Baaghi TV

Tag: سرفراز احمد

  • سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بنگلادیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں شیڈول ہے سرفراز احمد کو موجودہ عبوری کوچ اظہر محمود کی مدتِ ملازمت ختم ہونے پر عہدہ دیا جارہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کردے گا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد اس وقت قومی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ بطور مینجر اور مینٹور فرائض انجام دے رہے ہیں-

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

  • بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا  ،سرفراز احمد

    بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا ،سرفراز احمد

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کارویہ غیر اخلاقی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دے دیا۔

    پیر کو وزیر اعظم کی جانب سے ایشین انڈر 19چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کیا گیا، شہبازشریف نے تمام کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا
    وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے فائنل کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے کے بارے میں بات کی-

    سرفراز احمد کا کہنا تھا میچ کے حوالے سے بھارت کا رویہ درست نہیں تھا اور بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا لیکن ہم نے فتح اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منائی، کیونکہ کرکٹ میں ہمیشہ کھیل کا جذبہ ہونا چاہیے، بھارت نے جو کیا،وہ ان کا فعل ہے کرکٹ میں مقابلے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور احترام کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھنا چاہیے۔

    سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

    واضح رہے کہ اتوار کو دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

    سندھ کے لیے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری

  • عمراکمل نے سرفراز  کے بارے نیا انکشاف کردیا

    عمراکمل نے سرفراز کے بارے نیا انکشاف کردیا

    پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم سے کیوں باہر ہیں، قومی کرکٹر عمر اکمل نے اس حوالے سے لب کشائی کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بیٹر عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد اپنے پاس تھوڑی سی اتھارٹی رکھتے جیسے شاہد آفریدی اور یونس خان نے رکھی ہوئی تھی تو ایسا نہ ہوتا۔انھوں نے کہا کہا شاہد بھائی اور یونس بھائی نے بھی لمبی کپتانی کی ہے اور ٹیم کو ساتھ لے کر چلے ہیں، اگر سرفراز اس وقت اتھارٹی رکھتے تو وہ آج بھی کپتان ہوتے۔ عمر اکمل نے چیمپئنزٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کے پاکستان ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ بتائی، عمر اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد بہت جلدی باتوں میں آگئے تھے، اگر وہ باتوں میں نہ آتے تو شاید یہ آج پی ایس ایل بھی کھیل رہے ہوتے، اور ٹیم میں بھی ہوتے۔

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں جو آج کھچڑی بنی ہوئی ہے کہ کپتان میں نہیں ہوں اور اس نے یہ کردیا وہ کردیا، میں نے نہیں پرفارم کرنا۔تاہم آج سرفراز احمد کپتان ہوتے تو سارے اس کی زیرکپتانی کھیل رہے ہوتے اور جس طرح انھوں نے پاکستان کی ٹیم کو دو سال ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ بال میں نمبر ون رکھا ہے آج بھی ٹیم وہیں پر ہوتی۔قومی بیٹر عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کپتان ہوتے تو پاکستان کا نام اور بڑا ہوتا، ایسا نہیں ہوتا کہ آج ہم یہ سوچتے ہیں کہ افغانستان سے سیریز جیت جائیں یار۔

    ننکانہ: ڈپٹی کمشنراچانک ہسپتال پہنچ گئے، پرچی کاؤنٹر بند ملنے پر انتظامیہ کی سرزنش

  • ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

    ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

    کراچی: اداکارہ ثناء جاوید کے نجی ٹی وی کے گیم شو میں سرفراز احمد کے ساتھ غیر مناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، گزشتہ سال ان کی شادی معرو ف کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی،جس پر ابتدائی طور پر انٹرنیٹ پر شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا، کیونکہ انہوں نے گلوکار عمیر جسوال سے نکاح توڑ کر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی سے قبل شعیب ملک نے اپنی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی آج کل وہ اور شعیب ملک ایک گیم شو میں نظر آ رہے ہیں۔

    ثناءجاوید اس شو میں ایک ٹیم کی کپتان ہیں ، حالیہ قسط میں ان کا ساتھی کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ایک مکالمہ وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نےمذاق میں کہا کہ ثناء جاوید اس پر بولیں کہ ’آپ کو کیا تکلیف ہےمیں اپنے میاں کےساتھ جیسےبھی کھیلوں،آپ اپنا کھیلیں ناں‘ کیونکہ مخالف ٹیم کے کپتان میرے شوہر ہیں، انٹرنیٹ پر صارفین نے ثناء جاوید کی گفتگو پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

    شادی کے شروع کے دنوں میں سسر خرچہ دیتے تھے اور حساب لیتے تھے،عائزہ خان

    کچھ نے ان کے شوہر کے تذکرے کی عادت پر طنز کیا، جبکہ کئی صارفین نے سرفراز احمد کے ساتھ ان کے انداز کو غیر مناسب اور بے ادبی قرار دیا،کہا کہ انہیں سابق کپتان کے ساتھ زیادہ احترام اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور بار بار اپنے شوہر کے ذکر سے گریز کرنا چاہیے،جبکہ کچھ لوگ اسے محض ہلکا پھلکا مذاق قرار دے رہے ہیں، جبکہ دوسروں کا ماننا ہے کہ اداکارہ کو اپنے الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

    عامر خان اور گوری اسپریٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر

  • سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سرفراز ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی بہترین خدمات انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور ٹیم ڈائریکٹر ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔ ہمارے لیے سرفراز احمد سے زیادہ بہتر کوئی اور انتخاب نہیں تھا۔مزید کہا کہ سرفراز احمد فرنچائز کی جان ہیں اور ہم ان کو نہیں چھوڑ سکتے۔ فرنچائز نے سرفراز کی کپتانی میں 2016 اور 2017 میں فائنل کھیلا۔

    سرفراز احمد نے 10ویں ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سرفراز احمد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم، کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔بعدازاں سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوچ مقرر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ تھے۔ انہیں فرنچائز نے رواں ماہ کے شروع میں ریلیز کیا تھا۔

    وزیراعظم کا کل کوئٹہ کے دورے کا امکان

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • سرفراز احمد  پھر پاکستان کی نمائندگی کیلیے تیار

    سرفراز احمد پھر پاکستان کی نمائندگی کیلیے تیار

    پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائنگی کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔پاکستان چیمپیئنز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو کی پوسٹ ڈال کر سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پوسٹ میں سرفراز احمد کو کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ کے القابات دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

  • پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا، تاہم ندیم عمر نے انہیں کوچنگ پینل میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور کے شاہی قلعہ حضوری باغ میں ہوئی، جہاں تمام 6 فرنچائزز نے قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔تاہم، گزشتہ 9 سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ سرفراز احمد ڈرافٹ تقریب میں کسی بھی فرنچائز کو متاثر نہ کرسکے اور کسی بھی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔بعد ازاں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان کو کوچنگ پینل میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ایک روز قبل سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنا 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٗٹ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے بیان میں سرفراز احمد نے فرنچائز مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا سفر تمام ہوگیا۔انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس بات پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ میرا اس امیزنگ ٹیم کے ساتھ 9 سال کا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا، میری نیک تمنائیں، ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

    امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

    5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

    5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اور سابق چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کیلئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےسرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ پہلی مرتبہ ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، محمد عامر( مینٹور)، رائلے روسو ( تینوں ڈائمنڈ ) اکیل حسین، سعود شکیل ( برانڈ ایمبیسڈر ) محمد وسیم جونیئر ( تینوں گولڈ ) خواجہ محمد نافع اور عثمان طارق (دونوں سلور ) شامل ہیں۔

    شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ سائن کیا ہے، ایونٹ کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے ایڈیشن میں فرنچائز کیلئے سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو نے کپتانی سنبھالی تھی اور سرفراز احمد کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے فرنچائز نے خاموشی سے انہیں کپتانی سے فارغ کردیا تھا۔

    صدر آصف زرداری کا صائم ایوب کو فون،چوٹ کے بارے دریافت

  • سرفراز  دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    سرفراز دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا۔

    چیمپئنز ٹی 20 کپ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر سرفراز احمد دلبرداشتہ ہوگئے اور کہنے لگے کہ جس کا انتظار ہے وہ اعلان جلد ہوجائے گا۔کھیلنے سے متعلق کہنے کو اب کچھ نہیں رہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی کے دو کپ اپنی قیادت میں پاکستان کو جتوائے ہیں۔ اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ اور آسٹریلین قائد رکی پونٹنگ کو کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے دو آئی سی سی ٹرافیاں اپنے اپنے ملکوں کے لیے اٹھائیں۔سرفراز احمد کو ان کے چیمپئنز ٹرافی کے کپتان کی حیثیت سے تو یاد رکھا جاتا ہے مگر ان کی ایک جیت لوگوں کی نظروں سے عموماً اوجھل رہتی ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 2006 میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے گرین شرٹس کو آئی سی سی انڈر 19 کا ورلڈ کپ جتوا کر ٹرافی اٹھائی۔ اس اہم معرکے میں مدمقابل بھارت تھا۔

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

  • سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے مستعفیٰ،نیا کپتان کون؟

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے مستعفیٰ،نیا کپتان کون؟

    کوئٹہ: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بحثیت کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہوں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گےسرفراز احمد کوچ شین واٹسن کی تجویز پر کپتانی سے دسبتردار ہوئے، پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے رائیلی روسو کو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لے کر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے، پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں 2019 کا ٹائٹل جتوایا تھا جبکہ2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے۔

    سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

    انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی