Baaghi TV

Tag: رانا ثنااللہ

  • رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف مقدمہ درج

    رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف مقدمہ درج

    گجرات:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا 2 میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے 4 دفعات 353 ، 186 ، 189 اور 505 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ شہری شہکاز اسلم ولد محمد اسلم مامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

     

    مقدمے کے متن کے مطابق رانا ثنا نے کہا عدالت اورہر اس ججز کا گھیراؤ کریں گے جو ایجنڈے کو پروان چڑھائے گا۔

    دوسوری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی سنگین الزامات ہیں اور آئین اور قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مقامی وکیل علی اعجازبٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے

  • اوورسیزپاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں:رانا ثنااللہ

    اوورسیزپاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں:رانا ثنااللہ

    ریاض :رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا

    استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے اتحادی حکومت کیجانب سے ملکی معاشی اصلاحات اوراستحکام کی کوششوں سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے، پاکستانی ورکرز اور پروفیشنلز کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

    وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ہماری حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی۔

     

    سعودی عرب میں پاکستانیوں‌سے خطاب کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں سخت ترین فیصلے کئے جس کا بوجھ عوام پر بھی پڑا لیکن مشکل وقت اب گذر چکا ہے،پاکستان اب معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک دشمنی کی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی تجدید میں تاخیر عمران خان حکومت کی یہی وعدہ خلافیاں ہیں۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے مالی معاہدے کی تجدید ملکی معیشت اور استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے۔حکومت مہنگائی میں بتدریج کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔عوام کوریلیف دینگے۔قائدمسلم لیگ (ن) میں محمد نواز شریف آئندہ انتخابات میں جماعت کی قیادت کرینگے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نادرا، پاسپورٹ اور دیگر سہولیات میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ای پاسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار عام پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء تک بڑھایا جارہاہے۔ای پاسپورٹ سے عام پاکستانی شہریوں کیلئے بھی امیگریشن اور ویزاسہولیات میں آسانی پیدا ہوگی۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی شہری ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ ضروری قانون سازی کردی ہے۔بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کےطریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں-اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کوآئندہ انتخابات میں یقینی بنائیں گے۔

  • اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے:رانا ثنااللہ

    اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرالیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی دو صوبائی حکومتیں ختم کرو، یہ الیکشن کا صرف ڈرامہ ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوچکا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن،ٹرائل کورٹ سے لیکرسپریم کورٹ میں ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکلا نے 50مرتبہ کیس ملتوی کرایا، 8سال ہوگئے اب فیصلہ محفوظ ہے کونسی رکاوٹ ہے۔ کیا مسئلہ ہے محفوظ فیصلے کا اعلان نہیں کیا جارہا، ہمارا مطالبہ ہے فارن فنڈنگ فیصلے فوری سنایا جائے،پی ٹی آئی کے چار ملازمین کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے،اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شخص عقل سے بالکل پیدل ہے، تحریک انصاف نے تقریبا ڈیڑھ کروڑکے قریب ووٹ لیے، اتحادی جماعتوں نے اڑھائی کروڑکے قریب ووٹ لیے، کیا تم اکثریت کو باہرپھینک دوگے؟ تمہارے ارد گرد چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں۔50 ارب کی ڈکیتی تم نے خود کی ہے، ڈکیتی کے بدلے 5 ارب کی پراپرٹی لی اس کا آج تک جواب نہیں دیا، ہروقت تم اپنے مخالفین کو گالیاں دیتے ہو، مخالفین کو کہتے ہو ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، تاریخ میں اس پاگل، احمق کی مثال ہٹلر سے ملتی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے کہتا تھا الیکشن کروائیں، مسلم لیگ(ن) شروع دن سے الیکشن کے حوالے سے رائے رکھتی تھی، ہم کوئی پیشمان نہیں اتحاد میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہم نے مشکل فیصلے کر کے معیشت کو بچایا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا معاہدہ تو عمران خان کر کے گیا ہے، مہنگائی تو اس کے معاہدے کی وجہ سے ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کی سٹیج سے باہر نکالا کیا ہمیں کریڈٹ ملے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کل اور آج بھی الیکشن کی طرف جانے کا کہہ رہا ہے، اب کہہ رہا ہے چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کا نام عمران خان نے دیا تھا، جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا طریقہ کار موجود ہے، دھونس،دھمکی سے چیف الیکشن کمشنرتبدیل نہیں ہوگا۔ اگرالیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی دو حکومتیں ختم کرو، یہ الیکشن کا صرف ڈرامہ ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنائے، لاڈلے کیخلاف کیس کو 8 سال ہو گئے ہیں۔

  • ‏میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل الرحمان

    ‏میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل الرحمان

    بنوں :‏میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زمین اتنی گرم کر دیں گے کہ آپ پاؤں نہیں رکھ سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نےبنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان اپنی حد میں رہیں ابھی جمعیت والے زندہ ہیں، دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے عوام الناس سے اپیل کی کہ شہری عمران خان کا ساتھ نہ دیں بلکہ میدان میں آکر ملک کی وفادار قوتوں کا ساتھ دیں۔

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو جگائیں اور انہیں حرکت میں لائیں ابھی بہت کیسز پڑے ہیں‘۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو آرام سے ایک لمحہ بھی نہیں گزارنے دیں گے، ہمیں ان کے آقاؤں کا اور ان کی ڈوریں ہلانے والوں کا پتا ہے، عمران خان کو اقتدار سے اتارنا پاکستان سے وفاداری ہے، تم اگر اقتدار میں آنے کی خواہش رکھتے ہو تو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف شرائط میں رکاوٹ ڈالنی چاہیے تھی، کرب کا شکار ہوں کہ کس طرح عام آدمی کو ریلیف دے سکیں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

    لاہور:مشتاق احمد سکھیرا اور رانا عبدالجبار نے بریت کی درخواستیں دائرکردی ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا اور رانا عبدالجبار نے بریت کی درخواستیں دائرکردی ہیں۔

    ہفتے کولاہورمیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا اور سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر)عثمان کوبری کردیا ہے،ہمارا بھی اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    یہ بھی کہا گیا کہ گولیاں کا آرڈر نہیں دیا اور صرف سیاسی بنیادوں پر نامزد کیا گیا،حقائق کے منافی نام استغاثہ میں شامل ہے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت بری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پراسیکوٹر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اورسماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کو 8 سال ہونے والے ہیں سانخہ کے دوران پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والے اج بھی انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، نہ تو گولیوں چلانے والوں کو سزا ہوئی اور نہ ہی گولی چلانے کا حکم جاری کرنے والے قانون کی گرفت میں آئے۔

    سترہ جون دو ہزار چودہ لاہور کی تاریخ کا ایسا سیاہ دن تاریخ میں لکھا جا چکا ہے، اسی روز پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منہاج القران مدرسہ اور ڈاکٹر طاہر قادری کی رہائش گاہ پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولا گیا، اسی دوران خواتین سمیت دس افراد پولیس کی گولیوں سے اپنی جانیں کھو گئے جبکہ سو سے ذائد افراد گولیوں سے شدید زخمی ہوئے۔

    ان 8 سالوں کے دوران ہر دور حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاون کے زمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی باتیں ہوئیں لیکن ہوا کیا،نہ کوئی مجرم ٹھہرا اور نہ ہی کسی پر زمہ داری عائد کی جا سکی، عدالت میں ابھی بھی ان ایک سو اکیس پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کیس جاری ہے۔ اس واقعہ میں ملوث تمام بڑے افسرا اج بھی بڑے عہدوں پر ترقیاں پانے کے ساتھ ساتھ پرکشش سیٹوں پر تعینات ہیں لیکن جن افراد نے اس سانحہ میں جانیں دیں ان کی لواحقین کے دلوں پر زخم اج بھی تازہ ہیں۔

    17جون 2014ء کی صبح 2 بجے پنجاب پولیس نے لاہورکے مضافاتی علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہرموجود رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے ایک آپریشن کا آغازکیا۔ پولیس کی ایک بھاری نفری پاکستان عوامی تحریک کے صدر مقام پہنچی، جہاں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے رکاوٹیں ہٹانے کو کہا جو ان کے حساب سے غیر قانونی تھیں۔ یہ چھاپہ پولیس کے ان صبح کے معمول کے چھاپوں کے برعکس تھا جن کا انعقاد پولیس اس طرح کے معاملات میں کرتی ہے۔

    8 پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کا موقف تھا کہ یہ رکاوٹیں قانونی ہیں اور یہ چار سال قبل اس وقت ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور دفاتر کے گرد لگائی گئیں تھی،جب انہوں نے دہشت گرد طالبان گروپ کے خلاف فتویٰ دیا تھا

  • پرامن احتجاج سب کا حق،قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی:رانا ثنا اللہ

    پرامن احتجاج سب کا حق،قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی:رانا ثنا اللہ

    لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی تاریخ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔

     

    اس سے قبل بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، اگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

     

    انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا، 28 مئی کے جلسہ کی تیاری کے لئے آیا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے، اگر حالات مناسب نہ ہوئے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔

     

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کسی کیساتھ اس وقت الیکشن کا الحاق نہیں ہوا، ہم الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے، ملک کا اسوقت بھٹہ بیٹھ چکا ہے، متحدہ اتحادی کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، قانون اپنا راستہ لے گا، شیریں مزاری نے زرعی اصلاحات والی اراضی جعل سازی سے اپنے نام کرالی، گرفتاری تفتیشی افسر کا معاملہ ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا، کاش ہمارے لئے بھی کبھی دن کو 12 بجے عدالت لگے، لانگ مارچ کی کال پر اتحادی لیڈروں نے فیصلہ کرنا ہے ، اگر انکو روکنے کا فیصلہ ہوا تو انکو گرفتار بھی کریں گے، سائبر ایکٹ موجود ہے لیکن موثر نہیں، اس قانون کو مل بیٹھ کر تبدیل کرنا ہوگا، بہاولپور صوبہ بحالی کے حق میں ہیں۔

  • وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی

    لاہور:وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی۔لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل آئے گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ ایک اتحادی حکومت ہے، اس لیے اس قسم کے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جاسکتے، آپ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے پھر قوم کو یہ خوشی ملے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے ہمارے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہونے چاہیئں، ہم جتنا زور لگا رہے ہیں وہ کم ہے اور ادارے جتنی مدد کر رہے ہیں وہ کم ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہے، انہیں چاہیے پہلے اس پر ووٹنگ کرائیں پھر اجلاس بلائیں۔شیریں مزاری کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری میں حکومت یا کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں، متعلقہ ادارے نے قانون کے مطابق ان کی گرفتاری کی۔

  • عمران خان کی مریم نواز کےخلاف نازیبا زبان:سیاسی رہنماؤں نے کی مذمت

    عمران خان کی مریم نواز کےخلاف نازیبا زبان:سیاسی رہنماؤں نے کی مذمت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب پرشدید ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کر کے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر، لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے،عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، عمران نیازی مریم نواز کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹیوں کی توہین کر رہا ہے۔

     

    سابق صدر آصف علی زرداری کی مریم نواز کے حوالے سے عمران خان نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاؤ,مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجی ہوتی ہیںیہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئیں ہیں کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل ابزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں

     

    ‏ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف سے سیاسی میدان میں ہارنے والے کا کم ظرفی اور دشنام طرازی پر اتر آنا اعتراف شکست ہے۔چوک چوراہوں پر جملے کستے کردار آئینی مناصب پر بیٹھے، یہ ہے معاشرے کا زوال۔

     

     

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ‏  پاکستان کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اسی شر سے بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

    یہ وہی ہے جو خاتون صحافیوں کو لفافے کہہ کر خاموش کرانا چاہتا ہے۔

     

    خواتین کے لباس کو جرم کی وجہ قرار دینے والا اپنی خرافات سے سیاسی مد مقابل خاتون کو ڈرانے کی ناکام کوشش کر رہاہے

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا، ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔‘

  • ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ

    ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ

    لند ن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کے بعد لیگی رہنمائوں نے کہا ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،نوازشریف نے جو سوچ اور وژن دیا اتحادیوں سے مل کر اس پر عمل کریں گے۔

    وفاقی وزرانے اپنے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیںلیکن ہمارے قائد نے ہمیں کہا کہ ان لوگوں کو افرا تفری اور انارکی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دینی ،جو کوئی بھی آئین اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا ان کیلئے زیر ٹالرینس ہو گا ۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے عمران خان ملک میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں، پوری قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اس طرح کی چیزوں کو روکنے کے لئے قائد نوازشریف کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی، بطور لیڈر ہماری بہتر طریقےسے رہنمائی کی،ان کی رہنمائی میں اتحادیوں کے ساتھ ملکر ہم اقدامات اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا گزشتہ چار سالوں کے دوران جو گند پھیلایا گیا اس حوالے سے حکومت کو لیڈر شپ سے جو پالیسی لائن درکار تھی، آج اس پر تفصیلی بات ہوئی ہے، میاں نواز شریف نے بطور پارٹی لیڈر جو وژن دیا ہے، اس پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد کریں گے۔

    قائد نواز شریف کی واضح پالیسی ہے کہ جس جس نے بھی آئین شکنی کی ہے اس کے خلاف ملک کے قانون کے مطابق آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے، آئین شکنی پر زیرو ٹالرینس ہے، ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہےجس کیلئے نوازشریف کے دئیےوژن پر اتحادیوں کیساتھ ملکر عمل کریں گے۔

    دوسری طرف احسن اقبال نے کہا پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے،تمام فیصلے اتحادیوں سے مشاورت کے ساتھ ہوں گے۔

  • فرح خان جہاں بھی ہوگی رانا ثنااللہ اسے واپس لائیں گے:مریم نواز

    فرح خان جہاں بھی ہوگی رانا ثنااللہ اسے واپس لائیں گے:مریم نواز

    اٹک:فرح خان جہاں بھی ہوگی رانا ثنااللہ اسے واپس لائیں گے:مریم نواز نے عمران خان کوسخت پیغام بھیج دیا ، ، ادھر اطلاعات کے مطابق اٹک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا کہ کل عمران خان نے سازش کا پتا اپنے ہی منہ سے سچ بول دیا،

    اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کی عمران خان نحوست سے جان چھوٹ گئی۔ فتح جنگ نہیں اپنے گھرآئی ہوں، آپ کو خادم پاکستان دن رات کام کرنے والا وزیراعظم مبارک ہو۔مبارک ہو، اللہ نے عمران جیسی نحوست سے پاکستان کو آزاد کیا، نحوست آپ کا آٹا، چینی، بجلی کھا گئی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی کرسی کی نہیں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی تکلیف ہے، پی ٹی آئی چیئر مین اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو، اب انشااللہ آنے والا دور نوازشریف، شہبازشریف کا ہے۔ ابھی شہبازشریف کوایک ماہ ہوا آٹا،چینی سستی ہوگئی۔ کبھی شہبازشریف کو چیری بلاسم، بوٹ پالش کرنے والا کہتا ہے، جس انسان نے ساری زندگی بوٹ پالش کیے ہوں اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا، اتنے بڑے گھپلے کر کے گیا ہے، شہبازشریف اس کی نالائقی کی داستانیں سامنے لائے گا، خادم پاکستان فجر کی نماز کے بعد خدمت شروع کر دیتا ہے، عمران خان چارسال انتقام میں لگا رہا۔ ابھی شہبازشریف کوایک ماہ ہوا آٹا،چینی سستی ہوگئی۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار جیسی سوغات کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا، انتقام پر لگا رہا وقت پر تیل نہیں منگوایا اور لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔ کیا بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی؟ عمران خان کی نیچے سے کرسی کھسکی، اوپرسے دماغ کھسک گیا ہے، روز ٹی وی پر آ کر نئی، نئی کہانیاں سناتا ہے، کبھی کہتا ہے سازش ہو گئی، اس خط کا وجود ہی نہیں تھا، میں نے تو کہا یہ باقی عمر خط دکھا، دکھا کر پیسے مانگا کرے گا، ہرروزنیا جھوٹ بولتا ہے، رات کو کہا پچھلے سال جولائی سے جانتا تھا میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، رات کو خود ہی اپنے جھوٹ کا پول کھول دیا، کہتا رہا دعا مانگتا ہوں عدم اعتماد لاؤ، اب عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو رونا کس بات کا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ اب عوام کو کہتا ہے میرے ساتھ لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد چلو، وہ لانگ مارچ، آزادی مارچ نہیں ’گوگی بچاؤمارچ‘ ہے۔