Baaghi TV

Tag: ریشم

  • ریشم نے اپنی غلطی کی معافی مانگ کر سب کے دل جیت لئے

    ریشم نے اپنی غلطی کی معافی مانگ کر سب کے دل جیت لئے

    کہا جاتا ہے کہ جو انسان اپنی غلطی کا اعتراف کر لے وہ بڑا پن کا مظاہرہ کرتا ہے. ایسے ہی بڑے پن کا مظاہرہ اداکارہ ریشم نے کیا ہے. چند روز قبل ان کی ایک وڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں وہ دریا کے کنارے کھڑی ہوکر مچھیلوں کو خوراک ڈال رہی ہیں اسی دوران انہوں نے دریا میں شاپر بیگ بھی پھینک دئیے. جس پر انہیں کافی برا بھلا کہا گیا اور ان پر تنقید کی گئی.اداکارہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میں انہوں نے معافی مانگ لی. اداکارہ نے وڈیو میں کہا کہ ” میری معذرت قبول کیجیے ، جو کچھ بھی ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا ، وہ سب بے

    دھیانی بے خیالی میں ہوا، میں ذاتی طور پر ہر قسم کی آلودگی کے خلاف ہوں اور ہر قسم کی آلودگی سے ملک کو پاک رکھنا ہم سب کا فرض ہے. انسان ہوں غلطیاں ہوجاتی ہیں یقین کیجیے یہ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی کوشش کروں گی کہ ایسی غلطی پھر کبھی دوبارہ نہ ہو.دل کی گہرائیوں سے میری معذرت قبول کیجیے. یاد رہے کہ ریشم دو دن تک کافی زیادہ تنقید کی زد میں رہیں آخر کار ان کو معافی مانگنا پڑی اور انہوں نے بہت ہی گریس کے ساتھ معافی مانگ لی ، جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ریشم نے معافی مانگ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے.

  • پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے  ریشم

    پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے ریشم

    لالی وڈ اداکارہ ریشم نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو ہنسنا منع میں شرکت کی ہے، شو میں ان کے ساتھ اداکار وسیم عباس بھی موجود تھے. میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میرے پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے ، زیادہ اس لئے لکھی گئی عمر کیونکہ مجھے عمرہ کی ادائیگی کرنی تھی اور میری عمر کم تھی اسلئے عمر بڑھا کر لکھی گئی تاکہ مجھے ویزہ مل سکے اور میں عمرہ کی ادائیگی کر سکوں.مجھے آج تک لوگ کہتے ہیں کہ میری عمر بہت زیادہ ہے ٹھیک ہیں کہتے رہیں مجھے اس چیز سے بالکل بھی فرق

    نہیں‌ پڑتا. مجھے اللہ کے گھر جانا تھا چلی گئی وہاں دعا کی کہ اللہ مجھے ہمیشہ اپنا محتاج رکھنا اور اللہ نے میری سن لی. میزبان نے کہا کہ آپ کے پاس موقع تھا پیرس سیٹل ہونے کا لیکن آپ نے لاہور کو ترجیح دی کیا یہ سچ ہے؟ تو ریشم نےکہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے میں نے لاہور کو ترجیح دی پیرس میں رہنا میرا خواب نہیں تھا. ریشم نے کہا کہ میری ایک عادت ہے کہ میں یہ دیکھتی ہوں کہ اگلے کا دل کتنا بڑا ہے اگر کسی کی جیب میں‌پانچ سو روپے ہیں بے شک وہ مجھ پہ خرچ نہ کرے لیکن اس کا دل بڑا ہونا چاہیے.
    ریشم کی اس شو میں کی گئی گفتگو کافی وائرل ہو رہی ہے اور ایک بار پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ لڑکیاں اپنی عمر کیوں چھپاتی ہیں.

  • شمعون عباسی نے ریشم کو بھگو بھگو کر لگا دیں

    شمعون عباسی نے ریشم کو بھگو بھگو کر لگا دیں

    جیسا کہ اداکارہ ریشم کی دریا کے کنارے مچھلیوں کو کھانا ڈالنے کی وڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے اس پر ہر کوئی تبصرہ کررہا ہے.اسی طرح کا تبصرہ اداکار شمعون عباسی نے کیا . شمعون عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ریشم کی اسی وڈیو کو شئیر کیا اور اسکے کیشپن میں لکھا ” میں یا کوئی بھی آپ کے اچھے برے عمل کو جج کرنے والا کوئی نہیں مگر جب اس طرح کے عمل میں حصہ لیا کریں تو کیمرہ استعمال کرنے سے اجتناب کیا کریں اور اگر ضروری ہو تو تھوڑا سا گلوبل انوائرمنٹ کے بارے میں سوچ کر یہ سب کریں. پلاسٹک کا استعمال پوری دنیا میں خطرناک سمجھا جاتا ہے اسے ڈسٹ بن میں پھینکا کریں . اللہ آپ کے اچھے عمل کے بدلے میں آپ کے رزق میں اضافہ کریں امین ”. یوں شمعون عباسی نے

    اداکارہ ریشم کو عزت احترام اور محبت سے سنا دیں اگر یہ کہا جائے کہ بھگو بھگو کر لگائیں تو بے جا نہ ہو گا.
    یاد رہے کہ اداکارہ ریشم کی مچھلیوں کو دریا کے کنارے کھڑے ہو کر خوراک ڈالنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر اچھی خاصی تنقید کی زد میں ہے . شمعون عباسی ایک باصلاحیت اداکار ہیں لیکن وہ ایک عرصہ سے شوبز کی چکا چوند سے الگ ہی نظر آتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ باقاعدگی سے نظر آرہے ہوتے ہیں ھالانکہ ان کے پرستار ان کو سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • ریشم پھنس گئیں مشکل میں

    ریشم پھنس گئیں مشکل میں

    اداکارہ ریشم جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ایسی وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں کہ جن میں وہ کبھی نیاز دلا رہی ہوتی ہیں کبھی کوئی دیگ بنا رہی ہوتی ہیں کبھی کسی کی مدد کررہی ہوتی ہیں. ایک ایسی ہی وڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں وہ دریا کے کنارے اپنی گاڑی روک کر باہر نکلتی ہیں اور باہر نکل کر وہ مچھلیوں کے کھانے کےلئے گوشت اور ڈبل روٹی پھینکتی ہیں ان کے اس عمل کی تو تعریف ہورہی ہے لیکن انہوں نے جو گوشت اور گوشت کے پلاسٹک کے تھیلے دریا میں خوراک پھینکنے کے ساتھ ہی پھینک دئیے اس پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ ماحولیاتی اور آبی آلودگی سے بے خبر ہیں شاید ان کو پتہ ہی نہیں کہ آبی اور

    ماحولیاتی آلودگی کیا ہوتی ہے. سوشل میڈیا پر ریشم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے تاہم ریشم کی جانب سے اس ھوالے سے نہ معذرت اور نہ ہی کوئی رد عمل سامنے آیا ہے . لیکن جنہوں نے بھی وڈیو دیکھی ہے وہ اداکارہ پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں. ناقدین کا کہنا ہےکہ صرف ریشم ہی نہیں بلکہ ہمارے ہاں ہر دوسرا انسان اس طرح کے کام کرتا پایا جاتا ہے جو کہ نہایت ہی غلط ہے لوگوں کو شعور اور آگاہی دئیے جانے کی اشد ضرورت ہے.

  • ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ریشم

    ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ریشم

    پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اب جو فلمیں بن رہی ہیں ان میں ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے. ٹی وی اور سٹیج میں بہت سارے ایسے باصلاحیت اداکار ہیں جن کو فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا. ریشم نے کہا کہ میں نے کام کے معاملے میں کبھی بھی کمپرومائز نہیں کیا ہمیشہ معیاری کام کیا ہے یہ یہی وجہ ہےکہ میرے پرستار مجھ سے پیار کرتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر پھلے پھولے اور

    یہاں کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہوں. جس طرح سے فلمیں بن رہی ہیں اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پائوں پرکھڑی ہو جائیگی. اور میرا یہ خواب کہ پاکستان فلم انڈسٹری پھلے پھولے ضرور حقیقت بنے گا. ریشم نے کہا کہ انقلابی بنیادوں‌ پر ہمیں انڈسٹری کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے. یاد رہے کہ ریشم نے کیرئیر کے شروع میں ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب داد سمیٹی پھر انہیں سید نور نے فلم جیوا میں چانس دیا، فلم سپر ہٹ ہوئی اور ریشم راتوں رات سٹار بن گئیں.

  • ریشم نے کتابوں کو تنہائی کا ساتھی قرار دیدیا

    ریشم نے کتابوں کو تنہائی کا ساتھی قرار دیدیا

    فلم ”جیوا” سے کیرئیر کی شروعات کرنے والی اداکارہ ریشم نے فلم انٍڈسٹری میں ہیروئین کا تصور بالکل تبدیل کرکے رکھ دیا تھا. ریشم کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بدلا اپنے بولنے چالنے پر توجہ دی اور سیکھا کہ دنیا کے ساتھ کیسے چلنا ہے. ریشم اکثر اپنے گھر پر کوکنگ کرتی نیاز تیار کرتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں. ھال ہی میں اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ آج اچھے ڈرامے بن رہے ہیں ان میں گلیمر بھی کافی زیادہ ہے لیکن یہ بھی زہن میں رہنا چاہیے ہر کوئی گلیمر کو پسند نہیں کرتا. انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی ڈرامے معاشرے کی اصلاح

    کا بہترین ذریعہ ہیں اور سکرپٹ بھی پھر اسی حساب سے لکھا جانا چاہیے. اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ میں نے ٹی وی اور ڈرامے دونوں میں کام کیا ہے اور میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس پر بہت مطمئن ہوں. اب بھی اگر اچھا کام ملے گا تو یقینا کروں گی. جو لوگ ریشم کو قریب سے جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ ریشم کو ادب سے خاصا لگائو ہے وہ اکثر خوبصورت اشعار اور غزلیں بھی سنا رہی ہوتی ہیں. اداکارہ نے کہا کہ کتابیں تنہائی کا بہترین ساتھی ہیں کتابوں سے بہتر کوئی دوست نہیں‌ہو سکتا. کتابوں سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں وہ الگ بات ہے کہ اب کتابیں‌پڑھنے کا بہت زیادہ رجحان باقی نہیں رہ گیا.

  • اداکارہ ریشم برس پڑیں خلیل الرحمان قمر پر

    اداکارہ ریشم برس پڑیں خلیل الرحمان قمر پر

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریشم نے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکاری کے خلاف ہر وقت بولتے رہنے کا کوئی مقصد نہیں ہے اور میں اس طرح کی بے جا تنقید کو پسند نہیں کرتی. اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمان قمر سوشل میڈیا پر خبروں میں رہنے کے لئے خوبصورت خواتین کے ساتھ اپنا نام جوڑنے کو پسند کرتے ہیں. اداکارہ ریشم نے کہا کہ ماہرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہے بہت

    سارے لوگ انہیں پسند کرتےہیں. ریشم نے یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمان بہت اچھا لکھتے ہیں ہم سب ان کا لکھا ہوا بے ھد پسند کرتے ہیں ان کے کام کی تعریف تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن انہیں ماہرہ خان پر ہر وقت تنقید نہیں‌کرتے رہنا چاہیے. یوں ریشم نے ماہرہ خان کا کھل کر دیا ساتھ اور ان پر تنقید کرنے والوں‌کو کئے منہ بند. یاد رہےکہ ریشم ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں انکی پہلی فلم جس کو سید نور کی ڈائریکشن میں تیار ہوئی تھی اس نے فلم انڈسٹری کو ہر حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ دیا اس میں انہوں نے جو ملبوسات زیب تن کئے تھے وہ عام لڑکیوں میں بہت مقبول ہو ئے تھے.ریشم نے زیادہ تر اردو فلموں‌میں کام کیا لیکن کیرئر کی شروعات ٹی وی سے کی تھی. ریشم کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اچھے کردار ملے تو وہ ضرور کریں گی.

  • فلموں میں کام کرنے سے کسی اداکارہ کی مصروفیات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ریشم

    فلموں میں کام کرنے سے کسی اداکارہ کی مصروفیات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ریشم

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریشم جو کہ بہت ہی ہنس مکھ ہیں ہر وقت ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں ادب سے خاصا لگائو رکھتی ہیں انہوں‌نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے جو بھی کام ملا میں نے وہ بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کی، مجھے کام حاصل کرنے کےلئے نہ کسی کے پاس جانا پڑا نہ ہی کسی کی سفارش کروانی پڑی. مجھے جو بھی کام ملا میری اداکاری کو دیکھتے ہوئے ملا. اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بے شمار فلموں‌میں کام کیا اور ہر فلم سے مجھے بہت زیادہ شہرت ملی ہر فلم میں میرے کام کو سراہا گیا. میں نے جس چیز کی بھی زندگی میں تمنا کی وہ

    خدا کی ذات نے مجھے نوازی اور مجھے اب کسی چیز کی تمنا نہیں ہے. اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر محنت اور لگن کے ساتھ کوئی کام کیا جائے ہو نہیں سکتا کہ آپکو کامیابی نہ ملے.اگر صاف نیت سے کسی کام کو کرنے کا ارادہ کیا جائے تو وہ ضرور ہو جاتا ہے. ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ صرف فلموں میں کام کرنے سے ہی کسی بھی اداکارہ کے مصروف ہونے کا اندازہ نہیں‌لگایا جا سکتا.یاد رہے کہ اداکارہ ریشم کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل ہمیں‌کم کم کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں.

  • فلموں‌میں نئے چہرے لائے جائیں ریشم

    فلموں‌میں نئے چہرے لائے جائیں ریشم

    نوے کی دہائی کی باصلاحیت اداکارہ ریشم کہتی ہیں انہیں ابھی تک کوئی پسند نہیں آیا یا کہہ سکتے ہیں کہ ابھی تک انہیں کوئی ایسا نہیں ملا کہ جس کے ساتھ وہ زندگی گزار سکیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی فی الحال شادی کا ارادہ نہیں لیکن اگر کوئی پسند آگیا تو شادی کرو لوں گی اور سب کو بتا کر شادی کروں گی۔ اداکارہ چونکہ فلمی ہیروئین ہیں اور فلموں پر گہری نظر رکھتی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں میں نئے چہرے لانے کی ضرورت ہے لوگ ایک ہی طرح کے چہرے دیکھ دیکھ کر تھک گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ سینما گھروں کا رخ بھی کم کم کررہے ہیں۔ انٹرنیشنل معیار کی فلمیں بنانے

    کےلئے معیاری کام کرنا ہو گا اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اربوں روپے کے فنڈز فراہم کرے تاکہ فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر تو کھڑی ہو اور اچھی اور معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہو. ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ایک ہی طرح کے چہرے دیکھ دیکھ کر لوگ بھی اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ریشم نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اچھا کام تو ہو رہا ہے لیکن بہتری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت اور سرمایہ کار فی الحال سرمایہ لگانے کے لئے تیار نظر نہیں آرہے لیکن اس کے باوجود بہتر کام کرتے رہنے کے سلسلے کو رکنا نہیں چاہیے۔

  • اداکارہ ریشم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    اداکارہ ریشم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    اداکارہ ریشم نے اپنے حالیہ ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کہ حکومت پاکستان نے فلم کو انڈسٹری کا درجہ دیکر بد حال انڈسٹری میں روح پھونک دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فنکاروں کی انشورنس بہت ہی اچھا قدم ہےایسے اقدامات سے بہت زیادہ خوشحالی آئیگی اور فنکاروں کی حالت بھی بہتر ہوگی۔یہ جو اعلانات کئے گئے ہیں اس سے سینما اور فلم انڈسٹری ترقی کریگی میں دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔دوسری طرف ایگزیبیٹر جہانزیب بیگ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بجٹ میں فلم کے لئے جو اعلانات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں خصوصی طور پر فنکاروں کی انشورنس اور نیشل فلم اکیڈمی اور نیشنل آرٹ سٹوڈیو کے لئے ایک ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے اس سے نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ انویسٹمنٹ بھی آئیگی اور

    ہماری حستہ حال فلم انڈسٹری بہتری کی طرف بڑھے گی کوئی شک نہیں کہ ہم تخلیقی لوگ ہیں ہم نے مختصر بجٹ میں بہت اچھی فلمیں بھی بنائیں۔ ہمارا کبھی اس طرف فوکس ہی نہیں رہا خوشی کی بات ہے کہ اب اس پہ فوکس ہو گا۔ یاد رہے کہ اس بجٹ میں حکومت پاکستان نے فلم انڈسٹری کے لئے کچھ ہم اعلانات کئے ہیں ان اعلانات کو فلمی صنعت کے لئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے.