Baaghi TV

Tag: راجہ پرویز اشرف

  • راجہ پرویز اشرف کا ڈرگ کیس ویڈیو پرشدید ردعمل

    راجہ پرویز اشرف کا ڈرگ کیس ویڈیو پرشدید ردعمل

    رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈرگ کیس سے متعلق ایک ویڈیو پر شدید ردِعمل دیاہے۔

    دو روز قبل سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک مبینہ ڈرگ ڈیلر خاتون نے راجہ پرویز اشرف کا نام لیا تھا، تاہم بعد ازاں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اس سے زبردستی یہ بیان دلوایا گیا، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ آخر کس بنیاد پر ان کا نام اس معاملے میں لیا جا رہا ہے،کسی بھی مقدمے کی مکمل تحقیقات سے قبل اسے سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر اچھالنا مناسب نہیں، ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے اسے مجرم قرار نہ دیا جائے اور کسی فرد کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ ملزمان کو عدالت میں پیشی سے پہلے میڈیا کے سامنے نہ لایا جائے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سوال اٹھایا کہ کیا سائبر کرائم سے متعلق اداروں کو جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے؟اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پورا ایوان راجہ پرویز اشرف کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ اسپیکر ایاز صادق نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ منشیات نوجوانوں اور بچوں تک پہنچانے میں کون لوگ ملوث ہیں۔

  • سپریم کورٹ کا  راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپنے خلاف آبزرویشنز حذف کرانے کی اپیل پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کی اپیل منظور کر لی ،سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف آبزرویشنز دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے،اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کرے، امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل جج نے 2012 میں سخت آبزرویشنز دیں،نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا، کسی شخص کے خلاف انکوائری کی سطح پر آبزرویشنز دینے میں احتیاط کرنا چاہئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012 میں گوجر خان کی سڑک کیس میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز دی تھیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راجہ پرویز اشرف کو سڑک کے ٹھیکے کے کیس میں بدنیت اور کرپٹ قرار دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس پر نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا.

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • پاکستان عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے،راجہ پرویز اشرف

    پاکستان عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے،راجہ پرویز اشرف

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےاسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی،

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےمظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےا اسرائیل بمباری سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیل کے جانب سے فلسطین میں بیہیمانہ جارحیت کی شدید مذمت کی

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر انسانی جارحیت کسی طور قابل قبول نہیں ہے، پاکستانی عوام کے دل بھی فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کی عوام فلسطینیوں کے جانی نقصان پر بہت افسردہ ہے،مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کی ہمت حوصلے اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں،عالمی برادری اور یو این فوری جنگ بندی کے لیے موثر اقدامات کرے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہم بھی فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان فلسطین عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے،

    فلسطینی سفیر نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا، فلسطینی سفیر نے اسپیکر کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے جذبات اور احساسات کے اظہار کو سراہا۔اسپیکر نے فلسطینی سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • گوجر خان:مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    گوجر خان:مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    گوجر خان یونین کونسل سکھو میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا۔

    باغی ٹی وی: سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سکھو حاجی یاسین خواجہ اپنے قافلے کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل سکھو کا دورہ کیا، اس موقع پر خرم پرویز راجہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے رہنما مسلم لیگ ن و سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سکھو حاجی یاسین خواجہ، چوہدری ناصر مقبول سابق کونسلر چک دولت، رضوان احمد کیانی چک مسلم نے ملاقات کی ملاقات میں حلقے سے متعلق سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ن لیگی وفد نے اپنی پارٹی سے سیاسی وابستگی ختم کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کا ڈگری کالج منگھوٹ گوجر خان میں بس سروس کا افتتاحاسپیکر قومی اسمبلی نے کالج کے لیے بسوں کی چابیاں کالج کی پرنسپل کے حوالے کیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان کے علاقہ منگھوٹ میں وومن ڈگری کالج کے لیے بس سروس کا افتتاح کر دیا۔

    سپیکر نے ڈگری کالج منگھوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی پک اینڈ ڈراپ کے لیے بسیں اور ہائی ایس وین فراہم کر دی گئیں۔ بسوں کی فراہمی سے جڑواں قصبوں سے آنے والی طالبات کو درپیش سفری مشکلات حل ہوں گی۔ اسی سال یہاں یونیورسٹی کی کلاسز شروع ہوں گی اور طالبات پہلے سے زیادہ دل لگا کر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی۔

    اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا سنجے دت گرفتار

    اسپیکر نے کہا کہ گوجر خان اور خطہ پوٹھوار میں تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ جدید تعلیم سے آراستہ خطہ پوٹھوار کئی دہائیوں سے میرا خواب تھا۔ ہم اپنے نوجوان بچوں اور بچیوں کو بڑے شہروں میں بھیجنے کی بجائے گوجر خان میں ہی تعلیم دیں گے۔

    اسپیکر نے گوجر خان میں ترقی کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں گوجر خان کی عوام کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہوں۔ گوجر خان میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر و دیگر شعبوں کی ترقی و عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام کیا ہے۔ سوئی گیس کی فراہمی اور مشکلات سے بچنے کیلئے سوئی گیس آفس گوجر خان میں لے آئیں ہیں۔ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے دو سو بستروں کا ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔

    کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد جاں بحق

    مندرہ چکوال روڑ کی تعمیر اہل علاقہ کیلئے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔گوجر خان راولپنڈی ڈویژن کا اہم حصہ ہے اور محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے پاس سب سے بڑی قوت اپنی محنت ہے اور عوام کی خدمت ہے جس کے ذریعے ہمیں آگے بڑھنا ہے اور خلوص کے ساتھ اپنی مٹی کی خدمت کرنی ہے۔

    پرنسپل ڈگری کالج برائے طالبات منگھوٹ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے منگھوٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں بسوں کی فراہمی کے اقدام کو بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے انتہائی قلیل وقت میں منگھوٹ کالج میں بسوں کی فراہمی کو یقینی بنایا اس پر کالج کا تمام سٹاف اور طالبات ان کے بے حد مشکور ہیں۔ٕ

    ایشیا کپ 2023 ،پاکستانی بالرز کے تابڑ توڑ حملے جاری،پانچویں وکٹ گر گئی

    انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا عوام دوست اور تعلیم کے فروغ کے لیے کیں گے اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کالج کی طالبہ کالج کی فیس کی مد میں ماہانہ 5 ہزار ادا کرتی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایے کی مد میں 12 ہزار ادا کرتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی خصوصی کاوشوں کی بدولت طالبات کو اس مہنگائی کے دور میں منگھوٹ کالج کے لیے بسوں کی فراہمی سے فی طالبہ کو 12 ہزار روپے کا فاہدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے اس اہم اقدام منگھوٹ اور گردونوح کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس اہم اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

  • راجہ پرویز اشرف کا بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش

    راجہ پرویز اشرف کا بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا ہے

    راجہ پرویز اشرف نے رانی پور میں معصوم بچی کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیا اور کہا کہ بچی کی ہلاکت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے قومی اسمبلی نے پچھلے 16 ماہ میں بچوں کے حقوق و تحفظ کے لیے بیشتر اہم اقدامات کیے ہیں بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرز عمل کو سنجیدگی سے لیں اور ان کی روک تھام کے لیے بروقت اور مناسب اقدامات اٹھائیں،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، سول جج کی اہلیہ والا کیس ابھی تک چل رہا ہے، کہ اسلام آباد میں ایک اور گھر میں گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اسکے بعد رانی پور میں واقعہ پیش آیا، سفاک شخص نے 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے تڑپتا ہوا فرش پر چھوڑ دیا، بچی کی موت ہو گئی ،واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں کمسن بچی کو فرش پر تڑپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،بچی کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، واقعہ پر ایس ایس پی خیر پور کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد اسد شاہ اور اسکی اپلیہ کو نامزد کیا گیا ہے، اسد شاہ کو حراست میں لے لیا ہے خاتون کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

  • صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا، راجہ پرویز اشرف

    صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا، راجہ پرویز اشرف

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں برابر نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر اسپیکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت اور پارلیمان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا۔پارلیمان کی پریس گیلری ایوان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    اسپیکر نے زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خواتین اور مردوں کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں برابر نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین نے قانون سازی میں سب سے زیادہ حصہ لیا اور ایوان میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا ہے۔

    بلاول بھٹو کی ا سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد

    اسپیکر نے کہا کہ میری سیاسی تربیت بھی ایک خاتون لیڈر نے کی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بنانے کا اعزاز بخشا ہے۔ اسپیکر نے سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس محترمہ شاہدہ رحمانی کی خدمات کو سراہا۔
    اسپیکر نے کہا کہ سیاست میں رواداری اور مفاہمت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ سیاست میں تعصب اور ضد سے بالا تر ہو کر چلنا پڑتا ہے۔اسپیکر نے پارلیمان اور عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 ماہ میں قومی اسمبلی کو عوام کے لیے کھلا رکھا رہا ہے۔

    اس موقع پر سیکرٹری وویمن پارلیمانی کاکس شاہدہ رحمانی نے اجلاس کو پارلیمانی کاکس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وویمن پارلیمانی کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وویمن پارلیمانی کاکس کے لیے گراں قدر تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وویمن کاکس میں سب نے بطور ٹیم ورک ملکر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے مسائل بہت گھمبیر ہیں۔ ہم نے ملکر کوشش کی ہے کہ خواتین کو درپیش مسائل کو کم کیا جائے۔

    بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،راجہ پرویز اشرف

    صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) افضل بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بطور اسپیکر ایک تاریخ ساز اسمبلی کو چلایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ اپنے پاؤں پر کھڑی نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا کسٹوڈین آف دی ہاؤس کا کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرراجہ پرویز اشرف نے ایک حقیقی جمہوری اسپیکر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کی طاقت کو باور کروا کر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

  • راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

    راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،

    حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی ،گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی گاڑی اوراسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،گاڑیاں ٹکرانے سے گاڑی کو معمولی نقصان ہوا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے ہیں،

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، وہ سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، راجہ پرویز اشرف کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد راجہ پرویز اشرف کو متفقہ طور پر قومی اسمبلی کا سپیکر بنایا گیا، وہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں میں سے ہیں اور قیادت کے کافی قریب رہے ہیں،

  • ا‏سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

    ا‏سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

    ا‏سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے جناح ہاؤس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔افواج پاکستان ہم میں سے ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں فوجی جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔فوج ہمارا فخر ہے۔ جس ملک میں اپنی فوج نہ ہو پھر وہاں دشمن کی فوج ہوتی ہے۔ یقین نہیں آتا کوئی جناح ہاؤس جیسے عظیم ورثے کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہاں کے مناظر دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ ثمینہ گھرکی،سید حسن مرتضٰی، چودھری محمد اسلم گل،اصغر بھٹی اور دیگر پارٹی کے اعلٰی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک میں تقسیم اور نفرت کی جو بنیاد رکھی ہے اس کے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہونگےوہ ابھی بھی ملک و قوم سے معافی مانگنے کے بجائے 9 مئی واقعات کا دفاع کر رہے ہیں عمران خان نے پارٹی کے اندر آواز اٹھنے کے بعد بھی 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت نہیں کی، سب جانتے ہیں کون مذمت کر رہا ہے کون اسے کامیابی سمجھتا ہے ،

  • پارلیمانی فورمز کے ذریعے پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ ملتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی

    پارلیمانی فورمز کے ذریعے پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ ملتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں اسپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسرز کے رول پر منعقدہ دولتِ مشترکہ کی 26 ویں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا ہے،

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ فعال پارلیمنٹ کے ذریعے قوموں کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ جدید اور موثر اقدامات کی ذریعے عوام کی رہنمائی کر رہی ہے،دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے،کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والی تباہی بھی انسانی زندگی کے لیے بڑا چیلنج ہے، پاکستان کی عوام موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے معاشی تباہی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل عوامی نمائندوں کے لیے بڑا چیلنج ہے، پارلیمانی نمائندوں کو قوموں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہو گا، عوام کے نمائندوں کی حیثیت سے نئے سماجی، ثقافتی،سیاسی اور اقتصادی نظام کو ایجاد کرنے کی ذمہ داری اراکین پارلیمنٹ پر عائد ہوتی ہے، جمہوری دور میں قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں،ایک منصفانہ، مساوی اور جامع معاشرے کے حصول کے لیے انسانیت کے سفر میں صنعتی انقلاب کی ضرورت ہے،حکومتوں کو جوابدہ بنانے میں عام شہری کی بامعنی شرکت ضروری ہے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام اور اس کی پارلیمنٹ کے درمیان خلا کو جمہوریت کے لیے خسارہ قرار دیا، شفاف، منصفانہ اور قابل رسائی پارلیمنٹ جمہوریت کی عکاس ہے،جمہوریت کے فروغ کے لیے عوام اور پارلیمانوں کے درمیان تقسیم کو ختم کرنا ہو گا، پہلا 5 سالہ نیشنل اسمبلی سٹریٹجک پلان (NASP) 2008 میں متعارف کرایا گیا تھا 2014 میں ہمارے تجربات کی روشنی میں اس کا جائزہ لیا گیا، بعد میں اس میں مزید بہتری لائی گئی اور تیسرا اور موجودہ 5 سالہ NASP 2019 میں لکھا گیا، سالانہ ورک پلان اور قومی اسمبلی کے ہر محکمے کو اسٹرٹیجک پلان میں مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی سالانہ بجٹ کی ضروریات کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں خصوصی اقدامات کے خصوصی طور پر بنائے گئے ونگ کے ذریعے پورے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی اور جائزہ لیا جاتا ہے، جس کے تحت ایک پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو NASP کا سیکرٹریٹ سونپا گیا ہے،2009 میں وویمن پارلیمانی کاکس تشکیل دیا گیا تھا، جس میں تمام خواتین پارلیمنٹرینز کو برابر نمائندگی دی گئی ہے، جسے 2010 کی بین پارلیمانی یونین رپورٹ، CPA پبلیکیشنز اور اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں نے رول ماڈل کے طور پر مانا ہے، دوسرا مرحلہ 2014 میں پائیدار ترقیاتی کے اہداف پر خصوصی پارلیمانی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ پہلی بار پارلیمنٹ بنی جس نے اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو MDGs سے SDGs میں منتقل کیا اس گروپ کی کارکردگی اور اندازہ ایک مثال سے لگایا جا سکتا ہے، توانائی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ ون میگا واٹ سولر سسٹم لگا کر پہلی بار 100 فیصد گرین پارلیمنٹ بن گئی، پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران پارلیمانی SDGs سیکرٹریٹ نے اہم کردار ادا کیا، پارلیمنٹ نے شرم الشیخ میں COP 27 میں بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان عالمی ماحولیاتی تباہی کا شکار ہے، نوجوان کسی بھی قوم اور معاشرے کی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں نوجوان ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی خواہش رکھتے ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ میں بنایا گیا ینگ پارلیمنٹرینز فورم نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہےیہ فورم نا صرف نوجوانوں بلکہ پارلیمنٹ اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہےنئی ٹیکنالوجیز کو اختراع کرنے اور ان کے مطابق ڈھالنے میں نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،نوجوان جمود کو توڑنے اور سوشل اور سائبر میڈیا پر مواصلت کی موثر حکمت عملی تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،سال 2022 میں پاکستان کی آزادی کا 75 سال مکمل ہوئے ہیں،پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ میں ڈائمنڈ جوبلی منائی گئی، ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر گزشتہ سال 10 اگست سے 13 اگست تک ایوان دروازے عام عوام کے لیے کھول گے، قومی اسمبلی ہال کے اندر عام شہریوں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، خواتین، اور بچوں کے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس منعقد کیے گئے،پاکستان کی قومی اسمبلی کے ان خصوصی تقریبات میں تاریخ میں نیا نام پیدا کیا، قومی اسمبلی کے ایوان میں سینیٹری ورکر، ٹرانس جینڈر، اسکول کے اساتذہ، نرسوں اور چھوٹے بچوں نے اپنی شکایات کے ذریعے عوامی نمائندوں کی توجہ مبذول کرائی، کابینہ کے وزراء، کمیٹی کے سربراہوں، موجودہ اور سابق اراکین قومی اسمبلی نے معاشرے کے عام لوگوں کی باتوں کو سنا، تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنایک بچے کی تقریر کو سوشل میڈیا پر 60 لاکھ سے زیادہ ہٹس ملے،بچوں کی پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قرارداد کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی میں چلڈرن کاکس تشکیل دیا گیا ہے،چلڈرن پارلیمنٹری کاکس اس وقت بچوں سے متعلق تمام قوانین اور ریاستی اداروں کے کام کا جائزہ لے رہا ہے، پارلیمنٹ نے معذور افراد کے لیے پہلی مرتبہ پبلک سیکٹر بلڈنگ آڈٹ شروع کیا، اس کی سفارشات پر غور کرتے ہوئے، پوری عمارت کو PWDs کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ریمپس، خصوصی واش روم بنا کر اور PWDs کے لیے دیگر فکسچر لگائے

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کو بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے، قومی اسمبلی میں آئین پاکستان کو بصارت سے محروم افراد کے لیے بریل فارمیٹ سے ہم آہنگ کیا ہے،پاکستان کی قومی اسمبلی میں کمیٹی سسٹم میں زبردست اصلاحات نے لائی گئی ہیں، کمیٹیوں میں طاقتور کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہے جس کی سربراہی اپوزیشن کے پاس ہے، عوامی سماعت کے خیال کو ادارہ جاتی شکل دی جا رہی ہے، تمام وزارتیں ایک اسٹینڈنگ آرڈر کے ذریعے پابند ہیں کہ وہ اپنا سالانہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی ہر سال 30 جنوری تک جمع کرائیں، جس کی روشی میں پی ایس ڈی پی منظوری سے قبل اس کی مکمل جانچ پڑتال اور ترمیم کی جائے،پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے معلومات کی آزادی کا قانون بنایا ہے، معلومات تک رسائی کا حق ایکٹ 2017 کے تحت کوئی بھی شہری پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو سے متعلق کسی بھی معلومات کے انکشاف کا مطالبہ کر سکتا ہے، پاکستان کی پارلیمان نے دنیا کے تمام دوست ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے دوستی گروپس تشکیل دے ہیں دوستی گروپس بین الاقوامی اور علاقائی پارلیمانی فورمز کے ذریعے پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں دوستی گروپ موجودہ دو طرفہ اور کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں پاکستان IPU، CPA، اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے فعال شراکت دار ہےحال ہی میں آسیان کی پارلیمانی اسمبلی میں بطور مبصر شامل ہوئے ہیں، ہمارے اقدامات کے نتیجے میں اقتصادی تعاون تنظیم (PAECO) کی پارلیمانی اسمبلی، افغانستان، چین، ایران، پاکستان، روسی فیڈریشن اور ترکی کے اسپیکرز کانفرنس ہوئی، جس میں دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے جیسے نئے فورمز کی تشکیل ہوئی ہے،

  • حقائق کے منافی خبروں کے چیلنج سے نمٹنا نوجوانوں کی اولین ذمہ داری ہے،سپیکر قومی اسمبلی

    حقائق کے منافی خبروں کے چیلنج سے نمٹنا نوجوانوں کی اولین ذمہ داری ہے،سپیکر قومی اسمبلی

    جھوٹی اور حقائق کے منافی خبروں کے چیلنج سے نمٹنا نوجوانوں کی اولین ذمہ داری ہے, سپیکر قومی اسمبلی

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جھوٹی اور حقائق کے منافی خبروں کے رجحان کو سماجی سالمیت کے لیے انتہائی تباہ کن قرار دیا ہے،بغیر تصدیق کے جعلی خبریں پھیلانا ملک کی سالمیت کے لیے خطرناک ہے۔ سوشل میڈیا کی افادیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر فرض ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فورمز کو ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں خدمات سرانجام دینے والے انٹرنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سوشل میڈیا کو منفی پروپیگنڈا پھیلانے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کے لیے نوجوانوں کے اہم کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔دولت مشترکہ کی 65 ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے پارلیمانی وفد کے دورے کے خلاف بدنیتی پر مبنی بے بنیاد سوشل میڈیا مہم کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کو انتہائی احتیاط اور زمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھرپور کارکردگی دکھانے کی تمام صلاحیتیں اور اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے دن رات محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    سپیکر نے قومی اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات اور قومی اسمبلی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آئی پی یو کے ایشیاء پیسیفک کے SDGs کے حصول پر تیسرے سیمینار میں انٹرنز کے کردار کو بھی سراہا۔ تقریب میں کنوینر SDGs محترمہ رومینہ خورشید عالم اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے انٹرنز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل