Baaghi TV

Tag: سدھو موسے والا

  • سدھو موسے والا کے والدین نے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر کی جاری

    سدھو موسے والا کے والدین نے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر کی جاری

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی پہلی تصویر جاری کر دی ہے

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں ننھے شبھدیپ مسکراہٹ کے ساتھ اپنے والد بلکار سنگھ کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں، جب کہ ان کی والدہ چرن کور بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں سدھو موسے والا کے والدین نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ "اللہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا۔”اس کے علاوہ، سدھو موسے والا کے والدین نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سدھو موسے والا، ان کے والدین اور چھوٹے بھائی شبھدیپ کی تصویریں دکھائی گئی ہیں۔ اس ویڈیو میں سدھو موسے والا کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کی محبت بھری جھلکیاں بھی نظر آتی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو بہت سراہا گیا اور لوگوں نے اپنی محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے لکھا کہ "سدھو واپس آ گیا، چھوٹا سدھو اپنے بڑے بھائی جیسا نظر آتا ہے۔” یہ پوسٹ لوگوں کے دلوں کو چھو گئی، اور سدھو موسے والا کے مداحوں نے ان کے خاندان کے لیے خوشی کی دعائیں دی ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے مشہور گلوکار اور کسان رہنما سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں صدمے کی لہر دوڑائی۔ سدھو موسے والا، جو اپنی موسیقی، شاعری اور کسانوں کے حقوق کے لیے جانی پہچانی شخصیت بن چکے تھے، کی موت نے لاکھوں دلوں کو رنجیدہ کر دیا تھا، سدھو موسے والا نے اپنے گانے "لیجنڈ” اور "فریڈم” جیسے کامیاب گانوں سے نہ صرف نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کی بلکہ کسان تحریک میں بھی اپنی آواز بلند کی۔ وہ اپنے گانوں کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مشہور تھے، اور ہمیشہ اپنے کام کے ذریعے لوگوں کو طاقتور بنانے کی کوشش کرتے تھے۔ان کی موت کے بعد، نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں نے سوگ منایا۔سدھو موسے والا کے خاندان اور دوستوں نے ان کی یاد میں مختلف پروگرامز اور یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا، اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کی عہد کیا۔ ان کا کردار اور ان کی موسیقی آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔سدھو موسے والا کی موت ایک سنگین سوال اٹھاتی ہے: بھارت میں فنون اور سیاسی آوازوں کو خطرات کا سامنا کیوں ہے؟

    گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امریکہ میں قتل؟حقیقت کچھ اور نکلی

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • سیکورٹی کم ہونے کی وجہ سے سدھو کا قتل ہوا، حکومت کا عدالت میں اعتراف

    سیکورٹی کم ہونے کی وجہ سے سدھو کا قتل ہوا، حکومت کا عدالت میں اعتراف

    بھارتی پنجاب کی حکومت نے بھارتی سپریم کورٹ میں اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی سیکورٹی کم گئی تھی اسی لئے انکو ٹارگٹ کرنے میں دشمنوں کو آسانی ہوئی

    بھارتی پنجاب حکومت کے وکیل ایڈوکیٹ جنرل گرمندر سنگھ گیری نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامہ میں اپنی کوتاہی کا اعتراف کر لیا ہے، سپریم کورٹ میں اعتراف جرم کرنے کے بعد سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اب حکومتی اعتراف کے بعد حکومتی ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے جنہو‌ں نے سیکورٹی کم کی تھی،سچ ایک دن زبان پر آ جاتا ہے اور ایسا ہی ہوا،ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،سدھو قتل کیس میں ملزمان کے کردار سے زیادہ پنجاب حکومت کا کردار ہے، لارنس بشنوئی نے ڈیڑھ سال قبل جیل سے انٹرویو دیا تھا لیکن حکومت ابھی تک کچھ پتہ نہیں لگا سکی،

    واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو پنجاب حکومت نے چار سیکورٹی اہلکار دیئے تھے جو بعد میں کم کر کے دو کر دیئے گئے، اسی دوران گولڈی برار نے شوٹرز کے ذریعے سدھو موسے والا کو قتل کروا دیا،پولیس نے 26 مئی کو سیکورٹی کم کی تھی اور اسکے تین دن بعد 29 مئی کو ہی سدھو موسے والا کو نشانہ بنایا گیا تھا،

    گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امریکہ میں قتل؟حقیقت کچھ اور نکلی

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

  • سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر  حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے آنجہانی گلوکار شُبھ دیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا کے والد بالکور سنگھ نے بھارتی پنجاب کی حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    باغی ٹی وی : سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں تین دن قبل ولادت ہوئی، بڑھاپے کے باعث سدھو موسے والا کے والدین نے اِن وائٹرو فرٹیلائزیشن کا طریقہ اپنایا،دسمبر 2021 میں نافذ کیے گئے ایک قانون کے تحت حکومت نے اس تکنیک سے ولادت کے لیے خواتین کی آخری حد 50 اور مردوں کے لیے 55 سال مقرر کی تھی۔

    انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بالکور سنگھ نے بتایا کہ بھگونت سنگھ مان کی قیادت میں قائم پنجاب حکومت نومولود کے حوالے سے دستاویزات طلب کرکے کہہ رہی ہے کہ بچے کو قانونی ثابت کرو، سدھو موسے والا کے والد نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ اُسے اور اُس کی بیوی کو متعلقہ پراسیجر کے تحت علاج مکمل کرنے دیا جائے۔

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

    انڈین ایکسپریس کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو میں بلکور سنگھ نے کہا کہ انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کاغذات فراہم کرنے کے لیے صبح سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی بھگونت مان سے اپیل کی کہ انہیں علاج کرانے کے لیے وقت دیا جائے جس کے بعد وہ اپنے نومولود کے بارے میں تمام دستاویزات فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا، "آپ کے آشیرواد کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ نے شوبھدیپ کو ہمارے پاس واپس بھیج کر ہمیں نوازا۔ لیکن میں صبح سے اداس ہوں۔ ضلعی انتظامیہ صبح سے مجھے ہراساں کر رہی ہے کہ میں اس بچے کے کاغذات فراہم کروں۔ مجھ سے یہ ثابت کرنے کے لیے ہر طرح کے سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ یہ بچہ جائز ہے۔

    نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام عدالت میں چیلنج

    انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ کا علاج ختم ہونے دیا جائے۔ میں یہاں رہتا ہوں. میں یہاں رہنا جاری رکھوں گا۔ تم مجھے جہاں بلاؤ گے میں آؤں گا۔ ”

    وزیراعلیٰ کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو سخت الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو یو ٹرن لینے کی عادت ہے۔ اگر آپ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو مجھے لینے کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔ میں یو ٹرن لینے والوں میں سے نہیں ہوں۔ جہاں تک ملک کے قانون کا تعلق ہے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا قانون کا احترام کرتے ہوئے 28 سال تک زندہ رہا۔ میں، ایک سابق فوجی ہونے کے ناطے، قانون کا بھی احترام کرتا ہوں۔ میں نے کسی موقع پر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    انہوں نے کہا کہ اگر میں نے ایسا کیا ہے تو آپ نے مجھے جیل میں ڈال دیا۔ آپ کے مشیر آپ کو ایسا مشورہ دیتے ہیں کہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو مجھ پر اعتماد نہیں تو ایف آئی آر درج کر کے مجھے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں، پھر اپنی تحقیقات کرو۔ ساتھ ہی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کو قانونی دستاویزات دے کر اس صفائی سے نکل جاؤں گا۔ "

  • سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں مئی 2022 میں دن دیہاڑے جدید ترین ہتھیاروں سے قتل کیے گئے عالمی شہرت یافتہ گلوکارا سدھو موسے والا کی والدہ نے ان کے بھائی کو جنم دیا ہے، جس پر پورے گاؤں میں جشن کا شماں ہے۔

    سدھو موسے والا کے والد نے آج یعنی 17 مارچ کی صبح اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، تصویر کے پسِ منظر میں سدھو کا فوٹو فریم بھی موجود ہے جس پر لکھا تھا کہ ‘لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے والد نے اپنی نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے جبکہ سامنے میز پر کیک بھی موجود ہے۔

    فحش فلموں کی اداکارہ اپنے کمرے میں پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

    آنجہانی گلوکار کے والد نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سدھو موسے والا سے پیار کرنے والے لاکھوں مداحوں کی دُعاؤں سے خدا نے ہمیں سدھو کے چھوٹے بھائی کی نعمت سے نوازا ہے ہمارا چھوٹا بیٹا صحت مند ہے، میں تمام خیر خواہوں کی بے پناہ محبتوں کا شکر گزار ہوں۔

    سدھو موسے والا کے والد نے کہا کہ خدا نے یہ بیٹا ان کے زخموں پر مرہم کی طرح اُنھیں دیا ہے،جب ان کے بیٹے کی موت ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ شُبھ دیپ سنگھ کو بہت سارے لوگ پیار کرتے ہیں اور اُس کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے،یہ میرے لیے شُبھ دیپ ہی ہے، اس کا چہرہ اور نین نقش بھی شُبھ دیپ جیسے ہی ہیں۔

    جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

    واضح رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آنجہانی گلوکار کی والدہ آئی وی ایف ٹریٹمنٹ کے ذریعے ماں بننے والی ہیں، 58 سالہ والدہ کے ہاں یہ دوسری اولاد ہے،دوسری جانب گزشتہ ہفتے والد بلکور سنگھ نے میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی بھی تردید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ جو بھی خبر ہوگی، فیملی مداحوں سے شئیر کرے گی میڈیا پر خبر وائرل تھی، جس کے مطابق سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور سنگھ نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    خیال رہے کہ آنجہانی گلوکار کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس واقعے میں گلوکار کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں، واقعے میں گلوکار موقع پرہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوا تھا،تاہم اب سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور نے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی مدد سے اس بچے کو جنم دیا ہے۔

  • سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    بھارتی پنجاب کی پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس کے ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات 21 ستمبر کو ریاست کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے صبح 7 بجے شروع کیے جانے والے یہ چھاپے دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گےحکام کے مطابق انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں آپریشن کی رپورٹ آج شام 5 بجے تک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کو پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گینگسٹر گولڈی برار نے بھارت میں حکام کو گمراہ کرنے کے بعد کینیڈا اور امریکہ میں پناہ لی جبکہ اس کے ساتھی بھارت میں ہی موجود ہیں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گولڈی برارکے خلاف غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت معاملہ درج کیا تھا ملزم کے خلاف پنجاب میں کئی دیگر مقدمات بھی زیرالتوا ہیں۔

    اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

    تفتیشی ایجنسی نے بدھ کے روز تصاویر کے ساتھ 54 لوگوں کی دو فہرستیں جاری کیں جو گزشتہ سال درج کیے جانے والے دو مقدمات کی جانچ میں مطلوب ہیں ان میں گولڈی برار، لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی اور ارشدیپ سنگھ گل سمیت کئی مطلوب گینگسٹر شامل ہیں فہرستوں میں سے ایک میں 11 اور دوسرے میں 43 افراد کے نام شامل ہیں، جسے این آئی اے نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

  • سدھو موسے والا قتل کیس:‌ بڑی گرفتاری

    سدھو موسے والا قتل کیس:‌ بڑی گرفتاری

    بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول سدھو موسے والا کے قتل کی تحقیقات ابھی تک جاری ہیں اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں ہو چکی ہیں . لیکن حال ہی میں اس کیس میں جو گرفتاری ہوئی ہے وہ نہایت ہی اہم ہے. کہا جا رہا ہےکہ گولڈی برار کو گرفتار کر لیا گیا ہے. گولڈی برار امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں رہائش پذیر تھے وہیں سے انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے. یہ وہی گولڈی برار وہی ہیں جس نے سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بشنوئی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔گولڈی برار کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ یہ اس قتل کےماسٹر مائنڈ تھے. یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب میں ان کی گاڑی پر 30 گولیاں برسا کر قتل کر دیا گیا تھا سدھو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے.لارنس بشنوئی گینگ کا سربراہ پہلے ہی

    بھارتی پولیس کی حراست میں ہے جبکہ قتل میں ملوث کئی ملزمان بھی پولیس کی حراست میں سدھو کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔سدھو موسے والا انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ تھے اور انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ اپنی نشست ہار گئے تھے۔

  • گینگسٹر لارنس بسنوئی کا سلمان خان کو قتل کروانے کے منصوبہ بنانے کا اعتراف

    گینگسٹر لارنس بسنوئی کا سلمان خان کو قتل کروانے کے منصوبہ بنانے کا اعتراف

    بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو قتل کر دینے کی دھمکیاں‌موصول ہوئیں اور یہ دھمکیاں دی گئی گینگسٹر لارنس بسنوئی کی طرف سے. سدھو موسے والا کے قتل کے حوالے سے پولیس ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر تو نہیں پہنچی لیکن ساتھ ہی ساتھ سلمان خان کو قتل کردینے کی دھمکیوں کے بعد اس کیس کو بھی ساتھ ساتھ دیکھ رہی ہے. لارنس بسنوئی جس سے اس وقت دہلی پولیس سوال و جواب کررہی ہے دوران تفتیش گینگسٹر بسنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2018 میں اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اس سلسلے

    میں بسنوئی گینگ کا ایک ممبر سپمت نہرا کو ممبئی بھی بھیجا گیا اس کو ایک گن بھی خرید کر دی گئی لیکن ایسا نہ ہو سکا. سپمت نہرا کو بعد ازاں پولیس نے گرفتار بھی کر لیا تھا اس نے اس وقت بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ ممبئی سلمان خان کو قتل کرنے آیا تھا.یاد رہے کہ رواں برس مئی کے مہینے میں جب پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کیا گیا تو اسکے چند دن کے بعد سلیم خان کو ایک خط دیا گیا جس میں دونوں باپ بیٹے کے قتل کی دھمکی تھی اور اس میں لکھا تھا کہ بہت جلد تمہارا اور تمہارے بیٹے کا سدھو موسے والا جیسا حال ہو گا.تب سے سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے.

  • سدھو کا لکھا اور گایا ہوا آخری گیت ریلیز

    سدھو کا لکھا اور گایا ہوا آخری گیت ریلیز

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا جن کے گیتوں کے دیوانے دنیا بھر میں جہاں جہاں پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں پائے جاتے ہیں ۔سدھو کی زندگی میں بھی ان کا کوئی گیت ریلیز ہوتا تھا تو سپر ہٹ ہوتا تھا اور وہ گانا باقاعدہ وائرل ہوجاتا تھا ان کے ہلاکت کے بعد بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے ان کا لکھا اور گایا ہوا آخری گیت ریلیز کر دیا گیا ہے۔یہ گانا سدھو موسے والا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایس وائی ایل کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے ۔

    گانا ریلیز ہوتے ہی اس کی ہر طرف دھوم مچی گئی ہے۔ان کا آخری گیت سن کر ان کے مداح خاصے جذباتی بھی ہوگئے۔ان کے گانے کی ریلیز کے بعد اس پر ان کے مداحوں کے جذباتی کمنٹس آتے رہے۔ کچھ مداح ان کا گانا سن کر اداس ہوئے تو کسی نے کہا کہ سدھو موسے والا جیسا گلوکار دوبارہ نہیں پیدا ہو گا،یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو گزشتہ ماہ گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا پولیس تحقیقات کررہی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا اور گزشتہ برس اگست سے اس کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ
    فتح آباد پیٹرول پمپ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے، ہم نے ملزم پریاورت عرف فوجی کی شناخت کی ہے، ہم نے اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پوری سازش کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

  • بھارتی پولیس سدھو موسے والا کے قتل کی گھتی سلجھا نے میںناکام،الزام پاکستان پر دھر دیا

    بھارتی پولیس سدھو موسے والا کے قتل کی گھتی سلجھا نے میںناکام،الزام پاکستان پر دھر دیا

    بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو مئی کے مہینے میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا تب سے کیس کی تحقیقات ہو رہی ہیں پولیس اب تک کئی ملزموں کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ گینگسٹر بسنوئی کی طرف سے اس قتل کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی ہے ۔پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار تو کر لیا ہے لیکن ابھی تک ان سے گلوکار کے قتل کی گھتی سلجھائی نہیں جا رہی ۔اپنی ناکامی اور ملک کی بدنامی کو دیکھتے ہوئے بھارتی پولیس نے قتل کی ذمہ داری پاکستان پر تھوپ دی ہے۔

    پولیس نے دعوی کیا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے لئے جو اسلحہ استعمال ہوا ہے وہ پاکستان سے بھارت ڈرون کے زریعے بھجوایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ متعلقہ حکام سے اس بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔جس اسلحے کا ڈرون کے زریعے بھارت بھجوانے کا دعوی کیا جا رہا ہے اس میں آٹھ دستی بم ، ایک انڈر بیرل گرینڈ لانچر وغیرہ شامل ہیں ۔یاد رہے کہ بھارتی پولیس پر سدھو موسے والا کے قتل کی گھتی سلجھانے اور مجرموں کو سامنے لانے کا کافی پریشر ہے ۔اس پریشر میں پولیس کبھی کچھ بیان دے رہی ہے اور کبھی کچھ ۔ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

  • سدھو موسے والا کی سالگرہ کے موقع ٹائم سکوائر پر انکی وڈیوز چلا دی گئیں

    سدھو موسے والا کی سالگرہ کے موقع ٹائم سکوائر پر انکی وڈیوز چلا دی گئیں

    بھارتی پنجابی گلوکارسدھو موسے والا کے قتل کا غم کسی طور کم نہیں ہو رہا ان کے مداح اس ظلم کو بھولنے کو تیار نہیں ہیں ۔بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں ۔سدھو موسے والا کی انتیسویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح نیویارک میں ٹائم سکوائر پر جمع ہوئے وہاں وہ اپنے پسندیدہ فنکار کی یاد میں اکٹھے تھے ان کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے ۔اس موقع پر ٹائم سکوائر پر سدھو موسے والا کی وڈیوز چلائی گئیں جن کو دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ خوش ہوئے جبکہ دوسر ی طرف بھارت میں بھی ان کے مداح ا ن کی سالگرہ مناتے رہے اور ان کے گانے اس موقع پر گاتے رہے ۔

    یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو چھ ہفتے قبل گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا پولیس نے کچھ لوگوں پر شبہ کرتے ہوئے گرفتاریاں کی ہیں لیکن چند دن قبل پولیس نے دعوی کیا کہ انہوں نے سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے اس قاتل کا تعلق گینگسٹر بسنوئی سے بتایا جا رہا ہے ۔پولیس اس مرڈر کیس کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ بالی وڈکے فنکاروں کے ساتھ ساتھ سدھو موسے والا کے مداح بے چین ہیں کہ کب سدھو موسے والا کا قاتل پھانسی کے پھندے پر جھولے گا۔سدھو موسے والا ہر دلعزیز گلوکار تھے نہایت کم عمر ی میں انہوں نے وہ مقام حاصل کر لیا تھا جو شاید کسی کا صرف خواب ہی ہو سکتا ہے ۔