے گئے تھےیہ بم سینئیر جنرل فائیل سروروف کی گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا اور اسے بھی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا تھا،وہ روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ماسکو میں بم حملوں میں ہلاک ہونے والے تیسرے اعلیٰ فوجی افسر تھے،اس کار بم دھماکے کے پیچھے یوکرین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا تاہم یوکرین کی جانب سے اس الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

  • خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید

    خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید

    خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے برقمبر خیل میں ان کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

  • کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا، خودکش بمبار نے خود کو  اڑا دیا

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا، خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں لک پاس کے مقام پر دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خودکش بمبار ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی پھٹ گیا دھماکے کے وقت لک پاس کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا دھرنا جاری تھا واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں گذشتہ روز بھی بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کراچی: کورنگی کریک میں زیر زمین گیس ذخیرے میں آتشزدگی، تحقیقات جاری

    پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا،دھماکے سے جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    تنگوانی: ایس ایچ او کی گاڑی پر ڈاکوؤں کا حملہ، دو گارڈ شدید زخمی