Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • دالبندین اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دالبندین اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 اور گہرائی 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھازلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ

    انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ

    انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ ہفتہ کو انڈونیشیا کے تلاؤڈ جزائر کے ساحل پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، ز لزلے کی گہرائی 77 کلو میٹر(47.87میل) تھی۔

    انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.1 تھی جب کہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا اور ان کا بتانا تھا کہ زلزلے کی شدت کو محسوس کیا گیا ہےتاہم کسی بھی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

  • تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    تائیوان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    زلزلے کی شدت 7 اورگہرائی 73 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس کے باعث مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،زلزلے کے جھٹکے متعدد شہروں اور دیہی علاقوں میں محسوس کیے گئے مقامی حکام نے فوری طور پر ریسکیو اور ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کی جا سکیں،زلزلے کے فوراً بعد، حکام نے عوام کو کھلی جگہوں میں جمع ہونے کی ہدایت کی ہے، سکولوں اور دفاتر میں حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کچھ علاقوں میں شدید محسوس کیے گئے جہاں عمارتیں قدیم نوعیت کی ہیں اور وہاں خطرے کے امکانات زیادہ ہیں حکام نے ابتدائی جائزے کے بعد کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔

    حکومت نے یوٹیوبر عادل راجا پر بڑی پابندی عائد کردی

    زلزلے کے بعد مقامی افراد نے اپنے پیاروں کی حفاظت اور ضرورت کے مطابق ایمرجنسی کٹس کا استعمال شروع کر دیا ہے مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کی جانے والی معلومات پر عمل کریں۔

    اسرائیل کا صومالی لینڈکو خود مختار ریاست تسلیم کرنےکا اعلان، سعودیہ اور پاکستان کی مذمت

  • پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئےزلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی اور گہرائی 108 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا ،سرفراز احمد

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی پاپوانیو گنی میں 6.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، تاہم اس میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

    سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

  • بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے-

    بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت4.2 اور گہرائی 25 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے 27 کلومیٹرشمال مشرق میں واقع تھا۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوری بعد مختلف علاقوں میں ریسکیو اور نگرانی کے عملے کو الرٹ کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں خوف کی کیفیت برقرار ہے اور لوگ حفاظتی اقدامات اختیار کر رہے ہیں۔

    مقامی حکومت نے عمارتوں میں کسی بھی ممکنہ نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ماہرین زلزلہ سے متعلق شہریوں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

  • جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاپان میں آج 7.6 شدت کا زور دار زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے فوراً بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔

    بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا اور کئی علاقوں میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی،ساحلی خطوں میں 3 میٹر تک بلند سمندری لہروں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کا تعلق خطے کی 3 بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں، یوریشین، انڈین اور اریبئین کی باہمی حرکت سے ہے۔ زیرِ زمین حرارت اور دباؤ کے نتیجے میں یہ پلیٹیں ہلتی ہیں اور جب اچانک توانائی خارج ہوتی ہے تو زمین لرز اٹھتی ہے، یہی عمل زلزلے کا باعث بنتا ہے۔

    سائزمک ویوز یا زلزلے کی لہریں مرکز سے دائرے کی صورت میں پھیلتی ہیں اور زمین کی سطح پر شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہیں،عام طور پر ایسے زلزلے فالٹ لائنز پر واقع ہوتے ہیں، جہاں پلیٹوں کے ٹکراؤ یا رگڑ سے مسلسل تناؤ جمع ہوتا رہتا ہے، اور جب یہ تناؤ یکبارگی خارج ہو جائے تو بڑے زلزلوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جن علاقوں میں ماضی میں شدید زلزلے آ چکے ہوں، وہاں مستقبل میں بڑے زلزلوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، لہٰذا ایسے خطوں میں رہنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر اور ہنگامی منصوبہ بندی لازمی ہے،

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، لنڈی کوتل اور خیبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ ملاکنڈ اور بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے سے زمین لرز اٹھی،زلزلے کے باعث جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

    امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور

    اس سے قبل 18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ ہپیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

    عدالتی احکامات پر جامشورو میں بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

  • گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد:گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آیا تاہم زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر زمین 25 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

    موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

  • روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ

    روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ

    ہفتے کے روز روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا-

    جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق ہفتے کے روز روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 7.4 جبکہ گہرائی 39.5 کلومیٹر (24.5 میل) بتائی۔

    بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے آگاہ کیا کہ زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کا خطرہ موجود ہے،جاپان (جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب میں واقع ہے) میں جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اطلاع دی کہ وہاں کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ 30 جولائی کو روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو اس علاقے میں 1952 کے بعد کا سب سے طاقتور زلزلہ تھازلزلے نے عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند سونامی لہریں پیدا کر دی تھیں، جس کے بعد بحر الکاہل کے پار مختلف خطوں میں وارننگ اور انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے تھے، زلزلے کے نتیجے میں دور افتادہ روسی علاقے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 2011 کے زلزلے اور سونامی سے تباہ ہونے والے جاپان کے مشرقی ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

  • خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    پشاور،خیبراورمہمند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ اسلام آباد، سوات ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ آیا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، اس زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا، زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

    کرائم سینز اور زیر حراست افراد کے انٹرویوز پر پابندی عائد

    اس کے علاوہ افغانستان میں بھی دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،جس کی شدت 5.5 تھی۔قبل ازیں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،گزشتہ شب بھی رات 12 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا تھا،جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،مرکز افغانستان جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

    ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہےزیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں،زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔

    اینکر رضوان الرحمان عرف رضی دادا کو پی ٹی وی نے معطل کردیا

    پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے