وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء سری لنکا کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سری لنکن ہم منصب ڈائنش گناوردنا کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے حامل کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال سری لنکن وزیر خارجہ نے سری لنکا آمد پر وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا۔
شاہ محمود قریشی پاکستان، سری لنکا کے ساتھ، گذشتہ کئی دہائیوں پر محیط، دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ اسی عزم کا اظہار ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
پاکستان سری لنکا کی انسانی وسائل کی ترقی، سیکیورٹی تعاون ، دہشتگردی کے خلاف جنگ، ترقی اورخوشحالی میں ایک قابل فخرشراکت دارکے طورپرکھڑاہے۔سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردنا نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا
Tag: سری لنکا

پاکستان اور سری لنکا کے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وسیع مواقع

نیول چیف کا روس، انڈونیشیا اور سری لنکا کے بحری جہازوں کا دورہ
امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پاک بحریہ کی مشق امن میں شریک چند ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔
نیول چیف نے روس، انڈونیشیا اور سری لنکا کے بحری جہازوں کا دورہ کیا، امیر البحر کی ہر جہاز پر آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران امیرالبحر نے مشق میں شریک غیر ملکی جہازوں کے کمانڈنگ افسران اور عملے سے ملاقاتیں کیں، نیول چیف کو مشق میں شریک ممالک کے جہازوں پر خصوصی بریفنگز دی گئیں۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مشق میں شرکت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تمام شریک ممالک کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔دورہ پاکستان کی باضابطہ منظوری،کس ملک کی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے؟پی سی بی نے بتادیا
لاہور: ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بھی پاکستان میں واپسی ہوگئی،ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ، اس اعلان کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخپھرسے رقم ہونے والی ہے، اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کی باضابطہ منظوری دے دی، سری لنکن ٹیم راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
سری لنکن بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کیخلاف راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز ذاکر خان نے سری لنکن ٹیم کے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آنے کو شاندار خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا ٹیسٹ سیریز کیلئے رضامند ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہو گئے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔
میںپھراپنےاللہ اورقوم سے معافی مانگتی ہوں،باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گی، رابی پیرزادہ
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

’’پاکستان سےمتعلق‘‘سری لنکن کپتان اور کوچ کا آخری بیان
لاہور: سری لنکا کی ٹیم کے کوچ رمیش رنا ئیکے نے کہا ہے کہ پاکستان آکر کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی، یہاں سے ملنی والی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔میچ کے بعد سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے اور کپتان داش شناکا نے مشترکا پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نےشائقین کرکٹ کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ
سری لنکن کوش کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے جتنی محبت دی اُس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہمیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی، پاکستان آکر کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی۔انہوںنے کہا کہ جس طرح پاکستان کی عوام نے ہمیںعزت اور محبت دی ہے اسے ہم کبھی بھی بھول نہیںسکتے
آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلی، ہمارے پول میں 30 سے 40 کھلاڑی شامل ہیں، دورۂ پاکستان کے لیے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا جو بے خوف ہوکر کرکٹ کھیلیں، نوجوان کھلاڑیوں نے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی اور بہترین کھیل پیش کیا۔
اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

سری لنکا کی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کےآفیشلز نے بھرپور استقبال کیا
کراچی : پاکستان سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کی ٹیم لہیرو تھری مانے کی قیادت میں کولمبو سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سری لنکا کی ٹیم کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد لاہور میں تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سری لنکن ٹیم کی آمد کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور شاہراہ فیصل پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔سری لنکن ٹیم نے بھی پاکستان پہنچ کر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ پاکستان آکر بڑے خوش ہوئے ہیں

مہمان ٹیم کی آمد پر خصوصی کھانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستانی کھانوں کے ساتھ سری لنکن اور چائینز کھانے پیش کیےجارہےہیں، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنیئر رہنما اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آئے ہوئے سنیئر ممبران کھانے کے ساتھ ساتھ مشاورت میں بھی مصروف ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 29 ستمبر کو دوسرا اور دو اکتوبر کو تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔اس کے بعد لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 5، 7 اور 9اکتوبر کو تین ٹی20 میچوں کی میزبانی کرے گا اور 10اکتوبر کو سری لنکن ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی۔

سری لنکن اسپنر باؤلر اکیلا دھننجیا کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، ، ایک سال تک پابندی
کولمبو: سری لنکن ٹیم کو سخت دھچکا ، اسپنر باؤلر اکیلا دھننجیا پر غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
یاد رہےکہ سری لنکن اسپنر باولردھننجیا کا باؤلنگ ایکشن نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان گزشتہ ماہ گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا

سری لنکن کرکٹ بورڈ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آ گیا
لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کروا دی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور پی سی بی کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا
یادرہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے اور اگر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مائل کرنے میں پی سی بی کامیاب ہو گیا تو اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی اور انہی دو ٹیموں سے دوبارہ شروع ہوگی جہاں حتم ہوئی تھی








