Baaghi TV

Tag: رانا ثنا اللہ

  • پی ٹی آئی  چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں،رانا ثنااللہ

    پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر طےکرلیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے، اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا،یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذکرات ان کے ساتھ کریں گے،پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کے فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی،بانی پی ٹی آئی بانی کا وتیرہ ہےکہ ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پیروں پر ہوتا ہے، نوازشریف کے بارے میں اکثریت چاہتی ہے وہ جماعت کی ذمہ داری سنبھالیں۔

    اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …

    ان کا کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں سیاست دانوں کو ایک دوسرے سے بات کرنی پڑے گی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان پر جواب میں کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤگھیراؤ نہیں چلتا، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے، ان کو وفاق سے اور وفاق کو ان سے تعاون کرنا چاہیے، فی الوقت حکومت میں گورنرراج کی کوئی سوچ نہیں ہے مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی اسلام آباد پر چڑھائی بھی کرے اور حکومت میں بھی رہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

    چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے …

  • یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ

    یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چار سال میں مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنائے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پوری قوم کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، آئی ایم ایف سےمعاہدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی گئی، جب ہمیں یہ ذمہ داری ملی تو آئی ایم ایف نے کہا آپ کا اعتبار نہیں دوست ممالک نےبھی کہا کہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ کر لیں،آئی ایم ایف معاہدے کو پورے کرتے کرتے ہمیں سال لگ گیا، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل نہ کرتے تو ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تھا،آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ پیٹرول اورگیس پر سبسڈی ختم کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دفاعی اداروں اور تنصیبات پر حملے کیے، جن لوگوں نے یہ کیا ہے انہیں قانون اور عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، آئین اور قانون کے مطابق ملک آگے بڑھتا رہے گا، ان لوگوں کے تانے بانے ملک کے باہر دشمنوں سے ملے ہوئے ہیں،میں نے کہا ہے جیل میں قانون کےمطابق ہرسہولت دی جائے لیکن کوئی ممنوعہ چیز نہ دی جائے، اگر جان ٹوٹنے پہ آئے تو ڈاکٹر ز سے مشورہ کر کے دیئے جائیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے،صدر سپریم کورٹ بار

    لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے پاک کیا تھا ، 2018میں پاکستان ترقی کر رہا تھا جسے روکا گیا ، بدقستمی سے ایک شخص کو دھاندلی سے لایا گیا اور ترقی کو روکا گیا،لو گوں کو کہا گیا ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرو اور آزاد الیکشن لڑو یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے، 2018میں ایک پراجیکٹ کو لا کر وہ پچھتا رہے ہیں اور اپنا کیا ہوا صاف کر رہے ہیں، اگر یہ تجربہ نہ کیا ہوتا تو ملک میں اب ترقی ہوتی، چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں،ہم پنجاب اور وفاق میں حکومتیں بنائیں گے، ترقی کے روکے ہوئے سفر کو دوبارہ شروع کریں گے۔

    اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

    رانا ثنا کا کہنا تھا کہ ایک سال میں جتنی ہو سکی عوام کو سہولیات دی ہیں، دوبارہ ملک اس طرح کے حادثے سے دو چار نہیں ہو گا، ایک سال بعد ہم آپ سے آ کر یہ پوچھیں گے کہ کوئی اور کام ہے تو بتاو، نوجوانوں کو بدتمیزی اور مخالفیں کو گالیاں دینے سے کیا ملک ترقی کر سکتا ہے، اگر 1999اور 2018والے کام نہ ہوتے تو ملک اب ترقی کر چکا ہوتا۔

  • ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی نئی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ،رانا ثنااللہ

    ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی نئی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ،رانا ثنااللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا۔

    باغی ٹی وی: پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا گفتگو پی ٹی آئی کے کسی ایک رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائےمقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر لگایاجائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر لاکر تحریک انصاف کیخلاف زیادتی کا پراپیگنڈہ کیا جاسکے۔


    انہوں نے کہا کہ منصوبہ بنایا گیا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو، انھوں نے اب انتہائی گھٹیاڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا، اسی لئے ضروری سمجھا کہ اس شیطانی پلان سے قوم کو آگاہ کیا جائے-

    فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کئے واقعات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہ خوف کہ جو مقدمے بنے ان پر انہیں سزا نہ ہو جائے جناح ہاؤس میں قائد اعظم رہتے رہےحملہ آؤر وہاں سے لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں اٹھا کر لے گئےعمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران لوٹ مار کے تمام ثبوت موجود ہیں، یہ کہتے تھے عمران کی گرفتاری ریڈ لائن ہوگی جس کا مطلب تھا ہم فوج کے خلاف احتجاج کریں گے وزیر آباد حملے میں عمران خان نے اپنے قتل کا الزام فوج کے سینئر آفسر پر لگایا، انہوں نے نفرت کا بیج نوجوان نسل کے ذہنوں میں بویا اور اب کہہ رہے ہیں جلدی سے جلدی مذاکرات کرو۔

    خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گروپ بندی شروع

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تمہارے ساتھ بات چیت کریں تو شہدا کی فیملیز ہمیں نہیں چھوڑیں گی؟ لانگ مارچ کے دوران کسی نے عمران سے کہا کہ شہباز شریف نے مذاکرات کا کہا ہے جس پر انہوں جواب دیا تمہاری اوقات کیا ہے جو مجھے مذاکرات کا کہو۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو کہتے تھے ہم اسلام آباد آرہے ہیں، رانا ثنا تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی جس پر میں نےکہاتھا آؤ تمہیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے اور آج وہ ٹی وی پر آکر کہتے ہیں 8 دن قید تنہائی کاٹی ہے اور پی ٹی آئی کو چھوڑ رہا ہوں جب کہ کوئی کہتا ہے 12 دن جیل کاٹی ہے، اب سیاست کو ہی خیرباد کہہ رہا ہوں حوصلہ کرو، اب اپنے کئے پر کھڑے ہو-

    عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں،فیصل واوڈا

    انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کی آمد ہے، نظر آرہا ہے مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔

  • چیف جسٹس سمیت تینوں ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

    چیف جسٹس سمیت تینوں ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سمیت تینوں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ زیر غور ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سمیت تینوں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ زیر غور ہے، ریفرنس دائر کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن تینوں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

    چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تینوں ججز کا ایک کافی لمبا ریکارڈ ہے کہ انہوں نے ایسے فیصلے دیئے جو ن لیگ کے خلاف تھے،جو انہوں نے فیصلے دیئے ان میں ایک فیصلہ ایسا بھی ہے جسے صرف مسلم لیگ ن ہی غلط نہیں کہتی، بلکہ اس فیصلے کو ہر وہ شخص جو قانون کو تھوڑا بہت جانتا ہے آئین ری رائٹ کرنے کے مترادف قراردیتا ہے اور وہ فیصلہ 63 اے کے متعلق ہے جس کے تحت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم کی گئی۔


    وزیرداخلہ کا کہنا تھ اکہ اب بھی بظاہر ایسے معلوم ہورہا ہے تینوں جج صاحبان ہر قیمت پر اس فیصلے کو خودکرنے پر بضد ہیں 9 رکنی بینچ بنا پھر 7 کا رہ گیا، پھر5 کا ، پھر 4 کا رہ گیا اور اب 3 کا ہے، تینوں ججز نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی ہے-

    نوجوت سنگھ سدھو جیل سے رہا ہو گئے

    ابہوں نے کہا کہ تینوں ججز نے اپنے ساتھی اکثریتی ججز کی بات بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، ہمارے پاس اس کے سوا کوئی اور صورت بچتی ہی نہیں ہے کہ ہم اپنا احتجاج نوٹ کرائیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ کے ازخود نوٹس پر 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کر رہے ہیں اس کے علاوہ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

    وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

  • عمران خان سیاستدان نہیں اس کا رویہ جمہوری نہیں ہے،رانا ثنا اللہ

    عمران خان سیاستدان نہیں اس کا رویہ جمہوری نہیں ہے،رانا ثنا اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عدالت کو یہ حکم دینا چاہیے تھا کہ گاڑی سے اتر کر پیش ہو-

    باغی ٹی وی : رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی جتھے کےساتھ جوڈیشل کمپلیکس گیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی، آج بھی 100 کے قریب لوگ مسلح تھے، انہیں کیسے عدالت میں جانے کی اجازت دی جاسکتی تھی؟عدالت کو یہ حکم دینا چاہیے تھا کہ گاڑی سے اتر کر پیش ہو-

    گرفتاری کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا،عمران خان کا بیان سامنے‌آ گیا

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسا ہونا ضروری تھا تاکہ اس قسم کے واقعات کو مزید نہ پنپنے دیا جائے، انتہائی افسوس ہے کہ انہیں گاڑی میں ہی حاضری لگوانے کی سہولت دی گئی، بعد میں سنا ہے کہ دستخط والی فائل بھی کہیں غائب ہوگئی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ عدالتوں کا احترام ہے لیکن عدلیہ کے اس رویے نے عمران خان کی خرمستی میں اضافہ کیا ہے، لوگوں کو عمران خان نے ماہ و سال جیل میں رکھا اور خود جیل سے اتنا خوفزدہ ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر 2018 میں قوم ڈٹ جاتی اور اس کا راستہ روکتی تو حالات آج بہتر ہوتے، اس کو لانے والے بھی یقیناً آج پچھتا رہے ہیں، عمران خان سیاستدان نہیں اس کا رویہ جمہوری نہیں ہے، قوم اس کا ادراک کرے اور ووٹ کی طاقت سے اس کو مائنس کرے۔

    انہوں نے کہا کہ زمان پارک سے گرفتار 65 افراد میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے نہیں ہے ، زمان پارک سے جو اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ سارا ناجائز اسلحہ ہے ، آج یہ لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونا چاہتے تھے اور بہت سے مسلح تھے۔ عمران خان نے اپنے ارد گرد تین چار سو مسلح افراد جمع کیے ہوئے ہیں۔

    عمران خان کا فاشسٹ اور انتہاپسند چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،وزیر اعظم

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی شک ہو تو دیکھ لے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات نے اس کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات کو عیاں کر دیا ہے۔ لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے لے کر پولیس پر پٹرول بم پھینکنے سے ،عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک، اس نے آر ایس ایس کی کتاب سے ایک پرچہ نکال لیا ہے-

    واضح رہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

    اسی دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا اور مشتعل کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جبکہ احاطہ عدالت کے باہر کھڑی 10 موٹر سائیکلوں کو آگ بھی لگا دی، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سرکاری افسر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور گاڑی الٹا دی۔

    وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں،عارف علوی

  • رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری، درخواست واپس لینے کی بنا پرناقابل سماعت قرار

    رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری، درخواست واپس لینے کی بنا پرناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی،

    لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بات نظر نہیں آ رہی کہ آرڈر ختم کریں جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر نے کرنا تھی قانون موجود ہے آپ تفتیش تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں تفتیش کے بغیر تفتیشی رپورٹ بنائے گا تو وہ بے معنی ہو گی جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا تفتیشی پر ممانعت تھی کہ وہ مقدمہ کی تفتیش نہ کرتا

    دوران سماعت وکیل رانا ثنا اللہ نے عدالت میں کہا یہ دفعات صرف مرکزی اور صوبائی حکومت لگا سکتی ہیں دو رکنی بنچ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

    قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر ) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    گزشتہ ہفتے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے پولیس کو رانا ثنا اللہ کو 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    زمان پارک فحاشی کا اڈہ بن گیا،یاسمین راشد کی ایک اور آڈیو لیک،تحریک انصاف کا …

    رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت

  • عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

    عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے۔

    باغی ٹی وی: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، ایسے الیکشن ہونے چاہییں جن کے بعد ملک بہتری کی طرف جائے۔

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل نہیں جس دن حکومت فیصلہ کرے گی اس دن گرفتار کرلیا جائے گا، اگر چاہتے تو ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران انہیں گرفتار کرسکتے تھے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان جو قاتلانہ حملے کی کہانی بیان کررہا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے، انہیں اسکے سوا کچھ بولنا نہیں آتا۔

    فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی رہنما فود چودھری کا کہنا تھا کہ کچھ دیر پہلے اسلام آبادپولیس زمان پارک پہنچی۔عمران خان پر 74مقدمے ہیں۔ایک ہی وقت میں بہت سے کیسزمیں عدالت کے سامنے پیش ہونا ممکن نہیں یہ چاہتے ہیں ملک کے حالات خراب کرکے الیکشن سے بچا جائےیہ اس طرح کا مسئلہ کھڑا کرکے امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کی کال دیں گے۔

    فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی نااہل حکومت کو خبردار کرتا ہوں وہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں حکومت ہوش سے کام لیں۔

    آئی جی کی آج ہی عمران خان کو گرفتار کرنے کی ہدایت، اڈیالہ جیل میں …

  • سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

    سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکہ سانحہ اے پی ایس سے کم نہیں، اس وقت بھی تمام سیاستدان اکھٹے ہوئے تھے، اس وقت بھی قوم کو تمام تر اختلافات کے باوجود اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پشاور پولیس لائنز میں 100افراد کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی ایوان میں دعا کی گئی، جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں سانحہ پیش آیا،آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بھی نہیں بھولے، 2010 سے2017 تک دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس خودکش حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے تاہم اس کا فیصلہ قومی سلامتی کی کمیٹی کرے گی امید ہے وزیراعظم آپریشن ضرب عضب جیسا کوئی فیصلہ کریں گے ماضی کی طرح اس وقت بھی قومی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پشاور پولیس لائن مسجد پر خود کش دھماکے میں 100 افراد کی شہادت سانحہ آرمی پبلک اسکول سے کم نہیں۔ اس وقت قوم کو تمام تر اختلافات کے باوجود اتفاق رائے کی ضرورت ہے اے پی ایس سانحہ کے وقت بھی تمام سیاستدان اکٹھے ہوئے تھے لیکن ہمیں ماضی پر بھی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے اور غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جب روسی فوج افغانستان میں داخل ہوئی تو ضیا دور میں ہم امریکی جنگ میں کود گئے۔ روس واپس چلا گیا اور امریکا خوش ہوگیا لیکن خمیازہ ہم نے بھگتا اور پھر مشرف دور نائن الیون میں دوبارہ اس حصہ کا بن گئے پریڈ لین میں جو کچھ ہوا ہم بھول گئے-

    خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چن چن کے وہ بچے شہید کئے گئے جن کے والد سوات آپریشن میں حصہ لے رہے تھے، ایک دو سال پہلے ان لوگوں کو یہاں لا کر بسانا تباہ کن فیصلہ ثابت ہوا،دہشت گردوں کا کلمے یا دین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، عبادت کے وقت حملہ ہمارے دشمن ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ دو سال قبل جو بھی فیصلے کئے تھے وہ اس ہاؤس نے قبول نہیں کئے تھے، کل پشاور میں بہائے جانے والے خون کا حساب کون دے گا؟ یہ کون بتائے گا کہ کون آکر لوگوں کے پیاروں کی جان لے گیا؟

    وزیر دفاع نے کہا کہ اس پوری جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہم نے بھگتا پشاور پولیس لائنز سانحہ اے پی ایس سانحے سے کم نہیں پھر ان دہشت گردوں کو واپس لانے کی باتیں ہوئیں اور اب ہم کیسے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو کیسے بتائیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جانی چاہئے اتنی آواز نہیں آ رہی، دہشت گردی کے خلاف ساری قوم کو متحد ہونا چاہیے، اس جنگ میں کوئی لکیر نہیں کھینچی گئی، دہشت گردی کسی مذہب یا فرقے کی پہچان نہیں رکھتی، ایوان میں اس مسئلے پر صرف تقریر نہیں ہونی چاہیے، ہماری افواج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

    خواجہ آصف نے فرقہ واریت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ایسا دنیا میں کہاں ہوتا ہے اسرائیل میں بھی مساجد میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوا، نمازیوں پر مسجد میں حملہ نہ بھارت میں ہوتا ہے نہ اسرائیل میں، نائن الیون میں ہمیں دھمکی ملی ہم ڈھیر ہوگئے، افغانستان کی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ساڑھے چار لاکھ افغانی قانونی دستاویزات پر پاکستان آئے اور اب وہ واپس نہیں جائیں گے۔ معلوم نہیں ان میں سے کون معصوم شہری ہے اور کون دہشت گرد ہے ہمیں امریکا کا حواری بننے کے بجائے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔ دوحہ مذاکرات میں طالبان نے لکھ کر یقین دلایا تھا کہ افغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر 126 ارب ڈالرز لگا دیا، فوج اور سول افراد کی 83 ہزار قربانیاں ہیں، اب تو ہم آپس میں بھی دہشت گردی کرتے ہیں، اب تو سیاست، زبان اور اعمال کی بھی دہشت گردی آگئی ہے، پچھلے پانچ سال میں عوام کا جس طرح مزاج بدلا اس کی گواہی سوشل میڈیا سے مل جائے گی، پاکستان میں آج کل ایک شخص باؤلا ہوگیا ہے، کبھی کہتا ہے کہ خطرناک ہوجاؤں گا اور کبھی کچھ اور ہوجائے گا 126 بلین ڈالرز ہم نے کھویا ہے جب کہ ہم ہی 400 اور 500 ملین ڈالرز کیلئے ساری دنیا میں بھیک مانگتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے اپنا پورا کا پورا ملک گروی رکھ دیا ہے، ہمیں سپر پاورز کا آلہ کار بننے کا شوق بڑا پرانا ہے، ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے، ہمیں امریکہ کے کہنے پر جنگ نہیں لڑنی چاہیے، چاہتے ہیں امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں مگر ان کی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پشاور واقعے پر ہر پاکستانی افسردہ ہے، ہمیں مجاہدین تیار کرنے کی ضرورت نہیں تھی، لوگوں کو مجاہدین ہم نے بنایا اور وہ خود دہشت گرد بن گئے، روزانہ فوج اور ایف سی کے لوگ قربانیاں دے رہے ہیں، قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والوں کےساتھ ہے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہاں وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی آئیں گے، پہلے کی طرح پارلیمنٹیرینز کو بریفنگ دی جائےگی، وزیراعظم اور عسکری قیادت بھی ایوان کی رہنمائی حاصل کریں گے، اب کم و بیش وہی صورتحال ہے جو دس بارہ سال پہلے تھی، ہماری پالیسی آج بھی اے پی ایس سانحےکے بعد والی ہے۔

  • وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا،رانا ثنااللہ

    وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوگیا، نواز شریف پاکستان آرہے ہیں،آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یاجسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل الیکشن کرالیں لیکن عمران خان نتائج تسلیم نہیں کرےگا، عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو، اگر یہ اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔

    تحریک انصاف کےمزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگامریم نواز پارٹی کو منظم کریں گی، 26 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی، 27 جنوری کو دبئی میں قیام کریں گی اور 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گی۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا عمران خان روزانہ دھرنے کی کال دے رہے ہیں، انہوں نے سب کچھ کر کے دیکھا لیکن صرف ناکامی ہی ملی عمران خان صرف مہم چلا رہے ہیں کہ پاکستان کو کس طرح ڈیفالٹ کرنا ہے؟ حسن نقوی کا نگراں وزیر اعلی ٰبننے پر یہ اعتراض ہے کہ عثمان بزدار جیسا شخص کیوں نہیں بٹھایا؟عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ کسی طرح برسر اقتدار آ جائے، جب تک ووٹ کی طاقت سے اس کو مائنس نہیں کیا جائے گا ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

    پنجاب: نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت ،منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ محسن نقوی کا نام پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے مشاورت کے بعد دیا، نجیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے، عدالت کے فیصلے پر اعتراض ہے تو ہائیکورٹ میں معاملہ جا سکتا ہے۔

  • ضمنی انتخابات کےتمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،شرپسند عناصرپرکڑی نظررکھےہوئے ہیں،وزیر داخلہ

    ضمنی انتخابات کےتمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،شرپسند عناصرپرکڑی نظررکھےہوئے ہیں،وزیر داخلہ

    اسلام آباد: پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سختی سے نمٹیں گے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران اینڈ کمپنی عوام کے فیصلے کو تسلیم کرے اور عوام کے فیصلے کو بدلنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے عوام کے ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے جبکہ سیاسی مخالفین بھی ووٹ کو عزت دیں اور دھاندلی سے دور رہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے اور کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سختی سے نمٹیں گے شرانگیزی، فساد اور غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گے اور انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے –

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور الیکشن کمیشن کی درخواست پر سول آرمڈ فورسز تمام حلقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

    پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ رینجرز اور ایف سی کے علاوہ فوج بھی بطور کوئیک ریسپانس فورس فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مانیٹرنگ سیل انتخابی حلقوں میں سیکیورٹی صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور مانیٹرنگ سیل پنجاب، سندھ کی صوبائی حکومتوں اور سول آرمڈ فورسز ہیڈ کوارٹر کے ساتھ منسلک ہے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نےکہا کہ قانون نافذ کرنے والےادارے پوری طرح چوکس ہیں اورکسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں بلا تاخیر ریسپانس کریں گے۔ تمام حلقوں میں آتشی اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر مکمل پابندی ہے۔ سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    جلیل شرقپوری نے اسمبلی سے استعفی دے دیا

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے اور عوام بلا خوف انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔

    ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ،دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد،3ملزمان گرفتار کیا ہے ملزمان کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا،قانون کی خلاف ورزی کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی-

    محکمہ داخلہ نے ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی کہا کہ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دیں، فائرنگ پر 4 اگست تک پابندی عائد کی گئی ہے-

    پنجاب ضمنی انتخابات:2 حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار