Baaghi TV

Tag: راجہ پرویز اشرف

  • مسائل کے حل کے لئے سب کو قدم سے قدم ملاکرچلنا ہو گا،راجہ پرویز اشرف

    مسائل کے حل کے لئے سب کو قدم سے قدم ملاکرچلنا ہو گا،راجہ پرویز اشرف

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پائیدارترقیاتی اہداف کاحصول قومی ترجیح ہے، ملک کو اس وقت، موسمیاتی تبدیلیوں، صحت، تعلیم ،معیشت،صنفی عدم مساوات اور سماجی ترقی کے شعبوں میں چیلنجزکا سامناہے ، ان مسائل کے حل کے لئے ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچلناہوگا،قومی احتساب اور بہتر طرز حکمرانی تمام عالمی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

    پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد شجاعت حسین کا بیان بھی آگیا

    ان خیالات کااظہارانہوں نے ایس ڈی جیز کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 2030 تک کے ایجنڈے کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔ 2016 میں متفقہ قرارداد کے ذریعے اپنے قومی ترقی کے ایجنڈے کے طور پر اہداف طے کیے تھے تاہم کووڈ۔19 عالمی معیشت اور ہماری ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

     

    بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

     

    پائیدار ترقی کے نفاذ کو متاثر کرنے والے کئی عوامل ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلی، صحت، اقتصادی ترقی، غربت، صنفی عدم مساوات اور سماجی و اقتصادی چیلنجز شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس ڈی جیز کی تکمیل کے لیے کام کرنا اور ایجنڈا 2030 کی دیانتدارانہ عکاسی ضروری ہے۔ 2021 کی پائیدار ترقی کے اہداف کے انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق پاکستان 165 ممالک میں 129 ویں نمبر پر ہے جس کا مجموعی اسکور 58 فیصد ہے، بنیادی طور پر 17 اہداف میں سے ایک پر اس کی پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ڈی جیز کے لیے قومی گورننس تب ہی موثر ہو سکتی ہے جب عالمی گورننس کے مطابق ہم لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

    راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں لاکھوں لوگ بغیر کھانا کھائے سو جاتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنا ہو گا کہ ہمارے بچے ضروری غذائی اجزاء سے محروم نہ رہیں،بچوں کی غذائی اجزاء میں کمی ان کی نشوونما میں براہ راست رکاوٹ بن سکتی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان میں عوام کو صحت کے شعبے میں مسائل کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں خدمات تک بہت کم رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

    بطور قانون ساز یہ ادارہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب کو یکساں اور معیاری صحت کی خدمات فراہمی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو کئی دہائیوں سے سیاسی اور معاشی بحرانوں کا شکار ہے۔ قدرتی آفات کے اثرات کے ساتھ ساتھ ان حالات نے ملک میں غذائیت کی کمی کو ایک بہت بڑی تشویش کا باعث بنا دیا ہے، گزشتہ کئی سالوں کے دوران ملک میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں۔

    اس شعبے میں موجود چیلنجزکا اب تک ازالہ نہیں کیاجاسکا۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے معیشت، صحت، تعلیم، مساوات اور سماجی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہواہے، ہمیں مل کر آج اپنے ماحول کی حفاظت کا عہد کرنا ہو گا اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر کل چھوڑنا ہو گا۔

    انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہے، آب و ہوا کا تحفظ بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ڈی جیزکے حصول کے لئے ایک قومی بجٹ مختص کر کے تمام 17 اہداف کو قابل حصول بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب اور بہتر طرز حکمرانی تمام عالمی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

  • سپیکر قومی اسمبلی کامتحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا دورہ

    سپیکر قومی اسمبلی کامتحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےمتحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا دورہ کیا

    شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست اور امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا،مرحوم شیخ خلیفہ کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوطرفہ قریبی سیاسی اور سماجی تعلقات موجود ہیں،متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور پاکستان میں بسنے والے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،پاکستانی عوام مشترکہ مذہب اور ثقافت کے لازوال رشتوں کی بدولت برادر ملک کے لیے بے پناہ محبت اور پیار کا جذبہ رکھتے ہیںپاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کی ہمیشہ حمایت حاصل رہی ہے،

    اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا،عرب اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عرب امارات کے ساتھ گہرے تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عرب امارات، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ دوستی، محب اور اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،اسپیکر قومی اسمبلی نے سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

    متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین کردی گئی

    متحدہ عرب امارات کے صدر کی وفات پر وزیراعظم ,آرمی چیف, وزیر خارجہ کا اظہار افسوس

  • 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے،آصف علی زرداری

    18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے،آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے 18 ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سابق صدر آصف علی زرداری نے 18 ویں ترمیم کی منظوری کے دن پر جاری پیغام میں کہا کہ آج کے دن آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا گیا –

    فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض

    انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے-

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کا1973 کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے آئین شکنوں نے 1973 کے آئین کے بانی کو قتل کیا مگر آئین کو ختم نہیں کر سکے-

    آصف علی زراداری نے کہا کہ آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا پارلیمنٹ سپریم ہے اور پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا آئین سے وفاداری کا اظہار ہے-

    ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    قبل ازیں اس سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا تھا کہ 18 ویں ترمیم تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہے 19 اپریل 2010ء کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دیئے تھے اور دور آمریت کی تقریباً تمام ترامیم اور بدنام زمانہ 58(2) بی کا مکمل خاتمہ کر دیا، پختونوں کے دیرینہ مطالبے پر صوبہ سرحد کا نام خیبر پختون خوا رکھا گیا اور تمام صوبوں کو مالیاتی خود مختاری دی گئی یادگار ترمیم کے نتیجے میں مارشل لا کا راستہ آئینی طور پر بند کر دیا گیا اور ایمرجنسی لگانے کا اختیار صدر اور گورنر سے لے کر اسمبلی کو دے دیا گیا۔

    دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے پاکستان افراتفری کا شکار رہے۔

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر…

    چیئرمین بلاول بھٹو نے اٹھارویں ترمیم کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئےکہا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری ایک تاریخ ساز کارنامہ تھا اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی بھی آئین شکن اپنی مرضی کا نقاب نہیں لگا سکتا، پاکستان کے عوام دستور کی پاسداری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔

    انوں نے کہا تھا کہ آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے پاکستان افراتفری کا شکار رہے، تاکہ اس سوچ کے پیروکار افراتفری کے دوران اپنے مفادات سمیٹتے رہیں پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد کے لیے سرگرم عمل ہے، اور حتمی فتح عوام ہی کی ہوگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  • شیخ رشید احمد, راجہ بشارت, چوہدری نثار,فیاض چوہان دیگر کہاں عید کریں گے.. ؟

    شیخ رشید احمد, راجہ بشارت, چوہدری نثار,فیاض چوہان دیگر کہاں عید کریں گے.. ؟

    راولپنڈی :شیخ رشید احمد, چوہدری نثار, راجہ بشارت, راجہ پرویز اشرف, فیاض الحسن چوہان, غلام سرور خان, راشد شفیق اور منصور حیات خان کہاں عید کریں گے,باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق لیاقت باغ میں, راجہ بشارت وزیر قانون پنجاب دھمیال روڈ, چوہدری نثار سابق وزیر داخلہ چکری ,وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور ان کے بیٹے ایم این اے منصور حیات خان پنڈ نوشہری ,سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صادق آباد راولپنڈی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف فیصل مسجد میں عید ادا کریں گے.