Baaghi TV

Tag: سری لنکا

  • ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ڈھاکہ :ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،اطلاعات کے مطابق 2022 کا ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں ہونا ہے تاہم ملک میں سیاسی بحران اور عدم استحکام کی وجہ سے سری لنکا کو ہائی پروفائل ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انکار کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے صورتحال پیدا ہونے پر ایشیا کپ کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    ایشیا کپ کی میزبانی کے ہنگامی منصوبے کے حصے کے طور پر تیاریوں کے بارے میں، نظم الحسن نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مارکی ایونٹ کے انعقاد پر بات کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا مشکل وقت سے گزر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کے بورڈ کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔

    بی سی بی کے صدر نے کہا کہ وقت سب کچھ بتائے گا، مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)] کے صدر سے ملاقات کے لیے بھارت جانا تھا مجھے نہیں لگتا کہ اس کے بارے میں بات کرنے کا یہ صحیح وقت ہے لیکن اگر مقام تبدیل ہوتا ہے تو بنگلہ دیش پہلا انتخاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہونے والا ہے اور اس میں ٹورنامنٹ کے کوالیفائر کے بعد پانچ ٹیسٹ ٹیمیں شامل ہوں گی، مقام میں تبدیلی کی صورت میں شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    ایشیا کپ کا 2022 ایڈیشن آسٹریلیا میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2018 میں ہوا تھا اور آئی سی سی 2019 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے فارمیٹ میں تھا جو کہ انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا۔پچھلے ایشیا کپ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا۔

  • سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا

    سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا

    کولمبو:سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے ملک میں غیر معمولی معاشی بحران اور امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔معاشی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا کے شہریوں کو آج کے روز بڑا ریلیف دیا گیا۔

    سری لنکا کی حکومت نے ہفتے کے روز ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا لی ہے۔ ملک میں غیرمعمولی معاشی بحران اور حکومتی مظاہروں کے پیش نظر دو ہفتے قبل ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی.سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے ایک ماہ میں دوسری بار 6 مئی کو آدھی رات کو ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ یہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    سری لنکا میں حکومت نواز اور حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے غیر معمولی اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

    ملک میں مہنگائی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ زندگی کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو ادویات، تیل جیسی ضروری اشیاء کے لیے گھر گھر بھٹکنا پڑتا ہے۔

    سری لنکا میں جاری اقتصادی اور سیاسی بحران کے درمیان بڑے سیاستداں رانل وکرم سنگھے ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔صدر کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ 73 سالہ رانل نے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

    خیال رہے کہ بدھ کو قوم کے نام ایک خطاب میں صدر گوٹابایا راج پکشے نے اعلان کیا تھا کہ اس ہفتہ ملک کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا اور ان کی کابینہ کی بھی تشکیل ہوجائے گی۔

  • خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم کی دنیا سے اپیل

    خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم کی دنیا سے اپیل

    کولمبو: شدید مالی اور معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے جس سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران اور ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں۔

    رانیل وکرماسنگھے نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے دنیا میں خوراک کی کمی کی پیش گوئی کی ہےجس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا اور افغانستان کو شامل کیا ہے۔

     

    نو منتخب وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے اپنی حکومت کی زرعی پالیسی سے متعلق بتایا کہ آئندہ موسم کے لیے کافی کھاد خریدیں گے تاکہ خوراک کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

     

    خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے ملک میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوگئی تھی۔

     

    اجناس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کو دیکھتے ہوئے اُس وقت کی حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی تھی تاہم ایک تو یہ فیصلہ دیر سے ہوا اور دوسرے کھادوں کی درآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا تھا۔

  • سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

    سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

    کولمبو:سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان ،اطلاعات ہیں کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا کے ایشیاء کپ کی میزبانی کے امکانات کم ہوگئے ہیں، بنگلا دیش کے ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کے قوی امکانات ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ ملتوی ہونے کے بھی امکانات موجود ہیں۔ایشیاء کپ 2022 رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث ایشیاء کپ دونوں ممالک میں فی الحال نہیں ہوسکتا جبکہ عرب امارات اور عمان میں اگست ستمبر میں شدید گرمی کے باعث ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش کا نام میزبانی کےلیے زیرغور ہے۔

    یاد رہے کہ آخری بار ایشیاء کپ 2018 میں کھیلا گیا تھا۔ایشیاء کپ 2020 کا ایڈیشن کورونا کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

  • عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

    عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا،میں نہیں چاہتا کہ پاکستان سری لنکا بنے پی ٹی آئی نے متبادل قیادتیں بنائی ہوئی ہیں ستمبر میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جب آئیں گے تو مسافر جہاز سے اتر جائیں گے، ملک میں 30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، 2 وزیر خزانہ ،2 وزیر خارجہ،2 پٹرول کے وزیر،2 وزیر اعظم ہیں، ہر چیز ان کے پاس ڈبل ہے مگر نتیجہ صفر ہے، سعودی عرب ،یو اے ای، چین سے یہ خالی ہاتھ لوٹے ہیں ان سے حکومتی امور نہیں سنبھل رہے، حکومت نے کل ہی فیصلہ کرنا ہے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، جہاز کے مسافر کہیں گے چور کے ساتھ سفر نہیں کرنا، چینی سستی دے رہے ہیں، مزید سستی دینے کا کہہ دیا۔

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا سارا ملبہ بھی ان کے سر پر آگیا یہ اسکے نیچے آکر دب جائیں گے، ادارے ہمارے اپنے ہیں ان پر ناز ہے، ملک کو ڈوبتا کوئی نہیں دیکھ سکتا، رانا ثناء کہتا ہے مجھے گھر سے نہیں نکلنے دے گا، اسے پتہ نہیں حالات بہت آگے جا چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بھی پاکستانی سیاست کے زمینی حقائق کا پتہ نہیں ہوتا، شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے، نگراں حکومت لائیں، گھرجائیں، ایم کیو ایم کیسے گئی سب کو پتہ ہے، باپ کا باپ کون ہے سب کو معلوم ہے، بتانے کی ضرورت نہیں ووٹ کو عزت دو کا وقت چلا گیا، تمام جماعتیں بیٹھ کر نگراں حکومت لائیں، الیکشن کا اعلان کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں ملک کو بچانےکا ہے، عمران خان کو گرفتار کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا میں نہیں چاہتا کہ پاکستان سری لنکا بنے پی ٹی آئی نے متبادل قیادتیں بنائی ہوئی ہیں ستمبر میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

    میرے گھر پر عمران خان نے حملہ کرایا، نور عالم خان

    شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اجرتی قاتل ہے22 افراد کو قتل کیا، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ملک انقلاب کی طرف جارہا ہے، حکومت 18 مئی سے پہلے گرفتاریاں شروع کردے گی جس نے بھی پلان بنایا اس نے عمران خان کی خدمت کی، عمران خان ہیرو اور یہ سب زیرو بن گئے، تمام جماعتوں کا ستیا ناس ہوگیا، باہر سے ان کے جنازے آئیں گے، الیکشن میں تاخیر ہوئی تو مزید عمران خان کی خدمت ہوگی۔

    قبل ازیں ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ سیاست کی تاریخ ہے، حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے عابد شیر علی کے والد شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل کہا مگر ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں دیا مگر فرد جرم نہ لگ سکی-

    چولستان کی پکار ازقلم :غنی محمود قصوری

  • پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

    پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

    وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے شیخ رشید کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگا دیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر 200 روپے تک پہنچے گا تو پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے لیے یہ لوگ کیا اصلاحات چاہتے ہیں ؟ کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی کے کیسز ختم ہو جائیں۔

    بحران زدہ سری لنکا نے قرض نادہندہ ہونے کا اعلان کر دیا

    انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جائے اور اگر اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں تو ملک ویسے ہی بند ہو جائے گا 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو گا جبکہ عمران خان انتخابات کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کریں گے۔

    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش سے مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظورہے، کل مردان جارہا ہوں ،باقی باتیں جلسے میں کروں گا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے 13 مئی کو مردان جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ اہلِ مردان!ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔ ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔

    سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر…

    ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں۔مزید گفتگو انشاءاللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر مزید کم ہو گئی تھی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 191.50 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا تھا-

    انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے ڈالر کی قدر 188 روپے سے بڑھ کر 190 روپے کی سطح پر آگئی تھی مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 188.50 روپے سے بڑھ کر 191.50 روپے پر جاپہنچی۔

    عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

  • پاکستان اورسری لنکا کے مابین ویمنز سیریز کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان اورسری لنکا کے مابین ویمنز سیریز کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان اورسری لنکا کے مابین ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلےجائیں گے۔

    آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    امپائرز اور میچ آفیشلز:

    24 مئی : پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری) ہوں گے-

    26 مئی : دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری) کے طور پو خدمات سرانجام دیں-

    28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری) کے طور پر ڈیوٹی پر مامور ہوں گے-

    یکم جون : پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ہوں گے-

    3 جون :دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ہوں گے-

    5 جون :تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ، آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) مامور ہوں گے-

    ایشین گیمز 2022 ملتوی

  • سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، کرفیو نافذ

    سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش، کرفیو نافذ

    سری جے وردھنے پورا کوٹے: سری لنکا میں مالیاتی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جھڑپوں میں شدت اس وقت آئی جب حکومت کے حامیوں نے کولمبو میں صدر دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہو گئے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی زخمیوں کی بڑی تعداد کو اسپتال لائے جانے کی تصدیق کولمبو نیشنل اسپتال کے ترجمان پشپا نے کی ہے۔

    عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

    مختلف جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،کرفیو کے باوجود حالات قابو میں نہیں آرہے، ہلاک افراد میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق کولمبو سے باہر ہونے والی جھڑپوں میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ اماراکیرتھی نے اپنی کار کے سامنے آنے والے دو افراد پر فائرنگ کی جس میں سے ایک شخص دم توڑ گیا، اس کے بعد رکن اسمبلی نے ایک عمارت میں پناہ لے لی تاہم وہاں بھی سیکڑوں مشتعل مظاہرین لوہے کی راڈیں، ڈنڈے اور چاقو تھامے پہنچ گئے اور عمارت کا محاصرہ کرلیا مظاہرین سے بچنےکے لیے رکن پارلیمنٹ نےخودکو گولی مارلی۔

    رکن پارلیمنٹ

    مشتعل مظاہرین نےکرونیگالا شہر میں راجا پاکسےکا آبائی گھر نذر آتش کردیا جب کہ کولمبو کے قریب بھی مشتعل افراد نے سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھر جلادیئے۔

    بھارت: قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا


    سری لنکا میں متعین امریکی سفیر نے پرامن مظاہرین پر کیے جانے والے تشدد پر اپنے ردعمل میں مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دینے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے۔

    خیال رہےکہ مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا گزشتہ کئی ماہ سے کر رہا ہے ملک میں نہ صرف کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے بلکہ ادویات تک کی دستیابی مشکل ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے اور تیل کی قلت کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔

    اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت

  • سری لنکا میں اب کسان بھی حکومت مخالف مظاہروں میں شریک

    سری لنکا میں اب کسان بھی حکومت مخالف مظاہروں میں شریک

    کولمبو:سری لنکا میں اب کسان بھی حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ،اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں اب کسان بھی حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہوئے ہیں اور بہت زیادہ سخت ردعمل آرہا ہے

    سری لنکا میں کسانوں کی جانب سے بڑی مقدار میں استعمال ہونے والی کھاد کی درآمد پر پابندی نے صرف کسانوں کی فصلوں کو متاثرنہیں کیا بلکہ ان کی راج پاکسے خاندان کی حمایت کو بھی ختم کر دیا ہے۔

    گزشتہ سال صدر گوٹابیا راج پاکسے کی حکومت نے زرعی کیمیائی مواد کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی تاکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے اور قرضے کی ادائیگیاں کی جا سکیں۔ اس وقت راج پاکسے حکومت نے کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سری لنکا کو کیمیائی فارمنگ سے دور کرنا اور قدرتی اور دیسی طریقے سے کاشت کاری کرنے والا ملک بنانا ہے۔

    یہ فیصلہ کسانوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ فصلوں کی پیداوار گر گئی اور ان کسانوں کی آمدن ایک ایسے وقت میں کم ہو گئی جب پہلے ہی تیل، خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔

    سری لنکا کی بائیس ملین آبادی میں سے قریب ایک چوتھائی کا انحصار زراعت پر ہے۔ ماضی میں اس جزیرہ ملک کی زراعت خاص طور پر یہاں کی مقبول سیلون چائے کی کامیابی کے اعتراف سے کیا جاتا تھا۔ صرف سیلون چائے کی کاشت سے اس ملک کو سالانہ قریب 1.3 ارب ڈالر حاصل ہوتے تھے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زرعی کیمیائی مواد کی درآمد پر پابندی کسانوں کو خبردار کیے بنا عائد کر دی گئی تھی اور اس پابندی سے قبل کسانوں کو نئے طریقے کار سے کاشت کرنے کی تربیت نہیں دی گئی تھی۔

    2021ء کے آخر میں راج پاکسے حکومت نے درآمد شدہ کھاد پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ راج پاکسے نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا تھا لیکن اب یہ کیمیائی کھاد بہت مہنگی ہو گئی ہے۔

    حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا کہ وہ کسانوں کو سبسڈی دے گی لیکن بہت کم لوگوں کو امید ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف ملے گا۔ اب دیگر شہریوں کی طرح سری لنکا کے کسان بھی صدر راج پاکسے کے استعفے کا مطالبہ لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

  • سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

    سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے منشیات اسمگلنگ کیسز میں سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی سزا مکمل ہونے پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےرپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلےکی روشنی میں 40 سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم عدالتی فیصلے اور پاکستانی قوانین کے مطابق سزاؤں پرنظرثانی کی گئی۔ 100گرام سے زائد منشیات کیس میں سزا یافتہ 26 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ 100 گرام سےکم منشیات کیس میں سزا یافتہ 15 قیدیوں کی رہائی کیلئےخط لکھا گیا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق سری لنکا سے رہائی پانے والے پاکستانی منشیات اسمگلنگ کیسز میں قید تھے، سزا یافتہ 40 سے زائد پاکستانی قیدی نومبر 2020 میں پاکستان لائےگئے تھے جب کہ قیدیوں کو پاکستان لاکر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔

    سابق امریکی سفیر اسد مجید نے ٹویٹر اکاؤنٹ بارے وضاحت جاری کر دی