Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • جنوبی افریقا میں 5.3 شدت کا زلزلہ

    جنوبی افریقا میں 5.3 شدت کا زلزلہ

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: یورپی بحیرہ احمر سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے جھٹکے جنوبی افریقا اور نمیبیا میں محسوس کیے گئے ہیں جنوبی افریقا میں زلزلہ 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے زلزلہ ملک کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا گیا، البتہ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے نے اطلاع دی ہے کہ 5.3 کی شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 2:51 بجے شمالی کیپ صوبے کے ایک چھوٹے سے قصبے Brandvlei سے 101 کلومیٹر مغرب میں آیا، زلزلے کا مرکز 30.45 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 19.44 ڈگری مشرقی طول بلد تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی-

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا پر ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج تیسرا اور آخری ون ڈے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی دورہ جنوبی افریقا کے دوران کرکٹ کے ساتھ سیر سپاٹے بھی کر رہے ہیں کھلاڑی میچز کےساتھ ساتھ آؤٹ فیلڈ بھی خود کو خوب تازہ دم کر رہے ہیں قومی کھلاڑی کیپ ٹاؤن کے تفریحی مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ بابر اعظم، حارث رؤف ، محمد حسنین اور شاہین آفریدی سمیت کھلاڑیوں نے آؤٹنگ کی۔

    بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں بابر اعظم نے سیرو تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں،
    محمد حسنین نے ساحل پر چہل قدمی کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگائی اور کیپشن میں لکھا کہ خوشی لہروں کی طرح آتی ہے-

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

    پنجاب کے دیگر شہروں کھاریاں ،گجرات، دینہ ،جہلم،میرپور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ کمالیہ شہر میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی، مرکز مہمند چک کا مغربی علاقہ تھا

  • خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر  میں  زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور،شمالی وزیرستان، چترال، سوات،شانگلہ، چارسدہ، بٹگرام، مانسہرہ، تورغراور مالاکنڈکے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 212کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

  • سوات  میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات کےعلاقے مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی زیرزمین گہرائی 213 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلےکا مرکز افغانستان اور تاجکستان ریجن تھا۔

    دوسری جانب جاپان کے علاقے کوشیما میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہےغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوشیما میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوشیما میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور: اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے لاہور ملتان، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئےساہیوال، چیچہ وطنی، بورے والا، پھولنگر، حجرہ شاہ مقیم، شاہکوٹ، سانگلہ ہل، تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    خیبر پختونخوا میں پشاور، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، ٹانک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلے کے باعث لوگوں میں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

  • کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس گئے ہیں۔

    بای ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 42 کلومیٹر تھی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی سے 32 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    واضح رہے کہ بدھ کی صبح ہی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • خراسان میں زلزلہ،4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی

    خراسان میں زلزلہ،4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی

    تہران: ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 120 زخمی ہوگئے ہیں، کاشمرشہر میں زلزلے کی وجہ سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ایران کے شہر رشت کے ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 9 مریض جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئےایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق گائم نامی نجی ہسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی ،طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

    رشت میں واقع گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر محمد تاگی اشوبی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آگ لگنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مرنے والے زیادہ تر مریض ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا ، اسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے، آگ لگنے کے وقت 142 مریض موجود تھے۔

  • کراچی میں   زلزلے کے 2.3 شدت کے شدید جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے 2.3 شدت کے شدید جھٹکے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے 2.3 شدت کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں کراچی کے ضلع ملیر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ،ضلع ملیر کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں لانڈھی، قائد آباد، سپرہائی وے، گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شہر کا ضلع ملیر تھا۔

  • کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5اور گہرائی 58کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 4 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ، زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانا ت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

  • تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،سونامی الرٹ جاری

    تائیوان میں 7 اعشاریہ 2 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں –

    باغی ٹی وی :زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، شدید زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775351221705920743?s=20

    https://x.com/MuhamadOmair83/status/1775347310987243812?s=20

    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775356070405316618?s=20

    تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے بعض عمارتیں گر گئی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ ہے، زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، اسی سبب سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تائیوان سے 110 کلو میٹر فاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونا می پہنچ چکا ہے جہاں 30 سینٹی میٹر تک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔

    https://x.com/AdvShahfahad/status/1775352867253002284?s=20

    https://x.com/Pak_Weather/status/1775381259704738256?s=20

    https://x.com/Harshu644/status/1775380811434610774?s=20

    20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

    "اے او او اے” کا خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،سی …

    استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی