Baaghi TV

Tag: سعودی ائیر لائن

  • اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ

    اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ

    اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز 270 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی،اسلام آباد سے روانہ ہونے والے پاکستانی عازمین حج نے حکومت پاکستان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

    سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 5723 دن 11 بجے روانہ ہوئی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی ڈپٹی ہیڈ مشن محمد ال علی اور جوائنٹ سیکرٹر ی حج محمد بخش سانگی نے عازمین حج کو رخصت کیا سردار محمد یوسف نے بہترین سہولیات کی فراہمی و تعاون پر خادم حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا –

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 2026 کی پہلی حج پرواز ہے، عازمین کو سرزمین حجاز روانہ کر دیا گیا، ہر حاجی کے لیے یہ لمحہ زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہےانہوں نے سعودی وژن 2030 اور وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

    سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعاون سے حج انتظامات مکمل کیے گئے، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح عازمین کو سہولت اور باوقار سفر کی فراہمی ہےانہوں نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کو عازمین کے لیے انقلابی سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن اور سفری مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں، اس سہولت سے عازمین براہ راست اپنی رہائش گاہوں تک پہنچ سکیں گے۔

    سردار یوسف نے بتایا کہ اسلام آباد سے 36 ہزار اور کراچی سے 29ہزار 800 عازمین مستفید ہوں گے جبکہ پہلی بار لاہور سے بھی 30 ہزار عازمین روڈ ٹو مکہ سہولت حاصل کریں گے، مجموعی طور پر 95ہزار 800 پاکستانی عازمین اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے، کل عازمین کا 80 فیصد روڈ ٹو مکہ منصوبے سے مستفید ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حج انتظامات مزید بہتر بنائے گئے، ہر 188 عازمین کے ساتھ تربیت یافتہ ناظم مقرر کیا گیا منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں عازمین کی مکمل رہنمائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ ہر حاجی کو سعودی عرب پہنچتے ہی مفت سعودی سم فراہم کی جائے گی۔ لانگ حج کے لیے 40 جی بی انٹرنیٹ سہولت دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 24 ہزار حجاج کو ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی، مکہ اور مدینہ کے درمیان جدید ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا ہے اس سال 1 لاکھ 19 ہزار سرکاری حجاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، تمام سرکاری حجاج کو مدینہ میں مرکزیہ کے قریب رہائش دی جا ئے گی، حج صرف عبادت نہیں بلکہ روحانی تربیت کا ذریعہ ہے۔

    سردار یوسف نے حجاج کرام کو صبر اور نظم و ضبط کے ساتھ حج مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سعودی قوانین کی پابندی ہر حاجی پر لازم قرار دے، انہو ں نےخدام الحجاج کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی حجاج پاکستان کے سفیر ہیں، مثبت کردار ادا کریں انہوں نے سعودی قیادت کا حجاج کی خد مت پر خصوصی شکریہ ادا جبکہ شاہ سلمان کی سرپرستی میں حجاج کی خدمت کو سراہا گیا۔

  • عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    ریاض: سعودی ائیرلائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی:سعودی ائیرلائن کے مطابق نئی سفری ہدایت سعودی ائیرلائن نے تمام ٹکٹ بکنگ سینٹر کو جاری کردی ہیں اور بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ یا مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا ہے مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کیلئے 3گھنٹے سے کم وقت ائیرپورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

    سعودی ائیرلائن کے مطابق کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3گھنٹے سے لے کر 6گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہوگا۔

    کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے گرفتار کر لیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبداللہ احمد کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا، ملزم عمرہ ادائیگی کے بہانے کراچی ائیرپورٹ سے فرار ہونا چاہتا تھا تاہم امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی ملزم کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے بعد ایف آئی اے حکام کی جانب سے مسافر کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا گرفتار ملزم ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سعودی ائیر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا۔

    نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھالے گا

  • مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

    مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

    رینلاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی: مریم نواز سعودی ائیر لائن سے جدہ روانہ ہوئیں، وہ سعودی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر 739 SV رات 2.30 پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ روانہ ہوئیں مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹے جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف بھی ہیں مریم نواز کے ہمراہ داماد راحیل، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر بھی روانہ ہوئیں، وہ سعودی ایئرلائن کی پروازکے ذریعے جدہ کیلیے روانہ ہوئیں۔

    لیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا

    دوسری جانب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ بیٹی مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے، مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کےخصوصی مہمان ہوں گےنواز شریف اور مریم نواز سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے جب کہ مریم نواز کی واپسی عید الفطر کے بعد 26 اپریل کو شیڈولڈ ہے۔

    برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے