Baaghi TV

Tag: رمیز راجہ

  • کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی

    کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی

    کرکٹر کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے معافی مانگ لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر کامران اکمل کو تین روز قبل قانونی نوٹس بھیجا تھا جس میں ان سے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جواب طلب کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرچکے ہیں ادارے کے چئیرمین کے خلاف بولنا نامناسب ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹر کامران اکمل نے گزشتہ روز پی سی بی کی طرف سے بھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ہے جس میں انہوں نے رمیز راجہ سے معافی مانگ لی ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ رمیز راجہ کے خلاف دانستہ طور پر نہیں بولا، میری ایسی نیت نہیں تھی کہ چئیرمین پی سی بی کے خلاف جان بوجھ کر بولوں۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران اکمل نے لیگل نوٹس کے جواب میں چئیرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی ہے، کامران اکمل کی وضاحت کے بعد چیئرمین پی سی بی نے انکے خلاف کاروائی کرنے سے متعلقہ حکام کو روک دیا ہے، کامران اکمل کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    یاد رہےکہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیامیں منعقدہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مختلف مواقع پر سابق کپتان وسیم اکرم،وقار یونس، مصباح الحق، شعیب اختر سمیت دیگرسابق کھلاڑیوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا ، بالخصوص سپر 12 مرحلے میں بھارت اور زمبابوے سےشکست کے بعد قومی ٹیم کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

    کامران اکمل نےبھی اپنےیوٹیوب چینل پر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،ان کے تبصرے پی سی بی اوراس کی انتظامیہ کو اچھے نہیں لگے۔ میڈیا نےمعاملےکوقریب سےدیکھنے والےایک ذریعےکاحوالہ دیتےہوئےدعویٰ کیا ہےکہ”میں یہ تو نہیں جانتا کہ انہوں نےکامران پرکیا الزامات عائد کیےہیں لیکن بظاہر قانونی نوٹس اس لیے بھیجا گیا ہےکیونکہ چیئرمین کولگتا ہےکہ کامران نےان کے بارے میں میڈیا میں ہتک آمیز،جھوٹے اورجارحانہ تبصرے کیے ہیں“۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا،رمیز راجہ

    میلبرن: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔

    باغی ٹی وی :میلبرن میں میڈیا سےگفتگو میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نےکہا کہ ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہےپہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا لیکن اب ہمارا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہے جس سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیلے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل چھت والے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کی تجویز مسترد

    رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دو میچز میں شکست کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ ہم باہر ہو گئے لیکن 2009 کی چیمپئن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کر دیا دیکھیں ورلڈکپ میں دنیا کی کرکٹ کتنی پیچھے رہ گئی ہے اور پاکستان کتنا آگے چلا گیا ہے بلین ڈالرز والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں۔ کچھ تو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔ لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں تو کوئی چیز تو ہم ٹھیک کر رہے ہیں نا اس لیے آپ اسے انجوائے بھی کریں اور احترام بھی کریں-

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلز میں شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان کل بروز اتوار میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا بھی فائنل میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن بھی دیکھا-

    قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

  • ایشیا کپ 2023: آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں، سب کچھ انڈیا نہیں ہے، صحافی کو رمیز راجا کا جواب

    ایشیا کپ 2023: آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں، سب کچھ انڈیا نہیں ہے، صحافی کو رمیز راجا کا جواب

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجا کی ایک ورچوئل گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے پر انکار سے متعلق سوال کیا کہ 2023 کا ایشیا کپ کیا صرف بھارت کی وجہ سے یو اے ای منتقل کردیا جائے گا؟

    ایشیا کپ 2023: بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان پر پی سی بی کا شدید ردعمل


    صحافی کے سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ نہیں یو اے ای نہیں جا رہے ایشیا کپ یو اے ای بالکل منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں آپ بھائی صاحب ، سب کچھ انڈیا نہیں ہے کچھ ہم بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پاکستانی دستےنےکرغستان میں ہونیوالی ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں 3میڈلزجیت لئے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے اورخط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ ایشن کرکٹ کونسل مجاذ اتھارٹی ہونے کے ناطے بی سی سی آئی سیکریٹری کے بیان پر وضاحت مانگےبطور اے سی سی رکن بھارت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،امید ہے اے سی سی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنائے گا-

    یاد رہے کہ اگلے برس 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستانی کو کرنی ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شا (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) نے گزشتہ روز اپنے بیان میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

  • جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا،ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے،رمیز راجہ

    جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا،ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے،رمیز راجہ

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی اور ہم ورلڈکپ جیت کر آئیں گے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کپتان کو مضبوط ہونا چاہیے اور ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے۔ بابر اعظم بہت اچھی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم میں بہت بہتری بھی آئی ہے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے کسی سیاسی دباؤ کی پروا نہیں ہے اور جب ٹیم ہارتی ہے تو میں ہارتا ہوں۔ اچھی ٹیم بنانے کے لیے سلیکشن میں تسلسل چاہیے ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ جو میں نے کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔

    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے گریٹ پلیئرز بنانے ہیں اور وہ ایک طریقہ کار کے تحت ہی بنیں گے، پاکستان جونیئر لیگ اور پاتھ وے پروگرام سے کھلاڑیوں کا پول بڑھے گا۔

    فیفا ورلڈکپ کا ساؤنڈ ٹریک ‘لائٹ دی اسکائے’ جاری

    رمیز راجا نے کہا تھا کہ لیگ میں پیسہ لانے پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ مراعات دینا بہت ضروری ہے، مراعات نہیں دیں گے تو کھیل دب جائے گا، کئی ایک کھیل ایسے ہیں جہاں مراعات نہیں اس لیے وہ دب رہے ہیں، جونیئر لیگ کا انعقاد کر کے پاکستان ایک مثال قائم کر رہا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ اسے ورلڈ جونیئر لیگ بناؤں، اس سطح پر پیسے ملنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، پیسے سے پروفیشنل ازم آتا ہے، پی جے ایل کے دوران خوشخبری دوں گا کہ دو کنسورشیم پی جے ایل کی مکمل آنر شپ لیں گے۔

    کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

  • تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں،ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں،رمیز راجہ

    تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں،ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں،رمیز راجہ

    لاہور: پاکستان کی شکست پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے حوالے سے تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں، ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں کیوں کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں مگر ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک میچ ونر نہیں کئی میچ ونرز ہیں لہذا ان کی حمایت کریں ٹیم کو مایوس نہ کریں اب فینز نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ فینز کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ رہی ہے اور چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سنسنی خیز میچز ہورہے ہیں اسی لیے دلچسپی آخری میچ تک بڑھ رہی ہے کیوں کہ میچز کا فیصلہ آخری آخری اوور میں ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ چھٹے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15ویں اوور میں 2 وکٹ سے جیت لیا تھا 170 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد نواز نے پاکستان کی جانب سے پہلا اوور کرایا۔

    انڈونیشیا:فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی،129 افراد ہلاک ،سینکروں زخمی

    الیکس ہیلز 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 27 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ڈیوڈ ملان تھے جنہوں نے 5 چوکے مار کر 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    ، اوپنر فل سالٹ نے 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈکٹ بھی 26 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان نے ہی دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی ایونٹ سے باہر

  • پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ

    پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ

    پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،رمیز راجہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج یادگار دن ہے،میچ کی جیت پر خوشی ہے

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جونیئر کھلاڑیوں کی لیگ کا آئیڈیا دنیا میں کبھی نہیں سامنے آیا،10سال کے بچے کو کرکٹ کھیلنے کا راستہ دکھانے کے خواہاں ہیں،ہم لیگ سے چمپئنز بنائینگے،مختلف کلچر میں رہ کر جب ہمارے بچے کھیلیں گے تو ان میں اعتماد آئیگا،پاکستان میں کئی کھیل ختم ہورہے ہیں،غربت کے باعث کئی کھیل کھیلے نہیں جا رہے ،پی جے ایل کا پہلا ٹورنامنٹ خود کرانا چاہتے ہیں،یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ ہمارے پاس سپانسرز نہیں ہے،ہمارے پاس24 سپانسرز تھے جسکے بعد ہم نے7 شارٹ لسٹ بھی کیے فرنچائز کو رائٹس نہیں دیئے کہ ہم پہلے سیزن میں بچوں کا خیال خود رکھنا چاہتے تھے،ہم چاہتے تھے کہ ہم پہلے اس کو برینڈ بنا کر دنیا کے سامنے رکھے،پاکستان کرکٹ کی ٹیم کی تعریف کرنا ہوگی،جیت ہار ہوتی ہے جو مناظر پاک افغان میچ کے اختتام پر دیکھنے میں آئے وہ افسوسناک ہے، پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے،پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کا واقعہ پہلی نہیں تیسری بار ہوا ہے،ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاوں گا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    قبل ازیں پاکستان جونیئر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اس تقریب میں شریک ہیں۔ پاکستان جونیئر لیگ میں بھارت اور جنوبی افریقا کو چھوڑ کر باقی ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سمیت 18 ملکوں کے کھلاڑی رجسٹریشن میں شریک ہیں۔ رنگا رنگ تقریب پی ایس ایل کی طرح سجائی جارہی ہے

  • زندگی کو خطرات ہیں، مجھے میڈیکل الاؤنس کی ضرورت نہیں،رمیز راجہ

    زندگی کو خطرات ہیں، مجھے میڈیکل الاؤنس کی ضرورت نہیں،رمیز راجہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ میری زندگی کو خطرات ہیں، مجھے میڈیکل الاؤنس کی ضرورت نہیں۔ رمیز راجہ نے قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دی، جس پر کمیٹی کی رکن مہرین بھٹو نے کہا کہ پی سی بی والے اتنی زیادہ تنخواہیں لے رہے ہیں، کیا انہیں پریزنٹیشن کا نہیں معلوم تھا؟،رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں مختصراً زبانی طور پر بریفنگ دینے کا کہا گیا تھا، تنخواہوں کی بات کریں تو پی سی بی میں تنخواہیں عالمی مارکیٹ سے بہت کم ہیں، اچھے پروفیشنل کے لیے اچھی تنخواہیں دینی پڑتی ہیں۔

    سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں،بابر اعظم

    مہرین بھٹوکا کہنا تھا کہ پچھلے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پی سی بی میں اپنی مدت ملازمت پوری نہیں کی، جس کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ وسیم خان آئی سی سی میں اچھی پوسٹ پر لگ گئے ہیں، میں آج مجلس قائمہ میں اس سوچ سے آیا تھا کہ میری تعریف ہوگی۔رمیز راجہ نے کہا کہ ستمبر2021 میں چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا، 9 مہینے ہوگئے بطور چیئرمین پی سی بی ایک بھی غیرملکی دورہ نہیں کیا، مجھے ایک بھی پیسہ نہیں ملتا، میری اہلیہ میرے ساتھ اب تک دورے پر نہیں گئیں۔

     

    اسٹورٹ براڈ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے

     

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رمیز راجہ ہماری بھابھی کو دورے پر نہیں لے کر جاتے، یہ تو غلط بات ہے، جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں اہلیہ کو لے کر ہی نہیں جاتا کیونکہ کمیٹی والے پھر میری کلاس لے لیں گے۔رمیز راجہ نے کہا کہ 61 کروڑ روپے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو ملے ہیں، پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، بھارت کو پاکستان نے شکست دی، جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا تب بھی بھارت کو عالمی کپ میں شکست نہیں دے پائے تھے۔

     

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

     

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل خواتین کے لیے فروری میں منعقد کی جائے گی، پاکستان جونیئر لیگ اکتوبر میں ہو رہی ہے، فخر ہے کہ پی سی بی حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیتا، اپنا پیسہ خود بناتا ہے، پاکستان میں کرکٹ اسٹیڈیمز کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیٹیں لگانے کی ضرورت ہے، کرکٹ شائقین کو سیڑھیوں پر بٹھانا اچھی بات نہیں، پی سی بی کو زیادہ فنڈنگ اس وقت آئی سی سی سے آتی ہے، پی سی بی چاہتا ہے کہ اپنا پیسہ خود بنائے جس کے لیے پاکستان جونیئر لیگ لارہے ہیں۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ 28 کمپنیوں نے پاکستان جونیئر لیگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے، شائقین کرکٹ کے لیے فین زونز بنا رہے ہیں کیونکہ اسٹیڈیم پہنچتے ہوئے انہیں مشکلات ہوتی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رمیز راجہ کے آنے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوا ہے، سوالات سے گھبرانا نہیں ہے۔رکن کمیٹی مہرین بھٹو نے کہا کہ کتنے اسٹیڈیم بنائے؟ کتنی اسٹیڈیم میں سیٹیں بنائیں؟ کتنے گراؤنڈز کلب کرکٹ کے لیے بنائے؟.

    رمیز راجہ نے کہا کہ 2004 سے اب تک 15 سے 20 گراؤنڈ پی سی بی نے بنائے ہیں، مہرین بھٹو نے کہا کہ پی سی بی اپنے پیروں پر نہیں کھڑا، عوام کے پیسوں سے کھڑا ہے۔ سی ڈی اے کو اسلام آباد میں اسٹیڈیم بنانے کے لیے خط لکھا ہوا ہے، ماضی میں حکومت نے لیز پر گراؤنڈ دیے جس پر پی سی بی نے پیسے لگائے۔

    رکن کمیٹی نے سوال کیا کہ فوڈ اسٹریٹ جو اسٹیڈیمز کے ساتھ بنی ہیں اس کا پیسہ کہاں ہے؟ رمیز راجہ نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹس صرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ساتھ ہے، دیگر جگہ پی سی بی کے تحت نہیں ہے۔رکن کمیٹی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں اچھی مٹی نہیں جو آسٹریلیا سے منگوا رہے؟ رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیکنیکل بات ہے، آسٹریلیا کی مٹی میں باؤنس زیادہ ہوتا ہے، آسٹریلیا میں رواں سال ورلڈ کپ کی پریکٹس کے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی ہے، جب پچز پر باؤنس نہیں ہوتا تو اچھی بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس نہیں ہوسکتی۔

    رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ماضی میں دورہ نہ کرنے کا ازالہ کرنے کے لیے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اضافی میچ کھیلنے پاکستان آرہے ہیں۔رکن کمیٹی نے کہا کہ لاڑکانہ کے کرکٹرز کے لیے اسٹیڈیم کیوں نہیں بنایا جارہا؟ کرکٹ میچ کیوں نہیں ہورہے؟ رمیز راجہ نے کہا کہ سندھ میں کرکٹ کے حوالے سے ڈیولپمنٹ ہو رہی ہے، شاہنواز دھانی لاڑکانہ سے جبکہ زاہد محمود دادو سے تعلق رکھتے ہیں۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اگلے 6 ماہ میں سندھ اور بلوچستان میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے، میں نے ایک بچے سے پوچھا کہ 5 لاکھ روپے انعام کیا معنی رکھتا ہے؟ بچے نے کہا کہ اس کا والد 1500 روپے دیہاڑی پر کام کرتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر این ایچ پی سی ندیم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب سے 56 گراؤنڈ مانگے تھے، وہ 33 گراؤنڈ دے رہی ہے، گزشتہ سال نچلی سطح سے 9 ہزارمیچز پی سی بی نے کروائے ہیں، پاکستان میں بہت زیادہ کرکٹ ہورہی ہے۔

    ندیم خان نے کہا کہ پاکستان میں اسکول کرکٹ کو دوبارہ زندہ کررہے ہیں، ٹیلی ویژن پر اسکول کرکٹ نشر کی جائے گی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے اجلاس میں چائے پانی نہ ہونے کا شکوہ کیا، جس پر رکن کمیٹی مہرین بھٹو نے کمیٹی اجلاس میں چائے پانی نہ ہونے کی وجہ بتادی۔ مہرین بھٹو نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے ہدایات ہیں کہ چائے پانی اپنے پیسوں سے لے کر پئیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز، لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد اور کراچی میں کروانا چاہتے تھے، فیصل آباد کا گراؤنڈ مقامی انتظامیہ نے لے لیا، ہم اس پر پیسہ نہیں لگا سکتے، جب لیز پر گراؤنڈ ہمیں ملے گا تو پیسہ لگا سکیں گے۔

    رکن کمیٹی مہرین بھٹو نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اپنی مراعات بتائیں، رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے کچھ مراعات ملتی ہی نہیں تو کیا پی سی بی کو واپس کروں گا، میری تنخواہ صفر ہے، چیئرمین پی سی بی کی جب آفر ہوئی تو میں نے گھر میں ووٹنگ کروائی۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پی سی بی چیئرمین کی تنخواہ کچھ نہیں لیکن گالیاں پڑتی ہیں، میرے بچوں نے کہا کہ میں پاگل ہوجاؤں گا، پی سی بی میں کم سے کم تنخواہ 20 ہزار تھی جو میں نے5 ہزار بڑھائی، میں نے انٹرٹینمنٹ الاؤنس ابھی تک پی سی بی سے نہیں لیا، بطور پی سی بی چیئرمین دوروں کے لیے اب تک صرف ڈھائی لاکھ 3 ماہ میں استعمال کیے ہیں۔

  • حکومت کا  پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ

    حکومت کا پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ

    حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

    عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

    علاوہ ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کو کہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے تو اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہے۔

    خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ کی حیثیت سے رمیز راجا اور اسد علی خان کی گورننگ بورڈ کے لیے نامزدگیاں کی تھیں۔

    قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب مشکل میں پھنس گئے

    عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد اس وقت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے بھی ‘اخلاقی‘ طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ بڑھنے لگا جس کے بعد ان کے حق میں بھی آوازیں بلند ہوئیں سابق اسپنر سعید اجمل بھی رمیز راجہ کو بطور چیئرمین کام جاری رکھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے بہت اچھا کام کیا ہے، انھوں نے کئی اچھے کام کیے ہیں، ان کی سوچ کافی اچھی ہے، ابھی تک وہ ہیں، اگر وہ ذمہ داری سے کام کررہے ہیں تو انھیں کام جاری رکھنا چاہیے، اگر حکومت تبدیل ہو بھی گئی ہے تب بھی اس کا اثر بورڈ پر نہیں پڑنا چاہیے۔

    دوسری جانب کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس طرح رمیز راجہ نے عمران خان کو سپورٹ کیا، اب لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں گے، اخلاقی طورپر انہیں عہدے سےمستعفی ہوجانا چاہیے۔میرے خیال میں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف میں سے کسی ایک کے چیئرمین بننے کے زیادہ امکانات ہیں۔ماضی میں دونوں نے بڑے اچھے کام کیے ہیں۔

    قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سرہے،رمیز راجا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سرہے،رمیز راجا

    رمیز راجہ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر باندھ دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ کے فینز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر باندھ دیا ہے۔

    27 جنوری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 27 فروری کو لاہور قلندرز کی کامیابی پر اختتام پذیر ہوا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 غیر معمولی حد تک کامیاب رہی اور اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور، دونوں شہروں میں شائقینِ کرکٹ کا بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے خاص طور پر لاہور میں کبھی اتنا زبردست، پرجوش اور جاندار کراؤڈ نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن کے ذریعے پاکستانی عوام کی کرکٹ سے پرجوش وابستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل7: قلندرز، سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتھک محنت کرنے پر اپنے تمام اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی عملے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز، مقامی اور صوبائی انتظامیہ، کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹنگ کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ فینز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے سنسنی خیز مناظر براہ راست اپنی ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھ کر اسے کامیاب بنایا۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس کے منافع کی مد میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900 ملین روپے کمائے ہیں۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ کے فینز کی تعداد بڑھائی جاسکے۔

    شاہنواز دھانی کی کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی متاثر

  • ” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے:     رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان

    ” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے: رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان

    لاہور:” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے:رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان کا خوبصورت جواب ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان کو پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آپ اس کامیابی کے مستحق تھے۔

     

     

    چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کے لیے لکھا کہ آپ کی عاجزی، رویہ اور محنت آپ کی خاصیت ہے۔رمیز راجا نے رضوان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابی اور اعزازات کے لیے دعا بھی کی۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

    محمد رضوان کا اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے، دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔

     

    قومی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کاکریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔

    اس کے علاوہ رضوان نے ٹوئٹر پر بھی پیغام جاری کیا اور کہا کہ بس اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا۔

    ٹوئٹر پیغام میں رضوان نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ابھی سفر کا آغاز ہے، انہوں نے یہ ایوارڈ پاکستان اور پوری قوم کے نام کیا۔