Baaghi TV

Tag: راجہ ریاض

  • الیکشن کے بعد بھی عمران خان نے دو غلطیاں کیں، راجہ ریاض

    الیکشن کے بعد بھی عمران خان نے دو غلطیاں کیں، راجہ ریاض

    سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ بیماری کی وجہ سے میرے بیٹے نے الیکشن لڑا،

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے میرے مقابلہ میں 48 سو ووٹ لیے تھے،ان کی فیصل آباد کی تاریخ بچہ بچہ جانتا ہے، اس کی سیاسی حیثیت کا اندازہ لگا لیں, اس نے اپنے گھوڑے کے نشان پر الیکشن نہیں لڑا، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر ایسے جیتا میں تفصیل میں نہیں جاتا، کل جو پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، بطور پاکستانی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اب کہتے واپس لے لیا لیکن اب اس کی گنجائش نہیں رہ گئی، یہ کسی فرد کو قسط نہیں جاری پاکستان کو قسط جانی تھی،

    راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس سنہری موقع تھا، الیکشن کے بعد اپنے آپ کو ریویو کر لیتا اس نے دو غلطیاں کیں، الیکشن جیت کر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہاتھ ملاتا،دوسری غلطی خط والی کی، جو بات میں کہہ رہا پوری تحریک انصاف یہ بات کرے گی، موجودہ حکومت کو ریلیف دینا پڑے گا ورنہ ان کے لیے سیاست مشکل ہے، میں مسلم لیگ ن میں ہوں، ن لیگ کا ورکر ہوں پارٹی کے لیے کام کرونگا، انٹرنیشنل فورم سیاست کے وہاں بیشک دس خط لکھیں لیکن مالیاتی اداروں کو لکھنا مناسب نہیں،

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

  • سابق کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ میں خریدا گیا،راجہ ریاض

    سابق کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ میں خریدا گیا،راجہ ریاض

    فیصل آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہےکہ لیاقت چٹھہ کو آخری پوسٹنگ 5 کروڑ روپے لےکر عثمان بزدار نے دی تھی-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ لیاقت چٹھہ نے بہت بڑا الزام لگایا، ان کے ماضی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں،لیاقت چٹھہ نے 20 سال فیصل آباد میں نوکری کی،کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے، لیاقت چٹھہ کی جہاں بھی پوسٹنگ تھی کرپشن کی، ریٹائرمنٹ کے قریب پیسہ لےکر چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر جھوٹا الزام لگایا پی ٹی آئی کی عادت ہے جیت جاتے ہیں تو فیئر الیکشن، ہار جائیں تو الزامات لگاتے ہیں، پنڈی کےکمشنر کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے، امریکا کے شہر نیویارک میں اوور سیز کے ذریعے ان کو فلیٹ دیا گیا ہے لیاقت چٹھہ کا نام ای سی ایل پر ڈال کر انکوائری کی جائے، لیاقت چٹھہ کو آخری پوسٹنگ 5 کروڑ روپے لےکر عثمان بزدار نے دی تھی۔

    پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےگزشتہ روز بھی 9 مئی 2 کرنےکی کوشش کی مگر ناکام ہوئے، علی امین کو اس لیے نامزدکیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ 9 مئی میں ملوث ہے، ان کا ایجنڈا ہے پاکستان رہے یا نہ رہے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنایا جائےسیاسی قیادت ملک کو مستحکم بنانے اور مہنگائی کے خاتمےکے لیے مل کرکام کرے، پی ٹی آئی والے جہاں جاتے ہیں لوگوں کو خرید کر ایسے گھناؤنے کام کرتے ہیں، مولانا نےکہا تھا عدم اعتماد میں آپ ساتھ دیں بہت لوگ ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں نواز شریف نےکہا تھا اگر سادہ اکثریت ملی تو وزیراعظم بنوں گا، سادہ اکثریت نہیں ملی، نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کے لیے نامزدکیا، مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو پانچ سال پورے کرے گی۔

    جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

  • پی ٹی آئی کے کیمپ خالی پڑے ہیں، راجہ ریاض

    پی ٹی آئی کے کیمپ خالی پڑے ہیں، راجہ ریاض

    سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ووٹ کاسٹ کر دیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی ہے

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ لوگ بڑے زورو شور سے شیر پر ٹھپے لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کیمپ خالی پڑے ہیں، بانی چیئرمین کا مقدر جیل ہے اور وہیں رہیں گے،پنجاب میں بھی فیصل آباد میں بھی ن لیگ کلین سویپ کرے گی، پی ٹی آئی کے لگے کیمپ خالی پڑے ہیں، عمران خان کا مقدر جیل ہے اور وہ جیل میں ہی رہیں گے،

    فیصل آباد سے راجہ ریاض امیدوار تھے تاہم وہ الیکشن سے دستبردار ہو گئے تھے،راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ این اے 104 سے طبعیت کی خرابی کی وجہ سے دستبردار ہو رہا ہوں، حلقے کے مسائل پر کافی کام کر رہا ہوں ،اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے،شیر کے نشان پر میرا بیٹا راجہ دانیال الیکشن لڑے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کے بعد راجہ ریاض تحریک انصاف سے الگ ہو گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور اسکے بعد ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے،راجہ ریاض پیپلز پارٹی میں بھی رہ چکے ہیں،

    واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

  • راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی

    دستاویزات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر کے اثاثہ جات میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ پندرہ لاکھ باسٹھ ہزار نو سو پچپن روپے کا اضافہ ہوا،مالی سال 2023 میں چوالیس لاکھ بانوے ہزار ٹوٹل انکم ٹیکس جمع کروایا،راجہ ریاض چار کروڑ ستاسی لاکھ باون ہزار پانچ سو دس روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،راجہ ریاض کے پاس 205 کنال زرعی اراضی اور ایک پیپر مل ہے ،راجہ ریاض کی سال مالی سال 2023 کی انکم ایک کروڑ انچاس لاکھ اسی ہزار ایک سو اٹھاون ہے ،راجہ ریاض نے 2021 میں تین ہزار،2022 میں ایک لاکھ سترہ ہزار اور 2023 میں تین لاکھ تین ہزار زرعی زمین پر ٹیکس جمع کروایا

    گزشتہ تین سال میں راجہ ریاض نے یورپ کے تین ٹور کیے آخری ٹور آٹھ کا دن کا کیا جس کا سترہ لاکھ خرچہ ہوا،راجہ ریاض کے 2018 کی اثاثوں کی نسبت پانچ سالوں میں تین کروڑ اکہتر لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ،

    واضح رہے کہ عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کے بعد راجہ ریاض تحریک انصاف سے الگ ہو گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور اسکے بعد ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے، راجہ ریاض اب فیصل آباد سے ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

  • راجہ ریاض نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

    راجہ ریاض نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

    لندن: سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی: لندن میں راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی اس سے قبل راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نوازشریف کی واپسی اورالیکشن بھی موضوع ہوں گے آئندہ چنددنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں، ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے، جوفیصلہ ہوگا بتاکر جاؤں گا۔

    قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا

    دوسری جانب قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم اجلاس ہوا لندن میں ہونے والے اہم اجلاس میں ن لیگ کے قائد نوازشریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک،عطا تارڑاوراسحاق ڈارشریک ہوئےاعظم نذیرتارڑ اور امجد پرویز ملک نے نوازشریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو سابق وزیراعظم کو پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی-

    90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    قانونی ٹیم نے نواز شریف کوپاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوپاکستان واپسی پرمقدمات میں قانونی مسائل پرکوئی مشکلات درپیش نہیں ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا۔

    بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی، ٹِک ٹاک پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جرمانہ …

  • شاہ محمود قریشی  پی ٹی آئی کے لیے کام نا کرنے کے معاہدے کےتحت باہر ہیں،راجہ ریاض

    شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے لیے کام نا کرنے کے معاہدے کےتحت باہر ہیں،راجہ ریاض

    سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی معاہدے کے تحت باہر ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کےپروگرام میں گفتگومیں راجہ ریاض نےکہا کہ اسحاق ڈار اور شاہد خاقان کےنام بطور نگران وزیرا عظم زیر غور ہی نہیں آئے، وزیراعظم سے طے ہوا تھا کہ جب تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہوتا، سامنےنہیں لایا جائےگا، میں نےجو وعدہ کیا تھا پورا کیا ہوسکتا ہےکہ معاشی ماہرین کے نام نگران کابینہ میں ہوں، نگران وزیر خزانہ کوئی نہ کوئی معاشی ماہر ہی ہوں گے، میرا خیال ہےکہ نگران وزیرخزانہ ٹیکنوکریٹ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے، الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی یا نہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا،قریشی صاحب پی ٹی آئی کے لیےکام نہ کرنےکا معاہدہ کرکے باہر آئے ہیں، ان کا معاہدہ یہی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لیے کام نہیں کریں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں کچھ کہنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔

    یوم آزادی، قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی

    دوسری جانب نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ پر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے، دیکھنا ہو گا نگران وزیراعظم صاف شفاف انتخابات کرا پائیں گے نگران کابینہ کیسی کابینہ چنتے ہیں جو غیر جانبدار ہو انوار الحق کاکڑ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے آئے ہیں، نگران وزیراعظم سے توقعات وابستہ کرنا بری بات نہیں،انوار الحق آئینی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں تو جمہوری قدروں میں اضافہ ہوگا، نگران وزیراعظم کا آئینی کا م صاف شفاف الیکشن کرانا ہے۔

    مصر میں سکندر اعظم کا 2200 پرانا مجسمہ دریافت

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر صورت میں الیکشن میں حصہ لے گی، ن لیگ الیکشن آگے لے جانا چاہتی ہے ، الیکشن کے بارے میں مطلع ابرآلود دکھائی دے رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے فیصلے میں بہت سے نقائص موجود ہیں، اگر انوار الحق کاکڑ ماحول میں تبدیلی لاتے ہیں تو خوش آئند ہو گا۔

  • انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم،وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر میں اتفاق

    انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم،وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر میں اتفاق

    انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم،وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر میں اتفاق ہو گیا ہے

    باپ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ پاکستان کے نگران وزیراعظم ہونگے،وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا ہے،یہ نام میں نے دیا تھا وزیر اعظم نے اس پر اتفاق کیا ہے، کل تک نگران وزیراعظم حلف اٹھا لیں گے،کابینہ بنانے کا اختیار نگران وزیر اعظم کا ہے،چھوٹے صوبے کا غیر متنازع شخص وزیراعظم مقرر ہوا ہے،

    قبل ازیں راجہ ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہبا زشریف سے راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی،یہ دوسری ملاقات تھی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف کی ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کی تقرری پر حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا، انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق کر لیا گیا،وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی. وزیرِ اعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا،

    انوار الحق کاکڑ 2018ء سے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،وہ باپ کے اشتراک سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے،

  • صادق سنجرانی راجہ ریاض سے ملنے پہنچ گئے

    صادق سنجرانی راجہ ریاض سے ملنے پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے مابین ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ونگران سٹ اپ سے متعلق مشاورت کی گئی، ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صادق سنجرانی نے انھیں نگران وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج دوسری ملاقات ہونی ہے، کل ہونے والئ ملاقات میں راجہ ریاض نے چیئرمین سینیٹ کا نام بطور نگران وزیراعظم دیا تھا، اس حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ وزیراعظم بن سکتے ہیں، وہ جب چیئرمین سینیٹ بنے تو انہیں سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی وہ کسی کے لئے متنازعہ نہیں رہے،آج راجہ ریاض اور وزیراعظم کے مابین ہونیوالی ملاقات میں واضح ہو گا کہ راجہ ریاض کوئی اور نام دیتے ہیں یا صادق سنجرانی کے نام پر ہی ڈٹے ہوئے ہیں

    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں نہ صرف شامل ہوگئے بلکہ ان کا گھوڑا کافی آگے نظر آرہا ہے۔ ایک بڑا گھر بھی مان گیا ہے۔

    دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی حالات پر مشاورت کی گئی، نگران وزیراعظم کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی،صادق سنجرانی کی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہو چکی ہے،

    پیپلزپارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا ہے، تاہم آج وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات کے بعد بریک تھرو کا امکان ہے اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو تین دن کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا،پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو اگلے تین دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا اور الیکشن کمیشن اگلے دو دن میں نگران وزیراعظ‌م کی تقرری کر دے گا،

  • راجہ ریاض وزیراعظم ملاقات ختم، کل دوبارہ ملاقات طے

    راجہ ریاض وزیراعظم ملاقات ختم، کل دوبارہ ملاقات طے

    راجہ ریاض وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرنے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم نے آئین کی روشنی میں قائد حزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی تھی.ملاقات میں وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم قومی معاملے پر مزید سوچ بچار کے بعد کل، یعنی 11 اگست کودوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

    ملاقات کے بعد راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم سے مشاورت ہوئی،وزیراعظم سے اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی،نگران وزیراعظم کے نام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا، امید ہے نگران وزیراعظم کے لیے نام پر اتفاق ہو جائیگا،وزیراعظم نے کہا آپ میرے اور میں آپ کے ناموں پر غور کرتا ہوں، نام ایک دوسرے سے شئیر کر دئیے ہیں ،کل پھر ایک نشست ہوگی

    ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے مشاورت کی گئی،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے 3 ،3 نام نگران وزیراعظم کے لیے پیش کیے گئے ،راجہ ریاض جب وزیراعظم ہاؤس آ رہے تھے تو صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ نگران وزیراعظم کے لئے کتنے نام لائے ہیں، جس کے جواب میں راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں تین نام لے کر آیا ہوں،باخبر ذرائع کے مطابق راجہ ریاض نے وزیراعظم کو نگران وزیراعظم کے لئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی دیا ہے، ن لیگ کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لئے کون سا نام دیا گیا ہے ابھی تک سامنے نہیں آ سکا، تاہم میڈیا پر کافی نام گردش کر رہے ہیں

    پیپلزپارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا ہے، تاہم آج وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات کے بعد بریک تھرو کا امکان ہے اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو تین دن کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا،پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو اگلے تین دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا اور الیکشن کمیشن اگلے دو دن میں نگران وزیراعظ‌م کی تقرری کر دے گا،

    قبل ازیں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو خط لکھ دیا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو مشاورت کیلئے خط لکھ دیا، وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کو علم ہے صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے نگران وزیراعظم کا تقرر کیا جانا مقصود ہے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کو مشاورت کی دعوت دیتا ہوں خط میں وزیراعظم شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 224کا حوالہ بھی دیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات ہونی تھی تا ہم راجہ ریاض کی مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی،

    وزرا اور معاونین خصوصی کو دفاتر خالی کرنے کا نوٹیفکیشن
    دوسری جانب وفاقی کابینہ تحلیل ہونے پر کابینہ ڈویژن نے وزرا اور معاونین خصوصی کو دفاتر خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں 33 وفاقی وزرا اور 7 وزرائے مملکت تھے جبکہ 38 کی تعداد میں معاونین خصوصی تھی تھے جن کی مجموعی تعداد 78 بنتی ہے ان تمام حکومتی عہدیداران کو دفاتر الاٹ کئے گئے تھے جن کو اب کابینہ ڈویژن نے دفاتر خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

    مادر وطن کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی جانب لے کر جانا ہے،وزیراعظم
    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے عملے کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میرے لیے یہاں بہت اہم دن ہے، میں یہاں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے آیا ہوں عملے نے گزشتہ 16 ماہ میں وزیراعظم ہاؤس میں میری مدد کی،وزیراعظم ہاؤس اور آفس عملے نے حکومتی امور میں میری مدد کی یہاں گزرے 16 ماہ میری زندگی کا اثاثہ ہیں، پاکستان ہم سب کا پیارا وطن ہے، ہم سب پاکستان کی اجتماعی خدمت پر مامور ہیں، ہمیں آج قومی اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے مادر وطن کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی جانب لے کر جانا ہے،ہمارے بزرگوں نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، بدقسمتی سے قائداعظم کے بعد ہم راستے سے بھٹک گئے، ایک لڑی میں پروکر ہمیں پاکستان کی خدمت کرنی ہے، وقت آئے جب بھکاری پن کو ہم ہمیشہ کیلئے خدا حافظ کہیں گے،

    اچھے کام کرنے والے افسران ہمیشہ بے جا تنقید کا نشانہ بنے ، وزیر اعظم
    دوسری جانب وفاقی سیکرٹریزسے الوداعی ملاقات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کا عرصہ چیلنجز سے بھر پور تھا،عوام کی خدمت کی، پختہ سوچ ہو تو اتحادی حکومت بھی چل سکتی ہے مخلوط حکومت کے فائدے بھی ہوتے ہیں اور نقصانات بھی ،13جماعتوں کی حکومت ملک کے عوام کیلیے کچھ کرنے کیلیے میدان میں آئی ،آنے والی مشکلات کو ایک سبق کے طور پر یاد رکھوں گا مخلوط حکومت بہت اچھے طریقے سے چلائی گئی ،مشکل سے مشکل مسائل کے حل کیلیے راستے تلاش کیے ،اچھے کام کرنے والے افسران ہمیشہ بے جا تنقید کا نشانہ بنے ،یہاں موجود معزز افسران میں سے بعض کو میں ذاتی طور پہ جانتا ہوں جنہوں نے بڑی محنت اور اخلاص سے کام کیا صوبہ پنجاب میں 10 سال میرا ان سے رابطہ رہا ہے جنہوں نے محنت سے کام کیا بدقسمتی سے وہی نشانہ بنے بعض لوگوں کی تنقید کا۔

  • راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری

    راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ،جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ، عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے تحریک انصاف کےاراکین قومی اسمبلی کےاستعفوں کی منظوری پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔اسمبلی رولز کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ آ چکا ہے،پی ٹی آئی اراکین کی موجودگی میں راجہ ریاض کی تقرری غیر آٸینی ہے راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آٸی سے ہے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے اسمبلی کی مدت ختم ہونے والی ہے مگر سپیکر نے راجہ ریاض کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔استدعا ہے کہ عدالت اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسے قبل بھی درخواست دائر کی تھی جس پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے سپیکر کو درخواست دی تا ہم سپیکر نے درخواست نمٹا دی، جس کے بعد درخواست گزار دوبارہ عدالت پہنچ گیا

     راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت

     اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی