Baaghi TV

Tag: سرگودھا

  • سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

    سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

    سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گاؤں گھوگھیاٹ میں ہجوم نے احمدی برادری کی 118 سال پرانی عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان احمدیہ کمیونٹی عامرمحمود کے مطابق 16 اپریل کی شب 11 بجے کےقریب ہجوم گُھگھیات میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے میناروں اور گنبد کو توڑنے آئے یہ سب اس وقت ہوا جب پولیس وہاں موجود تھی تاہم پولیس اہلکاروں نے مشتعل ہجوم کو روکنے کی کوشش نہ کی۔

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    تاہم سرگودھا کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پولیس حالات کی نزاکت کوسمجھتے ہوئےکوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے حالات کشیدہ ہوں ، تاہم ایک مذہبی جماعت کے جن کارکنوں نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر توڑ پھوڑ کی حملہ آوروں کے خلاف درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پولیس سختی سے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے گی-

    عامرمحمود نے کہا کہ یہ عبادت گاہ کافی قدیم ہےیہ 1905 میں تعمیر کی گئی تھی اوریہاں بسنے والے احمدیوں کے مقامی مکینوں کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں،حملہ آور کون ہیں اور کہاں سےآئے ہیں یہ بات پولیس بھی جانتی ہےلیکن یوں معلوم ہوتا ہےکہ پولیس ان لوگوں کے زیر اثر ہے اور ان کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔

    طور خم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردارگاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

    عمار محمود نے کہا کہ ہجوم اور سرکاری اہلکاروں کی طرف سے احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ اور مسمار کرنا پاکستان کے آئین اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کے 2014 کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ سب فوری طور پر بند ہونا چاہئے اور مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیئے-

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گھوگھیاٹ کی مرکزی جامع مسجد کے امام قاری خلیل الرحمٰن نے پولیس کو جو درخواست دی ہے اس میں الزام لگایا گیا کہ قادیانی عبادت گاہ کے اندر بچوں کو قرآن پڑھایا جا رہا تھا جس کی تعلیم وہ شرعی و قانونی طور پر نہیں دے سکتے۔

    سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی …

    انہوں نے کہا کہ موقع پر موجود پولیس گارڈ کو اس بارے آگاہ کیا گیا تو اس نے معلم کو منع کیا ، مگر معلم باز نہ آیا اور اس نے عبادت گاہ سے باہر آکر مبینہ طور پر مجھے قتل کی دھمکیاں دیں۔

    سرگودھا ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ ایک حساس ایشو ہے جوکہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس میں زیرِ بحث آ چکا ہے اور ضلعی امن کمیٹی نے ہی متفقہ طور پر احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر بورڈ لگانے کی منظوری دی تھی۔

  • پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کا انعقاد

    پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کا انعقاد

    پی اے ایف کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کا انعقاد کیا گیا

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ 1953ء سے قائم شدہ پی اے ایف کالج سرگودھا ایک قابلِ فخر تاریخ اور اعلیٰ میراث کا حامل ہے ۔یہ کالج بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کی نرسری رہی ہے جو کہ دیانتداری، خلوص اور خدمت جیسی اعلیٰ اقدار کے ساتھ ساتھ خود سے بڑھ کر فرض سے لگن کے جذبے سے سرشار تھے۔پی اے ایف کالج سرگودھا کو پاک فضائیہ کے عالمی شہرت یافتہ فضائی جنگجو پیدا کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔تیزی سے تغیر پذیر اور غیر مستحکم قومی سلامتی کا ماحول ایسی تربیت یافتہ تکنیکی افرادی قوت کا متقاضی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے بھرپور ماحول کا مقابلہ کر سکے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے بچوں کی کامیابی پر انکے والدین کو بھی مبارکباد دی اور بہترین کارکردگی پر اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سپورٹس کی چیگ ول شیلڈ بھی اقبال ہاؤس کے نام ہوئی، ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر جنرل سروس ٹریننگ کپ عالم ہاؤس نے جیتا ۔اکیڈمکس کی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی منیر ہاؤس نے حاصل کی۔سال کا چیمپئین ہاؤس بننے پر اقبال ہاؤس کو قائداعظم شیلڈ سے نوازا گیا۔ ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) آصف مقصود، پرنسپل پی اے ایف کالج، سرگودھا نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ دفاعی اہلکاروں سمیت ریٹائرڈ اساتذہ، سینئر بیوروکریٹس اور پری کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

  • مریم ہو یا نواز شریف انکا اپنا ملک ہے جب مرضی ائیں۔ بسم اللہ.شاہ محمودقریشی

    مریم ہو یا نواز شریف انکا اپنا ملک ہے جب مرضی ائیں۔ بسم اللہ.شاہ محمودقریشی

    ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر امین الحسنات پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

    اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیر امین الحسنات کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر امین الحسنات سے قدیم روحانی رشتہ ہے،پیر امین الحسنات کی شمولیت سے پی ٹی آئی سرگودھا میں مزید مضبوط ہوگی،روس اور چین کا کردار خطے میں امن کے لیے اہم ہے ان دونوں ممالک کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں روس سمیت تمام ممالک سے تعلقات اچھے رکھنے کی ضرورت ہے ن لیگ کے اندر اختلافات ہے جو آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ مریم ہو یا نواز شریف انکا اپنا ملک ہے جب مرضی ائیں۔ بسم اللہ۔ حکومت مکمل ناکام ہو چکا آئی ایم ایف سمیت کوئی امداد نہیں مل رہی۔ تاجر انڈسٹریل اسٹ سمیت تمام طبقات پریشان ہیں۔ عوام حکومت سے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ جو حکومت کے لیے یہاں آتے ہیں اور ہارتے ہی یوکے چلے جاتے ہیں۔ عوام ان لوگوں کو مسترد کر چکے ہیں اس ملک کی خاطر دو حکومت کو چھوڑ دیا ہے اب عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں ہم امریکہ سے نہیں لڑتے لیکن پاکستان پر کس کی حکومت ہو گی واشنگٹن میں فیصلہ نہیں ہونے دینگے یہ فیصلہ پاکستان کی عوام کا ہو گا حکمران الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں جس طرح کالا چور چوری کے بعد بھاگتا ہے۔

  • پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

    پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

    سرگودھا :پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی میں ایرواپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ،اطلاعات کے مطابق آج پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں ایرو اپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل وقاص احمد سلہری، چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر JF-17، اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی آمد پر ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ PAAK نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ اتحادی ممالک اور پاک بحریہ کے ٹرینیز سمیت مجموعی طور 1601 ایرو اپرنٹسز نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی وسیع اور پیچیدہ طرزِعمل ہے، جو علم اور جدیدیت کا مرہونِ منت ہے۔اس کے ساتھ ہی ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایجادات اور اختراعات پر مبنی پیچیدہ اورغیرمعمولی چیلنجوں کا سامنا کررہےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت کے ذریعے ان مسا ئل پر قابو پانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ مہمان خصوصی نےکامیابی سے ہمکنار ہونے والے ٹرینیز کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید براں انہوں نے تربیت کے مقاصد کے حصول کے لیے اکیڈمی کی انتظامیہ اور تدریسی عملے کی مخلصانہ کاو شوں اور لگن کو بھی سراہا ۔

    مہمانِ خصوصی نےاعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیزمیں ٹرافیا ں بھی تقسیم کیں۔ ایروناٹکس میں بہترین کارکردگی پراصغر خان ٹرافی اے سی دانش لیاقت کو دی گئی۔ ایوی آنکس ٹیکنالوجی میں بہترین کارکردگی پرنورخان ٹرافی ایرو الیکٹرومیک ٹیکنیشن – II ارسلان لطیف کو دی گئی۔ اکیڈمی سارجنٹ ائیر کرافٹ مین اویس عابد کو جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ بنگلا دیش ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے کاپل اکرم حسین بہترین کارکردگی پربیسٹ فارن ٹرافی کےحقدار ٹھرے۔ مجموعی طور پربہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی اے سی عبدالقدوس کو عطا کی گئی۔

  • اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم کی مبینہ خودکشی، سرگودھا میں 12 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

    اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم کی مبینہ خودکشی، سرگودھا میں 12 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

    پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے طالب علم نے مبینہ خودکشی کر لی-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تہکال کی حدود میں قائم نجی ہاسٹل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے طالب علم شاہد احمد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

    طالبہ نے یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا لی

    پولیس کے مطابق طالب علم کا تعلق چترال سے تھا اور فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کردی گئی ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سرگودھا کے علاقے جوہر کالونی میں ایک مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق 12 سالہ محمد رحمان کی چارپائی سے لٹکی اور گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

    پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بیان دیا کہ ان کی کسی سےدشمنی نہیں، بچے کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر شاپنگ کے لیے گئے تھے، رات کو گھر واپس آئے تو بچےکی موت کا معلوم ہوالاش کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔

    قبل ازیں لاہور کی ویمن یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے اور یونیورسٹی کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی ہےجس کےباعث طالبہ شدید زخمی ہو گئی تھی،طالبہ کو طبی امداد کےلئےسروسزہسپتال منتقل کردیا گیا تھا،طالبہ یونیورسٹی کیوں گئی اس پر بھی تحقیقات جاری ہیں-

    یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کی تفصیلات سےآگاہ کرتےہوئےکہا تھاکہ لڑکی بی ایس فزکس کی طالبہ ہے اوراس نے شعبہ سوشل سائنسزکی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی ہےطالبہ کی چھلانگ لگانے کی وجہ پتا نہیں چل سکی تا ہم واقعے میں طالبہ کی ٹانگیں فریکچرہوئیں واقعہ کی انکوائری کےلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے طالبہ کی عمر 22 برس ہے اور اسکا تعلق لاہور سے ہی ہے، یونیورسٹی میں چھٹیاں ہیں-

    لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

  • نجی ہسپتال میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ تین روز تک کیا گیا گھناؤنا کام

    نجی ہسپتال میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ تین روز تک کیا گیا گھناؤنا کام

    نجی ہسپتال میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ تین روز تک کیا گیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    سرگودھا کے نجی اسپتال میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی گئی ہے، سرگودھا کے نجی ہسپتال میں ملزم لڑکی کے ساتھ تین روز تک زیادتی کرتا رہا،لڑکی نے گھر والوں کو آگاہ کیا تو انہوں نے مقدمہ درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم ہسپتال میں لیب ٹیکنیشن تھا،

    قبل ازیں رحیم یار خان کے علاقہ نیو اڈہ خان پور ٹرسٹ کالونی میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا سوتیلے چچا نے اپنی دس سالہ معصوم بھتیجی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا ،سمیرا بی بی نامی خاتون نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد جس میں سے اسکی ایک ننھی سی بچی اریب بھی ہے گزشتہ دنوں سمیرا بی بی کو انکشاف ہوا کہ اسکے دوسرے شوہر بابر علی کا بھائی اور بچی اریب کا سوتیلا چچا حمزہ محمود ولد محمود احمد اسکی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے

    سمیرا بی بی کے مطابق وہ پولیس کے پاس گئی پولیس اسکی فریاد سننے کو بلکل بھی تیار نہیں کسی قسم کی کوئی بھی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ، باخبر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ملزم حمزه محمود نے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس کو میڈیکل نہ ہونے کی مد میں بھاری رقم بھی دی ہے متاثرہ بچی اریب اور اسکی ماں سمیرا بی بی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    سرگودھا: ہفتہ قبل دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی ہے اور مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے لڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھے میں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لےگیا تھا مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کےبعد قتل کیا گیا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں-

    واضح رہے کہ قبل ازیں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور میں ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا تھا مقدمے کی مدعی تعظیم بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ میری جواں سالہ بیٹی کو میرے اپنے بھائی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔

    عمران خان کے دو موبائل چوری

    تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےدرخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا تھا اس موقع پر اے ایس آئی اختر عباس منڈ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اور لڑکی کو برآمد کرلیا جائے گا۔اے ایس آئی اختر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا-

  • 11سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات، آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیئے

    11سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات، آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیئے

    سرگودھا: 11سالہ بچے کے قتل کی انسانیت سوش واقعہ، سفاک قاتلوں نے آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیئے۔

    باغی ٹی وی : 27چک میں 11 سالہ محمد فیاض کو کلہاڑی سے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کی آنکھیں نوچنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ علاقے میں خوف و غصہ کی لہر، لواحقین نے سرگودھا اجنالہ روڈ رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دی۔

    لاہور میں ایک ہی رات میں دو گھریلو ملازمائیں قتل،زیادتی کا بھی شبہ

    آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ پولیس نے مقتول کے والد کی نشاندہی پر تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

    قبل ازیں لاہور میں ایک ہی رات میں دو گھریلو ملازماؤں کو قتل کیا گیا تھا لاہور میں گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا لاہور میں ایک ہی رات میں دو گھریلو ملازماؤں کی لاشیں ملی ہیں، اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے اٹھارہ سالہ ملازمہ کی لاش ملی، مالک نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کومل نے ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی ہے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا ئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا-

    بھارت میں 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ تک 80 سے زائد افراد کی اجتماعی زیادتی

    ایک اور واقعہ میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے تیرہ سالہ مسکان کو مردہ حالت میں چلڈرن ہسپتال لایا گیا تھا جھنگ کی رہائشی مسکان قدیر نامی شہری کے گھر میں ملازمہ تھی جسے اس کا ڈرائیور طبی امداد کیلئے چلڈرن ہسپتال لایا، مگر راستے میں ہی دم توڑ گئی پولیس نے ڈرائیور کی مدد سے اس کے مالک قدیر کو حراست میں لے لیا تھا-

    گھر میں گھس کر 37 سالہ خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،خاتون کی ہوئی موت

  • سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    سپریم کورٹ میں سرگودھا سے مغوی لڑکی کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت ڈی پی او سرگودھا نے ضلع سے اغواء شدہ 151 لڑکیوں کو بازیاب کروائے جانے کا انکشاف کیا، ، سپریم کورٹ نے اتنی بڑی تعداد میں لڑکیوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ،ڈی پی او نے عدالت میں کہا کہ آپریشن عدالتی حکم پر کیا گیا اور مختلف علاقوں سے 151 لڑکیاں ملیں،21 لڑکیاں قحبہ خانوں سے برآمد کی گئیں،

    سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ اتنے چھوٹے سے علاقے سے 151 اغواء شدہ لڑکیاں ملیں؟ لڑکیوں کا اغواء ہونا پولیس کی نااہلی اور ناکامی ہے ، جولڑکیاں برآمد ہوئیں کیا انکی ایف آئی آر درج تھیں، جن تھانوں میں مقدمات تھے ، ان کے ایس ایچ زوز کو نوٹس کرنا چاہیے تھا، ڈی پی او سرگودھا نے عدالت میں کہا کہ مذکورہ مغوی بچی کی تلاش بھی جاری ہے،عدالتی حکم پر مغوی لڑکیوں کو برآمد کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں

    جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی کی بات ہے ، ایف آئی آر کے باوجود اتنی سستی برتی گئی ،ڈی پی او نے کہا کہ مختلف مقدمات میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے بازیاب ہونے والیوں میں سے کچھ لڑکیوں نے نکاح نامے بھی دکھائے جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ نکاح نامے تو بن بھی جاتے ہیں

    سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو صوبے میں مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے اور مغوی لڑکیوں کی مبرآمدگی کیلئے بھی پولیس کو اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے ۔

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

  • خرچہ نہ دینے پر بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    خرچہ نہ دینے پر بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    سرگودھا : سرگودھا میں خرچہ نہ دینے پر لڑکے نے اپنی بڑی بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل کا واقعہ بہن بھائی کے جھگڑے کے بعد پیش آیا ، جس میں بھائی نے خرچہ نہ دینے پر بڑی بہن کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، تاہم ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ واقعہ سے متعلق اہل خانہ کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ جائیداد کے تنازعہ پر بھی والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کرنے کے کئی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

    حال ہی میں گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    مقتول کی لاش 4 جون کو ملی تھی جسے بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا، بعدازاں مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہلخانہ غائب تھے جس پر پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول غلام سرور کے دو بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اپنے والد کو قتل کیا اور اس قدر بےدردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کر دیا۔