ایبٹ آباد اور ہزارہ میں کرونا کی روک تھام کے لیے ھزارہ بھر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رھے ھیں خصوصی طور پر ضلع ایبٹ آباد میں کرونا کے بڑھتے ھوۓ کیسوں کے پیش نظر گلیات کے بازاروں کالاباغ نتھیاگلی ایوبیہ خانسپور ڈونگا گلی سمیت مختلف یونين کونسل میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ملاچھ گاؤں کو کچھ وقت کے لیے سیل کیا گیا ھے گلیات کی انتظامیہ نے عوام سے ایپل کی ھے کہ بازار موجودگی کے وقت ماسک ضرور لگاٸیں ایبٹ آباد شہر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گٸ ھے اسی طرح ھری پور میں کرونا کے مریض دن بدن بڑھتے ھی جا رھیے ھیں حویلیاں شہر میں کوٸی حفاظتی اقدامات نہیں ھیں بازاروں میں انتہائی رش دیکھنے میں ملا ھے
Tag: سردار الطاف
-

بیٹے کے ہاتھوں والدہ قتل
ایبٹ آباد
ذہنی معذور بیٹے نے سگی ماں کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا زیادہ زخموں کی بدولت جانبر نا ہو سکی اور چل بسی
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگا گلی کی حدود کسالا میں ذھنی معذور بیٹے نے اپنی سگی ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا ذہنی معذور نے اپنی والدہ کو بے دردی سے چھریاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی چیخ و پکار سن کر گھر والے اکھٹے ہو گئے جنہوں نے ذہنی معذور سے اس کی والدہ کو چھڑوایا تاہم زخمی گہرے ہونے کے باعث عمر رسیدہ خاتون دم توڑ گئی پولیس تھانہ کسالا اطلاع ملتے ھی جاۓ وقوعہ پر پہنچ گٸی اور ذہنی معذور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی لواحقين نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرو ادیا ھے -

نہم کلاس کی طالبہ کی خودکشی
ایبٹ آباد
تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میں نہم جماعت کی طالبہ نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میں باگن گاٶں میں جماعت نہم کی طالبہ حفصہ دختر گل فراز نے گھریلو وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی
پولیس نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے کہ طالبہ نے خود کشی کیوں کی
یاد رھے کرونا کی وجہ سے عوام گھروں میں 2 ماہ سے مجبوری کی زندگی گزار رہے ہیں اور فاقوں پر ھیں ایسی ہی کیفیت اس طالبہ کے گھرانے کی ہے -

معصوم بچی جانبحق برسات جاری
ایبٹ آباد
جھگیاں تحصیل حویلیاں میں معصوم بچی ڈوب گئی
تفصیلات کے مطابق محمد عاصم خان کی معصوم بچی برستی بارش میں گھر سے باھر نکلی دیہات اور بلندی پر واقع مکان ھونے کی وجہ سے پھیسل کر نالے میں گر گٸی پانی کا بہاٶ زیادہ ھونے کی وجہ سے لاش آگے نکل گی رات تک تلاش جاری رہی یاد رھے گلیات اور ضلع بھر میں طوفانی بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ھے[advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″] -

لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن
ایبٹ آباد کے علاقے نتھیا گلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن
تفصیلات کے مطابق
نتھیا گلی کے گاوں پسالہ محلہ موھاڑی کا علاقہ لینڈ سلاڈٸنگ کی وجہ سے مسلسل متاثر ھو رھا ھے کٸ مکانات ختم ھوگۓ ھیں لوگ نقل مکانی کرکے دوسرے علاقوں میں جارھیں ھیں جن لوگوں کے مکان زمین بوس ھوۓ آنکی گورنمنٹ نے اب تک مدد نہیں کی عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ھے مقامی لوگوں نے چیف جسٹس اف پاکستان سے ایپل کی ھے کہ ھماری فریاد کو بھی سنا جاۓ -

کرونا سے دو سگے بھائیوں کی موت
ایبٹ آباد
دو سگے بھائیوں کی کرونا کی بدولت وفات
علاقے میں سوگ
تفصیلات کے مطابق کرونا واٸرس سے 2 سگے بھائی نوشاد اور زرشاد آج وفات پاگئے ہیں انکا تعلق بٹل مانہسرہ سے ھے جبکہ یہ دونوں ایبٹ آباد ایوب میڈیکل ھسپتال میں زیرعلاج تھے کرونا سے اموات میں دن بدن اضافہ ھو رھا ھے جس کی وجہ لوگوں کا کرونا وائرس کی بابت احتیاط نا کرنا ہے -

لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
ایبٹ آباد
حویلیاں میں لاپتہ ہونے والے شحض کی لاش مل گئی علاقے میں کہرام برپاءتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے شخص عمر شہزاد ولد آستم خان سکنہ ملکاں کی لاش سریلہ گاؤں سے مل گی۔ مقتول کو سر میں 30 بور پسٹل کی گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے
مقتول اقبال مارکیٹ مین ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا جو کہ گزشتہ روز والد کو کام کا بتا کر گی ۔لیکن واپس نہ آیا اور فون بھی بند ہو گیا تھا
پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے مقتول کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں ماری گئی ہے -

3 بھائیوں پر فائرنگ ایک جانبحق
ایبٹ آباد
2 بھائی زخمی ایک جانبحق علاقے میں خوف و ہراس واقعہ گاڑی کھڑی کرنے پر پیش آیا
تفصیلات کے مطابق یو سی پھلکوٹ ایبٹ آباد کے سبزی فروش بھاٸیوں پر سینا لیب نزد ڈی ایچ کیو کے سامنے گولیاں ملزم نے گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں محمد قدیر موقع پر جانبحق جبکہ دیگر 2 بھائی زخمی ہو گئے زخمی بھاٸیوں کو ھسپتال منتقل کردیا گیا تنازعہ گاڑی کھڑی کرنے پر پیش آیا ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے
