Baaghi TV

Tag: سعد رفیق

  • یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے آڈٹ کی تاریخ مقرر

    یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے آڈٹ کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد:یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے آڈٹ کی تاریخ مقرر کر دی۔ آن لائن آڈٹ کے بعد فزیکل جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    ادھر یہ ساری صورتحال اس وقت سامنے آئی جب سینٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین ہدایت اللہ کی زیرصدارت ہوا۔ارکان کمیٹی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی پراعتراض کیا تو وزیر ہوابازی سعد رفیق دفاع میں سامنے آ گئے۔

    سعدرفیق نے کہا کہ یہ تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی ہے،کیوں کہ ڈی جی کسی کی مانتے نہیں ہیں اس لئےلوگ ان کے خلاف ہیں۔سعد رفیق نےواضح کیا کہ سخت فیصلے کرنےسے ہی نظام چلے گا۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن نے بریفنگ میں بتایا کہ سیفٹی تحفظات دورکرنے پر یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر پابندی ختم کر دی ہے،اکتوبر میں آن لائن آڈٹ کے بعد ٹیم فزیکل جائزہ بھی لے گی۔

    سی اے اے نے ایئر سیفٹی معیار نظر انداز کر دیے، یورپی سیفٹی ایجنسی نے ایکشن لےلیا

    انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں اے 380کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی تو ہماری ایئر لائن کا نظام خراب ہو گا لہذا کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سال 2022 کے شروع میں یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے کہا تھا کہ پی آئی اے فلائٹس کی یورپ میں داخلے کی بحالی سے پہلے وہ خود اس کا آڈٹ کرے گی۔

    یہ بھی یاد رہےکہ یورپی سیفٹی ایجنسی نے جولائی 2020 میں پی آئی اے کے یورپ میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد یورپ نے تمام فلائٹس پر پابندی لگا دی تھی۔

    پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے فیصلہ:یورپین ادارے

    اس کے بعد عالمی سطح پر کام کرنے والے سینکڑوں پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا اور پی آئی اے کے بہت سے روٹس بند کر دیے گئے۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)نے رواں ماہ کہا تھا کہ اس نے پاکستانی حکام کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ہے اور ان سے مطمن ہے۔

    یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپ کےلیے پی آئی اے کی معطل فلائٹ اپریشن…

    تاہم یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے کہا تھا کہ وہ پی آئی اے سے پابندی ہٹانے سے پہلے خود جائزہ لے گی۔

  • پی آئی اے کی تنظیم نو اولین ترجیح ہے،سعد رفیق

    پی آئی اے کی تنظیم نو اولین ترجیح ہے،سعد رفیق

    وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے ملتان ائر پورٹ کا دورہ کیا، وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ ملتان ائر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے اضافی نشتیں لگائی جائیں،ائر پورٹ پر مسافروں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،امیگریشن سٹاف کی کمی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا.وفاقی وزیر نےملتان ائر پورٹ کی آمدن بڑھانے کے لئے فی الفور اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی.

    گلگت ائیرپورٹ پر پرندوں کے خطرے سے آگاہی مہم کا آغاز

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسافروں کو رخصت کرنے کے لئے آنے والے احباب کی ائر پورٹ داخلے کی مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی۔ قومی اداروں کی کارکردگی کو ذاتی دلچسپی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے،پی آئی اے کی تنظیم نو اولین ترجیح ہے۔

    دوسری طرف علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں سے مسلسل پرندے ٹکرانے کے واقعات کا معاملہ پر
    سول ایوی ایشن کا فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام کا اعلان کر دیا.لاہور ایئرپورٹ پر 11جولائی سے2ماہ کیلئے الصبح طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی گئی ہے.اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے.

     

    عید کے ایام میں پی آئی اے کے کرایوں میں بھی کمی

     

    ترجمان سی اے اے کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایئرلائن نوٹم پر سختی سے عملدرآمد کریں تاہم کسی بھی ہنگامی صورت میں طیارے کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی،مون سون کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے الصبح 5بجے سے صبح کے8بجے تک کوئی بھی طیارہ ٹیک آف اور لینڈنگ نہیں کرسکے گا.

    سی اے اے نے عیدالاضحی پر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کررکھی ہے، تاہم
    ملکی و غیر ملکی تمام ایئرلائنز کو وقت کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ طور پر نوٹم جاری کردیا گیا
    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق قومی ایئرلائن نے بھی لاہور کیلئے اپنے پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی ہے.

  • وزیر ریلوے سعد رفیق کا عید الاضحیٰ پر  ریل مسافروں کو تحفہ

    وزیر ریلوے سعد رفیق کا عید الاضحیٰ پر ریل مسافروں کو تحفہ

    وزیر ریلوے سعد رفیق کا عید الاضحیٰ پر ریل مسافروں کو تحفہ.

    وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نےریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد کمی ہوگی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اطلاق 10 تا 12 جولائی ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نےوزیراعظم کو ٹھٹھہ جانے سے روک دیا

    دوسری طرف ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے لیٹ ہونے کی وجہ سے اگر کوئی مسافر اپنی ٹکٹ ریفنڈ کروانا چاہتا ہے تو قریبی ریزرویشن آفس پر جاکر فل ریفنڈ حاصل کر سکتا ہے۔ ای ٹکٹنگ والے خواتین و حضرات موبائل ایپلیکیشن ایپ میں جا کر فل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں

    ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر عیدالاضحی کے روز 10 جولائی 2022 کو مکمل طور پر اور اس سے اگلے روز بھی صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے۔ اس کے بعد اپنے معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

     

    اسلام آباد:قربانی کےجانوروں کی آمد مگرناقص انتظامات اورمہنگائی کا رونا ہرطرف

     

    علاوہ ازیں طوفانی بارشوں کی وجہ سے خراب ہونے والے اپ ٹریک کو رات بحال کر دیا گیا تھا۔ ڈاؤن ٹریک دو گھنٹے میں آپریشن کے لیے ریڈی ہو جائے گا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ٹرینوں کے مسافروں کو پاکستان ریلوے کی طرف سے کھانا فراہم کیا گیا۔ چئیرمین ریلوے کی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ نے انتظامیہ اور پولیس کو پاکستان ریلوے کے ساتھ تعاون کی ہدایات جاری کیں۔کمشنرز اور ڈی پی اوز نے پاکستان ریلوے سے بھرپور تعاون کیا۔ چئیرمین ریلوے، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں۔آئی جی پولیس کو بھی مسافروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ادارہ، موسمی خرابی کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی کے لیے معذرت خواہ ہے۔

  • عید پر ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی یقینی بنائی جائے،سعد رفیق

    عید پر ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی یقینی بنائی جائے،سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    سابقہ حکومت نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھا کر مجرمانہ غفلت کی،وفاقی وزراء

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عید کے موقع پر ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو یقینی بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ صاف پانی کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، دوران سفر کرونا ایس او پیز پر عمل کروائیں، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی گاڑی چلا دی، ایوی ایشن بھی ٹیک آف کر رہی ہے۔ایک اور اجلاس میں وفاقی وزیر کو آپٹیکل فائبر کیبل کی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ ریلوے حکام اس ضمن میں تین مختلف کمرشل ماڈلز کی سٹڈی کریں گے۔

     

    عید تعطیلات پر گھروں سے بغیر ضرورت مت نکلیں. وزیر صحت

     

    وزیر ہوا بازی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق کو پی آئی اے کی کل افرادی قوت، انتظامی امور، انضباتی کاروائیوں اور مختلف ملازمین کی جانب سے کئے گئے مقدمات پر بریفنگ دی گئی،پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو ایچ آر شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات دیں-

    انہوں نے پی آئی اے کو ہر شعبہ خصوصاً بیرون ملک پوسٹنگ کو صریحاً میرٹ پر کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ ٹرانفسر، پوسٹنگ اور ترقیوں کیلئے یکساں اور شفاف طریقہ کار اپنا یا جائے-واجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے اپنے سالانہ کارکردگی کو جانچنے کی نظام کو بھی اصلی کارکردگی کے ساتھ منسلک کرے-خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت میٹنگ میں پی آئی اے کو درپیش مالی مشکلات اور کئی دہائیوں پر مبنی نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا اور پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا قرضہ جات اور ان سے متعلق لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا-

  • افغانستان سے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ٹریک ٹھیک کیا جائے،سعد رفیق

    افغانستان سے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ٹریک ٹھیک کیا جائے،سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ریلوے ریونیو اور افغانستان سے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئلے کی ترسیل کے لیے سبی، کندیاں اور خوشحال کوٹ میں اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

    خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ کول ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے ویگنوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ٹریک کو ٹھیک کیا جائے۔حکومت نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کول فائرڈ پاور پلانٹس کے لیے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ریلوے حکام کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری، سی ای او اور دیگر اعلئ افسران نے شرکت کی۔

    قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ملاقات کی.ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی.خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کو ریلوے اور ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالےسے آگاہ کیا. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ٹرینوں اور جہازوں میں بالخصوص عید کے دنوں میں سفر کے دوران COVID ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے.

    علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے عید الا ضحی کے پر مسرت مو قع پر عوا م کی سہو لت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر تین عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے ۔ ترجمان ریلوے
    کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی۔ تیسری عید سپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

  • سکھر ائیرپورٹ کوعالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،سعد رفیق

    سکھر ائیرپورٹ کوعالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،سعد رفیق

    وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےکراچی ائیرپورٹ اور سول ایوایشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،وفاقی وزیر نے کراچی ائیرپورٹ کی آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا اور فیصلے کئے.وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایت کی. خواجہ سعد رفیق نے سکھر ائیرپورٹ کو بین القوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کو کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام ائیرپورٹ پراجیکٹس کوکمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کیا جائے.

    قبل ازیں سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف ہیڈکوارٹر میں احتجاج کیا ،ملازمین کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی. ملازمین کے احتجاج کے باعث وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سی اے اے ہیڈکوارٹر نہ پہنچ سکے.

    ڈی جی سی اے اے، ایڈیشنل ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی اور تمام ڈائریکٹرز دفاتر چھوڑ کر ریلوے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے،ریلوے ہیڈکواٹر میں سی اے اے کے افسران وزیر ہوابازی و ریلوے کو شیڈول کی بریفنگ دی.زرائع کے مطابق سی اے اے کے ملازمین کی جانب سے بطور احتجاج فلائٹ آپریشنز معطل کرنے پر غورکیا جا رہا ہے.

  • عمران خان اپنی شخصیت کا غلام، پاکستان کے عوام پابندی لگائیں گے: خواجہ آصف:خواجہ سعد رفیق

    عمران خان اپنی شخصیت کا غلام، پاکستان کے عوام پابندی لگائیں گے: خواجہ آصف:خواجہ سعد رفیق

    لندن:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نہ کسی ادارے کا ہے نہ پاکستانی عوام کا ہے، وہ اپنی شخصیت کا غلام ہے، پاکستان کے عوام عمران خان پر پابندی لگائیں گے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی ڈیڈلاک نہیں، ہم اکیلے فیصلے نہیں کرسکتے، اتحادیوں کی مشاورت ضروری ہے، یہاں جو مشاورت ہوئی وہ اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے، ہم پر صرف پاکستان کے عوام کا دباؤ اور کسی کا دباؤ ہم برداشت نہیں کرینگے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریریں ثابت کرتی ہیں اسے جس ہاتھ نے کھلایا اسی کو کاٹا ہے، اس نے کسی سے بھی وفا نہیں کی، گزشتہ چار سال میں جن کی سرپرستی تھی آج انہیں کیخلاف زہر اگل رہا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ ہماری پاکستان کی اقتصادیات پر بات ہوئی ہے، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنا کر ہم سے دور کیا گیا، ہم نے عمران خان کی معاشی تباہی کے حل پر بات کی، عمران خان پہلے مذہب کارڈ کھیلتا رہا اب غداری کارڈ کھیل رہا ہے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امپائر سے مل کر کھیلنے والا شخص سازشوں میں مصروف ہے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایک سازشی آدمی ہے، سر سے پاؤں تک سازش میں لتھڑا ہوا ہے، یہ شخص ہمیشہ امپائر سے مل کر کھیلتا ہے، 2014 کے دھرنے میں یہ کس امپائر کو آوازیں دیتا تھا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب ان کو سپورٹ مل رہی تھی تو سب ٹھیک تھا، اداروں نے کہا اب ہم نیوٹرل ہیں، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، کیا نواز شریف پہلے سیاستدان ہیں جن کو ملک سے باہر رہنا پڑ رہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، وہ جب تاریخ کا اعلان کریں گے تو پھر اس حوالے سے سوچیں گے، شہباز شریف کل عدالت نہ پہنچ سکے تو ایک دن کی غیر حاضری کی درخواست دے دیں گے، ڈالر کی بڑھتی قیمت گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا نتیجہ ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

  • عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    لاہور احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی

    خواجہ سعد رفیق بھی عدالت میں پیش ہوئے،خواجہ سعد رفیق کو عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں طلب کر رکھا تھا

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرا ن خان کے ساتھ کوئی رہنا نہیں چاہتا، پی ٹی آئی اراکین ضمیر کی آواز پر ووٹ دینا چاہتے ہیں،کیا لوگ اکھٹے کرنا صرف عمران خان کو ہی آتا ہے؟فیصلے قریب ہیں عمران خان کو جانا ہوگا،اب لوگ نیوٹرل ہوگئے ہیں تو ان کو تکلیف ہو رہی ہے،عمرا ن خان جلسوں میں غیرمناسب زبان استعمال کررہے ہیں،علیم خان سے بات ہوگئی ہے ،شمولیت پر بات نہیں کرنا چاہتا،

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنے حلقوں میں بھی جانا ہوتا ہے ہم بھی لوگوں کو اکھٹا کریں گے،دیکھتے ہیں کون روکتا ہے؟ عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھے کریں ،شفاف الیکشن ہوجائیں جسکو ووٹ ملیں وہ آئے حکومت بنائیں،ایک سال میں معیشت اور مسائل ٹھیک نہیں ہو سکتے،انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،ایم این ایز کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر عدالت نوٹس لے،

    خواجہ سعد رفیق نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ملک کو پندرہ ماہ ایسے نہیں چلایا جاسکتا نیا مینڈیٹ آنا چاہیے ،سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے علیم خا ن کی نواز شریف سے ملاقات کی تصدیق کردی اور کہا کہ علیم خان کی میاں صاحب سے ملاقات تو ہوئی ہے تاہم ن لیگ میں شمولیت پر بات نہیں کرسکتا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

    حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

    پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

  • زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں

    زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں

    زبردستی تلاشی لی گئی تو سب سامنے آ گیا،مریم نواز برس پڑیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں انکشافات کیے گئے ہیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نالائقی،نااہلی، رپشن جھوٹ مار، غیر قانونی فنڈنگ یہ ہے آپ کا برینڈ،برینڈ کھل کر سب کے سامنے آچکا ہے،اب انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، اسٹیٹ بینک کے مطابق پی ٹی آئی کے 26 اکاونٹ تھے،اسٹیٹ بینک کے مطابق 18 کاونٹ ایکٹو تھے ،پی ٹی آئی نے صرف 4 ڈکلیئر کیے،اگر انہوں نے چوری نہیں کی تھی تو تلاشی کیوں نہیں دے رہے تھے، آپ نے تلاشی دی نہیں زبردستی تلاشی لی گئی،انہیں امریکہ ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور کینڈا سے فارن فنڈنگ ملی، پاکستان کے قانون کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کمپنی سے فنڈنگ نہیں لی جاسکتی انہوں نے دبئی کی کرکٹ کمپنی سے 2.1ملین ڈالر کی فنڈنگ لی،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے رشوت کو ڈونیشن کا نام دیا،عمران خان پہلے آدمی ہیں جنہوں نے رشوت کو ڈونیشن کا نام دیا،آج بھی بی آر ٹی کا احتساب نہیں کرنے دیا جارہا،غیر قانونی فنڈنگ کے جرم میں عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں عوام چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کے رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں، الیکشن کمیشن نے دباو سےانکار کیا اور رپورٹ جاری کی،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ انہیں قانون کے مطابق سزا دے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی انصاف کا بول بالا ہو،اپوزیشن کو چاہیے کہ ان کے جھوٹ کو قوم کے سامنے رکھے،الیکشن کمیشن کو رہورٹ شائع کرنے پر شاباش لیکن اب ای سی پی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غبن پر کاروائی کریں اور تحریک انصاف کے خلاف کیس چلائیں ایک ثابت شدہ مجرم جس پر ہر گناہ ثابت ہوجاتا ہے،عمران خان کے ساتھ وہی سلوک کیا جاۓ،کیونکہ ان پر گناہ ثابت ہوچکا ہے۔میاں نواز شریف انشاءاللہ ضرور واپس آئیں گے مگر وہ کب واپس آئیں گے یہ مسلم لیگ نون خود فیصلہ کرے گی

    مریم نواز نے پرویز رشید سے گفتگو کی ٹیپ کے اصلی ہونے کا اعتراف کرلیا ۔پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھ سے معذرت کریں ،میری ذاتی گفتگو کو ریکارڈ کرنے پر مجھ سے معذرت کریں پھر اس سوال کا جواب دوں گی۔میری پرسنل فون کالز کو ٹیپ کرنے پر مجھ سے معذرت کی جائے ہم اپنی ذاتی گفتگو میں کیا بات کرتے ہیں ،میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں مجھے اپنی پرائیویٹ گفتگو پر کوئی معزرت نہیــں کرنی

    نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے ،مریم نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق کے اہل خانہ کو بیٹی کی شادی پر مبارک دی مریم نواز نے میاں نواز شریف کی طرف سے بھی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے آمد پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا

    قبل ازیں چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی بھی خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کے گھر آمد ہوئی تھی،شہبازشریف نے خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی پر اہل خانہ کو مبارک دی ،شہبازشریف نے شادی شدہ جوڑے کے لئے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا،

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای سی پی کی اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ سے 2 چیزیں واضح طور پر سامنے آئی ہیں پی ٹی آئی نے جانچ پڑتال سے بچنے اور معلومات کو روکنے کی کوشش کی پی ٹی آئی "عطیات” کے ذرائع کی وضاحت کرنے میں ناکام رہی یہ بات واضح ہوئی کہ پی ٹی آئی کا ‘شفافیت اور بدعنوانی’ کا نعرہ ایک دھوکہ تھا

    قبل ازیں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ ظاھر نہ کرنے پر میاں نواز شریف کو ڈس کوالیفائی کرنیوالے اب خاموش کیوں ھیں ؟ کیافارن فنڈنگ لینا اور چھپانا جُرم نہیں ۔۔؟پی ٹی آئی قیادت سے جواب طلب کیا جائے قانونی کاروائی کی جائے

    قبل ازیں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانیت کے نام پر فنڈزاکٹھے کر کے خرد برد کی ،ان لوگوں نے عوام کے جیب سے پیسہ لوٹے ہیں ثابت ہوگیا انہوں نے ملک دشمنوں سے پیسہ لیا ہے ان لوگوں نے عوام کے جیبوں سے پیسے لوٹے ہیں، اس کی کرپشن اور غبن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی اب اس کا گریبان اورعوام کا ہاتھ ہوگا ،اب اس کے ملک پر مزید مسلط رہنے کا کوئی جواز نہیں،سال ڈیڑھ سال میں ملکی معیشت تباہ کر دیا،لوگوں کو چور چور اور ڈاکو ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا،جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا اسے معافی مانگنی چاہیے،اب ان کا گریبان اورعوام کا ہاتھ ہوگا ،توشہ خانے کی 10کروڑ مالیت کی گھڑی فروخت کرتے ہوئے یہ پکڑے گئے توشہ خانہ پر نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا ا نہیں بھی معافی مانگنی چاہیے،اگر ادارے غیر جاندار رہیں تو یہ اچھی بات ہے،ٹیپ اس دن چلائی گئی جب اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی نوازشریف جب چاہے آسکتے ہیں کوئی انہیں نہیں روک سکتا

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

  • عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو سیاسی جدوجہد کے لیے اکٹھا ہوناُ پڑتا ہے، کیا ہم ایک دوسرے سے بدلے لے کر آگے جا سکتے ہیں؟ ملکی ٹوٹکوں اور ٹوٹوں سے حکومت نہیں چلتی ملک ہوگا تو سلامت رہیں گے سالمیت سے نہ کھیلیں، ٹوٹکوں سے حکومت نہیں چلتی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس ملک کو بچا بھی سکتے ہیں میثاق جمہوریت کو باقی سیاسی جماعتوں و قوم پرست جماعتوں تک لے کر جائیں ملک میں ایک بحران ختم نہیں ہوتا دوسرا آجاتا ہے، سیاسی جدوجہد کرنے والوں کوسائیڈ لائن کردیا جاتا ہے،

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سونامی پاکستان کی معشیت کی تباہی کے بعد جانے لگی ہے سونامی کچھ وقت کیلئے آتی ہےاب وہ واپس جارہی ہے کے پی کے میں پی ٹی آئی کو شکست ھوئی ھے حکومت کے بس میں ہوا تو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کار سک نہیں لے گی کے پی میں ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ نکل گیا،جب پارٹی درخواست کرے گی نواز شریف اس وقت وطن واپس آئینگے ،ہم نے بڑی مخالف حکومتیں دیکھی مارشل لاء بھی دیکھے،عمران خان کی حکومت سب سے آگے نکل گئی ہے،اب اینٹی کرپشن کی جانب سے کالز آنے لگ گئی ہیں، اینٹی کرپش کو بھی چیزوں کو دیکھنا چاہیے، یہ پی ڈی ایم تحریک ہی ہے جو آہستہ آہستہ تیز ہورہی ہے، عمران خان نے جو کیا ہے اب وہ ان کے سامنے آرہا ہے

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف