Baaghi TV

Tag: سرگودھا

  • 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    سرگودھا میں سات سال کی معصوم بچی منتہی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی اور پھر اسے بے دردی سے قتل کرنے والا مرکزی ملزم ارسلان پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا-

    اہل خانہ کے مطابق دوسری جماعت کی طالبہ 7 سالہ منتہی چند روز قبل اپنے گھر سے قریبی دکان پر کھانے پینے کی کوئی چیز لینے کے لیے نکلی تھی لیکن پھر واپس نہیں آئی جب بچی دکان سے لاپتا ہوئی تو انہوں نے اس کی تلاش شروع کی، جس کے بعد دکان کے اوپر بنے کمرے سے اس کی بے جان لاش ملی،رات گئے معصوم منتہا کی نمازِ جنازہ سرگودھا کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں شہریوں اور رشتہ داروں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو دکان پر کام کرنے والے ملازم ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے ا واقعے نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایک چھ رکنی تفتیشی ٹیم بنائی گئی تھی جس نے ملزم کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کیے،اسی دوران پولیس نے دکان کے مالک حنیف، اس کے بیٹے اور دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا عمل شروع کیا اور ملزم ارسلان کے پرانے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی گئی تھی،جو بعد ازاں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا-

  • سرگودھا: پولیس موبائل رولر سے ٹکرا گئی، 1 ملزم جاں بحق، 7 زخمی

    سرگودھا: پولیس موبائل رولر سے ٹکرا گئی، 1 ملزم جاں بحق، 7 زخمی

    سرگودھا میں پولیس موبائل سڑک بنانے والے رولر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ملزم جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق اہلکار 3 ملزمان کو گرفتار کر کے سرگودھا لا رہے تھے کہ قصبہ گلاپور روڈ کے قریب موبائل سڑک تیار کرنے والے رولر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں ایک ملزم موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ 2 ملزمان اور 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست کو ہوگی

  • کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر  گرفتار

    کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار

    سرگودھا: کرایے کے تنازع پر خواتین پر وحشیانہ تشدد کرنے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق جھارویاں کے دیہی علاقے میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹرنے کرایہ کے تنازع پر خواتین سے جھگڑا کیا جھگڑے کے دوران بس ڈرائیور شوکت اور کنڈیکٹر شمشیر نے خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بے بس خواتین روتے ہوئے مدد کی درخواست کرتی نظر آتی ہیں، ویڈیو وائرل ہونے پر بے بس خواتین پر تشدد میں ملوث بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی نگرانی میں جھاوریاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ تشدد میں ملوث بس ڈرائیور اور بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

    عید کی صرف تین سرکاری چھٹیاں

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، کسی سطح پر کسی قسم کا تشدد قابل برداشت نہیں، بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت اور احترام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا دیہی خواتین کے لیے مخصوص بس سروس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈکیس، عمران، بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواست دائر

  • اوچ شریف: کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    اوچ شریف: کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر ہونے والے ایک سنگین حادثے میں 26 ٹن کین لوڈ کے ساتھ ایک ٹرالر الٹ گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھلوال (سرگودھا) سے کراچی جانے والا ٹرالر ایک الیکٹرک پول سے ٹکرا کر سڑک کے نیچے جا گرا۔

    اس حادثے کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے اور تاریں بھی گر گئیں، جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور مین گرڈ اسٹیشن کو علاقے کی بجلی کی فراہمی معطل کرنی پڑی۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق، اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو شدید زخمی حالت میں ار ایچ سی اوچ شریف منتقل کیا گیا ہے۔

    حادثے کے فوری بعد، ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ علاقے کو سیل کر دیا گیا تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو۔

  • پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

    سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شفقت عباس اعوان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، شفقت عباس اعوان پر یہ الزام ہے کہ ان کی رہائش گاہ چک 35 شمالی میں بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ مقدمہ تھانہ صدرمیں درج کیا گیا ہے ،ایس ڈی او ولید احمد مقدمہ کے مدعی ہیں،مقدمے کے متن کے مطابق مقدمہ بر خلاف شفقت عباس اعوان ولد محمد عبد الرحمن ساکن چک نمبر 35 شمالی سرگودھا ،تحریر ہے کہ مورخہ 6.11.24 بروز بدھ رات ساڑھے نو بجے انچارج ٹاسک فورس ٹیم ہمراہ عثمان علی، میر حمزہ ،اور SDO ولید احمد ہمراہ ٹیم پولیس دوران 35 چک چیکنگ کیا جس کا حوالہ نمبر 1440104-13411-20 سے میٹر بنام عالم خان ولد اللہ یار خان زیر استعمال (شفقت عباس اعوان ولد محمد عبد الرحمن) کو چیک کیا تو صارف نے واپڈا میٹر جس کا میٹر نمبر 581485 ریڈنگ موقع پر 13749 کمپنی PEL PC ماڈل 2006کی باڑی میں سوراخ کر کے تیلے کی مدد سے ڈسک کی مدد سے روکا ہو ا تھا ڈسک پر واقع نشان موجود تھے جو کہ بجلی چوری کرنے کے زمرے میں آتا ہے لہذا صارف کا بجلی میٹر جس سے وہ بجلی چوری کر رہا تھا،بطور ثبوت قانونی کاروائی اتار لیا ہے لہذا جناب سے گزارش ہے کہ شفقت عباس اعوان ولد محمد عبد الرحمن ( جو کہ مذکورہ میٹر سے بجلی استعمال کرتا ہے ) بجلی چوری کے جرم میں زیر دفعہ 4621 ایف آئی آر درج کر کے کاپی ایف آئی آرزیر دستخطی کو ارسال کریں تاکہ مزید کاروائی عمل میں لائی جائے

    اس سلسلے میں شفقت عباس اعوان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے، اور ان پر اس سے قبل بھی جھوٹے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

    کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

    سرگودھا ،موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب 2خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں موٹروے ایم 2 پر کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں

    لاہو رسے تعلق رکھنے والے چاروں افراد ایک ہی خاند ان سے ہیں، گاڑی لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، تحقیقات جاری ہیں،موٹروے کے قریب کھڑی کار سے 2 خواتین، 1 مرد اور 1 بچے کی لاشیں ملی ہیں،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کار کے ڈرائیور عمر قاسم کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا، گاڑی سے جن افراد کی لاشیں ملیں وہ لاہور کے رہائشی تھے، اور اسلام آباد سفر کر رہے تھے، ان افراد کی موت کیسے ہوئی اس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے،

    ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کار سوار فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی ہے اور لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ بھلوال کے قریب موٹر وے پر اچانک سب پر بے ہوشی طاری ہوگئی جس پر ڈرائیور عمر قاسم نے گاڑی روک دی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا،کار ڈرائیور نے پولیس کو بتایا ہے کہ راستے میں ایک خاتون کی طبعیت خراب ہوئی تھی تو انہوں نے جوس پیا تھا،گاڑی میں سے 2 جوس کے ڈبے ملے ہیں جن میں سے ایک ڈبے کی ڈیٹ ایکسپائر ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

    ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں، یہ افراد لاہور سے اسلام آباد کی جانب سفر کر رہے تھے، ڈاکٹروں کے مطابق اموات کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ،جج کو ہراساں کرنے کا کیس،پولیس افسران نے معافی مانگ لی

    لاہور ہائیکورٹ،جج کو ہراساں کرنے کا کیس،پولیس افسران نے معافی مانگ لی

    لاہور ہائیکورٹ ،اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    پولیس افسران کی جانب سے تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیاگیا ،وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر تھے عدالتی حکم پر ایک دو ہفتے میں عمل کریں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہک اٹارنی جنرل نے کہا بیان دے دیں کہ عدالتی حکم پر عمل ہو گا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو معاملات ہیں، ایک رٹ ہے دوسرا توہین عدالت،توہین عدالت کے معاملے کا کیا کرنا ہے ؟عدالتی معاون حنا حفیظ عدالت کی معاونت کریں گی ، عدالتی معاون نے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے عدالت کے پاس اختیار ہے، عدالت نے کہا کہ جن پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہے وہ جواب جمع کرائیں،

    ڈی پی او سرگودھا ،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی اورایس ایچ او نے غیر مشروط معافی مانگ لی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط معافی منظور کرنی ہے یا توہین عدالت کی کارروائی کرنی ہے فیصلہ کریں گے، لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • سرگودھا جج کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ،کیس کی سماعت ملتوی

    سرگودھا جج کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ،کیس کی سماعت ملتوی

    سرگودھا اے ٹی سی جج کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پر از خود نوٹس کیس پر سماعت ہوئی
    عدالت نے درخواست پر سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں،ذمہ دار سینئر پولیس افسر اے ٹی سی جج سرگودھا سے رابطہ کرسکتا ہے، اے ٹی سی ججز ایسے واقعات کی ریکارڈنگ کو یقینی بنائیں،

    عدالت نے سوموٹو نوٹس کیس کو آئینی درخواست میں تبدیل کر دیا ،عدالت نے کیس کی معاونت کے کیے وکلا کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا،عدالت نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیر اعظم کو ہدایات جاری کر دیں کہ وہ سیکورٹی اداروں کے لیے گائیڈ لائن تعین کریں ،عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو پابند کر دیا کہ عدالتوں میں اس طرح کا واقعہ ہوا تو پولیس ذمہ دار ہوگی ،عدالت نے پولیس افسران کو توہیں عدالت کے شوکاز نوٹس کے جوابات داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے وفاقی حکومت کی طرف سے جواب کے لیے مہلت مانگی ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ وفاقی حکومت پولیس اور دیگر اداروں سے تعاون کے کیے تیار ہے،آر پی او سرگودہا ۔ڈی پی او سرگودہا ۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ۔ایس ایچ او اور دیگر نے توہیں عدالت کے شوکاز کے جوابات داخل نہ کرائے ،عدالت میں پولیس افسران اور ملازمیں نے شوکاز نوٹس کے جواب داخل کرانے کےلئے مہلت کی استدعا کی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سوموٹو نوٹس کیس پر سماعت کی

    احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

  • حساس ادارے سے متعلق جج کے خطوط سپریم کورٹ بھجوانے کا حکم

    حساس ادارے سے متعلق جج کے خطوط سپریم کورٹ بھجوانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے حساس ادارےکے آفیسر کی جانب سے سرگودھا کے جج کو فون کرنے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    باغی ٹی وی : حساس ادارے آئی ایس آئی کی جانب سےانسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس پر لاہور ہائیکورٹ نے آر پی او سرگودھا، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی سمیت دیگر پولیس افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس کو جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ارسال کردیا،عدالت نے آر پی او سرگودھا، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 جون تک وضاحت طلب کرلی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے کیس آئندہ سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا بھی حکم دیا، جبکہ جسٹس شاہد کریم 27 جون سے کیس پر سماعت کریں گے۔

    دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنا اقوام متحدہ اور اس کے تمام ارکان …

    واضح رہے کہ اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے حساس ادارے کی جانب سے ہراساں کرنے اور عدالت کے باہر فائرنگ پر لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے خطوط پر از خود نوٹس لیا تھا، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ حساس ادارے کے افسر نے ان سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

    گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ …

    لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کو 7 جون کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس کی جانب سے ایک خصوصی رپورٹ موصول ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو اے ٹی سی سرگودھا کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن انہیں ایک پیغام پہنچایا گیا کہ حساس ادارے کے کچھ حکام ان کے چیمبر میں ملنا چاہتے تھے، تاہم جج نے ملنے سے انکار کردیا، تب سے انہیں اور ان کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جارہا ہے، رات کے وقت کچھ نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہر سوئی گیس میٹر کو نقصان پہنچایا۔

    بجٹ پر تحفظات:بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی

  • صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہو کر باہر نکلنے پر گرفتار کیاگیا،صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں،پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی گوجرانوالا پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ بھی سرگودھا جیل سے آج ہی رہا ہو رہی ہیں، عالیہ حمزہ کی گرفتاری کےلیے بھی گوجرانوالا پولیس سرگودھاجیل کےباہرموجود ہے۔

    قبل ازیں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کےتین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کی ضما نت منظور کر لی تھی، دونوں رہنماوں کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں تین مقدمات درج تھے۔

    انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانت منظور کی، جس کے بعد دونوں خواتین رہنماوں کے مچلکے جمع کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی،اسی طرح تھانہ موسی خیل میانوالی میں ایک مزید مقدمہ درج ہوا تھا جس میں عبوری ضما نت منظور کرلی گئی وکلا نے بتایا کہ مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد جیل سے دونوں رہنماوں کی رہائی ممکن ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی گوجرانوالہ کو سرگودھا جیل میں قید صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کی اجازت دی گئی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت میں گوجرانوالہ میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کی جانب سےاستدعا کی گئی تھی کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے،درخواست میں مؤقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سرگودھا جیل میں ہیں، جے آئی ٹی کی درخواست میں ایف آئی اے کے ایک لیٹر اور سول میڈیا ویڈیوز کا حوالہ بھی دیا گیاتھا عدا لت نے جے آئی ٹی کو دونوں ملزمہ سے سرگودھا جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی۔