Baaghi TV

Tag: راجہ ریاض

  • اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف ایک بار پھر درخواست دائر

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف ایک بار پھر درخواست دائر

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    راجہ ریاض کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجہ ریاض غیر قانونی طور پر اپوزیشن لیڈر بنے ہیں ۔ اسمبلی میں تقریر کے دوران بھی راجہ ریاض نے بہت کچھ واضح کردیا ہے ۔عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک جواب بھی داخل نہیں کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو مراسلہ بھی لکھا گیا کہ تفصیلات فراہم کی جائیں ۔تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی جواب داخل کیا گیا۔عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری غیر آئینی قرار دے ۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسے قبل بھی درخواست دائر کی تھی جس پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے سپیکر کو درخواست دی تا ہم سپیکر نے درخواست نمٹا دی، جس کے بعد درخواست گزار دوبارہ عدالت پہنچ گیا

     راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت

     اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

  • اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست:پرویز اشرف نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست:پرویز اشرف نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

    لاہور: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پرویز اشرف نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنا جواب جعمع کراتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

    وفاقی حکومت اور دیگر فریقین نے جواب کیلئے وقت دینے کی استدعا کی عدالت نے حکومت کو آخری موقع دیتے ہیں کارروائی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت 28فروری تک ملتوی کر دی اور وفاقی حکومت سے 28 فروری کو دوبارہ جواب طلب کر لیا-

    آئی ایم ایف کا مستقل ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

    درخواست میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار نے کہا کہ راجہ ریاض کی تقرری غیر آئینی ہے ، عدالت راجہ ریاض کی تقرری کالعدم قرار دے-

  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرنوٹس جاری

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرنوٹس جاری

    لاہور ہائی کورٹ ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا عدالت نے اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کےلیے نوٹس جاری کردیئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کسی قانونی جواز دیئے بغیر درخواست نمٹا دی، اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر تعیناتی محض ارکان کی تعداد سے مشروط نہیں ہے، راجہ ریاض پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے اور اس جماعت سے الگ ہو چکے ہیں، راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسے قبل بھی درخواست دائر کی تھی جس پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے سپیکر کو درخواست دی تا ہم سپیکر نے درخواست نمٹا دی، جس کے بعد درخواست گزار دوبارہ عدالت پہنچ گیا

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

  • پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں تمام اداروں کو برباد کیا ،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ہوا ، میں عرصہ دراز سے اعلان بغاوت کرتا ہوں،عمران خان نے اپنے دور میں تمام اداروں کو برباد کیا، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی مہم کی مزمت کرتا ہوں، عمران خان کو کہا تھا عثمان بزدار تقرر وتبادلوں میں پیسے لیتے ہیں، عمران خان نے کہا عثمان بزدار کیخلاف ثبوت دیں،متعدد بار کہنے کے باوجود عمران خان نے کوئی ایکشن نہیں لیا، آج میں مطالبہ کرتا ہوں عمران خان سے بطور چیئرمین استعفیٰ لیا جائے، پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی، یہ الیکشن کمشنر بلکل صحیح کام کررہا ہے،مجھے اس الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں،

    راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک کیلئے فتنہ اور فساد ہیں، عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں 25 ہزار ارب قرض لیا،عمران خان دو نمبر آدمی ہے، ایک طرف امریکہ مردہ باد کہتا ہے ،دوسری طرف کے پی میں اس کے وزیر امریکی سفیر کو ریڈ کارپٹ دیتے ہیں اور اس سے گاڑیاں لیتے ہیں۔راناثنااللہ کیخلاف مقدمہ عمران خان کی ایما پر درج کیا گیا،بھارت اور اسرائیل سے پیسے لینے والا محب وطن کیسے ہوسکتا ہے؟ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عمران خان چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق  کیس کا تحریری حکم جاری

    اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق کیس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    عمران اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والےپچھتائیں گے۔ شیخ رشید

    لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر کو پابند کرے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلے کرے-

    عدالت نے تحریری حکم میں درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اسپیکر کس قانون کے تحت نان ممبر کو سن کر فیصلے کرے، جس پر درخواست گزار نے اپنے دلائل کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کیا –

    پنجاب: اراکین اسمبلی آج عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

    عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول ہائیکورٹ آفس پٹیشن کی کاپی اور تمام دستاویزات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے اسپیکر قومی اسمبلی اس پٹیشن کو ہی درخواست سمجھ کر فیصلہ کریں گے-

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف درخواست پر قانون اور اسمبلی رولز کے تحت 30دن میں فیصلہ کریں،اسپیکر اس حوالے سے بھی مشاورت کرے کہ درخواست گزار کو سننے کا موقع دینا ہے یا نہیں-

    بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،پرویز الہی

  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کا 30 یوم میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے اپوزیشن لیڈر اور اراکین باہر بیٹھے رہیں تو کام کیسے چلے گا۔ اسمبلی میں جائے بغیر اپوزیشن کیسے ہوئے ؟ راجہ ریاض کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا تو پھر انتخاب تو ہونا تھا اگر سپیکر کے سامنے ایک ہی امیدوار آئے تو قانون کیا کہتا ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب کےفوری بعد سپیکر اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا دن مقرر کرتا ہے۔ اگر سپیکر کے سامنے ایک ہی امیدوار آتا ہے تو اسی کا انتخاب ہوگا سپیکر نے قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس درخواست میں تو پٹیشنر رکن اسمبلی ہی نہیں کیا رکن اسمبلی نہ ہونے پرعام شہری اس طرح کی درخواست دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کیس میں میری درخواست کا سپیکر نے فیصلہ کیا

    قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    قومی اسمبلی کا اجلاس،ایوان میں وزرا اور ارکان کی عدم موجودگی پر وفاقی وزیر خورشید شاہ برہم ہو گئے

    جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کئے راجہ ریاض کو پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیراپوزیشن لیڈر تعینات کیا گیا۔ اراکین کے استعفے منظور نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا اکثریتی جماعت کاسٹیٹس موجود ہے راجہ ریاض کو حکومت اور موجود اپوزیشن کی ملی بھگت سے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔راجہ ریاض کی اہوزیشن لیڈر تعیناتی قوانین اور قواعد کے برعکس کی گئی ربڑ سٹیمپ اپوزیشن لیڈر کامقصد نیب، الیکشن کمیشن کی من پسند تعیناتیاں ہیں عدالت سپیکر قومی اسمبلی کوراجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کےعہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کرے

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نکال دیا گیا ،چئیرمین رانا تنویر مستعفیٰ

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نکال دیا گیا ،چئیرمین رانا تنویر مستعفیٰ

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے مطابق کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا ہے، جب کہ کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم

    چئیرمین پی اے سی رانا تنویر نے کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفی دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر اپنا مثبت کردار ادا کروں گا تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کے تحت ایشوز کو اجاگر کیا جائیگا قومی اسمبلی کےایوان میں دیگر اپوزیشن ارکان کو ساتھ لیکر چلوں گا ایوان میں اپوزیشن اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی۔

    نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا،خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے…

    یاد رہے کہ گزشتہ روز راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپنےکا غذات نامزدگی 16 اراکین کے دستخط کے ساتھ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے تھے جنہیں منظور کرتے ہوئے انہیں قائد حزب اختلاف بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

    آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز تبدیل،نوٹیفیکیشن جاری

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

    کام کے سوا کچھ نہیں ہوگا، باتیں کم زیادہ کام کریں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفد حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بننے پرمبارک باد دینے آیا تھا،ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے،بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات میں تمام معاملات طے ہو گئے ہیں،عمران خان پہلے تحریک عدم اعتماد کے لیے دعا کرتے تھے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی اب کیوں رو رہے ہیں ،انہوں نے تو آخری بال تک کھیلنا تھا اب وکٹ لے کر ہی بھاگ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ وفد میں شامل تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید یوسف علی گیلانی اور دیگر شرکاء نے وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ،ملاقات میں مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کا اعادہ کیا گیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا

    وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں رواداری اور احساس حقیقی سیاسی روایات ہیں۔ عہدے عارضی ہوتے ہیں۔انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے۔ آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں شروع ہو چکا ہے جہاں سے چار سال پہلے منقطع ہوا تھا۔ وقت کم ہے، دن رات کام کرنا ہوگا۔ دوستوں کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے۔ہم سب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہو کر کام کر رہے ہیں۔

    سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق۔ خواجہ عمران نذیر ۔عطا اللہ تارڑ ۔عمران گورایہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز فیصل آباد میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے وزیر اعلی حمزہ شہباز فیصل آباد میں ہسپتال کا بھی دورہ کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ جائیں گے اور ان کی سے ملاقات کریں گے

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کریں گے

    عمران خان نے کہا تھا کہ منحرف اراکین کے بچوں سے کوئی شادیاں نہیں کرے گا لیکن فیصل آباد سے منحرف ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خان کے بیٹے کی شادی ہوگی اورآج دعوت ولیمہ ہے جس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف شرکت کریں گے

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”491087″ /]

    دوسری جانب ‏وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کا صوبے کے مخلتف اضلاع کے دورے کا پلان تیارکر لیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر اضلاع کے دورے کریں گے وزیراعلی پنجاب عوامی مقامات پر مسائل و سہولتوں کا جائزہ لیں گے، وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ‏کام کے سوا کچھ نہیں ہوگا، باتیں کم زیادہ کام کریں، پنجاب میں بےشمار مسائل ہیں سب کو ٹھیک کریں گے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

  • ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی سائل ہی نہیں:ہمیں کوئی منانے ہی نہیں آرہا:راجہ ریاض کا پیغام

    ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی سائل ہی نہیں:ہمیں کوئی منانے ہی نہیں آرہا:راجہ ریاض کا پیغام

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہماری عمران خان سے ذاتی کوئی دشمنی نہیں،پالیسیوں سے اختلاف ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 6 ماہ پہلے وزیراعظم کو کہا تھا پنجاب میں ڈی سی، اے سی کا عہدہ بک رہا ہے۔ عثمان بزدار اپنا سامان باندھ رہے ہیں، خان صاحب نے تو پہلے ہی سامان باندھا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا میں ایک بھی قابل آدمی نہیں جو کسی ناراض ممبر کو منالیتا، ہماری عمران خان سے ذاتی کوئی دشمنی نہیں، پالیسیوں سے اختلاف ہے۔ وزیراعظم کے پاس ایک بھی بندہ جہانگیرترین جیسا نہیں۔ ایک وقت تھا ہم خان صاحب کی منتیں کرتے تھے، آج جہانگیرترین ہوتے تو ناراض لوگوں کو منا لیتے۔

     

    ادھراطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تیاریوں کے پیش نظر عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیاسی کمیٹی کو اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی ٹیم نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔

    حکومتی رہنماوں بشمول اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل وفد نے ایم کیو ایم ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔

  • ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل ازوقت رسوائی شروع”تم کتنی پارٹیاں بدلوگے”راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع

    ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل ازوقت رسوائی شروع”تم کتنی پارٹیاں بدلوگے”راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع

    فیصل آباد ؛ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل از وقت رسوائی شروع ہوگئی:راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع ،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں عوام نے ان کی تصویریں اور پوسٹر نذر آتش کردیے ۔

     

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض کے خلاف ان کے انتخابی حلقے میں ’ووٹ فروش‘ اور ’تم کتنی پارٹیاں بدلوگے‘ کے نعروں والے پوسٹر بھی لگ گئے جب کہ ضلع کونسل چوک پر مظاہرین نے راجہ ریاض کی تصاویر اور پوسٹروں کو نذر آتش کیا اور راجہ ریاض کے خلاف نعرے بھی لگائے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے اطراف میں بھی پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ، جن میں ’پی ٹی آئی کے ووٹوں سے جیتنے والے استعفیٰ دو‘ کے مطالبہ کیا گیا ہے ۔

     

     

    ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی ہیرو لگنے لگے ، سابق وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ منحوس تبدیلی سے نجات کے لیے ضمیر کی پرواہ کیئے بغیر نوازشریف کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی ہیرو ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مصنوعی اکثریت کھوچُکی ہے ، متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے کہ ریاستی طاقت استعمال کی گىئی تو ایسا کرنے والے اہلکار قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے ، حکومتی بدمعاشی کا سامنا کرنے کے لیے سب تیار ہیں ۔

     

    مسلم لیگ ن کے رہنماء نے پی ٹی آئی کو مافیا گینگ اور وزیراعطم عمران خان کو ان کا چیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جبری بھرتی کے تحت لوگ توڑے گئے ، حکومت چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ آنے والے ضمیر کے قیدی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، پی ٹی آئی کے 10 اراکین اسمبلی نے جھوٹ اور ماراماری کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ، ابھی اور آوازیں اٹھیں گی کس کس کو روکو گے۔

    دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سندھ ہاؤس میں موجود اراکین کے سامنے آنے پر حکومتی ردعمل آگیا ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے ، انہوں نے کہا کہ خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں ، پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ، اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کارروائی کرنی چاہیئے ۔