Baaghi TV

Tag: زمان پارک

  • اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عمران کے وکیل سے مکالمہ

    اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عمران کے وکیل سے مکالمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لئے کل شام سے زمان پارک میں پولیس کا آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف نے وارنٹ منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہو گی دوسری جانب فواد چودھری لاہور ہائیکورٹ ہینچ گئے،عمران خان کی لیگل ٹیم بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئی،فواد چوہدری نے عدالت سے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ غلط برتاؤ برتا جا رہا ہے

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پٹیشن کے بغیرکیسے سن سکتے ہیں؟ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہم پٹیشن تیار کررہے ہیں ،فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ سی سی پی او کو طلب کرکے آپریشن کو روکیں اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پٹیشن کے بغیر کیسے آرڈر جاری کر سکتے ہیں؟ عدالت نے سوال کیا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کب جاری ہوئے ہیں، اس پر وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں کہا کہ یہ پرسوں جاری ہوئے اور 18 مارچ کو پیش ہونا ہے ،عدالت نے کہا کہ یہ اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں، اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، ہم آدھے گھنٹے میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں، آپ حکم جاری کردیں کہ پٹیشن کو فوری فکس کیا جائے

    فواد چوہدری کی استدعا پر عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا، رات سے معاملہ چل رہا تھا تو آپ کو صبح ساڑھے 8 بجے پٹیشن لانی چاہیے تھی ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے عمران خان کے دستخط کرانے کی کوشش کی لیکن ممکن نہیں ہو سکا اس پر عدالت نے کہا کہ ان کے دستخط کی ضرورت نہیں کوئی اور کر دے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

  • احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، عمران خان سمیت کارکنان پر مقدمے درج

    احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، عمران خان سمیت کارکنان پر مقدمے درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک میں پولیس نے آپریشن شروع کیا تو تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی، تحریک انصاف کے کارکنان نے اسکے بعد کئی شہروں میں احتجاج کیا اور جلاؤ گھیراؤ کی کوشش کی جس پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مقدمے درج کر لئے گئے ہیں

    تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج کئے گئے ہیں،عمران خان اور کارکنوں پر تھانہ کھنہ اسلام آباد میں مزید 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں،مقدمات احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے الزام میں درج کیے گئے، مقدمے میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، مقامی قیادت اور نامعلوم افراد شامل ہیں، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کھنہ اور سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں انسداد دہشتگردی، کارسرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،

    راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں پر حملے پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق، واثق قیوم عباسی ، اعجاز خان، آصف محمود کو نامزد کیا گیا ہے مقدمے میں 8 پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 30 نامعلوم کارکن نامزد کئے گئے ہیں

    شہر قائد کراچی میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج پر تحریک انصاف کے رہنما مسرور سیال اور دیگر کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیخلاف شاہ لطیف تھانے میں درج کیا گیا ہے،

    پنجاب کے شہر صادق آباد میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 35 سے زائد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے گزشتہ رات سجاول پل بلاک کرکے احتجاج کیا تھا

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

  • زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی

    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا، قانون پر عملداری کے دعویدار عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنان کو ڈھال بنا لیا عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں تا ہم توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں

    زمان پارک میں اسلام آباد و لاہور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، رات گئے پولیس نے پھر زمان پارک داخل ہونے کی کوشش کی تا ہم کارکنان کی جانب سے مزاحمت کی گئی، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،کئی گھنٹے گزر جرانے کے بعد بھی پولیس زمان پارک سے عمران خان کو اب تک گرفتار نہ کرسکی، زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر رکھا ہے دھرم پورہ، سندرداس روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان چھڑپیں رات بھر جاری رہیں کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی ہیں پولیس کارکنوں کو منتشرکرنےکے لیے واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے اور آنسوگیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھرم پورہ سے زمان پارک میں داخل ہوگئی ہے مال روڈ سے زمان پارک جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے اور مارو مارو کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،

    زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 33 پولیس اہل کار اور ایک عام شہری سمیت 34 افراد زخمی ہوئے ہیں، کارکنان نے پولیس کی واٹر کینن کو بھی آگ لگا دی ہے،، پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا، ٹریفک وارڈنز کی موٹرسائیکلیں جلادیں، ریسکیو 1122 کا فائر ٹینڈر آگ بجھانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے بھی آگ لگا دی مال روڈ پر بھی توڑپھوڑ کی، فینسی لائٹیں توڑ دیں پولیس نے بھی جوابی ایکشن کرتے ہوئےکارکنوں پر لاٹھی چارج کیا

    دوسری جانب لاہور کی انتظامیہ نے شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج مختلف علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے آج مال روڈ،دھرم پورہ،جیل روڈ،گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بندرہیں گے آج مغل پورہ اورمیاں میر کے اسکول اورکالج بھی بندرہیں گے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست پر آج سماعت ہوگی عمران خان کی لیگل ٹیم نےگزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں وارنٹ منسوخ کرنے اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیاکہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کرایا گیا۔ ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پرکل فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی تھی اور درخواست آج بروز بدھ سماعت کے لیے مقرر کی

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے،18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونےکی شورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کر دی گئی ہے شورٹی انڈر ٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

  • زمان پارک، عمران خان کے گھر کے اندر بھی شیلنگ، ویڈیو

    زمان پارک، عمران خان کے گھر کے اندر بھی شیلنگ، ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس زمان پارک پہنچی ہے
    زمان پارک تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہیں، اس موقع پر پولیس اور کارکنان کا آمنا سامنا ہوا تو کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا وہیں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، پولیس زمان پارک کے مرکزی دروازے تک پہنچ چکی ہے، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے گھر میں دھواں پھیلا ہوا ہے،

    پولیس کی طرف سے زمان پارک میں گھر کی چھت پر بھی شیلنگ کی گئی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ کے مطابق پورے گھر میں دھواں بھر گیا ہے لان میں آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے اندر بھی دھواں پھیل چکا ہے گھر میں کچن تک دھواں بھرا ہوا ہے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کر رہے ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا دفاع کریں گے، تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ایچیسن کالج اور زمان پارک کے بیرئیر کے پاس پولیس کی نفری واٹر کینن اور آنسو گیس کے ساتھ پہنچ گئی ہے تمام کارکنان جلد از جلد زمان پارک پہنچیں قا نون پر عمل کرنے کیلئے ہم درمیانی راستہ نکالتے ہیں

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

     

  • عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،زمان پارک کے باہر پولیس پر کارکنان کا پتھراؤ

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،زمان پارک کے باہر پولیس پر کارکنان کا پتھراؤ

    عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچے ہیں،،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

    پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی،کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ہو گئے ہیں ، تا ہم ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی بالکل خیریت سے ہیں۔پنجاب پولیس اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مکمل معاونت کررہی ہے۔عدالتی احکامات میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، زمان پارک میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے،

    پولیس زمان پارک کے مرکزی گیٹ پر پہنچ گئی ،پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کیا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون پر عملدرآمد کے لیے آئے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائیگا،عوام قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کارروائی ہوگی ،دوسری جانب زمان پارک جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں ،اسلام آباد اور لاہور کی پولیس گرفتاری کے لیے زمان پارک کے باہر موجود ہے، پولیس پلے کارڈز کی صورت میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی ہے

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے حسان نیازی کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عدالت نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، حسان نیازی نے کہا کہ عمران خان رہائشگاہ پر موجود نہیں ہیں،زمان پارک میں کارکنان سے کوئی زبردستی کی گئی تو تصادم کا خطرہ ہے، ہم نے وارنٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، ہمیں وقت دیں، ہم پیش ہو جائیں گے،

    تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنان زمان پارک کے باہر موجود ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ہے،پولیس کی جانب سے زمان پارک کی جانب پیش قدمی کی گئی تو تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا،جس کے بعد پولیس کی جانب سے زمان پارک میں واٹر کینن طلب کر لی گئی ہیں،پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار اور غلیل سے لیس کارکنوں کے پتھراﺅ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جس کو طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہ،

    تحریک انصاف کے رہنما زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ پر موجود ہیں،عمران خان کی بہن علیمہ خان کہتی ہیں کہ عمران خان کارکنان کی آواز ہیں انکی ہرصورت حفاظت کرنی ہے شہادت سے کون ڈرتا ہے ہم جان دینے کے لیے تیار ہیں،ہمیں اور پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے، فوج اور پولیس والے ہمارے محافظ، ہمیں نہیں ماریں گے، رانا ثناء اللہ پر بھی مقدمات ہیں، اسے کوئی گرفتار نہیں کر رہا، عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ اس نے الیکشن کا مطالبہ کیا ہے، عمران خان ہماری آواز ہے، ہم نے اسکا تحفظ کرنا ہے،

    سی سی پی اولاہوربلال کمیانہ کا کہنا ہے کہ زمان پارک پہنچنے والی پولیس غیر مسلح ہے زمان پارک پہنچنے والی پولیس کے پاس اسلحہ نہیں ہے اینٹی رائٹس پولیس کے پاس صرف ڈنڈے ہوتے ہیں ، تھریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تو پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انکے کارکنان کو گرفتار کیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس نے زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بند کردئیے ہیں،عوامی لیڈر کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں ،ہم نے پہلے بھی ایک نوٹس کو چیلنج کیا ہے اس نوٹس کو بھی عدالت میں چیلنج کررہے ہیں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،ہم ایسی صورتحال میں انہیں جیل میں نہیں ڈالنا چاہتے ،پولیس کی جانب سے زمان پارک پر حملہ کیا گیا ہے پولیس آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں چلا رہی ہے، واٹر کینن کا استعمال اور نہتے کارکنان پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے، عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق درخواستیں ہائیکورٹ میں پڑی ہیں،عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق درخواستیں ہائیکورٹ میں پڑی ہیں، عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونا تھا،پولیس آج وارنٹ پر عملدرآمد کروانے آ گئی ،یہ وارنٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہو چکا، معطل ہوجائے گا،

    اسلام آباد پولیس کی زمان پارک آمد ،پی ٹی آئی کارکنوں نے کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس واپس نہیں جاتی ہم یہاں بیٹھے رہیں گے،

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کر رہے ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا دفاع کریں گے، قا نون پر عمل کرنے کیلئے ہم درمیانی راستہ نکالتے ہیں پولیس کو کہا ہے کہ جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں،کیا یہ لوگ ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں؟تحریک انصاف کوئی خون خرابہ نہیں چاہتی ،ہم باہمی مشاورت سے ایک راستہ نکالنے کیلئے تیارہیں، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کااستعمال بلا جواز، فل الفور بند کیا جائے،کل کی ریلی اور مینار پاکستان جلسے کے اعلان کے بعد حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے، ہم نے عدالتوں کا سہارا لیا ہے ، ہمارے امیدوار حلقوں میں کاغذات جمع کروانے کیلئے گئے ہیں ،مجھے قانونی طور پر قائل کر دیں،مجھے وارنٹ دکھائیں میں عمران خان سے بات کرتا ہوں، ہوسکتا ہے عمران خان از خود گرفتاری دے دیں، میں سیاستدان ہوں کوئی معقول راستہ نکالوں گا، مجھے وارنٹ دکھائیں میں پڑھوں گا اور عمران خان سے بات کروں گا،

    تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ایچیسن کالج اور زمان پارک کے بیرئیر کے پاس پولیس کی نفری واٹر کینن اور آنسو گیس کے ساتھ پہنچ گئی ہے تمام کارکنان جلد از جلد زمان پارک پہنچیں

    تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بھرپور احتجاج اور قومی شاہراہوں کو فوری طور بند کرے، کوئٹہ چمن شاہراہ کچلاک یارو قلعہ عبداللہ اور کوژک درہ کے مقام پر، کوئٹہ شاہراہ قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے مقام پر بند کر دیں۔

    ممکنہ گرفتاری سیکرٹری جنرل سندھ نے سندھ بھر میں احتجاج کی کال دے دی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کراچی میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نے حیدری کے قریب شاہراہ عثمان کوبلاک کردیا، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جہاں بھی ہیں چوک اور چوراہوں میں اکٹھے ہوں اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں، تحریک انصاف کی تنظیمیں اس احتجاج کو پرامن بنانے میں کردار ادا کریں.

    عمران خان کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں، عمران خان زمان پارک میں ہیں، گزشتہ روز عمران خان نے ریلی نکالی تا ہم عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،عمران خان وزیرآباد حملے کے بعد سے اب تک زمان پارک لاہور اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے، عمران خان کی رہائشگاہ کی اطراف سیکورٹی بیریئر لگائے گئے تھے ، تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت ختم ہوئی تو نگران حکومت کا قیام عمل میں‌ آیا، اس دوران زمان پارک سے ہر تیسرے روز عمران خان کی متوقع گرفتاری کا شوشہ چھوڑا جاتا اور کارکنان کو زمان پارک بلا لیا جاتا ، کارکنان زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف میں جمع رہتے ہیں، آج بھی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنان کو زمان پارک بلایا گیا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں موجود ہیں ، انہوں نے لاہور پولیس کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس کیا جس میں عمران خان کی گرفتاری کے بارے میں مشاورت کی گئی، پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں، پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے دوران اگر کوئی رکاوٹ بنا تو سختی سے نمٹا جائے گا،

    قبل ازیں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر بکتر بند گاڑی پہنچ گئی ،پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے استفسار کیا کہ بکتر بند گاڑی کیوں آئی ہے؟ پولیس حکام نے جواب دیا کہ بکتر بند گاڑی عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے آئی ہے، بکتر بند گاڑی عمران خان کی گرفتاری کے لیے نہیں آئی،

    دوسری جانب فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دئیے گئے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کا امکان ہے،

    عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے،دائر درخواست میں سیشن عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی،درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کروایا،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے مطابق کل دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار پہنچے گی اور ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔

     

    قومی اسمبلی؛37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے گئے

    خیال رہے کہ عمران خان نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کیا تھا عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

    آئی فونز میں اردو نستعلیق کس نے شامل کروایا تھا؟

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

    تاہم صوبائی نگران حکومت نے پی ایس ایل کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی جس کے بعد آج کی ریلی ملتوی کی گئی۔

    ضلع خیبر؛ پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

  • زمان پارک،نجی ٹی وی ٹیم پر حملہ، ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ دیا

    زمان پارک،نجی ٹی وی ٹیم پر حملہ، ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک موجود ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان بھی زمان پارک موجود ہیں تا کہ عمران خان کو گرفتاری سے بچایا جا سکے

    عمران خان کے وارنٹ لے کر اسلام آباد پولیس زمان پارک آئی تھی مگر عمران خان کہیں چھپ گئے تھے، بلوچستان پولیس لاہور پہنچی تو عدالت نے وارنٹ معطل کر دیئے، مقامی میڈیا بھی زمان پارک کوریج کے لئے جا رہا ہے، آج انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی گاڑی پر زمان پارک میں حملہ کیا گیا، اس دوران ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ دیا گیا،

    نجی ٹی وی نیو نیوز کی ٹیم زمان پارک کوریج کے لئے گئی تھی تا ہم وہاں موجود کارکنان نے نیو نیوز کی ڈی ایس این جی عملے اور رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کی، تشدد کیا اور انہیں وہاں سے جانے کا کہا، اس دوران حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کا سر پھٹ گیا، صحافتی تنظیموں نے زمان پارک میں ٹی وی چینل کی ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا بلال کہتے ہیں کہ نیو ٹی وی کے مطابق زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے میڈیا ٹیم پر حملہ کیا اور DSNG آپریٹر کا سر پھاڑ دیا۔یہ عمل قابل مزمت ہے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو اپنے کارکنان کی تربیت کرنی چاہیے

    فارن فنڈڈ گھڑی چور کے غنڈوں کا صحافیوں پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب
    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ گھڑی چور کے غنڈوں کا صحافیوں اور ڈی ایس این جی آپریٹر پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ دراصل غنڈہ گرد، انتہا پسند ٹولا ہے جو اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی میڈیا کو جیلوں میں ڈالتا تھا ، پسلیاں اور ہڈیاں توڑتا تھا ، اغوا کرتا تھا، گولیاں مارتا تھا اور اب بھی حملہ آور ہے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • پنجاب پولیس کے تشدد سے ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

    پنجاب پولیس کے تشدد سے ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور میں ریلی کو روکنے کے دوران پولیس تشدد سے ایک کارکن کے جاں بحق ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن کی شناخت علی بلال کے نام سے ہوئی ہے اس حوالے سے سروسز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علی بلال کے سر اور ناک پر چوٹ لگی ہوئی ہے، علی بلال کی موت کی وجہ کا تعین ڈاکٹرکریں گے۔

    مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنےکا کیس:عمران خان کی متفرق درخواست سماعت غیر معینہ مدت تک …


    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کسی صورت مشتعل نہ ہوں، یہ لوگ ملک میں خون چاہتے ہیں، ہم کسی صورت خون خرابہ نہیں چاہتے، رات کو پورا سکیورٹی پلان کلیئر ہوا تھا، پولیس نےشہریوں کی گاڑیوں کو توڑا۔


    شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ عمران خان پر حملے کی تیاری ہو رہی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان عوام سے رابطے میں نہ ہوں۔

    ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی امریکہ حوالگی کے خلاف اپیل ہار گئے

    پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے تشدد اور شیلنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک کارکن بلال اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بلال کے سر پر پولیس نے ڈنڈے مارے تھے۔


    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مقتول کارکن کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ دیر قبل بلال زمان پارک کے باہر موجود تھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکن کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نہتے ، جانثار اور پرجوش کارکن علی بلال کو پنجاب پولیس نےشہید کردیا، انتخابی ریلی میں شرکت کیلئےآنے والےنہتے کارکنان کیساتھ ایسا وحشیانہ سلوک نہایت شرمناک ہے۔

    انہوں نےکہا کہ پاکستان اس وقت خون کے پیاسےمجرموں کےچنگل میں ہے، ہم کارکن کے قتل کا مقدمہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی اور میں درج کرائیں گے۔ بلال کو پولیس حراست میں قتل کیا گیا۔

    اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر تشدد کرنے والے تین اہلکارمعطل

    دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے ہنگامہ آرائی میں مبینہ طور پر شہری کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور مکمل غیرجانبدارانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    نگران وزیراعلی پنجاب نے واقعے کی مکمل غیر جانبدرانہ اور حقائق وشواہد پر مبنی انکوائری کرنے کا حکم دیا کہا کہ جو بھی ملوث پایا جائے قانون کے تحت انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں،سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ جاں بحق شخص کو ایک پرائیویٹ گاڑی سروسز ہسپتال چھوڑ کر گئی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اس گاڑی اور اس کے سواروں کی تلاش جاری ہے تاکہ سچائی سامنے آئےپوسٹ مارٹم، سیف سٹی رپورٹ کے بعد درست حقائق کا تعین ممکن ہوگا-

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے دکھائی جانے والی وڈیوز آج کی نہیں بلکہ پرانی اور جیل بھرو تحریک کی ہیں، دانستہ جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے کہ یہ شخص پولیس حراست میں تھا-

    دوسری جانب دوسری جانب پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پی ٹی آئی اے کے پر تشدد ہنگاموں کے دوران لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرتے ہوئے پولیس کی کئی جوان شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملوں میں 2 ڈی ایس پیز سمیت 11 اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں میں ڈی ایس پی سبزہ زار اور ڈی ایس پی ٹاؤن شپ سمیت ایس ایچ او ہنجروال شامل ہیں۔

    دیگر زخمیوں میں کانسٹیبل عرفان، ندیم، بلال اور وقار بھی شامل ہیں، زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل عبدالستار،علی عصمت، سکندر اور علی حمزہ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

    زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری متوقع

    پنجاب حکومت کیجانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد تحریک انصاف کی ریلی روکنے کےلیے مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔ کینال روڈ سے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کیے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی، جس کا نفاذ آج سے شروع ہو گا جو آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔

    پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کردیے اور مال روڈ سے کینال کی جانب بھی راستے کو بند کردیا گیا پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور کارکنوں کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔

    پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیابعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کےمنشتر ہونے پر زمان پارک جانے والی سڑک کھول دی جبکہ مال روڈ اور جیل روڈ پر لگے کینٹینر ہٹا دیے اور کینال روڈ پر انڈر پاس سے ٹریفک کی روانی بھی بحال کردی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

  • زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری متوقع

    زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری متوقع

    لاہور: زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زمان پارک آج دوپہر کے بعد سے میدان جنگ بنا رہا ۔ تحریک انصاف نے ریلی نکالنی چاہی تو حکومت نے ریلیوں پر سات یوم کے لئے پابندی عائد کر دی ۔

    ریلی میں شرکت کے لیے آنیوالے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اس دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا گیا پولیس نے بھی آنسو گیس اور پانی کی شیلنگ کی دو طرفہ تصادم کے نتیجے میں دو ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او سمیت 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی سبزہ زار، ڈی ایس پی ٹاون شپ، ایس ایچ او ہنجروال،پولیس اہلکار عرفان 976 ندیم 1622 بلال 20881 وقار 12602 عبدالستار 5217 علی عاصمد 19538 سکندر 9857 علی حمزہ 20948 شامل ہیں

    تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ اس کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک کارکن کی پولیس حراست میں موت ہوئی ہے عمران خان نے ملک بھر میں مرنیوالے کارکن کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنےکا پارٹی رہنماون کو حکم دیا ہے۔ عمران خان نے آج ہونیوالی ریلی ملتوی کر دی ۔ پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ پی ایس ایل میچزہو رہے ہیں عورت مارچ بھی تھا اورعدالت نے سیکورٹی دینے کا حکم دیا تھا اسی وجہ سے ریلیوں پر پابندی لگانی پڑی پی ایس ایل ختم ہو گا تو پابندی ختم کر دیں گے

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زمان پارک کی جانب جانے والے سب راستے بند کر دیئے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کی جانب جانے والے راستوں پر تعینات ہے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ آج شب پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائیگی بلوچستان پولیس بھی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ چکی ہے۔

    عمران خان کے بارے میں یہ بھی مبینہ اطلاعات ہیں کہ وہ زمان پارک اپنی رہائشگاہ پر موجود نہیں۔ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد آج پہلے کی نسبت کم ہےتحریک انصاف نےکئی بار آج شام اپیل کی کہ کارکنان زمان پارک پہنچیں لیکن پولیس نےراستے بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے کارکنان پہنچ نہیں پا رہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بحث جاری یے کہ آج رات عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے کیونکہ پولیس کی تیاری اس طرز کی ہے۔ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو امکان ہے کہ انہیں بلوچستان منتقل کیا جائے گا کیونکہ بلوچستان پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لئے آئی ہے

    تحریک انصاف کے رہنماوں نے عمران خان کی ضمانت کے لیے آج شام لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر ڈپٹی رجسٹرار کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان کو عدالت لائیں پھر سماعت ہو گی کیونکہ سماعت کے وقت ملزم کا عدالت ہونا ضروری ہے۔ تحریک انصاف کے وکلا کی کوششوں کے باوجود عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئی

    تحریک انصاف کے رہنماون نے ایک کارکن کی موت کا ذمہ دار پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ عمران خان سمیت دیگر رہنماوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے اظہار مذمت کیا ہے۔ یہ واضح رہے کہ آج دن بھر زمان پارک چلنے والی آنکھ مچولی میں تحریک انصاف کا کوئی رہنما گرفتار یا زخمی نہیں ہوا-

    زمان پارک کی بجلی بھی بند کر دی گئی ہے لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی بند نہیں کی خرابی آئی ہے ٹھیک کر رہے ہیں زمان پارک میں انٹرنیٹ بندش کی اطلاعات تھیں لیکن انٹرنیٹ چل رہا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک ہیں ۔

  • زمان پارک آنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں

    زمان پارک آنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں

    زمان پارک، انٹرنیٹ بند، عمران خان زمان پارک موجود نہیں، باخبر ذرائع

    تحریک انصاف نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان سے کہتے ہیں پرامن رہیں اورگھر چلے جائیں،یہ ملک میں خون خرابہ اور افراتفری چاہتے ہیں،عمران خان کی تقریر پر پابندی عائد کی گئی ہے ہماری ریلی کو غیر قانونی طریقے سے روکا گیا،آج عمران خان کی ریلی نکلنے سےپہلے دفعہ144لگائی گئی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد الیکشن میں جانا ہے جبکہ انکا مقصد الیکشن سے بھاگنا، آج لاہور کی ریلی ختم کر رہے ہیں،

    زمان پارک، اطراف میں بجلی اور انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان زمان پارک سے کہیں فرار ہو گئے ہیں، عمران خان مبینہ اطلاعات کے مطابق اسوقت زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، زمان پارک کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے تو وہیں تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود ہیں، زمان پارک کے باہر پولیس اور سیکورٹی اداروں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، پولیس نے زمان پارک کے باہر شرکاء پر واٹر گن کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا ہے جس کی وجہ سے اکثر خواتین اپنے اصلی روپ میں آ گئیں، کیونکہ انکا میک اپ پانی کی وجہ سے اتر گیا،

    دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس اہلکاروں پر پتھراو،ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    تحریک انصاف نے لاہور میں ریلی کو روکنےاور دفعہ 144 کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور کو کل ریلی کا مکمل شیڈول دیا تھا، ڈی سی لاہور کو ریلی روٹ سے مکمل آگاہ کیا،انتظامیہ نے صبح دفعہ 144 لگا کر راستے بند کردئیے، انتظامیہ کیجانب سے آئین کے آرٹیکل 15 ،16 اور 17 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، تحریک انصاف کے کارکنان پربدترین تشدد اور لاٹھی چارج کیا گیا،کارکنان کو گرفتار ،رہنماوں اور ورکرز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا،عدالت دفعہ 144 کے نفاذکو غیر قانون اور غیر آئینی قرار دے،عدالت رکاوٹیں ہٹانے اورپی ٹی آئی ریلی کو شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت دے

    تحریک انصاف نے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی کا اعلان کر رکھا ہے، حکومت نے ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد زمان پارک جانے والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، وہیں تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جا رہی ہیں، زمان پارک کینال روڈ سے کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جارہا ہے ، واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری زمان پارک موجود ہے، تحریک انصاف نے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے مال روڈ پر آنے والےتحریک انصاف کے متعدد کارکنان گرفتارکر لئے گئے ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کررکھی ہے مال روڈ سے زمان پارک کی جانب راستے پر کنٹینر لگا دیا گیا

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمارے درجنوں کارکن گرفتار ہو چکے ہیں الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے لیکن نگران حکومت نے پابندی لگا دی ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں،عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم اور وکلا کو طلب کرلیا ہے،عمران خان کا خوف ان کے اعصاب پر طاری ہو چکا ہے،حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی کام کررہی ہے، کارکن قانون کو کبھی ہاتھ میں نہ لیں،

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور گلوبٹوں نے ملکر پرامن ریلی پر کریک ڈاون کیا،ہمارے درجنوں کارکنان زخمی اورخواتین پر تشدد کیا گیا،ہم سمجھتے ہیں کہ آج توہین عدالت ہوئی ہے،ہمارے 100 کے قریب کارکنان گرفتار ہیں

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے مارچ کو برگرمارچ قرار دے دیا ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے لاہور میں دفعہ 144نافذ کیا ہے، عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا،عمران خان صحت مند ہو گئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں ایک طرف عمران خان بیمار ہیں ہل نہیں سکتے دوسری طرف ریلی بھی رکھی ہے،عمران خان کو پتہ ہے کہ تینوں کیسز میں دفاع پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں،صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تمام بہانے ختم ہوگئے،اب اگر اس سے زیادہ عمران خان کے ساتھ شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال اٹھے گا، جیسے کہا جاتا ہے کہ انصاف سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے،عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر منی لانڈرنگ کا جواب دے،اگر 13 تاریخ کو پیش نہیں ہوتا تو آئین و قانون کا تقاضا ہے مزید ریلیف نہ دیا جائے،

    میری گاڑی بھی پکڑ لی گئی،میں پیدل عمران خان کے گھر پہنچا ہوں،شیخ رشید
    علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایسا نگران وزیر اعلیٰ ہے جو اپنی مرضی سے تنکا نہیں اٹھا سکتا، ان کے ہتھکنڈے بتاتے ہیں ان کی الیکشن کی نیت نہیں ہے، زمان پارک کو چاروں طرف سے بند کردیا گیا ہے،جو ایک تنکا نہیں توڑ سکتا انہوں نے زمان پارک بند کردیا،ہماری گاڑیاں بھی پکڑی گئی ہیں،مجھے عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھ چلنا،میری گاڑی بھی پکڑ لی گئی،میں پیدل عمران خان کے گھر پہنچا ہوں،یہ الیکشن ون سائیڈڈ ہے،عمران خان اور اس کے فالور آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے،

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے الیکشن کاشیڈول جاری کردیا عمران خان کے ساتھ مشاورت جاری ہے یہ جمہوریت دشمن لوگ ہیں،کارکنان پر ایکسپائرٹیئر گیس استعمال کی جا رہی ہے لاہور میں حالات اس لیے خراب کیے جا رہے ہیں کہ عمران خان کی الیکشن مہم کامیاب نہ ہو،

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے