امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ملوکیت کو چیلنج کیا، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، یہاں ملوکیت قائم ہے۔لاہور میں محرم کے موقع پر اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت آج بھی برسرِ پیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں یزید کا ساتھی جنت میں حسینؓ کا ہمراہی نہیں ہوگا، حق کا ساتھ دینا اور اس پر ڈٹے رہنا اصل کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ ہمارے آئیڈیل ہیں، ان کی قربانی، قربانیوں کی معراج ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حضورﷺ نے فرمایا جو شخص ظالم کا ساتھ دے اس کا امت سے کوئی واسطہ نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ کربلا کا سبق یہ نہیں کہ مردہ یزید پر لعن طعن، زندہ یزید کا جھنڈا اٹھا رکھا ہو۔
Tag: سراج الحق
-

قوم کو ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا پڑے گا، امیر جماعت اسلامی
-

حکومت رخصتی سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،امیر جماعت اسلامی
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو ہی نگراں وزیراعظم بنانا ہے تو پھر شہباز شریف کو ہی رہنے دیں، نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہونا چاہیے، ہم کوئی ٹوپی ڈرامہ قبول نہیں کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈار موجودہ حکومت کے وزیر خزانہ ہیں وہ نگراں وزیراعظم کیسے بن سکتے ہیں۔ حکومت رخصتی سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔سراج الحق نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ کس کے کہنے پر نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا، یہ اقدام آئندہ عام انتخابات کے خلاف سازش ہے۔سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جاتے جاتے 3 دفعہ بجلی کی قیمتوں میں 72 فیصد تک اضافہ کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے اسمبلی میں پیش کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کی، آٹے اور ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا، بجلی بلوں میں ریڈیو ٹیکس بھی لگایا گیا ہے، اس وقت لوگ خود کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ترین ثابت ہوئی ہے، ان کا جتنی جلدی اختتام ہو جائے بہتر ہے، انہوں نے تو بس اپنے کیسز ہی ختم کروائے ہیں، سراج الحق نے حکومت سے انتخابات وقت پر کرنے کا مطالبہ کیا
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے ظلم و جبر کی وجہ سے ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے عوام کے لیے خیر کی کوئی خبر نہیں ہے۔انہوں نے کہا بہاولپور یونیورسٹی کا اسکینڈل سامنے آنا انتہائی تشویشناک ہے، استاد اور طالبعلم کا مقدس رشتہ ہوتا ہے، ہم نے حکومت کو 3 اگست تک ڈیڈ لائن دی ہے کہ واقعہ ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔ -

سود خوروں کو ووٹ دینا، سپورٹ کرنا بھی گناہ ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سود ظلم جبرو استحصال کی آماجگاہ ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی جہاد میں مصروف ہے، اور یہ جہاد مرتے دم تک جاری رہے گا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں، یہ نظریہ سراسرغلط ہے، اللہ نے جتنی مخلوق پیدا کی، ان کے رزق کا بندوبست بھی کیا ہے، یہ دشمن کا نظریہ ہے کہ سود کے بغیر معیشت نہیں چل سکتی، دنیا میں سودی نظام 1839 سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 30 سال سے سودی نظام کے خلاف جہاد کررہی ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کے باوجود سودی نظام رائج ہے، چوروں کےہاتھ میں حکومت ہوتوچوری کیسےختم ہوگی، خیبرپختونخوا میں15ماہ میں کرپشن میں ریکارڈاضافہ ہوا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاق میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت ہے، اور مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، جب کہ مذہبی جماعت کے قائد بھی ہیں، انہیں توسود کے خلاف ہونا چاہئے، لیکن سود کی شرح کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے۔ -

حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں-
باغی ٹی وی: لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گئی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچز کیے لیکن اب مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے۔
توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے کر دیا گیا ہے بجلی کے 100 یونٹ استعمال کرنے پر 500 روپے بڑھائے گئے ہیں ، اگر پرانا بل 1340 روپے ہے تو نیا بل 1826 روپے ادا کرنا ہوگا ، 200 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ہزار روپے اضافہ لگے گا، 200 یونٹ پر پرانا بل 3700 روپے ہونے کی صورت میں نیا بل 4700 روپے ادا کرنا پڑے گا۔
300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے 2 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، 300 یونٹ کا پرانا بل 6 ہزار ہے تو نیا بل 8 ہزار روپے ہوگا ، 400 یونٹ والے صارف کو 2300 روپے اضافی جمع کرانا پڑیں گے، پرانا بل 10 ہزار ہونے کی صورت میں نیا بل 12300 روپے آئے گا۔
جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا
500 یونٹ خرچ کرنے والوں کیلئے 3 ہزار روپے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے، اب وہ 13 ہزار کے بجائے 16 ہزار روپے کا بل جمع کرائیں گے، 700 یونٹ پر 4 ہزار روپے اضافہ لگایا گیا ہے، اگر پرانا بل 24 ہزار ہے تو نیا بل 28 ہزارروپے آئے گا۔
-

پی ڈی ایم والے انگریز کے ایجنٹ ہیں۔ سراج الحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 75 سال سے سیاست دانوں کے بینک بلینس میں اضافہ ہو رہاہے لیکن اس ملک کے عوام کے لئے بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ جبکہ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت ہے، 16 مہینے ہوگئے لیکن بے روزگاری کرپشن ختم نہیں ہوئی ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی کرنا ہے، یہی وہ لوگ ہیں جو گزشتہ 70 سالوں سے اس ملک پر قابض ہیں، ان لوگوں کے نام پانامہ لیکس میں ہیں، جبکہ یہ لوگ انگریز کے ایجنٹ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے مجھے عدم اعتماد کیلٸے رابطہ کیا، پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ساتھ دینے کے لیے کہا گیا، لیکن میں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصے نہیں بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کو پرویز مشرف نے بیچا تھا، ان حکمرانوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کبھی بات نہیں کی، ایک دفعہ اسکی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا، پی پی پی ،مسلم لیگ اور پی ٹی آئی یہ تینوں پارٹیاں کچھ نہیں کرسکیں، یہ سب سیاست دان ایک صفحہ پر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی امامت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، سود اللہ تعالی کے خلاف جنگ ہے، لیکن اس حکومت کے آنے کے بعد سود کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، سویڈن واقعے پر حکومت نے صرف قرارداد پیش کی، ان میں سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا دم نہیں۔ امیرجماعت اسلامی کے سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں 75 سال بعد بھی مظلوم کو انصاف نہیں مل رہا، اس نظام کو چلانے والے فوجی آمر، اتحادی حکومت کے وزیر اعظم شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان اس وقت ملک کے حاکم ہیں، مظلوموں کو انصاف دیں۔ -

پی ڈیم ایم سمیت تمام پارٹیوں نےعوام کو دھوکہ دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق
چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا۔ پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے طرزحکمرانی نے معیشت کا رہا سہا بیڑہ بھی غرق کردیا،کشکول مشن پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ ذاتی مفادات کے لیے 14جماعتیں شیروشکر ہو گئیں، اب نورا کشتی کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے خیبرپختونخوا اور ضم شدہ قبائل کے ساتھ کیے گئے وعدے فراموش کر دیے اور اپنی آئینی ذمہ داری نہیں نبھائی۔ اللہ کی مددو نصرت اور عوام کی تائید سے اقتدار میں آ کر جماعت اسلامی انصاف اور احتساب کے بے لاگ نظام، امن عامہ کے قیام اور سود فری معیشت کے تین نکاتی ایجنڈے کو فی الفور نافذ کرے گی۔
چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں بڑا حصہ ہونے کے باوجود خیبر پختوانخوا میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوگ رات کو سوسکتے ہیں نہ دن میں سکون میسر ہے، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم اور سیکرٹری جنرل کے پی عبدالواسع بھی موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سالہا سال کی خراب حکمرانی نے مسائل کے انبار لگادیے ، وسائل سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا، مرکز کی جانب فنڈز اور بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے صوبہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے دروازوں پر تالہ لگ چکا ہے،امن و امان کی صورت حال تباہ کن،کے پی کا نوجوان مایوس اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ نے وزیراعظم کے دعوے کا پول کھول دیا ۔سرکاری محلات میں مفت ایئرکنڈیشنز کے مزے لینے اور بڑی گاڑیوں اور پروٹوکول میں گھومنے والوں کو عوامی مسائل کا ادراک تک نہیں کر سکے، -

عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار
اسلام آبد: چیرمین تحریک انصاف ، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا –
باغی ٹی وی : چیرمین تحریک انصاف ، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس رضا قریشی نے مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا عدالت نے درخواست کو فل بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی درخواست میں الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-
بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لینے سے انکار
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نااہل قرار دیا ہے شیخ رشید اور سراج الحق کا چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد غیر قانونی ہے شیخ رشید اور سراج الحق کے علم میں ہے کہ چیرمین تحریک انصاف نااہل ہو چکے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف کو قانون کے مطابق نااہل کیا ہے –
بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے چیرمین تحریک انصاف کا غیر قانونی ساتھ دینے پر شیخ رشید اور سراج الحق کو بھی پارٹی عہدوں سے ہٹایا جائے-
الیکشن کمیشن کا عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا …
-

پانامہ میں شامل 436 بندوں میں کاروباری لوگ بھی، کیا انہیں بھگانا چاہتے ہیں؟ سپریم کورٹ
سپریم کورٹ، پانامہ کیس ،جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی،
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل جماعت اسلامی بتائیں اب اس معاملہ کا کیا کرنا ہے، سات سال سے معاملہ سپریم کورٹ میں پڑا رہا کیا صرف ایک خاندان کیخلاف کیس چلوانا تھا ، سات سال سے آپ کو اس کیس می کوئی دلچسپی نہیں تھی، پہلے وکیل جماعت اسلامی بتائے اپنا درخواست کو ڈی لنک کیوں کروایا ،پانچ رکنی بینچ سے اتنا بڑا ریلیف کیوں نہیں لیا؟ وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پانامہ میں نام آئے 436 لوگوں کی بھی تحقیقات ہو۔جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ قانون کو کیوں بائی پاس کرنا چاہتے ہیں۔کیا باقی تمام اداروں کو بند کردیں۔ کیا سارے فیصلہ سپریم کورٹ سے کروانے ہیں۔
پانامہ کیس میں سپریم کورٹ مقدمہ کو نواز شریف کیس سے علیحدہ کروانے پر برہم ہو گئی،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آف شور کمپنی بنانا کوئی جرم نہیں، آف شور کمپنیاں کیسے بنائی گئیں وہ ادارے دیکھیں گے،جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم کوئی از خود نوٹس نہیں لیں گے، بہت سی باتیں کرنے کو دل کرتا ہے نہیں کریں گے ،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سات سال بعد یاد آیا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟ اس وقت ایک ہی فیملی کے خلاف کیس چل رہا تھا، وہ بھی پانامہ کا معاملہ ہے یہ بھی پانامہ کا معاملہ ہے، اس وقت آپ کے اس عدالت کے سامنے کیوں نہ کہا یہ سب لوگوں کا معاملہ ہے ساتھ سنا جائے؟ اس معاملے پر عدالت کا کندھا استعمال نہ کریں ، اس وقت یہ معاملہ آپ کی استدعا پر ڈی لیسٹ کیا گیا؟ میں کہنا نہیں چاہتا مگر یہ مجھے کچھ اور ہی لگتا ہے، اس وقت بنچ نے آپ کو اتنا بڑا ریلیف دے دیا تھا،آپ نے اس بنچ کے سامنے کیوں نہیں کہا اس کو ساتھ سنیں، آپ نے سات سال میں کسی ادارے کو درخواست کہ تحقیقات کی جائیں؟ آپ نے اپنی ذمہ داری کہاں پوری کی؟ نیب یا کسی اور ادارے کو تحقیقات کا حکم دے دیں،آپ نے سات سال میں کسی ادارے کے سامنے شکایت نہیں کی،سارے کام اب یہاں سپریم کورٹ ہی کرے؟ 436 بندوں کو نوٹس دیئے بغیر ان کے خلاف کاروائی کا حکم کیسے دیں؟ان 436 بندوں میں کاروباری لوگ بھی ہونگے، کیا انہیں بھگانا چاہتے ہیں؟ آف شور کمپنی بنانا کوئی جرم نہیں ہے، دیکھنا یہ ہوتا ہے وہ کمپنی بنائی کیسے گئی، 436 بندوں کے خلاف ایسے آرڈر جاری کر دینا انصاف کے خلاف ہوگا،
پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی سراج الحق کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے پانامہ پیپرز میں نامزد 436 افراد کے خلاف جے آئی ٹی بنانے پر جواب طلب کر لیا ،
سپریم کورٹ کے 5 ججز کی جانب سے 3 نومبر 2016 کو پانامہ کیس قابل سماعت قرار دیا گیا تھا،عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ پانامہ پیپرز میں نامزد افراد کیخلاف نیب، ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سمیت اداروں سے رجوع کیوں نہیں کیا؟ ایف بی آر، اسٹیٹ بنک، نیب سمیت تحقیقاتی اداروں کی موجودگی میں سپریم کورٹ تحقیقات کیسے کرا سکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی موجودگی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تو یہ کام کیسے کریں گے؟ عدالت پانامہ میں نامزد 436 افراد کو سنے بغیر فیصلہ کیسے کرے؟ کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی،
زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-

حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان ملک میں کرپشن کے خلاف جدو جہد ہر رہی ہے ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور کے خلاف جدو جہد ہر ایک پر لازم ہے۔ پانامہ لیکس کی خبر میں 436 پاکستانیوں کا نام تھا۔جماعت اسلامی کے اس پر سب سے پہلے کاروائی کی درخواست کی تھی ۔ افسوس کے صرف ایک فرد کے خلاف فیصلہ ہوا۔ 435 افراد کے خلاف کچھ بھی نہ ہوا۔ پانامہ لیکس کے دو ججز چیف جسٹس بنے لیکن کچھ نہ کیا۔ ملک میں احتساب کے ادارے کیا کر رہے ہیں ؟ایف آئی اے ،نیب اور دیگر اداروں نے کیا کام کیا ؟ہمارے ان اداروں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں اپوزیشن کے خلاف تمام ادارے تیز ہوجاتے ہیں ۔چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اپنا فرض پورا کرے ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی فاقہ چل رہا ہے کچھ لوگوں کے مال و دولت میں اصافہ ہو رہا ہے ۔یہ عوام کے پیسہ پر ڈاکہ ڈالا گیا یے۔سپریم کورٹ آنا پارٹی کا نہیں عوام کا مسئلہ ہے آج وزیروں اور مشیروں کے پاس کتنا پیسہ ہے۔ہمارا مذہب اور آئین اس سب کی اجازت نہیں دیتا۔ بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستان میں 7ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔کرپٹ لوگوں کی بنا پر سارے ادارے تباہ ہوگئے ۔جماعت اسلامی نے چوک چوراہے سے پارلیمنٹ تک آواز بلند کی ۔ آج عوام کے حقوق لینے سپریم کورٹ میں حاضر ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ اس دفعہ بھی ایک جے آئی ٹی بنائی جائے۔ اداروں کی مدد لی جس کے لیے وہ بنے ہیں ۔
زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-

قومی حکومت ناگزیرہے توپارلیمان میں قانون سازی میں کوئی حرج نہیں،تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات ہوئی ہے،
ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی سیاسی و معاشی استحکام کیلئے چیف جسٹس ،آرمی چیف اور وزیر اعظم،آصف زرداری ، مولانا فضل ٓالرحمان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں ،پارلیمان سپریم ،اگر قومی حکومت ناگزیر ہے تو پارلیمان میں قانون سازی میں کوئی حرج نہیں ،جلد وزیراعظم شہبازشریف، چیف جسٹس ،آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے چوہدری شجاعت، جہانگیر ترین سمیت دیگر سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقات ہوگیسردار تنویر الیاس کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات#baaghitv #pakistan #lahore @SirajOfficial pic.twitter.com/31tEUSaoc5
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 2, 2023
سردار تنویر الیاس خان نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر بلوچستان میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ نومئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایک خود ساختہ سیاستدان نے اقتدار کی ہوس میں ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیا ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہو گا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ملکی نظام میں بہتری لانے کیلیے آپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے
تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج
تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی