Baaghi TV

Tag: سروس

  • سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر

    سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر

    اسلام آباد: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کےمطابق سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی، ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی سامنے آئی ہےایس ایم ڈبلیو 4 پاکستان کو ملانے والی 7سب میرین کیبلز میں سے ایک ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی سے پیک اورز میں انٹرنیٹ سروس سست ہوسکتی ہے، ٹیمیں فالٹ کا تعین کرکے اسے دور کرنے کی کوشش کررہی ہیں، انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس معمول پر آنے تک صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

  • پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان

    پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان

    سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اعلان صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس کے دوران کیا گیا۔

    پیپلز بس سروس کا روٹ 5 اسٹار چورنگی سے شروع ہو کر کے ڈی اے چورنگی، ناظم آباد عید گاہ، لیاقت آباد 10 نمبر، عیسیٰ نگری، سوک سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم، کارساز، نرسری کورنگی روڈ سے کے پی ٹی انٹرچینج اور شان چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بوٹ بیسن، امریکن قونصلیٹ، ماڑی پور، کیماڑی اور لیاری کے علاقوں پر مشتمل روٹ نمبر 11 کے لیے سروے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے نئے روٹ کے آغاز کا بھی اعلان کیا جبکہ ہدایت کی کہ ایک دو روز میں نئے روٹس پر مجھے پروگریس چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بی آر ٹیز اور پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد کراچی کے شہریوں کا ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایس ایم ٹی اے بشیر حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

  • سیرین ایئر نے ایئر بس طیارے واپس کرنے پر غور شروع کر دیا

    سیرین ایئر نے ایئر بس طیارے واپس کرنے پر غور شروع کر دیا

    سیرین ایئر (SereneAir) ایک نجی پاکستانی ایئر لائن ہے جس نے جنوری 2017ء میں پروازیں شروع کیں. یہ ائیر بلو، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور شاہین ایئر کے بعد چوتھی ایئر لائن ہے جس نے اندرون ملک سے اپنے فلائیٹ آپریشن کا آغاز کیا. تاہم اب سیرین ایئر نے اپنے فلیٹ سےایئر بس(اے-330-200) طیارے نکالنے اور انہیں واپس کرنے پر غور شروع کر دیا ہے.

    اگر سیرین ایئر اپنے فلیٹ سے ایئر بس طیارے نکالتا ہے تو پھر اسے پاکستان نیشنل ایوی ایشن پالیسی کے تحت اپنے انٹرنیشنل فلائیٹ آپریشن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے فلیٹ میں مزید ایک بوئینگ طیارہ 737-800 شامل کرنا پڑے گا.

    سیرین ایئر کا دعوی ہے کہ ان کی سروسز دیکر ایئر لائینز کی نسبت بہتر ہیں جبکہ ان کا دوران پرواز مسافروں کیلئے ریفریشمنٹ اور کھانا بھی انتہائی لزیز ہے.سیرین ایئر دیگر ایئر لائینز کی نسبت مسافروں کو سامان بھی زیادہ رکھنے کی سہولت فراہم کررہی ہے.

    سیرین ایئر کے فلیٹ میں کل 7 طیارے ہیں جن میں سے 3ایئر بس(اے-330-200)ہیں جس میں مسافروں کی کل گنجائش 299 فی کس ہے جبکہ 4 طیارے (بوئیگ 737-800) ہیں اور ان میں 189 مسافروں کی گنجائش ہے.

    سیرین ایئرکے فلیٹ میں تین ائر بس طیاروں کا اضافہ 2020-2021 میں ہوا تھا تاہم اگست2020 میں AP-BNE طیارے کو لیز پر حاصل کیا گیا جبکہ اپریل 2021 میں AP-BNF طیارہ لیز کروایا گیا اور اس کے بعد تیسرا طیارہ AP-BNG جون 2021 میں حاصل کیا گیا.

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مارچ 2016 میں سیرین ایئر کواجازت نامہ جاری کیا تھا اور سیرین ایئر نے اپنا پہلا طیارہ بوئینگ 737-800 نومبر 2016 میں حاسل کیا تھا.ایک ہفتے کے ایئر آپریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد سیرین ایئر کے طیارے نے اپنی پہلی کمرشل پرواز اسلام آباد سے کراچی کیلئے 29 جنوری 2017 کو بھری.

  • دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں تاہم ابھی تک بندش سے متعلق وجوہات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا گیا ہے۔


    رپورٹس کے مطابق 4,100 سے زیادہ رپورٹس ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر لاگ ان کی گئیں متاثرہ صارفین میں 56 فیصد کے مطابق ویب سائٹ استعمال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے،37 فیصد صارفین نے بتایا کہ ایپلی کیشن میں خرابی کا سامنا ہے جبکہ 7 فیصد کے مطابق ٹوئٹر فیڈ میں خرابی دیکھی جارہی ہے۔

    ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

    ڈیلی میل کے مطابق تقریباً دو گھنٹوں بعد کچھ مایوس صارفین نے ٹوئٹر تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد بندش پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا تاہم پاکستان میں ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی کوئی خاص شکایات سامنے نہیں آئیں۔

    یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ فروری میں بھی ٹوئٹر کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث دنیا بھی میں ہزاروں صافین کو دشواری پیش آئی تھی۔

  • جعلی پولیس سروس کارڈز بنوانے والوں کی شامت آ گیی

    جعلی پولیس سروس کارڈز بنوانے والوں کی شامت آ گیی

    خیبر پختون خواہ پولیس کے جدید سروس کارڈز کا اجراء ضلع بنوں سے کر دیا گیا۔
    پولیس اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے کارڈز جاری، جس سے بوگس اور فیک کارڈز کا تدارک ہو گا۔ڈی پی او بنوں وسیم ریاض خان کا کہنا۔
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی ہدایات کے مطابق سائنٹیفک طریقے سے تیارشدہ نئے پولیس سروس کارڈز کا اجراء ضلع بنوں سے کردیا گیا۔موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس سیکورٹی کو ہر ممکن طریقے سے مضبوط کرتے ہوئے اس نظام کا اجراء کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد پولیس اہلکاروں کا ریکارڈ ان لائن ڈیٹا بیس پر لانا اور پولیس اہلکاروں کا جب بھی, جہاں بھی ریکارڈ چیک کیا جائے گا تو اس کا مکمل ڈیٹا سامنے آئے گا۔وہ لوگ جو بازاروں سے جعلی پولیس سروس کارڈز بنواتے تھے۔اب اس کا مکمل طور پر تدارک کیا گیا ہے۔وہ جعلی پولیس سروس کارڈز نہیں بناسکے گے۔