Baaghi TV

Tag: ریشم

  • اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

    لاہور:پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ ذاتی لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میری فٹنس کا راز میرے غم ہیں، بھائی کی وفات کے بعد روٹی میرے گلے سے نہیں اترتی تھی، میں نے 8 سے 9 ماہ صرف چائے اور کیک رسک پر گزارا کیا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ بھائی کی وفات سے قبل بھی میں انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کر رہی تھی مگر بھائی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد 16 گھنٹے کی فاسٹنگ 24 گھنٹے تک بھی چلی جاتی تھی، بھائی کی موت کے غم سے نکلی تو بہت قریبی دوست کا انتقال ہو گیا، یکے بعد د یگرے غم ہی میری فٹنس کا راز ہیں۔

    خاتون نے سوکن کو قتل کر کے لاش بوری میں چھپا دی

    دوران انٹرویو اداکارہ ریشم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنا ذاتی لنگر خانہ کھولوں تاکہ میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد میرا لنگر خانہ میرے لیے صدقۂ جاریہ بنے، میں ایک جگہ خرید کر وہاں لنگر خانہ کھولنا چاہتی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی اپنی اس خواہش سے متعلق دعا کرنے کی اپیل کی۔

    بالی وڈ ریپر اور سنگر یو یو ہنی سنگھ کا شراب چھوڑنے کا انکشاف

  • ریشم کی منفرد دعا جس کے باعث وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں

    ریشم کی منفرد دعا جس کے باعث وہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں

    لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ریشم نے تاحال شادی نہ ہونے کی وجہ اللہ کے گھر مانگی گئی اپنی ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اداکارہ ریشم کا نجی ٹی وی چینل پر دیا گئے انٹرویو کا ایک مختصر سا کلپ وائرل ہو رہاہے جس میں ریشم نے اپنی تاحال شادی نہ ہونے کی وجہ پر بات کی ،وائرل کلپ میں ریشم کہہ رہی ہیں کہ میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے چلی گئی تھی،میں اللہ کے گھر گئی-

    اداکارہ ریشم نے کہا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھے تو سب نے کہا کہ دعا مانگو، دعا مانگو، جو دعا مانگو گی وہ قبول ہو گی، میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا۔

    پی آئی اے نے 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاہور سے مسافروں کو ملتان نہ بھجوایا

    ریشم کہتی ہیں کہ میری یہ دعا کوئی ایسی قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب ہی نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللہ سے دعا مانگی ہے کہ میری اب شادی کروا دے، کام چھوڑ دیا تھا مگر بعد میں پھر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

    جنوبی کوریا ، بدترین فضائی حادثے کے بعد فضائی حفاظتی تحقیقات کا حکم

  • نرگس کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویریں حقیقی زخموں کے سامنے کچھ نہیں،ریشم

    نرگس کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویریں حقیقی زخموں کے سامنے کچھ نہیں،ریشم

    لاہور: اداکارہ ریشم نے اپنی دوست نرگس سے ملاقات کی ہے جو حال ہی میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بنی ہیں اداکارہ نے نرگس پر کئے گئے تشدد کی تفصیلات شیئر کی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ریشم نے کہا کہ میری حال ہی میں نرگس سے ملاقات ہوئی ہے آپ نے جو تصویریں دیکھی ہیں وہ اس کے حقیقی زخموں کے سامنے کچھ نہیں ہیں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اس کے پورے چہرے اور جسم پر زخم ہیں اس (نرگس) نے اپنے شوہر کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا، اس نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑدی، اس نے حجاب لینا شروع کر دیا وہ اپنے شوہرکی خادمہ بن گئی میں نے اسے کبھی اپنے شوہر کے سامنے اونچی آوازمیں بات کرتے نہیں دیکھا اس نے اسے پستول سے مارا ہے۔

    ریشم نے بتایا کہ میں اسے دیکھ کر کافی پریشان ہوں، میں اس کی حالت دیکھ کررو رہی ہوں اسے اس طرح دیکھنا ناقابل برداشت ہے، یہ ایک ایسی خاتون کے ساتھ ہوا جس نے اپنا گھر بچانے کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا، اس کے شوہر نے جس طرح اسے بے دردی سے مارا وہ پاگل ہے میں ایسے لوگوں کو مرد نہیں سمجھتی، حقیقی مرد کبھی عورتوں پر ہاتھ نہیں اٹھاتے۔

    ریشم نےحکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کہ نرگس کو فوری طور پہ انصاف دلوا کر اصل مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • پہلے جو لنگر 50 ہزار میں بنتا تھا اب ڈیڑھ لاکھ میں بنتا ہے،اداکارہ ریشم

    پہلے جو لنگر 50 ہزار میں بنتا تھا اب ڈیڑھ لاکھ میں بنتا ہے،اداکارہ ریشم

    پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف ادکارہ ریشم نے خاتون صحافی امبرین فاطمہ کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں حرام کی کمائی کا لنگر بناتی اور بانٹتی ہوں

    اداکارہ ریشم کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ اہلبیت سے محبت،عشق میں لنگر بناتی ہوں، کئی لوگ کہتے ہیں کہ حرام کی کمائی سے بنا رہی ہوں، کئی لوگ کہتے تھے کہ کسی اور سے بنواتی ہوں لیکن میں خود بناتی ہوں، مہنگائی بہت ہوئی ہے، پہلے جو لنگر 50 ہزار میں بنتا تھا اب ڈیڑھ لاکھ میں بنتا ہے،

    اداکارہ ریشم خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شوبز فلموں کا کام چھوڑے ہوئے 20 سے 25 سال گزر گئے ہیں، میں اب کبھی ماڈلنگ اور کبھی کچھ شوز میں شرکت کر لیتی ہوں، اس سے جو آمدنی آتی ہے اُسی سے لنگر کا سلسلہ جاری ہے، میں نے اللّٰہ سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں لنگر بانٹتی رہوں گی، لوگ میرے اس کام پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں یہ غلط کر رہی ہوں، مجھے لوگوں کو کھانا کھلانے کے بجائے اُنہیں روزگار دینا چاہیے، میں کون ہوتی ہوں لوگوں کو کھانا کھلانے والی، رب کی ذات کھلاتی ہے، میرے پاس دنیا بھر میں صرف ایک گھر ہے، اگر میں نے یہ بیچ کر لوگوں کو روزگار دے دیا تو میں خود کیا جُھگی میں رہوں گی۔

    اداکارہ ریشم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انسانیت کی خدمت کرنا بہت اچھا لگتا ہے اسی لئے اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر لوگوں میں تقسیم کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر لوگوں میں تقسیم کرنے میں جو سکون اور مزہ ہے وہ اور کسی چیز میں نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی انسانیت کی خدمت کرنے پر بہت خوش ہوتا ہے تو کیوں نہ ہم وہ کام کریں جس سے اللہ تعالی بے حد خوش ہوتا ہے.میں زیادہ تر اب اس لئے بھی کام کرتی ہوں کیونکہ مجھے لنگر تقسیم کرنے کے لئے ہر بار کچھ نہیں تو ایک ڈیڑھ لاکھ درکار ہوتا ہے. بھوکے کو کھانا کھلا کر ان کی دعائیں لیکر تو دیکھیں آپ کو یہی دنیا کی سب سے بڑی خوشی محسوس ہو گی

    اداکارہ ریشم نے فن کے شعبے میں کئی قابلِ ذکر خدمات انجام دے رکھی ہیں، اداکارہ ریشم تاحال غیر شادی شدہ ہیں،اداکارہ ریشم کے مطابق وہ گزشتہ بیس برسوں سے اپنے ہاتھوں سے لنگر بنا کر بانٹ رہی ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ 6 برسوں سے 12 مہینے چلتا ہے۔

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

  • ضرورت مندوں کا سہارا بنیں ریشم

    ضرورت مندوں کا سہارا بنیں ریشم

    اداکارہ ریشم جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے سماجی کاموں کی تصاویر اور وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ضرورتمندوں کی ضرورت پوری کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں . ریشم اس وڈیو میں کسی فلاحی ادارے میں موجود ضرورتمند خواتین میں شالیں تقسیم کررہی ہیں. ریشم اس وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ دوسروں کی مدد کرکے دل کو سکون ملتا ہے اور دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے. یہ پہلی بار نہیں جب ریشم کسی کی مدد کررہی ہیں اس سے پہلے بھی ان کی متعدد وڈیوز سامنے آچکی ہیں ان کی ایسی وڈیو

    بھی سامنے آئیں جس میں وہ دریا میں مچھلیوں کو خوراک ڈال رہی ہیں اور خوراک کے ساتھ ہی انہوں نے شاپر بھی پانی میں پھینک دیا اس چیز کو لیکر ان پر بہت تنقید ہوئی جس پر ریشم نے ایک وڈیو بنا کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی شاید سب سے بڑی غلطی ہے. ریشم اکثر نیاز بھی بنا کر تقسیم کرتی ہیں ان کی نیاز تیار کرنے اور بانٹنے کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کرتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ ریشم سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے بھی بہت سارے لوگوں سے آگے دکھائی دیں تھیں .

  • سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ریشم

    سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ریشم

    اداکارہ ریشم جنہوں نے نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلموں میں کام کیا . ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے صحیح معنوں میں‌سٹار ڈم کا مزہ چکھا. ریشم نےٹی وی اور فلموں دونوں میڈیمز کے لئے کام کیا اور داد سمیٹی. ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے وہ دور دیکھا ہے کہ جب سٹوڈیوز میں 24 گھنٹے تک شوٹنگز جاری رہتی تھیں لیکن اب جو صورتحال ہے اس کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے.بلکہ دل خون کے آنسو روتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی کام پر کمپرومائز نہیں‌ کیا. انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنے والوں سے زیادہ بے وقوف میں کسی کو بھی نہیں‌سمجھتی. انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ سے کامیابی شاید جلدی مل جاتی ہے لیکن ایسی کامیابی دیرپا

    نہیں‌ہوتی جیسے ملتی ہے ویسے ہی کھو بھی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے جتنی شہرت ملی ہے میرے پورے کیرئیر میں‌، اس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی . میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ آج بھی میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. ریشم نے مزید کہا کہ میں منافق لوگوں سے بہت دور رہتی ہوں نہ میں کسی کے بارے میں‌بات کرتی ہوں نہ ہی کسی کی کامیابی پر سوال اٹھاتی ہوں.

  • ٹونی رشید کے انتقال پر ریشم رو پڑیں

    ٹونی رشید کے انتقال پر ریشم رو پڑیں

    معروف فیشن جرنلسٹ ، فلمی ناقد ، فوٹو گرافر ، اداکار ٹونی رشید گزشتہ روز ہارٹ اٹیک آنے سے انتقال کر گئے تھے ،ساری شوبز انڈسٹری اس وقت غم اور دکھ کی کیفیت میں ڈوبی ہوئی ہے، حال ہی میں ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ سر پر دوپٹہ لئے ہوئے ہیں اور رو رہی ہیں، روتے ہوئے کہہ رہی ہیں ٹونی میرا دوست میرا بھائی تھا بھائیوں سے بڑھ کر تھا . وہ لوگوں کو ہنساتے تھے ، اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے تھے . انہوں نے فن کی بہت خدمت کی . وہ ہر وقت ہنستے رہتے تھے. ابھی کل ہی میری ان سے بہت لمبی بات

    ہوئی ، وہ میرا کوئی پرانا کلپ دیکھ رہے تھے جو وائرل ہو ہو رہا تھا تو انہوں نے مجھے وہ کلپ سینڈ کرکے وائس نوٹ بھیجا اور پھر کال کی. ہماری بہت لمبی بات ہوئی . ان کے انتقال کا سن کر میں بہت رنجیدہ ہوں. میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بھائی کی مغفرت کے لئے دعا کریں . اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے. یاد رہے کہ ٹونی رشید کا ریشم کے ساتھ بہت پیار محبت تھا ٹونی اور ریشم اکثر ایک دوسرے کی تقریبات میں نظر بھی آتے تھے ان دونو‌ں نے مل کر بہت کام بھی کیا ہوا ہے.

  • کیا ریشم نے کیا فواد خان کی اہلیہ کو نظرانداز ؟

    کیا ریشم نے کیا فواد خان کی اہلیہ کو نظرانداز ؟

    لالی وڈ کی معروف اداکارہ ریشم جو کہ لیجنڈ‌آف مولا جٹ میں فواد خان کی ماں کا کردار کرتی نظر آرہی ہیں . ریشم نے فلم کے پریمئیر سے قبل ایک بار بھی زکر نہیں‌کیا کہ انہوں نے فواد خان کی ماں کا کردار ادا کیا ہے. جب ریشم فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر پر پہنچیں تو وہاں سب حیران رہ گئے جب انہوں نے کہا کہ میں نے فلم میں ایک کردار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بتانے سے منع کیا گیا تھا. اس پریمئیر میں‌فواد خان کے ساتھ ان کی اہلیہ صدف خان بھی موجود تھیں . ریشم جب آئیں تو انہوں نے ان کو خوش ہو کر ویلکم کیا. اوران لمحات کی وڈیوز

    سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو کہ کافی وائرل بھی ہو رہی ہیں، جو وڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریشم فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کی طرف بڑھتی ہیں صدف انہیں مسکرا کر ویلکم کہتی ہیں کہ لیکن ریشم ان کو نظر انداز کرکے اپنی توجہ صرف فواد پر بھی مرکوز رکھتی ہیں ان کے اس عمل سے سامنے کھڑی صدف چہرے کے تاثرات کچھ ایسے دیتی ہیں کہ صاف پتہ لگتا ہےکہ ریشم کا اس طرح‌سے انہیں‌نظر انداز کرنا پسند نہیں آیا . جبکہ سوشل میڈیا صارفین دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں.

  • میں نے غلطی کی معافی بھی مانگی لیکن مجھے معافی نہیں ملی ریشم کا گلہ

    میں نے غلطی کی معافی بھی مانگی لیکن مجھے معافی نہیں ملی ریشم کا گلہ

    لالی وڈ اداکارہ ریشم جن کی گزشتہ دنوں‌ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈال رہیں تھیں اور ساتھ ہی انہوں‌ نے پانی میں‌پلاسٹک کا شاپر بھی پھینک دیا ان کے ایسا کرنے کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا اور کہا گیا کہ ریشم ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں.ریشم پر ہر طرف سے خاصی تنقید کی گئی ریشم نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اور اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگی اور ایک وڈیو جاری کرکے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی میری پہلی غلطی ہے مجھے معاف کردیں لیکن اس کے بعد بھی وہ ٹرول ہو تی رہیں. ریشم نے اب کیا ہے گلہ ان کا کہنا ہے کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں یہ پہلی غلطی کی اس پر معافی بھی

    مانگی لیکن مجھے معافی نہ ملی. میرا دل اس لئے بھی دکھا کہ میرے ساتھ جن لوگوں‌نے میرے ساتھ کام کیا یا شوبز انڈسٹری کے کسی ایک فنکار نے میرے حق میں ایک ٹویٹ نہ کیا میرا ساتھ نہ دیا اور یہ نہ کہا کہ ریشم اچھی عورت ہے اچھی اداکارہ ہے اس سے غلطی ہوئی اس نے معافی مانگ لی. لیکن کسی نے بھی ایسا نہ کیا. اپنے وڈیو پیغام میں‌ریشم نے کہا کہ میرا ساتھ میری صرف ایک ساتھی فنکارہ علینہ خان نے دیا انہوں‌ نے اس سارے پیریڈ میں میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ بلند رکھا میں‌ان کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں اور جنہوں‌نے ساتھ نہیں دیا ان سے یہی کہوں گی کہ ٹھیک ہے آپ نے میرا ساتھ نہیں دیا لیکن برا وقت سب پر آتا ہے کوئی نہیں.

  • ارمینہ رانا خان اور شنیرا اکرم کے درمیان ٹھن گئی

    ارمینہ رانا خان اور شنیرا اکرم کے درمیان ٹھن گئی

    اداکارہ ریشم جنہوں نے چند دن پہلے دریا کے کنارے کھڑے ہو کر مچھیلوں کو خوراک ڈالی ساتھ ہی شاپنگ بیگ بھی دریا میں ڈال دئیے ان کے اس عمل پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. اس تنقید کے بعد اداکارہ کو باقاعدہ پوری قوم سے معافی مانگنی پڑی.ریشم کے معافی مانگنے کے بعد بہت ساری نامور شخصیات ان کے حق میں کھڑی ہو گئیں اور کچھ نے کی جم کر تنقید. شنیرا اکرم کو ریشم کا دریا میں پلاسٹک پھینکنا پسند نہیں آیا انہوں نے کہا کہ دریا میں پلاسٹک پھینکنا نہایت ہی فضول حرکت ہے وہ بھی آن کیمرہ. ارمینہ نے لکھا کہ ایک تو میں ان سفید رنگت والیوں سے بہت تنگ ہوں. ارمینہ رانا خان اور شنیرا اکرم کی لفظوں کی وار میں سوشل میڈیا صارفین بھی کھل کر حصہ لے رہے ہیں. یاد رہے کہ

    اداکارہ ریشم اپنی وڈیو پر تنقید کے بعد کافی پریشان ہیں اور وہ کسی سے رابطے میں بھی کم آرہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی ہے. ارمینہ رانا لیکن اس مشکل وقت میں اداکارہ ریشم کے ساتھ کھڑی ہیں ارمینہ کے علاوہ بھی بہت ساری نامور شخصیات ان کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں لہذا معاف کرنے کا جذبہ دل میں ہونا چاہیے اور جب کوئی معافی مانگ لے تو پھر تو بالکل بھی تنقید نہیں ہونی چاہیے.