Baaghi TV

Tag: سرفراز احمد

  • سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

    سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

    کراچی: سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں مفت تعلیم کے لیے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی:کرکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حصول علم بہت مشکل ہوگئی ہے، طالب علموں کے لیے تعلیم کے مالی اخراجات کا ادا کرنا ناممکن سا ہوگیا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی فیس کے سبب بعض اوقات تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا بھی ممکن نہیں ہوتا، مالی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

    کرکٹر نے کہا کہ فلاحی مقاصد کے لیے کوشاں غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس یونیورسٹی میں طلبا کو مفت تعلیم فراہم کریں گے تاکہ وہ علم حاصل کرکے اپنا مستقبل سنواریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں، یونیورسٹی کے قیام کے لیےبھرپور کوشش کر رہے ہیں، اس ضمن میں عوامی تعاون بہت ضروری ہے، منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت ملک بھر کی جامعات اور ماہرین تعلیم سے بھی رابطے کرکے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

    علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

  • گال ٹیسٹ: میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپرسرفراز نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    گال ٹیسٹ: میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپرسرفراز نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    گال : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3000 رنز مکمل کرلیے۔

    باغی ٹی وی: سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر 21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں ، سر فراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں جبکہ سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔


    دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیاعبداللہ شفیق نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔


    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز 101 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر گئی ہیں کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی پاکستان کی جانب سے بھی اننگز کے آغاز پر ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس کے بعد سلمان آغا اور سعود شکیل کی جانب سے اننگز آگے بڑھائی گئی۔

    دوسرے روز کھیل کا آغاز سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز سے کیا تاہم کھیل کے دوسرے روز بھی سری لنکن کھلاڑی پاکستانی بولرز کے آگے اچھی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے سری لنکا کی جانب سے دوسرے روز کھیل کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا لیکن رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے۔

    جس کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ نےدھننجیا ڈی سلوا کو 122 رنز جبکہ رمیش مینڈس کو صرف 4 رنز کے ساتھ پویلین بھیج دیا، دھننجیا ڈی سلوا نے 214 گیندوں پر 122 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کوسن رجیتھا بھی صرف 8 رنز پر ابرار احمد کی گیند پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دے بیٹھے یوں پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 312 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

    گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، 2 مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

    کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

  • حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

    حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

    کراچی: قومی کرکٹر حسن علی کی جانب سے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باؤلر حسن علی کی طرف سے سرفراز احمد کی کالے رنگ کے کوٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی۔ حسن علی نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ سرفراز احمد کراچی کے سلمان خان ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل


    حسن علی کی اس ٹویٹ کے نیچے ٹوئٹر صارفین نے بھی تصویر کو خوب پسند کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘سلمان خان فلمی ہیرو ہیں جبکہ سرفراز احمد حقیقی ہیرو ہیں-


    https://twitter.com/ShahFaisal59228/status/1665572235938000897?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ‘مجھے 2017 کی چیمپیئنرز ٹرافی یاد آگئی جب حسن علی اور سرفراز احمد ساتھ کھیلا کرتے تھے۔

    پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر


    ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان کی انسلٹ تو مت کرو حسن بھائی-


    ایک صارف نے لکھا کہ اس سلمان کی کی بیوی اور دو بچے بھی ہیں-

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

  • نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سرفراز احمد کے شاندار کم بیک پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لیےان کے گھر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے سرفراز احمد کے گھر جانے کی ویڈیو اور تصاویر امیر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں جس کے ساتھ حافظ نعیم نے ٹوئٹ کی سرفراز پاکستان اور کراچی کا فخر ہیں، شاباش اور مبارکباد تو بنتی ہے۔


    ویڈیو میں حافظ نعیم کو سرفراز احمد سے ملاقات کرتے کہا کہ ہم آپ کے پاس تیسری مرتبہ آئے ہیں، جب آپ چیمپئنز ٹرافی جیتے تھے تب ہم آپ کے پاس آئے، ایک مرتبہ آپ ہارے ہم جب آئے تھے جب کوئی نہیں آیا ہم تب بھی آئے، ہم نے کہا تھا ہم سرفراز بھائی کے ساتھ ہیں۔

    دوران ملاقات حافظ نعیم الرحمٰان نے سرفراز احمد کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد لِلّٰہ جس طرح آپ نے کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کیا، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بہت ساری خوشیاں دے اور آپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے، آپ نے ہمارے ملک اور شہر کا نام روشن کیا ہے، جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں-

    سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنائے اور آپ کو مزید عزت سے نوازے، ہم سب کیلئے خوشی کامقام ہوتا ہے جب کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے پرفارم کرتا ہے، آپ کراچی کی عزت ہیں، جس پر سرفراز احمد نے حافظ نعیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔


    واضح رہے کہ سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ

  • کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز احمد قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ جاری ہے جس میں کھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم طبیعت ناسازی کے باعث فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو وائرل فلو ہے جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج کے کھیل میں حصہ نہیں لے رہے۔

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں جس وجہ سے سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    بابراعظم کے علاوہ آغا سلمان بھی فیلڈ پر موجود نہیں ہیں جس میں بابر کو گزشتہ روز سے فلو ہے اور سلمان آغا بھی بیمار ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے مزید کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے-

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان میں آل راؤنڈر عرافات منہاس (ملتان)، ٹاپ آرڈر بیٹر باسط علی (ڈیرہ مراد جمالی) اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد ذیشان (فیصل آباد) شامل ہیں۔

    کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

    اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ہم صرف حال کو ہی نہیں دیکھ رہے بلکہ ہماری نظر مستقبل پر بھی ہےاس لیے ہم نے ایج گروپ کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنے قومی اسٹارز کے ساتھ وقت گزار سکیں اور یہ سیکھ سکیں کہ ہائی پریشر میچز کیلئے خود کو کیسے تیار کرنا ہے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا تھا کہ یہ تین کھلاڑی فی الحال سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے البتہ یہ عمل ان کی کرکٹ سے متعلق آگاہی، سمجھ اور علم کو وسعت دے گا جو کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کیلئے ضروری ہے۔

    پی سی بی کے مطابق عرافات منہاس پاکستان جونیئر لیگ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ بہاولپور رائلز کے باسط علی لیگ کے بہترین بیٹرتھےباسط ہی کی ٹیم میں کھیلنے والے ذیشان جونیئر پریمیئر لیگ کے بہترین بولر قرار پائے تھے اور انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پر طنز،فہد مصطفیٰ نے دیا کرارا جواب

  • سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ایک بڑا اعزاز مل گیا، سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کرلی گئی ہے جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس آزادی کے مہینے میں حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔


    سرفراز احمد کا کہنا تھا یہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے بچوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خوب محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو روشن کریں۔


    اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے لکھا کہ ایک رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیں بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

    سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں چیمپئینز ٹرافی 2017 کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی تھی-

    سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم


    انہوں نے کہا کہ پر جوش ہوں صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے بارے میں کب پڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ لمحہ قابل فخر ہے۔

    خوش بخت سرفراز نے قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا ترجمہ کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔

    سرفراز احمد 22 مئی 1987 کو کراچی میں ایک کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے آباؤ اجداد بھارتی ریاست اترپردیش سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں انہوں نے ٹیسٹ سمیت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کپتان کی حیثیت سے پرفارم کیا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نےجون 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی –

    حکومت پاکستان نے مارچ 2018 میں یوم پاکستان کے موقع پر سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی انہیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں سرفرازاحمد سب سےکم عمرکرکٹر ہیں جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

  • پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

    پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے،سرفراز احمد

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میرے لیے ایک امید ہے، کوشش ہوگی اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ایک تقریب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، میں مسلسل محنت کر رہا ہوں اور مستقبل کے حوالے سے اچھی توقعات ہیں، شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈیٹر میں آمد خوش آئند ہے، وہ مشکل وقت میں ٹیم کیلئے پرفارمنس دیتے رہے ہیں۔

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کےساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے،ان کی کمی محسوس کریں گے، حفیظ نے جس انداز میں کرکٹ کھیلی وہ شاندار تھی۔

    سرفراز نے کہا کہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے سابق کرکٹر توصیف احمد کو کوئی جواب نہیں دوں گا،توصیف احمد بھی تو سلیکشن کمیٹی میں شامل تھے سلیکشن کمیٹی میں کئی باتیں راز ہوتی ہیں جو باہر نہیں آنی چاہئیں، اگر میں نے بولنا شروع کیا تو کئی لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، پی ایس ایل 7 میں پی سی بی کو کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا، ہر ٹیم بیس سے 22 کھلاڑی اپنےاسکواڈ میں رکھے، کورونا کی صورت میں متبادل کھلاڑی تیار ہوں،پی سی بی کے پاس ایسی صورتحال میں پلان بی ہونا ضروری ہے۔

    مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

    ان کا کہنا تھا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، سرفراز احمد دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے نامور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا محمد حفیظ نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس میں اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئراور کامیابی سے بہت خوش ہوں میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے 18 سال پہلے اپنے کیریئر کا خوبصورت سفر شروع کیا، اور اپنے ملک اور ٹیم کے لیے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، اس سفر میں پی سی بی اور میڈیا کے دوستوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا-

    محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور آخری ورلڈ کپ پاکستان کے پرائیڈ کے لئے کھیلا تھا ، محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسرز کے خلاف آواز بلند کی تو کہا گیا کہ کھیلنا ہے توکھیلیں جب میں نے میچ فکسنگ پر اسٹینڈ لیا اور دوسرا موقع دینے کی مخالفت کی تو اس وقت کے چیئرمین نے کہا کہ آپ کو کھیلنا ہے تو کھیلیں وہ تو کھیلیں گے ، وہ میرے کیریئر کا سب سے افسوس ناک لمحہ تھا-

  • میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے ،شاداب خان

    میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے ،شاداب خان

    کراچی: شاداب خان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اپنا "استاد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطئ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں شاداب خان نے کہاکہ سرفراز احمد نے مجھے سکھایا کہ کیسے قیادت کی جاتی ہے، کیسے ٹیم کا خیال رکھا جاتا ہے، کیسے اپنے ملک اور اور ساتھیوں کیلیے لڑا جاتا ہے، میرے استاد ہمیشہ کپتان رہیں گے۔


    ایک اور سوال پر شاداب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں بھی ان کے پسندیدہ کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے-


    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کیلیے موزوں ہیں تو انھوں نے کہا کہ ہاں وہ کپتانی کرسکتے ہیں۔


    ایک سوال پر کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں ان کا پسندیدہ میچ پاکستان اور انڈیا کے مابین کھیلا جانے والا میچ ہے-


    اس سوال پر کہ اگر انھیں موقع ملے تو وہ خود کس پی ایس ای فرنچائز کا انتخاب کرنا چاہیں گے شاداب خان نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کا انتخاب کروں گا جب تک کہ وہ مجھے خود ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ نہیں کرلیتے۔


    ایک شائق کے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ میں نے کبھی فیلڈ میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خراب رویے کااظہار نہیں کیا، جونیئر کرکٹرز میرے بھائی ہیں۔ جب ان سے حسن علی، رضوان, اور شاہد آفریدی کے بارے میں ایک ایک لفظ کہنے کو کہا گیا تو انھوں نے پیسر کو بھائی، وکٹ کیپر بیٹر کو چیمپئن اور سابق اسٹار آل راؤنڈر کو تحریک قرار دیا۔


    قومی کرکٹر شرجیل خان نے جب ان سے پوچھا کہ شادی کب کرو گے تو شاداب نے کہا کہ شرجیل بھائی آپ ہی بات کرلیں اب، میں نمبر آپ کو بھجواتا ہوں‘۔ شاداب نے کرسٹیانو رونالڈوکو اپنا پسندیدہ فٹبالر قرار دیا۔


    شاداب خان نے مداحوں کو پیغام میں کہا کہ چیزیں اوپر نیچے ہوں گی، کبھی ہمت نہ ہاریں۔ ہمیشہ یاد رکھیں، آپ صرف اپنی صلاحیت سے بہترین کام کر سکتے ہیں، باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔

  • سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا

    سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا

    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں جاری ہیں اور سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی اور ایشونہ ہونےکی وجہ سے کرکٹ کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید متنازعہ کردیا ،

    ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا قیام

    اطلاعات کےمطابق آج سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور جے ڈی اے کے ارکان نے سرفراز احمد کے حق میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی۔ سرفراز احمد کو واپس لانے کے لیے سندھ حکومت نے بھی وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    سرفراز احمد کو پہلے کپتانی اور اب سکواڈ سے باہر کرنے کے فیصلے پر سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی پھٹ پڑے ہیں۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی جس پر جے ڈی اے ارکان نے بھی دستخط کیے۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اس سازشی کھیل میں حصہ لیتے ہوئے اپنا حصہ ڈال دیا ہے ،سرفراز کی برطرفی پر سندھ حکومت بھی فرنٹ فٹ پر آ گئی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جہاں فیصلے کو زیادتی قرار دیا، وہیں وہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنا نہ بھولے۔

  • آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا

    آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا

    لاہور :آہ! سرفراز احمد بھی چھوڑگئے ، اب یہ کمی کون پوری کرے گا، خبر نے رنجیدہ کردیا، اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا۔

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    باغی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔یہ بھی اس وقت بات بڑی زیربحث ہے کہ سرفراز کی کپتانی میں ہی سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل فیصل آباد میں فوٹو سیشن کرایا تھا جس میں سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے سرفراز احمد سے سخت اور تندوتیز سوالات کیےگئے تھے

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    سوالات کرنے والوں پر پی سی بی حکام کنٹرول کرنے میں ناکام رہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق صحافیوں نے سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں سوالات سے دلبرداشتہ ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کیا۔ سرفراز احمد نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں گا۔