Baaghi TV

Tag: سدھو موسے والا

  • سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

    سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار ہو چکا ہے قاتل بسنوئی گینگ کا کارندہ ہے اسے پہلے بھی قتل کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے ۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق سدھو موسے والا پر جس نے فائرنگ کی وہ قاتل گرفتا ر کر لیا گیا ہے ۔قاتل کا نام سنتوش جادھو ہے قاتل کے ھوالے سے پولیس نے مزید معلوما ت شئیر نہیں کیں لیکن اتنا ضرور بتا دیا ہے کہ سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار ہو چکا ہے ۔

    یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو ایک ماہ قبل گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا کچھ روز قبل ان کے والد نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے روتے ہوئے انہوں نے سوال کیا تھا کہ آخر میرے بیٹے کا کیا قصور تھا وہ تو بہت اچھا تھا وہ اکثر پریشان رہتا تھا مجھ سے اپنی پریشانی شیر کرتا تھا اور میں اسکو ھوصلہ دیا کرتا تھا ۔اس سے قبل پنجابی گلوکار میکا سنگھ نے بھی میڈیا کو بتایا تھا کہ جب سدھو موسے والا ممبئی ائیرپورٹ سے میرے گھر تک آئے تھے تو بہت خوش تھے کہ کسی قسم کی پریشانی یا خطرے کا سامنے نہیں کرنا پڑا میکا نے اس افسوس کا بھی اظہار کیا کہ کیوں میں نے سدھو کو ممبئی منتقل ہونے کا مشورہ نہیں دیا ۔سدھو موسے والا کے قتل کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں ۔

  • انسٹاگرام پر سدھو موسے والا کے فالورز کی تعداد دس ملین تک پہنچ گئی

    انسٹاگرام پر سدھو موسے والا کے فالورز کی تعداد دس ملین تک پہنچ گئی

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہےان کی موت کے بعد اس تعداد میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ان کے قتل سے لیکر اب تک ان کے فالورز کی تعداد دس ملین تک جا پہنچی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا نے انسٹاگرام پر اپنی زندگی میں دو سو اکتیس پوسٹیں کیں ان کی موت کے بعد اب تک اس اکائونٹ سے چار مزید پوسٹیں کی جا چکی ہیں کہا جا رہا ہے کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ ان کی فیملی چلا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاکر کر دیا گیا تھا ان کی موت کے بعد پولیس تحقیقات کررہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ تحقیقات کا دائرہ وسیع کررہی ہے سی سی فوٹیج کی مدد سے مشکوک لوگوں کی شناخت بھی ہوئی ہے۔مرنے سے قبل جس جگہ ان کی گاڑی رکی وہاں سدھو موسے والا اپنے پرستاروں کے ساتھ سلیفیاں لیتے دکھائی دے رہے ہیں ان میں کچھ مشکوک لوگ بھی دیکھے گئے ہیں جو سدھو موسے والا کی وہاں سے روانگی کے بعد کسی کو اطلاع دے رہے تھے۔ سدھو موسے والا ہر دلعزیز گلوکار تھے ان کی موت کے بعد اب تک ہر آنکھ اشکبار ہے۔

  • سدھو موسے والا کا کیا قصور تھا :والد کی دہائی

    سدھو موسے والا کا کیا قصور تھا :والد کی دہائی

    جواں سال بیٹے کی موت کسی بھی باپ کو ہلا کر رکھ دیتی ہے یہی کچھ سدھو موسے والا کے باپ کے ساتھ ہوا ہے ،ان کے والد کہتے ہیں کہ میرے بیٹے کی موت نے میری کمر توڑ دی ہے میں اسے بہت یاد کرتا ہوں ۔سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے ھوالے سے گفتگو کی اور گفتگو کے دوران وہ خود پر قابو نہ پا سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ،بلکہ انہوں نے سوال کر ڈالا کہ میرے بیٹے کا آخر قصور ہی کیا تھا ۔وہ تو اکثر میرے گلے لگ کر روتا تھا کہ میرا کیا قصور ہے کہ کچھ بھی ہوتو نام میرے پر لگ جاتا ہے حالانکہ میں تو کچھ کرتا بھی نہیں ہوں ۔مجھے اپنے بیٹے کا پتہ تھا کہ وہ کیسا ہے اس لئے میںاسکو کہا کرتا تھا کہ تم کچھ غلط نہیں کرتے اس لئے پریشان نہ ہوا کرو ۔ان کے والد کو روتا دیکھ کر دیکھنے والے بھی رو پڑے ۔

    یاد رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو دو ہفتے قبل انہی کی گاڑی میں دوران سفر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ،سدھو موسے والا کی ریکی ان کے گھر سے نکلنے پر ہی شروع ہو گئی تھی اور موقع پاتے ہی قاتلوں نے سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔گلوکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے ۔سدھو موسے والا کے صدمے سے ابھی تک بالی وڈ نہیں نکل سکا ،سنجے دت نے ان کے گھر جا کر ان کے والد سے تعزیت کرنے کا اعلان کیا ۔دوسری طرف ہر دوسرے فنکار نے اس ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے

  • سدھو موسے والا اور کے کے کی موت کی وجہ سے سالگرہ نہیں مناﺅں گا:میکا سنگھ

    سدھو موسے والا اور کے کے کی موت کی وجہ سے سالگرہ نہیں مناﺅں گا:میکا سنگھ

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا گزشتہ قتل کر دئیے گئے تھے ابھی اسی کا دکھ کم نہیں ہوا تھا کہ کے کے کے انتقال کی خبر آگئی ۔میوزک انڈسٹری کے لئے یقینا یہ بہت ہی افسوسناک خبریںہیں۔ پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ۔میکا سنگھ بھی ان میںسے ایک ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کے کے کی اچانک ہونے والی موت اور سدھو موسے والا کے قتل کی وجہ سے بہت زیادہ افسردہ ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اس سال اپنی سالگرہ بھی نہیں مناﺅں گا بری بات ہے کہ ایک طرف سوگ کا سماں ہے اور میں سالگرہ مناتا پھروں،

    بلکہ میں نے تو دوستوں کو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر بہت زیادہ ضروری ہے تو ہم اجمیر شریف جا کر دعا مانگ لیں گے ۔میکا نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کا لڈ و وہ لڈو ہے جو کھائے تو پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے تو میں نے سوچا کہ میں بھی کیوں نہ کھاﺅں لہذا بہت جلد شادی کرلوں گا ۔میں صورت سے زیادہ سیرت کو اہم سمجھتا ہوں کیونکہ میں نے اپنے دوستوں کو اچھی صورت سے دھوکہ کھاتے ہوئے دیکھا ہے ۔میرے دوست تو یہاں تک کہتے ہیں کہ جب تک گرل فرینڈز تھیں بہت اچھی تھیں لیکن جب بیوی بن گئیں تو بدل گئیں ۔میکا سنگھ نے کہا کہ جب بات بنتی ہے تو ساری زندگی گزر جاتی ہے اگر نہ بنے تو نہیں بنتی ۔شاہ رخ خان گوری ،دلیپ کمار اور سائرہ بانو ،امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑیاں مثالی ہیں ۔

  • سدھو کے قتل سے  قبل کس نےکی قاتلوں‌کو کال سب سامنے آگیا

    سدھو کے قتل سے قبل کس نےکی قاتلوں‌کو کال سب سامنے آگیا

    سدھو موسے والا جنہیں چند دن پہلے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں پولیس ہر لیول پر تحقیقات کر رہی ہے اور تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کررہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے سدھو کے قتل سے کچھ دیر پہلے کی فوٹیج حاصل کر لی ہے اس فوٹیج کے مطابق سدھو موسے والا کی گاڑی ایک جگہ رکی وہاں لوگوں نے گلوکار کے ساتھ سلیفیاں لیں. وڈیو کے مطابق ان میں دو انفارمر ہیں جنہوں نے سدھو کی وہاں سے روانگی کے بعد قاتلوں کو کال کی ۔ سی سی فوٹیج کے مطابق ان دو میں سے
    ایک شخص نے موسے والا کے گھر میں چالیس منٹ پرستار بن کر گزارے اور سیلفیاں بھی لیں۔پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث آٹھ افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔پولیس نے دیوندر سنگھ نامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے اس کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اس قتل سے جڑا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ گینگسٹر بسنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کیا بسنوئی آج کل تہاڑ جیل میں ہے اور اس سے وہاں پوچھ گچھ جاری ہے۔ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ہر روز پولیس کی تحقیقات ایک نیا موڑ لے رہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اصلی قاتل پکڑے جاتے ہیں یا نہیں۔ دوسری طرف پنجابی گلوکار بھارت میں خود کو بہت زیادہ غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سدھو موسے والا کا قتل ہم سب کے لئے الارمنگ ہے۔

  • میکا سنگھ کیوں ہوئے پریشان

    میکا سنگھ کیوں ہوئے پریشان

    سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بھارت کی سلیبرٹیز خصوصی طور پر گلوکاروں میں خوف و ہراس کی ایک فضا بنی ہوئی ہے ، ہر کوئی پریشان ہے ۔میکا سنگھ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں گلوکاروں کو گینگسٹرز سے شدید خطرات لاحق ہیں ۔ایک گلوکار کا دن دیہاڑے بے دردی سے قتل کر دیا گیا جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے اور یہ قتل پنجابی گلوکارں کے لئے ایک قسم کی ویک اپ کال ہے ۔میکا سنگھ نے کہا کہ صرف سدھو موسے والا کو ہی نہیں بلکہ بہت سارے دوسرے گلوکاروں کو بھی قتل کی دھمکیاں ملی ہیں جن میں گِپی گریوال اور منکریت اولکھ کا نام قابل ذکر ہے۔ ہم ممبئی کے انڈر ورلڈ کا نام سنتے تھے لیکن اب تو پنجاب میں بھی انڈر ورلد دیکھ رہے ہیں۔

    میکا سنگھ نے مزید کہا کہ جیسے ہی کوئی گلوکار ہٹ ہوتا ہے یا اس کے پاس پیسے آتے ہیں تو اس کو دھمکیاں ملنا شروع ہوجاتی ہیںجو پیسے دیتا رہے اسکی جان محفوظ رہتی ہے جو نہ دے وہ موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے ۔پنجابی گلوکاروں کی جان کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں ۔کاش میں اپنی آخری ملاقات میں سدھو موسے والا کو ممبئی منتقل ہونے کا کہہ دیتا حالانکہ میری ان سے آخری ملاقات مئی کے مہینے میں ہوئی تھی ۔وہ جب میرے گھر ممبئی مجھے ملنے کے لئے آئے تو ان کی خوشی کی انتہا نہیں تھی کہ وہ اکیلے سفر کرکے میرے گھر تک پہنچے ہیں اور انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اسی ملاقات میں انہوں نے مجھ سے جان کو لاحق

  • سنجے دت سدھو موسے والا کے گھر تعزیت کرنے جائیں گے۔

    سنجے دت سدھو موسے والا کے گھر تعزیت کرنے جائیں گے۔

    جب سے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی ہلاکت ہوئی ہے ان کے پرستار تو غمگین ہیں ہی لیکن بالی وڈ میں ایک سوگ کا سا سماں ہے۔ ہر کوئی افسردہ اور پریشان ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت ان کے گائوں فیملی سے تعزیت کرنے کےلئے جائیں گے۔ سنجے دت کے پہنچنے سے پہلے سے موسے والا کے گائوں کی سیکیورٹی ٹائٹ کر دی گئی ہے بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔ سنجے دت اور سدھو موسے والا کا آپسی تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ سدھو نے سنجے دت کے لئے ایک گانا بھی گایا تھا جس کے بول تھے ’’او گھبرو تے کیس جہیڑا سنجے دت تے ، جٹ اتے کیس جہیڑا سنجے دت تے‘‘ ، یہ گانا گانے کے بعد وہ ایک کنٹرورسی میں بھی گھرے تھے۔ اُس وقت کہا گیا تھا کہ سدھو موسے والا جان بوجھ کر کنٹرورشل گیت گاتا ہے۔

    سنجے دت نے سدھو موسے والا کی ہلاکت کے بعد ایک ٹویٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نوجوان ٹیلنٹ کی اتنی جلدی موت کا سن کر بہت دکھی ہوں، انکی فیملی کو واہے گرو صبر عطا کرے‘‘ ۔ سدھو موسے والا کی موت کے بعد سنجے دت کا ان کی فیملی کے پاس جا کر اظہار تعزیت کرنے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سدھو موسے والا سے کتنا لگائو رکھتے تھے۔
    یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

  • سلمان خان کی سیکیورٹی آخر کیوں بڑھا دی گئی؟

    سلمان خان کی سیکیورٹی آخر کیوں بڑھا دی گئی؟

    ممبئی پولیس کے ترجمان کے مطابق اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہےاور فیصلہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کیا گیا ہے۔ سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد ایک بے چینی کی سی فضا قائم ہوگئی ہے۔ سلمان خان کے گھر والوں کے ساتھ ان کے پرستار بھی خاصی تشویش میں ہیں سب کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2008 میں عدالت کے باہر کے باہر کہا تھا کہ ہم سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کریں گے۔ گینگسٹر لارنس بسنوئی کے ایک قریبی دوست کو پولیس نے قتل کے سلسلے میں دو سال قبل جب گرفتار کیا تھا تو اس نے انکشاف کیا تھا کہ ہمارا پلان سلمان خان کو بھی قتل کرنے کا ہے۔

    ۔پولیس سلمان خان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے یہاں تک کہ ان کے گھر کے باہر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ کوئی مشکوک حرکت نہ کر سکے اور نہ ہی وہاں کوئی مشکوک افراد آسکیں۔ ان دھمکیوں کو دئیے جانے کے بعد سے اب تک سلمان خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ان کی طرف سے تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز زقبل گلوکار دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور ایک دن قبل کی ان کی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ان کے قتل کے بعد سے اب تک خوف و ہراس کی سی فضا قائم ہے سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے ممبئی پولیس کافی چوکنی ہے اور ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک افسوسناک واقعہ کے ہوجانے کے بعد ہم سلمان خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں

  • سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی

    سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی

    سدھو موسے والا جن کے پرستار بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہیں انہوں نے قتل ہونے سے قبل اپنے ایک کنسرٹ میں وعدہ کیا تھا کہ میں رواں برس پاکستان آﺅں گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پہلے لاہور پھر اسلام آباد میں شوز کروں گا۔ موسے والا کا یہ اعلان سن کر ان کے پاکستانی پرستار کافی خوش تھے اور منتظر تھے کہ کب انکا یہ پسندیدہ گلوکار پاکستان آئیگا ۔سدھو موسے والا کے قتل پر جتنے رنجیدہ ہندوستانی ہیں اتنے ہی پاکستانی بھی ہیں کیونکہ ان کی گلوکاری نے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا ۔سب کا کہنا ہےکہ انہوں نے پنجابی گائیکی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ۔

    واضح رہے کہ گلوکار و اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو چند روز قبل گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔پولیس کا دعوی ہے کہ کینڈا کے گینگ نے انہیں قتل کیا ہے اور ذمہ دار ی بھی قبول کر لی ہے ۔رپورٹس کے مطابق گلوکار کی سیکیورٹی کے لئے چار پولیس اہلکار تعینات تھے جن میں سے دو کو عارضی طور پر واپس بلایا گیا تھا۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سدھو موسے والا دونوں پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ نہیں لیکر گئے تھے ان کے دشمنوں نے موقع پاتے ہی انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔سدھو موسے والا کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور ان کے پرستاروں کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ ان کا فیورٹ گلوکار اب ہم میں نہیں رہے