Baaghi TV

Tag: سری لنکا

  • محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چینی وزیر مملکت داخلہ سے ملاقات

    محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چینی وزیر مملکت داخلہ سے ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چین کے وزیر مملکت داخلہ و سربراہ اسپشل سروس بیورو لنگ ژیفینگ اور سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاک چین وزراء نے داخلی سلامتی کے امور پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا ، بارڈر مینجمنٹ ، غیر قانونی امیگریشن اور انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی معاونت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ کو ہر سطح پر روکنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ میں ملوث ممالک کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سپشل پروٹیکشن پولیس فورس قائم کی ہے۔​دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان عوامی روابط بہت اہم ہیں۔اس ضمن میں ویزا رجیم میں آسانی ضروری ہے۔

    چینی وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انسداد دہشت گردی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے​ویزہ اور امیگریشن کے حوالے سے ایشوز کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سری لنکا نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے مؤثر روابط اور پولیس ٹریننگ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا –

    اس موقع پر غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیادونوں وزراء نے جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ویزہ سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا-

  • سری لنکا سے شکست ،بھارتی کھلاڑی ہاتھا پائی پر اتر آئے،ویڈیو

    سری لنکا سے شکست ،بھارتی کھلاڑی ہاتھا پائی پر اتر آئے،ویڈیو

    بھارتی کھلاڑیوں سری لنکا اے سے شکست کے بعد ہاتھا پائی پر اتر آئے،جس کا ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا-

    دمبولا میں کھیلی گئی ون ڈے سہ فریقی سیریز کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو سپر اوور میں شکست دے دی میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی میچ مقررہ 50 اوورز کے بعد برابر رہا جس کے بعد فاتح کے تعین کے لیے سپر اوور کرایا گیا سری لنکا اے نے سپر اوور میں 16 رنز بنائے، جبکہ جواب میں بھارت اے صرف 9 رنز ہی بنا سکی۔

    سری لنکن نوجوان فاسٹ بولر کوگاتھاس ماتھولن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو ہدف حاصل کرنے سے روک دیا میچ کے بعد سری لنکا کے وِشن ہالامباگے اور بھارت کے ویبھاؤ سوریا ونشی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا جو بعد ازاں دھکم پیل میں تبدیل ہوگیا، ہاتھ پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، جب سری لنکا اے کے وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کیا، میچ میں بھارت اے کو 10 پینلٹی رنز کا نقصان بھی اٹھانا پڑا جب امپائرز نے وپراج نگم کو پچ کے خطرناک حصے پر دو مرتبہ دوڑ نے پر سزا دی، نتیجتاً سری لنکا اے نے اپنی اننگز کا آغاز 10 اضافی رنز کے ساتھ کیا اس کامیابی کے بعد سری لنکا اے سہ فریقی سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت اے اور افغانستان اے کے 2، 2 پوائنٹس ہیں۔

  • سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی

    سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی

    سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کو ویزا فیس سے استثنیٰ قرار دے دیا ہے-

    ان 40 ممالک کے شہریوں کو ویزا فیس سے استثنیٰ قرار دے دیا ہے، اب بغیر فیس وہ ویزا حاصل کر سکیں گے،ان ممالک میں پاکستان ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان ، قطر، ترکی، آسٹریلیا، آسٹریا، بحرین، بیلاروس، بیلجیئم، کینیڈا، چین، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، انڈیا، انڈونیشیا، ایران، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، ملائیشیا، نیپال، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

    ان ممالک کے شہری نئی سکیم کے تحت مفت ای ٹی اے حاصل کرنے کے اہل ہیں ،اب 40 ممالک کے شہری سری لنکا کے لیے مفت الیکٹرا نک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) حاصل کر سکتے ہیں، اس کے تحت وہ 30 دن تک سفر کر سکیں گے،محکمہ امیگریشن سری لنکا کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی لیکن ملک میں داخل ہونے کیلئے ان ممالک کے شہریوں کو ای ٹی اے کے لیے درخواست دینا اور ا سے حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

  • پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشقیں ‘شیک ہینڈز ٹو’ اختتام پذیر

    پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشقیں ‘شیک ہینڈز ٹو’ اختتام پذیر

    پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں ہونے والی مشترکہ مشقیں’شیک ہینڈز2‘ تربیلہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتوں پر محیط ان مشقوں کا آغاز 27 اپریل 2026 کو ہوا تھا، جن میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی ، مشقوں کی اختتامی تقریب میں جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل اجیت ابے وردھنا بھی موجود تھے، جنہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کا مشاہدہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشتگردی کے آپریشنز میں استعمال ہونے والی تکنیکوں، طریقہ کار اور ڈرلز کو مزید بہتر بنانا تھا مشتر کہ تربیت کے اس عمل سے نہ صرف دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت ملی بلکہ دونوں افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا،اختتامی تقریب کے دوران دستوں نے پیشہ ورانہ عمدگی کے بلند ترین معیار کا مظاہرہ کیا، جسے دونوں ممالک کی قیادت نے سراہا۔

  • محسن نقوی کی سری لنکن پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش

    محسن نقوی کی سری لنکن پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے باہمی کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کی وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں ان کی سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات ہوئی سری لنکن وزیر داخلہ و پارلیمانی امور آنند وجے پالا نے وزارت داخلہ آمد پر اپنے پاکستانی ہم منصب کا شاندار استقبال کیا ملاقات کے موقع پر سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

    دونوں شخصیات نے داخلی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے لئے باہمی معاونت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ میں ملوث مافیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن پولیس کے افسران کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ افسران کے ٹریننگ ایکسچینج پروگرامز سے دونوں ممالک کی فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگادونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون سے تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، پاکستان اور سری لنکا کو سائبر کرائمز اور مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، انہوں نے سری لنکا میں شاندار مہمان نوازی پر سری لنکن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا،سری لنکن وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کی سری لنکا آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

    بلوچوں کی نسل کشی جاری، بھارتی پراکسیز کا مکروہ چہرہ بے نقاب

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پراتفاق

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی، جس میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے اور کرکٹ و دیگر کھیلوں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں ہمیں بہت محبت ملی اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    محسن نقوی نے سری لنکن وزیر کھیل و امور نوجوانان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العز یز، ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی موجود تھے-

  • محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

    محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ملاقات کی، سری لنکن حکام نے محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکرٹری دفاع سمپاتھ تویا کونتھسے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ملاقات میں شریک ہوئےدونوں کرکٹ بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سری لنکا کرکٹ نے کولمبو آمد پر معزز مہمان محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین کھیل کے ساتھ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی چئیرمین پی سی بی نے کولمبو میں شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    سری لنکن نائب وزیر برائے اسپورٹس نے کہا کہ محسن نقوی کی سری لنکا آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے اور ہم دل کی گہرائیوں سے ان کا خیرمقدم کرتے ہیں،اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ بہترین تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے، پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچ سری لنکا میں ہو رہے ہیں اورمیزبان ملک کے عزت و احترام کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

    محسن نقوی اور سری لنکن نائب وزیر اسپورٹس کے درمیان ملاقات میں کرکٹ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، میچزکی کامیاب میزبانی اوردونوں ممالک کے درمیان شراکت داری بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی،پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا کی میزبانی سے نہ صرف کرکٹ کا فروغ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کو بھی فروغ ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 6:30 بجے شروع ہوگا، اور دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

    حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

    کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکن بیٹسمین  کے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سنگین الزامات عائد

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکن بیٹسمین کے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سنگین الزامات عائد

    سری لنکا کے بیٹر بھانوکا راجاپکشا نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

    نیوز وائر سے گفتگو کرتے ہوئے بھانوکا راجاپکشا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی کھلاڑی ایسے مخصوص بیٹس استعمال کر رہے ہیں جو دیگر ٹیموں کو دستیاب بیٹس کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت پیدا کرتے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بیٹس پر ربڑ کی کوئی تہہ لگی ہو، جو عام طور پر دستیاب نہیں ہوتی، بھارتی کھلاڑیوں کے بیٹس ہمارے بہترین بیٹس سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں، یہ بیٹس عام کھلاڑی خرید بھی نہیں سکتے، تمام کھلاڑی اس حقیقت سے واقف ہیں۔

    تاحال اس معاملے پر آئی سی سی کو کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی بھارتی ٹیم یا عالمی کرکٹ ادارے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھانوکا راجاپکشا خود اس وقت جاری ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل کچھ پاکستانی صحافیوں اور سابق کرکٹرز نے بھی آئی سی سی پر کولمبو میں پاکستان کے خلاف خصوصی پچز تیار کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پچز پر اضافی گھاس رکھ کر پاکستانی اسپنرز کو نقصان پہنچایا گیا۔

    یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ایونٹس میں ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بھی بعض سابق پاکستانی کرکٹرز نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی بولرز کو خصوصی گیندیں فراہم کی جا رہی ہیں، جن سے غیر معمولی سوئنگ حاصل ہو رہی تھی، خاص طور پر محمد شامی کی شاندار کارکردگی کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی تھی۔

  • پاک بھارت میچ: سری لنکا پاکستان کے فیصلے پر مشکور

    پاک بھارت میچ: سری لنکا پاکستان کے فیصلے پر مشکور

    سری لنکا کے وزیر خارجہ، امورِ بیرونِ ملک روزگار اور سیاحت وجیتھا ہیراتھ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حکومتِ پاکستان اور دفترِ خارجہ کا سری لنکا کی درخواست پر مثبت غور کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وجیتھا ہیراتھ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کے اسپورٹس حکام کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اسپورٹس مین اسپرٹ، دوستی اور پاکستان و سری لنکا کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان اور صدرِ سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے یاد دلایا کہ مشکل حالات میں پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    صدرِ سری لنکا نے وزیراعظم پاکستان سے موجودہ صورتِ حال کو دوستانہ اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست کی تھی،بین الاقوامی برادری اور دوست ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔