Baaghi TV

Tag: رانا ثنا اللہ

  • وزیرا عظم و عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی،رانا ثنا اللہ

    وزیرا عظم و عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی،رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کے خلاف احتجاج کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بنتی، وزیرا عظم و عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی-

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض عناصر اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے احتجاج کی راہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، پیٹر و لیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا نتیجہ ہے، جس میں حکومت کا براہِ راست کوئی کردار نہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہاکہ ابتدا میں توقع تھی کہ یہ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی، تاہم اب بھی بعض لوگ ذاتی اور گروہی مفادات کے لیے ملک میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جن کے لیے کوئی گنجائش نہیں،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عمل کررہا ہے، اور وزیرا عظم و عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔

    ان کے مطابق عالمی برادری اس وقت جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے، لہٰذا سب کو ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے وزیراعظم نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے کمی کی، تاہم بعض ناگزیر حالات کے باعث قیمتوں میں اضافہ بھی کرنا پڑا،حکومت کے خلاف احتجاج کا جواز نہیں بنتا، اور اگر احتجاج کرنا ہے تو اسے اسرائیل اور نیتن یاہو کے خلاف ہونا چاہیے۔

  • عوامی فیصلوں کو تسلیم کرنا جمہوری نظام کی بنیاد ہے، رانا ثنا اللہ

    عوامی فیصلوں کو تسلیم کرنا جمہوری نظام کی بنیاد ہے، رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم پارلیمانی روایات اور باہمی احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی ایوان کی کارروائی کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

    سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے دفتر میں ملاقاتوں اور مشاورت کے دوران جو سنجیدہ اور خوشگوار ماحول قائم ہوا، اسی جذبے کو ایوان کے اندر بھی برقرار رکھا جانا چاہیےاختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم پارلیمانی روایات اور باہمی احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی ایوان کی کارروائی کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹ کے احترام اور عوامی فیصلوں کو تسلیم کرنا جمہوری نظام کی بنیاد ہے، کیونکہ اگر عوام کے فیصلے کو مؤثر نہ مانا جائے تو جمہوری عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، انتخابی نتائج پر اعتراض اور ہار تسلیم نہ کرنے کا رویہ کوئی نئی بات نہیں،2018 کے انتخابات میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی، جب ان کی جماعت اپوزیشن میں تھی اور انتخابی عمل پر شدید اعتراضات کیے گئے تھے۔

    جمہوری اداروں میں شفافیت اور نظم و ضبط کو فروغ دینا ضروری ہے،عطا تارڑ

    انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018 کے انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ، نئی صف بندیاں اور مخصوص گروہوں کی تشکیل سب کے سا منے تھی، جس کا مقصد انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونا تھا اس دور میں بعض عناصر کو اکٹھا کر کے اسلام آباد لایا گیا اور انہیں سیاسی شناخت دی گئی، جو انتخابی عمل میں مداخلت کی واضح مثال تھی اس وقت کی اپوزیشن کا بھی یہی مؤقف تھا کہ متعدد نشستوں پر نتائج تبدیل کر کے ایک جماعت کو اکثریت دلائی گئی۔

    پی ٹی آئی کی نیت ہو تو مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں اور زرلٹ بھی نکل سکتاہے،خواجہ آصف

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ہم صرف مخصوص تاریخوں یا واقعات پر اٹکے رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے انہوں نے اپوزیشن ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو آج کی اپوزیشن 2018 کے مؤقف کی تائید کر سکتی ہے اور نہ ہی موجودہ حالات میں صرف ایک نکتے پر اصرار مسئلے کا حل ہے،اس حقیقت پر متفق ہونا ہوگا کہ پاکستان میں انتخابی نظام پر مکمل اعتماد موجود نہیں، جس کے باعث ہر الیکشن کے بعد الزامات اور جوابی بیانات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جس میں نہ کوئی واضح جیتنے والا ہوتا ہے اور نہ ہارنے والا۔

    پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط

    انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد ان کی جماعت نے بھی پارلیمان میں آ کر دھاندلی کے الزامات لگائے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا، مگر اس وقت جو جواب دیا گیا وہ سب کے سامنے ہے اب جبکہ اپوزیشن خود پارلیمان کا حصہ ہے اور اس کی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہے تو اس پر بھی لازم ہے کہ نظام کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔

  • میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا-

    فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بنیادی منشور خدمت کی سیاست ہے، جس کی بنیاد میاں نواز شریف نے 40 سال قبل رکھی تھی،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا، اور فیصل آباد میں چلڈرن اسپتال، یونیورسٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا عملی نمونہ ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچہ الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا، مگر پارٹی نے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھا، کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں، بلکہ بلا تفریق عوام کے مسائل کا حل کرنا ہے مخالفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت، گالی گلوچ اور جھوٹے مقدمات کا سہارا لے کر سیاسی انتقام کا کلچر پیدا کیا، جس کا اثر بچوں پر بھی پڑا اور وہ مخالفین کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    رانا ثنا اللہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا جس میں انہیں سزائے موت کی دھمکی دی گئی، لیکن انہوں نے صبر اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے 6 سے 7 ماہ جیل میں گزارے اور ان مشکلات کا سامنا کیا مکافاتِ عمل ایک حقیقت ہے اور جو لوگ غلط کام کرتے ہیں انہیں اس کا انجام بھگتنا پڑتا ہے، لہٰذا سزا پانے والے افراد کو مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی اور پارٹی میں ہر فرد کی بات یکساں اہمیت رکھتی ہے، چاہے وہ ساتھی ہو، ووٹر ہو یا مخالف۔

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    رانا ثنا اللہ نے ملک میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرےملک معاشی بحران اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکلنے کی راہ پر ہے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پہلے ہی شروع کر دیے گئے ہیں، محاذ آرائی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں، بلکہ وہ بات چیت اور قانون کے دائرے میں رہ کر عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور تشدد یا ہڑتال کی سیاست ناکام ہو گی۔

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    رانا ثنا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی،اس لیے ہر شہری اور سیاسی جماعت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگاعوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، اور کسی کے ساتھ ووٹ نہ دینے پر انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، بلکہ خدمت کا معیار اس قدر بلند ہونا چاہیے کہ عوام خود کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں۔

  • 9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

    9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

    وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہے۔ جو لوگ بھی اس میں شامل ہیں، ان کا قانونی احتساب ہوگا-

    رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت کے تانے بانے اگر 9 مئی کے واقعات سے ملتے ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، اگر یہ ثابت ہوا تو پھر فیض حمید سمیت جو بھی ذمہ دار ہوگا، اسے قانون کے مطابق جواب دہ ہونا پڑے گا،9 مئی کے واقعات میں ملوث جماعت کے خلاف کارروائی کے امکانات بہت واضح ہیں، وہ جماعت جس پر 9 مئی کا الزام ہے، اس کے بارے میں بھی قانون حرکت میں آ سکتا ہے۔

    انہوں نے چیف آف ڈیفینس فورسز کی جانب سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انصاف کا تقاضا پورا کیا ہے اور وہ تحسین کے مستحق ہیں،پریس ریلیز میں جس ’’سیاسی انتشار‘‘ کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ براہِ راست 9 مئی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ 9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہےجو لوگ بھی اس میں شامل ہیں، ان کا قانونی احتساب ہوگااگر شواہد ثابت ہو جائیں تو بانی پی ٹی آئی کو بھی سزا ہوسکتی ہے۔

  • فیلڈ مارشل نے 78 سال میں معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ،رانا ثنا اللہ

    فیلڈ مارشل نے 78 سال میں معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ،رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے-

    پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے، لاکھوں افراد کو نکالا ہے اگر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتاسول وار کی کوشش ہورہی ہے، 9مئی کو یہ کوشش ہوئی 24 اور 26 تاریخ کو بھی کوشش کی گئی، سول وار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی اس سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان ہوسکتا ہے، کوئی بھی دھڑا ہو اس کو سختی سے روکنا چاہیے۔

    رانا ثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ خواجہ آصف کس وجہ سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں؟ جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ خواجہ آصف ہمارے سینیئر دوست ہیں، حنیف عباسی کو جو غلط فہمی ہوئی ہے وہ بیٹھ کے دور کرلی جائے گی، حنیف عباسی نے جو اسمبلی میں بات کی وہ انہیں خواجہ آصف کے ساتھ بیٹھ کے کرنی چاہیے تھی، ہم حنیف عباسی کی خواجہ آصف سے صلح کروا دیں گے،حنیف عباسی کو اسمبلی میں خواجہ آصف سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی-

    سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جائے،شرجیل میمن

    انہوں ںے کہا کہ کسی زمانے میں آرمی چیف کی مدت چار سال ہوتی تھی پھر تین سال ہوگئی اب آرمی چیف کی مدت پانچ سال ہوگئی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 78 سال میں اس قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔

    بلوچستان: سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

    پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

    وزیر اعظم کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے اور آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 1992 کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہوسکتی۔ اور کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جاسکتا۔ اس لیے پانی کے مسئلے پر سیاسست نہیں کرنی چاہیے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے بات چیت سے مسائل کے حل کی ہدایت کی۔ اور اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کاحصہ ہے اور آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہیئیں۔ اور اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں اور اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔ آئین اور جمہوریت پر پختہ یقین اور عوامی حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا، نہ کریں گے۔

    کالعدم تنظیم کی چاکنگ اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

    امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

  • مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا اور اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے حل کر لیا جائے گا بعض نام نہاد قوم پرست جماعتیں اس مسئلے کو غلط طریقے سے اُٹھا رہی ہیں اور سیاست میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن وفاقی حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے سب کو مل بیٹھ کر بات کرنی ہوگی اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ مسائل کا حل گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہےاگر بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو اس مسئلے کا حل ممکن نہیں ہو گا، مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مفاد میں فیصلہ کیا جا سکے اور پانی کے وسائل کا غیر متنازعہ استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

  • ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

    ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

    فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت پاکستان میں برابر کے شہری ہیں، جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہےلیکن انتہا پسند عناصر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں، موجودہ حکومت عام عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی ہے ملک میں جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو ملک نےترقی کی ہےمعلوم ہےان پیسوں سےساری ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں تاہم یہ پیسے آپ کےماہانہ بجٹ میں ایڈجسٹ ضرور ہوسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ہمت کارڈ سمیت دیگر منصوبے شروع کیے، اگر میڈیا کو اشتہار نہ ملیں تو میر ے سامنے یہ کھڑے کیمرے گر جائیں۔ اور اگر اشتہارات قانون سے تجاوز کریں پھر ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    تیسری جنگ عظیم،نیوکلئیر حملے کی صورت میں پاکستان کےمحفوظ مقامات

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ہاں بچے کی آمد متوقع

  • پی ٹی آئی کو جو تجویز دی گئی تھی عمل ہوتا تو ان کے لیے بہتر تھا، رانا ثنا اللہ

    پی ٹی آئی کو جو تجویز دی گئی تھی عمل ہوتا تو ان کے لیے بہتر تھا، رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کو جو تجویز دی گئی تھی عمل ہوتا تو ان کے لیے بہتر تھا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھا ہے، یہ تجویز پر رک جاتے تو ایک عمل شروع ہوجاتا، باقی چیزیں بھی لائی جاسکتی تھیں وزیراعظم نے چار ہفتے قبل غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا گیا ہے، ٹھیک ہے ڈی چوک پہنچ گئے ہیں اس سے پہلے بھی 126 دن وہاں بیٹھے رہے ہیں، ڈی چوک میں بیٹھنے کی ایک قیمت ہے زیادہ دیر اس تعداد میں نہیں بیٹھ سکتے ، ان کا ایک ٹارگٹ ڈی چوک پہنچنا تھا دوسرا لاشوں کا ہے جس میں ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔

    رانا ثنا اللہ نےکہا کہ مذاکرات کا فیصلہ پارٹی لیڈر یا وزیراعظم نے کرنا ہے، وزیراعظم نے چار ہفتے قبل مذاکرات کی پیش کش کی وہ واپس تو نہیں لی،بعض اوقات کوشش کے باوجود چیزیں اس طرح نہیں ہوپاتیں جیسے سوچا گیا، اب یہ آکر بیٹھ گئے ہیں تو ان کو یہاں پوری طرح الجھانا اور تھکانا بھی چاہیے، یہ ڈی چوک پہنچ گئے تو اب آگےکیا ، اب یہاں بیٹھنے سے کیا حاصل ہوگا؟ بانی پی ٹی آئی تو حکومت سے بات کرنےکو تیار نہیں، عمران خان کو کیا ڈی سی نے نظربندکیا جو وزیراعظم رہا کریں؟ عمران خان پر مقدمات ہیں عدالت نے ضمانت منظور کرنی ہے۔

  • ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،رانا ثنااللہ

    ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم ملک کی خاطر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، وہ صرف اتنا کہہ دیں کہ ہم سے رابطہ کریں ہم خود ان کے پاس چلے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ سیاستدان اکٹھے ہوکر ملک کو سنبھالیں، ہم اس وقت بھی بات چیت کے لیے تیار تھے جب پی ٹی آئی ہمیں جیلوں میں ڈال رہی تھی،سیاستدان پہلے بھی اور آج بھی معاملے کو کسی سمت لگنے نہیں دے رہے، جب تک ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے یہ مسائل جوں کے توں رہیں گے-

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم ملک میں سول بالادستی چاہتے ہیں، کسی ادارے سے محاذ آرائی ہرگز ہمارا مقصد نہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار میں واپس چلی جاتی ہے تو پھر ہمیں مزاحمتی بیانیہ اپنانے کی کیا ضرورت ہے، اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا شہباز شریف کی صوابدید تھی، یقیناً یہ فیصلہ نواز شریف کی مشاورت سے ہوا ہوگا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے قبل نواز شریف سے مشاورت کرتے ہیں، جلد جنرل کونسل کا اجلاس بلا رہےہیں اور امید ہے کہ قرارداد کے ذریعے ہی نواز شریف پارٹی صدر بن جائیں گےاحسن اقبال چاہتے ہیں کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سعد رفیق ہوں کیونکہ وہ پہلے بھی یہ ذمہ داری بخوبی نبھا چکے ہیں،ا سٹیبلشمنٹ نے ایک پراجیکٹ پر دس سال کام کیا اور پھر وہی ان کے گلے پڑ گیا، اب اسے ختم کرنے کا معاملہ چل رہا ہے۔