پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا لیے ہیں۔گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے سیشن کے دوران شاہین نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Tag: سری لنکا
-

گال ٹیسٹ سری لنکا نے 6 وکٹوں پر 242 رنز بنا لیے
-

گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی
پاکستان کا سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی،شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیرئیر میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں،شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں،فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
Test wicket No.1️⃣0️⃣0️⃣ for @iShaheenAfridi! 🤩
He removes Nishan Madushka in his second over of the day ☝️#SLvPAK pic.twitter.com/31kZNVAI7M
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023
شاہین آفریدی کم میچز میں سو ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے ساتویں مشترکہ پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کے 26ویں ٹیسٹ میچ (جو گال میں اس وقت کھیلا جارہا ہے)، میں اپنا 100واں شکار کیافاسٹ بولر شاہین آفریدی کے علاوہ ماضی میں مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26ویں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔Big thumbs up 👍 Shaheena.. @iShaheenAfridi 💯 wkts in test cricket ♥️. Many more to come #PAKvSL pic.twitter.com/9dQPg6tVTl
— Waqar Younis (@waqyounis99) July 16, 2023
توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
ٹوئٹر پر وقار یونس نے شاہین کے لیے ٹوئٹ کی اور ان کی پذیرائی کی، ساتھ ہی سابق کپتان نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔Certainties in life:
– Death
– Taxes
– Shaheen Afridi striking in his first spell#SLvPAKpic.twitter.com/pbr0Rhws9n— Farid Khan (@_FaridKhan) July 16, 2023
دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اسٹیڈیم میں پچ اور اسکوائر کو کور سےڈھانپ دیاگیا ہے۔Another wicket for Shaheen Afridi. He's on absolute fire, they cannot play him 👏👏#SLvPAK pic.twitter.com/Wn4H8NWp6G
— Farid Khan (@_FaridKhan) July 16, 2023
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے میچ کا آغاز ہوتے ہی شاہین آفریدی نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کرلی، انہوں نے کوشال مینڈس کو آؤٹ کیا، اس وقت سری لنکا نے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالئے ہیں۔Shaheen Shah Afridi strikes again! He removes Kusal Mendis 🔥#PAKvSL | #SLvPAK | #CricketTwitter pic.twitter.com/5VCCoSrnKd
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) July 16, 2023
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف ابتداء میں جلد وکٹیں نہ گنوائیں۔ٹیم سے کافی مطمئن ہوں،کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھے رہے، بابر اعظم
اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جلد وکٹیں لیکر پہلی اننگز میں بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
گال میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر کو فیلڈنگ کی دعوت دی،دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔
Our team for the first #SLvPAK Test match 👊 pic.twitter.com/CFeTtdb8TM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023
پاکستانی پلیئنگ الیون:سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات کی جانب سے گال ٹیسٹ کے دوران پانچوں دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےآج کے میچ کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا 24- 2023انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہوجائے گا گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے اس انٹرنیشنل سیزن میں پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچوں کے علاوہ ایشیاکپ، کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کل سنگاپور روانہ ہو گی
-

پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل سے گال میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
باغیٹی وی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہو گا سری لنکن محکمہ موسمیت نے گال میں پانچوں روز بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کی جنب سے گال ٹیسٹ کے پانچوں روز 60 فیصد سے زائد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات سری لنکا کے مطابق گال میں وقفے وقفے سے کل بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہےگا، گال میں موجودہ دنوں حبس کی شدت بھی تقریباً 80 فیصد ہے سری لنکا میں مئی سے اگست تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا
واضح رہے کہ میزبان سری لنکا اور پاکستان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں کل سے مدمقابل آرہے ہیں، میچ کی آخری تیاریوں کے طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےمیزبان شہر میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ کرکٹرز نے بیٹنگ اور بولنگ سیشنز بھی کیے۔ گال میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔
اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو دیمتھ کرونا رتنے لیڈ کریں گے۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کل سنگاپور روانہ ہو گی
-

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا
قومی کرکٹرز نے مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر بھرپور پریکٹس کی جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔
میزبان سری لنکا اور پاکستان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں کل سے مدمقابل آرہے ہیں، میچ کی آخری تیاریوں کے طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےمیزبان شہر میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ کرکٹرز نے بیٹنگ اور بولنگ سیشنز بھی کیے۔ گال میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔ اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو دیمتھ کرونا رتنے لیڈ کریں گے۔ -

ٹیم سے کافی مطمئن ہوں،کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھے رہے، بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم سےکافی مطمئن ہوں، ٹیم میں بہترین کی ضرورت ہوتی ہے کپتان نے کہا کہ کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھےرہے، سری لنکا میں ہمیشہ کنڈیشنز چلینجنگ ہوتی ہیں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی اسی میدان پر اچھی کرکٹ کھیلی تھی، سری لنکا میں شاہین کی انجری ہوئی تھی اور یہیں کم بیک کیا، شاہین آفریدی تجربہ کار اور دنیا کا بہترین بولرہے،جانتا ہےکیسےکم بیک کرنا ہے۔بابر کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹیم میں کوئی نیا لڑکا آتاہےتو اپنی پرفارمنس سےٹیم میں جگہ بناتاہے، ابرار احمد اور سلمان علی آغانے اچھی پرفارمنسز دیں، کوشش کرتے ہیں کہ مثبت رہیں اور ایک دوسرے کو اعتماد ہے ٹیم میں کافی چیزوں کی بہتری کی ضرورت ہوتی ہے، بابر اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں بھی ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے، لیکن اس بار سب کو ایک مختلف ٹیم نظر آئے گی، بابر اعظم نے کہا بطو ر کپتان میری کوشش ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو اگلے لیول پر لے کرجائیں،
-

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
گال ٹیسٹ، لنکن اسکواڈ میں ڈمتھ کرونا رتنے (کپتان)، نشان میڈوشکا، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دننجایا ڈی سلوا، پینتھم نسانکا، سدیرا سماراوکریما (نائب کپتان)، کمیندو مینڈس، رمیش مینڈس، پرابتھ جے سوریا، پراوین جایاوکریما، کاشن راجتھا، دلشان مڈوشانکا، وشوا فرنینڈو اور لکشیتھا مناسینگھے شامل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہو گا
-

قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کے لئے گال پہنچ گیا
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے گئے قومی شاہین گال پہنچ گئے ایک روزہ آرام کے بعد کل سے ٹریننگ شروع کریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئی لینڈرز کے دیس موجود ہے ، ہیمبن ٹوٹا میں ڈرا ہونے والے دو روزہ پریکٹس کے بعد قومی کھلاڑی گال پہنچ گئے ہیں جہاں سب آج مکمل آرام کریں گے قومی شاہین جمعہ اور ہفتہ کو ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے ، نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے پاک لنکا پہلا ٹیسٹ گال میں ہی سولہ جولائی سے شروع ہو گا -

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 100 ویں ٹیسٹ وکٹ سے ایک قدم دور
ایک سال قبل اسی سری لنکا کے گال ٹیسٹ میں شاہین گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن ایک سال بعد ریڈ بال کے ساتھ ان کی واپسی خاصی متاثر کن رہی، ان کی گیندوں میں وہی رفتار، لینتھ اور سوئنگ نظر آئی جس کے لیے وہ شہرت رکھتے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے ہمبنٹوٹا میں پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں کیونکہ میری واپسی اسی ملک میں ہورہی ہے جہاں میں انجرڈ ہوا تھا۔
شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ انجریزکسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپسی پر خوشی ہے، میں ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100وکٹوں سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وائٹ بال کھیلنے کے بعد ریڈبال سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تاہم کراچی میں کیمپ سے مجھے بہت فائدہ ہوا، ٹیسٹ کرکٹ صبروتحمل کا تقاضہ کرتی ہے جس میں آپ کو اپنے ساتھی باؤلرز کے ساتھ پارٹنرشپس پر کام کرنا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلا لیکن جب میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا تو میں نے میچز کے بعد ریڈ بال سے بھی کئی اوورز کیے تاکہ خود کو اپنے ورک لوڈ کے قریب کرسکوں۔ -

پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان ہمبنٹوٹا کے مہندرا راجا پاکسے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا۔
جب کھیل ختم ہوا تو میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 88 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اوشادا فرنینڈو 6 رنز بناسکے۔نووانیدو فرنینڈو31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔گرنے والی ان چار میں سے دو وکٹیں سلمان علی آغا نے حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 342رنز اسکور کیے جس کی خاص بات شان مسعود کے 83 بابراعظم کے 79اور سعود شکیل کے61 رنز تھے۔میچ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے 160رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی۔بابراعظم نے جو14 رنز پر ناٹ آؤٹ تھےایک بار پھر اپنی ورلڈ کلاس کے مطابق بیٹنگ کی اور وہ 113 گیندوں پر 79 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں ایک چھکا اور سات چوکے شامل تھے۔سعود شکیل نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 86گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 61 رنز اسکور کیے۔ وہ بھی ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔بعد میں آنے والے بیٹسمینوں میں سرفراز احمد 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سلمان علی آغا۔ محمد رضوان اور محمد حریرہ بارہ بارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کی طرف سے لکشیاتھا مانا سنگھے نے82 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ الیون پہلی اننگز میں196 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں اوشادا فرنینڈو کی سنچری قابل ذکر تھی۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے تین تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔اب پاکستانی کرکٹ ٹیم اتوار سے گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوگی۔
مختصر اسکور۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ الیون 196 رنز ( 46 اعشاریہ 3 اوورز ) اوشادا فرنینڈو113۔حسن علی 22/ 3 وکٹ ۔ شاہین شاہ آفریدی 3/37 وکٹ۔
پاکستان پہلی اننگز۔ 342 رنز( 78 اعشاریہ 3 اوورز ) ۔ شان مسعود 83۔ بابراعظم 79۔ سعود شکیل 61۔ماناسنگھے 82 / 4 وکٹ۔)
سری لنکن کرکٹ بورڈ دوسری اننگز88 رنز4 کھلاڑی آؤٹ ( 30 اوورز) ۔
نووانیدو فرنینڈو 31 رنز ناٹ آؤٹ۔ سلمان علی آغا 18/2 وکٹ
-

قومی ٹیم کا آج پہلا وارم اپ میچ ہو گا
پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے ہمبن ٹوٹا میں ڈیرے ڈال چکی ہے۔ قومی ٹیم آج سے دو روزہ پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16 جولائی سے گال میں ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سیریز سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کے سفر کا آغاز کریں گے۔ دو سال کے اس سائیکل میں تمام ٹیمیں چھ چھ سیریز کھیلیں گی۔ پاکستان اپنی تین سریز ہوم اور تین اوے کھیلے گا۔
سال 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح نیوزی لینڈ رہی تھی جب رواں سال یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ہاتھ آئی تھی۔ دونوں ٹیموں نے فائنل میں بھارت کو ہرایا تھا۔