Baaghi TV

Tag: دھماکا

  • کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی

    کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی

    لاہور: چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے،دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس کے مطابق ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے تھے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی منتقل کر دیا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، ڈی پی او اور ضلعی افسران اطلاع ملتے ہیں دھماکے سے متاثرہ ٹرین میں پہنچ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

    مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکے کے بعد ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے نظر انداز کیا۔

  • بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکا ،متعدد افراد زخمی

    بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکا ،متعدد افراد زخمی

    بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں گلستان روڈ پر واقع پل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے کوئٹہ پولیس کے مطابق پل کے قریب ہونے والے دھماکے کی نوعیت فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

    ریسکیو ٹیمیں اور پولیس دھماکے کے مقام پر روانہ ہو گئی ہے۔

  • چین: کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکہ، 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی،8 لاپتہ

    چین: کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکہ، 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی،8 لاپتہ

    بیجنگ:چین کے شمال مشرقی علاقے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 34 شدید زخمی اور 8 افراد لاپتہ ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے لیاؤننگ کے پنجن شہر کے مضافات میں فیکٹری شٹ ڈاؤن میں مرمتی کام کے دوران کیمیکل پلانٹ میں کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش میں کمی

    https://twitter.com/OdNa_TaKa9l/status/1614602314387439616?s=20&t=Y9l2HRczN4FmJ_47BBidOQ
    پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا امدادی کاموں کے دوران پلانٹ سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 34 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور مقامی ماحولیاتی محکمہ علاقے میں ہوا کے معیار پر پڑنے والے اثرات کی نگرانی کر رہا ہے۔

    یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

    پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 8 ملازمین لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ فیکٹری میں ہی تھے تاہم ان کی باقیات کی تلاش جاری ہے دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

    حکام نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے چین میں کیمیکل پلانٹس میں اصول اور ضابطے کی پیروی نہ کرنے کے باعث اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

    برطانیہ:پولیس افسر کا 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف

  • سوات میں دھماکا، رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

    سوات میں دھماکا، رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

  • کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ہینڈ گرینیڈ دھماکہ ،دو اہلکار شہید دو زخمی

    کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ہینڈ گرینیڈ دھماکہ ،دو اہلکار شہید دو زخمی

    کراچی: پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ہینڈ گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کراچی کے مطابق دھماکا تقریباً 11:15 بجے ہوا ہینڈ گرینیڈ دھماکہ دوران انسپکشن ہوا دھماکے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر شہید جب کہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے شہید اور زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کا انسپکٹر مقتول کے کفن کا سودا کرنے لگا

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچے جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

    مدرسے میں چھ کمسن بچوں کے ساتھ استاد نے کی زیادتی

    ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے سے پولیس اہلکاروں نے دو دستی بم باہر نکالے تھے کہ ان میں سے ایک کی پن نکل گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا یہ کوت ایسی جگہ پر ہے جہاں دہشتگردی کا کوئی عنصر ظاہر نہیں ہوسکتا، اس اسلحے کا معائنہ کوت کے اندر ہی ہونا چاہیے تھا، اہلکاروں نے دستی بم باہر کیوں نکالے اس امر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    محرم اورجش آزادی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنایا سی ٹی ڈی نے ناکام

  • کراچی :گلستان کالونی میں دھماکا،موذن سمیت 9 افراد جھلس گئے

    کراچی :گلستان کالونی میں دھماکا،موذن سمیت 9 افراد جھلس گئے

    کراچی: لیاری کے علاقے گلستان کالونی صابری مسجد کے قریب سوئی گیس لائن میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مؤذن سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری مرزا آدم خان روڈ گلستان کالونی گلی نمبر 5 صابری مسجد کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی –

    آگ لگنے کی اطلاع پر ایمبولینسیں، پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی پہنچ گئیں اور جھلس کر زخمی ہونے والوں کوسول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا۔

    طبی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے صابری مسجد کے مؤذن قاری اختر 43 فیصد جھلسے ہیں، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق سوئی گیس کی لائن میں لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٓگ رات 12 بجے لگی تھی، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی،جب کہ فائربریگیڈ کی گاڑی ایک گھنٹے بعد پہنچی ۔ سوئی سدرن کا عملہ بھی تاخیر سے پہنچا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مسجد کے اطراف کے تمام گھر خالی کرا لیے گئے تھے۔

  • بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    بنگلا دیش: کمپنی میں خوفناک آتشزدگی سے 5 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلادیش کی مشترکہ کمپنی ’بی ایم کنٹینر ڈپو‘ میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں-

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

    فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ بی ایم کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی کے دوران دھماکا ہوا ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    مقامی میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے کہا کہ 100 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو اسپتال لایا جا رہا ہے دوسری جانب ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ہری پور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوچکے ہیں پولیس ترجمان سریندر سنگھ نے بتایا کہ کیمیکل فیکڑی میں آگ بوائلر کے پھٹنے سے لگی نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیاناتھ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا کہا کہ جو لوگ حادثے میں ہلاک ہوئے، ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ریاستی حکومت ہر طرح سے متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہے۔

    ہری پور کے مجسٹریٹ میدھا روپم نے کہا کہ دھماکے میں اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 19 زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔

    دوسری جانب جرمنی میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی جس کےنتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جنوبی جرمنی کی ریاست بویریا میں جمعہ کو ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہفتے کے روز پولیس کی جانب سے مزید ایک لاش برآمد کئی گئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی جبکہ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ تین افراد اب بھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ابتدائی طور پر ان کی تعداد 15 تھی تاہم یہ تعداد بڑھتے بڑھتے 40 تک پہنچ گئی ہے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 140 کے قریب مسافر سوار تھے-

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

  • کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا،1 خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی

    کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا،1 خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی

    کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر تقریباً 21 برس بتائی گئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکا کھارا در تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، سول اسپتال میں خاتون سمیت 12 زخمی پہنچائے گئے ہیں۔

    اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی

    خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں کراچی دہشتگردی کے نشانے پر ہے حالیہ دنوں میں پہلا دھماکا کراچی یونیورسٹی کے اندر 26 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین چینی شہریوں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس کے بعد 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا اور ایڈیشنل آئے جی کراچی اور کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ کو جائے وقوعہ پھچنے کی ہدایت کی-

    چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائےسیکریٹری صحت کو سول اور جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی-

  • انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ

    انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ

    موہالی: بھارتی پنجاب میں انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے –

    باغی ٹی وی : بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس کے اینٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا ہے انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر موہالی میں واقع ہے –

    ہندو انتہاپسند رہنماؤں کا دباؤ:مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کردی گئی

    بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس سے پیر کی شام ایک دھماکہ ہوا-

    رپورٹ کے مطابق دھماکہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہےتاحال کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں وزیر اعلی بھگونت مان اعلیٰ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔

    بھارت: قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب پولیس نے 1.5 کلو گرام بارود سے بھری ہوئی دھماکہ خیز ڈیوائس کو تحویل میں لے کر ناکارہ بنایا تھا اور ساتھ ہی دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت

  • جامعہ کراچی دھماکا: سہولت کاری کے شبے میں ایک طالبعلم زیرحراست

    جامعہ کراچی دھماکا: سہولت کاری کے شبے میں ایک طالبعلم زیرحراست

    کراچی: جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں سہولت کاری کے شبے میں تفتیشی حکام نے ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون بمبار کی سہولت کاری کے شبے میں گلشن اقبال سے ایک طالبعلم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    اداروں کیخلاف وال چاکنگ کرنے والا ملزم گرفتار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے طالبعلم کے قبضے سے کچھ غیر ملکی لٹریچر اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے جس سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے متعلق کچھ مواد بھی حاصل ہوا ہے جبکہ زیر حراست طالبعلم سے تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

    تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ زیر حراست شخص نے مبینہ طور پر خودکش حملہ آور خاتون کو ریکی کرنے میں سہولت فراہم کی تھی۔

    دوسری جانب سابق جامعہ کراچی کے سابق کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان نے گزشتہ روز جامعہ میں نصب کیمروں کی تفصیلی رپورٹ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کوجمع کروادی ہے۔

    کراچی،خاتون حملہ آور حملے سے ایک روز قبل بھی دھماکا کرنے گئی تھی،ویڈیو وائرل

    رپورٹ میں کہا گیا کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ چند سالوں سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر کیمروں کی تنصیب تھی جامعہ کراچی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمد ورفت کے لئے چار دروازے مختص ہیں جس میں سلور جوبلی گیٹ،شیخ زید اسلامک سینٹر، مسکن اور میٹرول گیٹ شامل ہیں جبکہ ایوب گوٹھ کی طرف سے صرف ایک گیٹ ہے جو صرف پیدل آمد ورفت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان تمام گیٹس پر چارچار کیمرے نصب ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں، اس کے علاوہ جامعہ کی مرکزی سڑکوں اور سٹرکوں سے متصل شعبہ جات پر بھی جگہ جگہ کیمرے نصب ہیں جس کے ذریعے سڑکوں کی کوریج کی جاتی ہے نصب کیمروں کی تفصیل کچھ یوں ہیں مسکن گیٹ پر چار کیمرے اس کے ساتھ ساتھ آئی بی اے بوائز ہاسٹل،کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، آئی بی اے کے مرکزی دروازے پر اور گیٹ نمبر ایک پر بھی کیمرے نصب ہیں اس کے ساتھ ساتھ فارمیسی چوک پر چار کیمرے نصب کیے ہیں۔

    جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح شعبہ ٹرانسپورٹ، ایچ ای جے، فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی، مسجد ابراہیم، سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر،کراچی یونیورسٹی کلینک، سیکیورٹی آفس، مجید ہوٹل،گرلز ہاسٹل، آزادی چوک، یوبی ایل بینک،مائیکروبائیولوجی، فارمیسی، ماس کمیونیکیشن اورمیٹروول گیٹ پرکیمرے نصب ہیں اورحادثے والےدن یہ تمام کیمرے فعال تھے ماسوائے فارمیسی چوک کےچارکیمروں کے اور آج تک حادثے سے متعلق ہونے والی پیش رفت ان کیمروں ہی کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ جات میں بھی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

    پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج

    ان تمام کیمروں کا الگ سے کوئی کنٹرول روم نہیں بلکہ ہر جگہ کاریکارڈنگ سسٹم وہیں نصب ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ جامعہ کا طویل رقبہ ہے مسکن گیٹ سے شیخ زید تک تین کلو میٹر کا طویل راستہ ہے اور اگراتنی لمبی تاروں کا سسٹم ڈالاجائے تو اس میں آئے دن خامیاں آتی رہیں گی جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر ریکارڈنگ کا نظام وضع کیا گیا ہےکیمروں کے فعال نہ ہونے اور کیمروں کی عدم تنصیب کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبریں پروپیگنڈا اور قیاس آرائیاں ہیں جامعہ کراچی ملک کی ایک بڑی اور نامور جامعہ ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنے ملک اور جامعہ کانام روشن کررہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں جامعہ کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور زیر گردش تھیں جس پر جامعہ کی انتظامیہ نے سابق سیکیورٹی انچارج سے رپورٹ طلب کی تھی۔

    یاد رہے کہ منگل کی دوپہر کراچی یونیورسٹی میں چین کے اساتذہ کو لے جانے والی وین کو خودکش بمبار نے دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں تین چینی باشندے اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

    کراچی یونیورسٹی دھماکہ،خودکش بمبار خاتون کی آخری ٹویٹ زیر بحث