Baaghi TV

Tag: رمیز راجہ

  • گھر کے شیر گھر میں ڈھیر،انگلینڈ نے پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے

    گھر کے شیر گھر میں ڈھیر،انگلینڈ نے پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب انڈیا میں ورلڈ کپ ہو رہا تھا تب میں نے سایہ کارپوریشن کو ایکسپوز کیا تھا، انضمام الحق، بابر،رضوان کو جومنافقت کے مینار ہیں، میں نے جب کرپشن کی باتیں کیں تو بڑے لوگوں کو تکلیف ہوئی ،کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم نوٹس بھیج رہے ہیں پھر اظہر محمود نے کہا کہ میری بیوی سے متعلق بات ہوئی میں آ رہا ہوں، سایہ کارپوریشن نے کہا کہ ہم کاروائی کر رہے ہیں، میں وہیں پر بیٹھا ہوں الحمد للہ،انتظار کر رہا ہوں،کہ کون کاروائی کرے گا تا کہ آٹے دال کا بھاؤ سب کو پتہ چلے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم،کرکٹ بورڈ میں دو چیزیں فراوانی سے ہیں، کرپشن، انکامپوٹنس، میرٹ نہیں ہے، بالکل بھی نہیں ہے،میں کافی عرصے سےیہ کہہ رہا ہوں، جن لوگوں کو چھوٹے میچز پر دیکھتے ہیں وہ انٹرنیشنل میچز کے لئے نہیں ہیں، بابر اعظم، رضوان، شاداب، شاہین آفریدی ،ان کے پاس ڈیٹا بڑا ہے، ایڈز بڑے ہیں ،سپانسر شپ بڑی ہے، لیکن کھیل نہیں ہے،بابر اعظم نے پانچ سکو ر کئے، اب انکے پیڈ لوگ اسکی تعریفیں کریں گے، 500 سے زائد سکور کیا پاکستان نے اور اننگز ہار گیا، تاریخ میں پاکستان نے نام لکھوا دیا، ابھی انگلینڈ کے دو تین بڑے کھلاڑی کھیل بھی نہیں رہے وہ ہوتے تو پھر کیا ہوتا،اب سوال یہ ہے کہ آگے کیا ہو گا، بورڈ بدلنا پڑے گا، مدثر نذر کو لانا پڑے گا، عاقب جاوید،راشد لطیف کو لانا پڑے گا، محسن حسن خان جیسے لوگوں کو لانا پڑے گا، آپ کو انکو کنٹرول دینا پڑے گا،جلیسپی نے آنے سے پہلے اپنا گھر بیچ دیا تھا وہ جلدی واپس چلا جائے ورنہ کرسمس کے قریب ٹکٹ مہنگے ہو جائیں گے، بورڈ کے اندر سے بڑی خبریں آ رہی ہیں کرپشن کی،

    مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ اب رمیز راجہ کا نام آ رہا ہے،چڑیل سے بڑا پوچھا کہ رمیز راجہ کا کیا تعلق ہے تو چڑیل نے بتایا کہ رمیز راجہ نے بورڈ میں چھپ کر شادی کر لی ہے،جب وہ چیئرمین تھے، میں نے کہا کہ شادی پرسنل چیز ہے اسکو ڈسکس نہیں ہونا چاہئے،تو کہا گیا کہ بورڈ استعمال ہوتا ہے، لوگ استعمال ہوتے ہیں پیسے استعمال ہوتے ہیں، رمیز راجہ نے شادی کی، سرینا آغا کے ساتھ، خاتون کی تصویریں بھی آ گئی ہیں انکی سہولت کاری کرتے رہے اسد ،سرینا بی بی کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر ایچ آر ہیں، انکو کام آتا ہے اور اچھا کام کرتی ہیں، رمیز راجہ ایک کرکٹر ہیں، بورڈ کے عہدیدار رہے اور عمران خان کے قریب تھے ،ایک بات میں دوبارہ کہہ دوں میرا ایشو شادی نہیں جتنی مرضی جہاں مرضی کریں اللہ آپ کو مبارک کرے، لیکن جہاں رمیز جاتے تھے اسد مصطفیٰ انکے لاجسٹکس کے ہیڈ ہیں اور 20 سال سے اوپر پی سی بی میں انکو ہو گئے ہیں، چیئرمین آفس کے لاجسٹکس کو یہ دیکھتے ہیں، جہاں جہاں رمیز راجہ نے جانا محترمہ سرینا نےبھی جانا ،انکے بھی ٹکٹ آنا اور ہوٹل میں بکنگ ساتھ ساتھ روم میں ہونی، اسد مصطفیٰ کو ایف آئی اے کو پکڑنا چاہئے اور تحقیقات کرنی چاہئے، بورڈ کے پیسوں سے، بورڈ کے دفتر سے ذاتی کام کسی کا کیوں کر رہے تھے اور کیوں ان چیزوں میں ملوث تھے جب ہم چھوٹی کرپشن کو نظرانداز کر دیتے ہیں تو بڑی کرپشن ہوتی ہے، رمیز کی شادی پر پرسنلی ان پر تنقید نہیں کر رہا،اللہ انکی شادی کامیاب بنائے لیکن جب بورڈ کا پیسہ استعمال ہو گا تو پھر بات ہو گی

    ملتان ٹیسٹ بدترین شکست،مبشر لقمان کا بابراعظم و دیگر کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

    پی سی بی نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے

  • بابراعظم  نے پاکستان کرکٹ کو  ایک معیار دیا ہے،رمیز راجا

    بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کو ایک معیار دیا ہے،رمیز راجا

    حیدرآباد ،دکن:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ جب بابر اعظم جیسے کلاسیکل بیٹسمین پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو ہم بے حد پرجوش ہوجاتے ہیں-

    باغی ٹی وی: بھارت میں ورلڈکپ کے دوران ایک شو میں میزبان نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ آپ کو بابر اتنے پسند ہیں کہ آپ نے انہیں شادی کرنے کا کہہ دیا؟ اس پر رمیز راجا نے بتایا کہ میں نے ان سے محبت کا اظہار کیا تھا کیوں کہ میں ان کی اتنی تعریفیں کررہا تھا،بابر اعظم کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو ، بابر نے ٹیم کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے اس ٹیم کو سنبھالا ہوا ہے، 28 سال کی عمر میں بابر نے اتنی کامیابی حاصل کرلی ہے کہ آج پاکستان بھارت سے کڑا مقابلہ کرسکتا ہے اس کا زیادہ تر کریڈٹ بابر اعظم کو ہی جاتا ہے۔

    بھارتی ٹیم کا اہم کھلاڑی اسپتال داخل،پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

    انہوں نے کپتان بابر اعظم کو پاکستان میں اتنی اہمیت ملنے کی وجہ ان کی کم عمری میں کامیاب کپتانی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کو ایک معیار دیا ہے، ان کا شمار دنیا کے نامی گرامی بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے،جب بابر اعظم جیسے کلاسیکل بیٹسمین پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو ہم بے حد پرجوش ہوجاتے ہیں کیوں کہ بیٹرز پروڈیوس کرنے میں پاکستان کوئی بہت اچھی تاریخ نہیں رکھتا اگرچہ بھارت یہ تاریخ رکھتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ بھارتی کسی نئے بلے باز کو دیکھ کر زیادہ پرجوش نہیں ہوتے۔

    ورلڈکپ: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • ایشیا کپ،کمنٹری پینل کا اعلان،رمیز راجہ رہ گئے

    ایشیا کپ،کمنٹری پینل کا اعلان،رمیز راجہ رہ گئے

    ایشیا کپ کے براڈ کاسٹر نے ٹورنامنٹ کیلئے کمنڑی پینل کا اعلان کر دیا ہے

    براڈ کاسٹرز کے مطابق میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں ،کمنٹری پینل میں رمیز راجہ کو شامل نہیں کیا گیا ،کمنٹری پینل میں بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں میں ہربھجن سنگھ، روی شاستری، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان، سجنے بنگر اور پیوش چاؤلہ شامل ہیں ،دوسری جانب اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان مارون اتاپتو بھی کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا،جبکہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا

    پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلے کے تمام ٹکٹس پہلے ہی چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    ایشیا کپ کے لیے سترہ رکنی پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اوپنرز عبداللہ شفیق ، فخرزمان اور امام الحق۔مڈل آرڈر میں بابراعظم ( کپتان ) ، سلمان علی آغا ، افتخار احمد ، طیب طاہر ، وکٹ کیپرز محمد رضوان اور محمد حارث ،اسپنرز شاداب خان ( نائب کپتان )،محمد نواز اور اسامہ میر۔پیس آل راؤنڈر فہیم اشرف اور پیسرز میں حارث رؤف ،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

  • میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کے دوران بابر اعظم کے لیے کہے جانے والے تعریفی کلمات وائرل ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: بابر اعظم نے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گال ٹائٹنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک غیر معمولی سنچری اسکور کی،ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےاسٹرائیکرز کو 189 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بابر نے اسٹرائیکرز کی اننگز کا آغاز پاتھم نسانکا کے ساتھ کیا اور سری لنکن بلے باز کے ساتھ مل کر 111 رنزکی شراکت قائم کی بابر نے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔


    جہاں پاکستان اورسری لنکا میں پاکستانی کپتان کی سنچری کے چرچے ہیں وہیں رمیز راجا نے بھی میچ کے دوران بابر اعظم کی سنچری بنانے کے بعد انوکھے انداز میں تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1688618930418450434?s=20
    انہوں نے اپنی کمنٹری کے دوران تبصرہ کیا کہ ‘سکیورٹی، کلاس، معیار اور سکون، یہ سب بابراعظم کی بیٹنگ میں نظر آتا ہے، یہ وہ شخص ہے جو اننگز میں گہری بیٹنگ کرسکتا ہے، مجھے اس سے محبت ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں-


    جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مزاحیہ میمز بھی وائرل ہوئیں-
    https://twitter.com/Malcolmishmael2/status/1689164450832732160?s=20
    دوسری جانب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔

  • رمیز راجہ کی سری لنکن گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    رمیز راجہ کی سری لنکن گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    دنیا بھر میں اپنی کمنٹری کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے پاکستان کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجا کی سری لنکن گلوکارہ کے ساتھ گانے کی ویڈیو وئرل ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی: رمیزراجا ان دنوں سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کےسلسلےمیں سری لنکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے معروف لنکن گلوکارہ ‘یوہانی’ کے ساتھ ان کے مشہورِ زمانہ گانے مانیکے مگے ہتھے گنگنانے کی کوشش کی رمیز راجا اور یوہانی کی یہ دلچسپ ویڈیو لنکا پریمیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی-


    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ ایک بیٹنگ لیجنڈ ہیں لیکن رمیز راجا کی گلوکاری کی مہارت یوہانی کے ساتھ کتنی اچھی ہے؟ کیا رمیز یوہانی کو چیلنج کرسکتے ہیں؟

    ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

    واضح رہے کہ یوہانی لنکا پریمیئر لیگ کی سفیر ہیں، 2020 میں ان کا گانا مانیکے مگے ہتھے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوا تھا، 2022 میں اس گانے کو بالی وڈ فلم ‘تھینک گاڈ’ میں شامل کیا گیا تھا، گانے کی ویڈیو میں سدھارتھ ملہوترا اور نورا فتیحی تھے یہ گانا سری لنکا کی سنہالی زبان میں گایا گیا ہے-

    واضح رہے کہ رمیز راجا کی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بطور کمنٹیٹر واپسی ہوئی ہے سابق اوپنر ستمبر 2021 سے کمنٹری باکس سے دورتھے کیونکہ وہ تین سال کی مدت کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

    پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

  • کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ

    کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ

    سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کرنےکے لیےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا-

    باغی ٹی وی : اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کھیل صرف اور صرف کرکٹرز کیلئے ہے، کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کردیا گیا، اس طرح کی چیزوں سے دکھ ہوتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں، انہیں کرکٹ سےکچھ لینا دینا نہیں نجم سیٹھی نےکبھی بیٹ نہیں پکڑا، یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہےکہ سیاسی بھرتی کے لیے آئين بدل دو ، جو لوگ باہر سے آکر بورڈ میں حملہ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے، نجم سیٹھی کو لانےکے لیے بورڈ میں سب کچھ بدل کررکھ دیا گیا، رات کو سوا 2 بجےٹوئٹ کر رہےہیں کہ رمیز راجہ باہر ہوگئےمجھے مبارک باد دیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم پاکستان آرہی تھی تو آپ نے چیف سلیکٹر کو بدل دیا، مڈل آف دی سیزن آپ کہہ رہے ہیں کہ مکی آرتھر کو لےکر آئیں، یہ طریقہ نہیں کہ کرکٹرز جنہوں نےکافی ٹیسٹ کھیلے ان کو باہر نکال دیں، مجھےخطرہ ہےبہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سےٹیم کی یکجہتی ختم نہ ہوجائے-

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلی کرنا خطرے سے خالی نہیں ، پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں اچھا پرفارم کر رہی ہے۔انگلینڈ کیخلاف سیریز ہمارے لیے ایک سبق ہے جو آپ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتی، ہمارا اسٹرائیک ریٹ بہترین چل رہا ہے۔

    بھارت کے حوالے سے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ باؤنڈریز کو توڑتی ہے، بارڈر توڑتی ہے، بدمزگی وہاں سے شروع ہوئی جب ایشیا کپ ہمیں ملا، پاکستان میں کافی عرصے سے میچز نہیں ہو رہے تھے، جب میچ باقاعدگی سے ہوئے تواس لیے میں کھڑا رہا کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا، بھارت نے کہا کہ یہ نیوٹرل وینیو پر ہوگا پاکستان نہیں جائیں گے بھارت کے یہاں نہ آنے کے معاملے پرہم نے اسٹینڈ لیا ،جہاں پاکستان کیساتھ زیادتی ہو گی وہاں ہم اسٹینڈ لیں گے ۔

    انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے لیکن بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت ضروری ہے۔

  • پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی کوپیغام

    پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی کوپیغام

    لاہور: رمیز راجا نے آئی سی سی حکام کو یقین دہانی کرا ئی ہے کہ بھارت میں آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجا نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلیے بائیکاٹ کی بات کی۔

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی

    میڈیا ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام پر یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں کمیٹی نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرے گی-

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

  • ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہو گا جو ہمیں منفی ہیڈ لائنز دیتی ہے،رمیز راجہ

    ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہو گا جو ہمیں منفی ہیڈ لائنز دیتی ہے،رمیز راجہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجا نے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں منفی باتیں نہ کرنے پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہو گا جو ہمیں منفی ہیڈ لائنز دیتی ہے، پچز دیکھیں تو دونوں میچز نتیجہ خیز تھے، ہماری کرکٹ ایک برانڈ بن چکی ہے، اگر ہم اس برانڈ کا خیال نہیں رکھیں گے منفی باتیں پھیلانے کے لیے 10 ہزار چیزیں موجود ہیں مثلاً پانی ٹھیک نہیں یا پھر کرسیاں ٹھیک نہیں ہر ایک پر کام ہونا ہے لہٰذا صبر سے کام لیں۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نےمراکش کو ہرادیا


    کھلاڑیوں کی انجریز سے متعلق کیے گئے سوال پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ دنیا میں اتنی کرکٹ ہو رہی ہے، ہر جگہ کھلاڑی انجرڈ ہوتے ہیں، ہر پلیئر ٹیسٹ کرکٹ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آتا ہے لیکن ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے پلیئرز کو ٹیسٹ میں لا رہے ہیں اور اس حوالے سے فاسٹ بولرز سے بات کی جا رہی ہے کہ پہلے فائیو ڈے کرکٹ کی فٹنس حاصل کریں تاکہ ان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ آسان ہو جائے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ فٹنس کے مسائل ہیں اسی لئے فٹنس کے مسائل کی وجہ سے ہم ایبٹ آباد اور لاہور میں دنیا کے بہترین ری ہیب سینٹر بنا رہے ہیں، کرکٹ کے علاوہ ہاکی اور فٹبال کے تمام کھلاڑی فٹنس کے لیے اس ری ہیب سینٹر میں آسکیں گے۔

    پی ٹی آئی صوبائی وزیر کامران بنگش اپنے لگائے گئے رمیز راجہ پر برس پڑے

    گزشتہ دو ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود اس ٹیم کے ڈریسنگ روم ماحول ابھی تک خراب نہیں ہوا جس کا کریڈٹ اس ٹیم کو جاتا ہے اور اس ٹیم کی خاص بات یہی ہے کہ یہ ٹیم فائٹ کرتی ہے، اگر پچھلے دو میچز میں ہماری آخری کی پانچ وکٹیں نہ گرتیں تو نتائج بہت مختلف ہوتے-

    رمیز راجہ نے کہا کہ ہماری ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پول لمیٹڈ ہے اگر آپ ڈیبیو کروائیں گے تو گھر میں ہی کروائیں گے آپ نت دیکھا سعود شکیل نے بہت اچھی پرفارمنس دی چیئرمین پی سی بی نے شکوہ کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع آؤٹ نہ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے، اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلیںڈ کے آنے سے ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم آخری لمحے تک مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے۔

    رمیز راجا کو ہٹا کر نجم سیھٹی کودوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ

  • قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو بلا لیا

    قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو بلا لیا

    قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ کا نواب شیر وسیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین رمیز راجہ اجلاس میں شرکت نہ کر سکے،نماٸندہ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی حکام انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے حکام مصروف ہو تو کمیٹی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا کریں، قاٸمہ کمیٹی نے چیٸرمین پی سی بی کو آٸندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ، چیئرمین قائمہ کمیٹی نواب شیر وسیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے قاٸمہ کمیٹی کو لاہور مدعو کیا تھا، کمیٹی ارکان کا فیصلہ ہے کہ وہ لاہور نہیں جاٸینگے،

    فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے پاکستان میں سربراہ ہارون ملک نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2021 میں فیفا نے ہمیں ذمہ داریاں شروع کی ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن میں مسائل ہے، فٹبال فیڈریشن کے ریکارڈ میں بھی مسٸلہ ہے، بوگس کلبوں کے ذریعے الیکشن ہوتے رہے، پورے ملک سے فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،ماضی میں فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن 2162رہی ، آن لاٸن 4ہزار کلبوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے،جنوری میں قومی وویمن ٹیم سعودی عرب چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہی ہے ، مارچ میں پاکستان مینز ٹیم بھوٹان اور نیپال کیساتھ تین ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گا ، ہپیرس اولمپکس کوالیفانگ راونڈکیلٸے قومی ٹیمیں شرکت کریں گی ،

    وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ نے کہا کہ وفاقی وزیر چاہتے ہیں کہ فٹبال فیڈریشن کے الیکشن جلد ہو، چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی نے کہا کہ نارملاٸزیشن کمیٹی کو فٹبال فیڈریشن کے الیکشن فوری کروانے چاہیے ، سیکرٹری وزارت آئی پی سی نے کہا کہ ناملاٸزیشن کمیٹی نے مارچ 2023تک الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرواٸی ہے ،ہارون ملک نے کہ کہ پیپلز اسٹیڈیم کراچی فٹبال کیلٸے بہترین گراونڈ ہے ، وہاں پندرہ سالوں سے رینجرز بیٹھی ہوٸی ہے ، قاٸمہ کمیٹی نے معاملہ پر سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا، اور کہا کہ سندھ حکومت پیپلز اسٹیڈیم کراچی کو رینجرز سے خالی کروائے،

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پرنہیں ہونے والا، بھارت نہیں آتا تو نہ آئے۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے جمعہ کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، ہم بھارت کے بغیر بھی ایونٹ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔

    رمیز راجہ نے کہا ایشئین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی ہے، اگر انڈیا کی ٹیم نے پاکستان نہیں آنا تو ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے سیاسی مسائل ہیں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے لے کر کسی نیوٹرل مقام پر کی جائے یہ نہیں ہونے والا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    رمیز راجہ نے کہا کہ انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق ہماری جو پلاننگ ہوگی وہ ایشیا کپ میں انڈیا کی شرکت کو دیکھتے ہوئی ہی ہوگی۔ ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہمارا حق ہے ہم کوئی ایسی چیز نہیں کہہ رہے جو ہمیں دی نہیں ہو اور ہم مانگ رہے ہیں، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل چکی ہے۔

    پاکستان ویمنز ٹیم سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتے اور کسی نیوٹرل مقام پر ہوتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ہم ایشیا کپ میں شرکت ہی نہ کریں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے راولپنڈی کی پچ میرے لیے باعث شرمندگی ہے، جتنے شائقین مایوس ہیں اس سے کہیں زیادہ مایوسی مجھے بھی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہم ان پچز کے ساتھ تھوڑی سی بھی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں تو وہ بالکل فلیٹ ہو جاتی ہے۔

    پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان میں ایک عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہوئی اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ پچز کے معاملے پر ہم ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کہا کہ انگلینڈ نے جس طرح بلے بازی کی وہ بھی قابل دید تھی۔ ہمیں بھی سوچنا ہوگا کہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تیز کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔