Baaghi TV

Tag: سعودی ایوی ایشن

  • سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری کر دی

    سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری کر دی

    ریاض: سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی –

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے نئے قواعد و شرائط عائد کرد یں، اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ائیرلائنز بورڈنگ نہ دیں خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    گلوکارہ سونو ککڑ نے نیہا اور ٹونی ککڑ سے رشتہ ختم کر دیا؟سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    دوسری جانب سعودی عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کردی مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے سبب سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    اسی حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آئے غیر ملکیوں کا واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا، 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکارہوگا جبکہ کام کی غر ض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہوگا۔

    ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    ریاض:سعودی ایوی ایشن گاکا نے حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب نے حج 2024 کے لئے فلائٹ آپریشن کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اور سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے حج پروازوں سے متعلق شیڈول بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق حج آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    ایوی ایشن کے مطابق قبل از حج پروازوں کاآغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا، اور حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10جون تک جاری رہے گا حجاج اکرام کی سعودی عرب سے واپسی کاعمل 20 جون 2024 سے شروع ہوگا، اور آخری حج پرواز21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔

    طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

  • خطرناک پرواز،آسمان پر دو جہاز 60 میٹر کے فاصلے پر آگئے

    خطرناک پرواز،آسمان پر دو جہاز 60 میٹر کے فاصلے پر آگئے

    سعودی عرب میں ایک دوسرے سے صرف 60 میٹر کے فاصلے پر پرواز کرتے دو جہازوں نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیا-

    باغی ٹی وی: دونوں جہاز شاہ خالد ائرپورٹ پر ڈرامائی لینڈنگ سے پہلے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے تھے، جس کی ویڈیو سعودی ایوی ایشن نے جاری کی ہے سعودی ائرلائنز کا جہاز ”بوئنگ 777-300“ کیپٹن محمود بخاری اڑا رہے تھے، جبکہ فلائناس ائرلائن کا ”اے 320 نیو“ طیارہ کیپٹن فہد الیحیٰ اڑا رہے تھے۔

    ویڈیو میں دونوں طیاروں کو ایک دوسرے کے قریب آتے ہوئے دکھایا گیا خوفزدہ کر دینے والے اس منظر میں دو طیاروں کو انتہائی قریب ہوتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد طیارے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گئے۔


    سعودی ایئر لائنز کے آفیشل اکاؤنٹ نے "ٹویٹر” پر وضاحت کی کہ دونوں طیاروں کے درمیان اونچائی صرف 60 میٹر تھی۔ اس ویڈیو پر بہت سے افراد نے تنقید کی اور کہا صرف 60 میٹر کا فاصلہ بہت بڑا خطرہ تھا۔ خاص طور پر اس صورت میں جب طیارہ ایسا کرنٹ پیدا کرتا ہے جو دوسرے کو متاثر کر سکتا ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کی ایک دوسرے کے اتنے قریب پرواز انتہائی خطرناک ہے کیونکہ جہاز پرواز کے وقت ہوا کا ایسا دباؤ پیدا کرتے ہیں جو دوسرے جہاز کو اڑا سکتا ہے۔

    تاہم، ایک سول پائلٹ عبداللہ الغامدی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پروازیں گورننگ باڈی کی منظوری سے کی جاتی ہیں۔ اس کیلئے ہوا، زمین، پہاڑوں اور دیگر عوامل پر پیشگی ریسرچ کی جاتی ہے۔ لیکن حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ طیاروں کا آپس میں فاصلہ کم سے کم 500 فٹ ہو۔

  • دوران حج سعودی سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر فضاوں میں موجود رہے

    دوران حج سعودی سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر فضاوں میں موجود رہے

    مکہ :سکیورٹی ایوی ایشن نے حج 2022 کے دوران سعودی سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر فضاوں میں موجود رہے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق حج 2022 کے دوران حجاج کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داریوں کو بہ احسن انجام دیا ہے اس مقصد کے لیے سکیورٹی ایوی ایشن کی کمانڈ نے ہائی ٹیک ہیلی کاپٹرز کے علاوہ بہترین مہارت کے حامل انسانی وسائل بھی بروئے کار لانے کی ایک مربوط اور منظم سٹریٹیجی تیار کی تھی۔

    لاجسٹک سپورٹ میں بھی سکیورٹی ایوی ایشن نے خدمات انجام دیں ان تمام امور کی انجام دہی کے لیے حج سے متعلق دیگر تمام شعبوں کے ساتھ بہتری رابطہ کاری کا اہتمام کیا گیا۔

    حجاج کرام کے لیے الوداعی طواف کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا


    ایام حج کے دوران سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حرمین شریفین کے علاوہ حجاج کے راستوں کی فضاوں میں بھی پرواز کرتے رہے تاکہ حفاظتی ضرورتوں کے پیش نظر چہار طرف صورت حال پر نظر رکھیں، ٹریفک میں کسی خلل کو دیکھیں تو مدد کے لیے دستیاب رہیں، نیز ائیر ایمبولینسز کو الرٹ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں مدد کو پہنچیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرکسی بھی قسم کی ہنگامی ضرورت حتیٰ کہ آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے بھی پوری چوکسی کے ساتھ ایک فضائی فائر فائٹنگ یونٹ کے طور پر تیار رہےیہ ہیلی کاپٹرحج کی حفاظت پر مامور اداروں کوبھی لاجسٹک کی سہولت دییتے رہے۔

    اسی طرح انہوں نے میڈیا سے متعلق سرگرمیوں میں بھی ایوی ایشن نے مختلف چینلز کو براہ راست نشریات کے لیے فوٹیج اور تصویریں بنانے کے لیے اپنی خدمات پیش کیے رکھیں۔

    جرمنی میں دو سال بعد نمازعید کی ادائیگی، مسلمانوں میں خوشی کی لہر

    علاوہ ازیں رواں سال حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہلکاروں نے حجاج کی مدد اور خدمت کی حیرت انگیز مثالیں قائم کی ہیں امن وامان برقرار رکھنےکےذمہ دار اہلکاروں نےجہاں بیت اللہ کی زیارت کے لیےآنےوالےمہمانوں کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں پوری کیں وہیں انہوں نے حجاج کام کی ہرممکن مدد اور رہنمائی بھی جاری رکھی۔

    شدید دھوپ اور گرمی اورحجاج کرام کی بڑی تعداد کے ایک جگہ جمع ہونے کے باوجود سکیورٹی عملے نے کسی طرح کی ناگواری کا اظہار نہیں کیا۔ مختلف ملکوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی ان کی زبانوں میں رہ نمائی کی اور جہاں ضرورت پڑی خندہ پیشانی سے ان کی مدد کی۔

    علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ہر برس حجاج کرام کی سہولت کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل کیا جاتا ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے مشاعر مقدسہ میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے رواں برس حج ایام میں تجرباتی بنیاد پر حجاج کو بجلی سے چلنے والی ’سکوٹر‘ کی سہولت فراہم کی گئی چارجنگ سکوٹرز کی فراہمی تجربے کے طور پر کی جا رہی ہے۔ سکوٹرز ان کو دیے جا رہے ہیں جو اسے چلانے سے واقف ہیں۔


    امسال عرفات سے منیٰ تک دنیا کی طویل ترین ٹھنڈی سڑک کو مکمل طور پر کھول دیا گیا گیا۔ یہ سڑک میدان عرفات میں جبل الرحمہ سے شروع ہو کر منیٰ میں جمرات کے مقام تک جاتی ہے۔

    ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امسال پہلی بار محدود سطح پر مشاعر مقدسہ کے بعض مقامات پر تجرباتی بنیادوں پر حجاج کو سکوٹرز دیے گئے تجربہ کامیاب ہونے پر آئندہ برس سکوٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا، علاوہ ازیں مشاعر میں سکوٹرز کی فراہمی کے پوائنٹس بھی بڑھائے جائیں گے۔

    ساتھ ہی عمومی صدارت برائے انتظامی امور حرمین شریفین نے عید الاضحی کے پہلے روز المسجد الحرام اور المسجد البنویﷺ کو دنیا کی بہترین خوشبویات سے معطر کیا یہ اقدام حجاج کرام کے مسجد حرام میں طواف افاضہ کے موقع پر ان کے خیر مقدم کے طور پر اٹھایا گیا خوشبویات اور بخور یونٹس نے 1443ھ کے حج سیزن کے موقع پر مساجد اور ان سے متصل نماز ادائی کے دوسرے مقامات کو معطر کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

    سعودی عرب: حجاج کرام کو آب زم زم لے جانے کی اجازت


    مسجد حرام اور کعبہ مطھرہ اور بیت اللہ کی تعظیم کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی خوشبویات سے ان مقدس مقامات کی دیکھ بھال کی جاتی ہے تاکہ حجاج، نمازی پرسکون اور آرام دہ ماحول میں اپنی نمازیں اور مناسک ادا کر سکیں اور اس دوران خوش کن خوشبویات سے اپنے ذہن اور ماحول کو معطر کر سکیں۔

    خوشبویات کے چھڑکاؤ سے متعلقہ شعبہ دنیا کے مقدس ترین حصے کے زائرین کو شاندار خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ انتظامات ایک طے شدہ منصوبے کے تحت حج سیزن میں انجام دیئے جاتے ہیں۔

    سعودی الیکٹرک کمپنی کے بہترین برقی انتظامات کے نتیجے میں یوم عرفہ کے موقع پر ایک بار بھی کسی جگہ بجلی کی ترسیل میں رخنہ یا تعطل نہیں آیا اور حجاج کرام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہی سعودی الیکٹریسٹی کمپنی کے مغربی سیکٹر میں جنرل سپروائزر برائے حج الیکٹریسٹی پلان انجینئیر عبدالسلام بن راشد القمری نے کہا تھا کہ بلا تعطل بجلی فراہمی کا منصوبہ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔

    ان کے بقول یوم عرفہ کے موقع پر بجلی کا استعمال 327 میگاواٹ رہا ۔ مگر اس قدر لوڈ کے استعمال کے باوجود کسی بھی جگہ برقی ترسیل کے نظام میں کوئی تعطل آنا ریکارڈ نہیں کیا جاسکا کمپنی کی کوشش تھی کہ انتہائی اعلیٰ معیار کے حامل ترسیلی نظام کے تحت حجاج کی ضرورت کے لیے بجلی فراہم کی جائے تاکہ کہیں کوئی رکاوٹ نہ آئے، اس میں ہم کامیاب رہے ہیں۔”

    یوکرینی مسلمانوں کی نمازِعید کےاجتماعات میں روس کا قبضہ ختم ہونےکی دعائیں

    انہوں نے بتایا تھا کہ مکہ اور مدینہ کے لیے قائم ریجنوں میں رواں سال 46 نئے منصوبے شروع کیے گئے تھے تاکہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم اعلی ترین معیار پر ممکن رہےاس لیے یہ تیاری بہت کام آئی اور برقی ترسیل میں کہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، کسی ایک جگہ بھی بجلی کے جانے کی اطلاع ریکارڈ پر نہیں۔

    علاوہ ازیں اس سال حج کے سیزن کے دوران سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب سے باہر سے آنے والے عازمین کے لیے جامع انشورنس پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد انہیں امن اور آسانی کے ساتھ اپنی مناسک ادا کرنے کے قابل بنانا ہےمملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کی کوشش کرنا ہے تاکہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ سہولت حجاج کرام کو 75 دن تک دستیاب ہوسکتی ہے۔

    یہ پروگرام وزارت حج و عمرہ اور سعودی سنٹرل بینک "ساما” کے زیر نگرانی شروع کیا گیا ہے۔اس کا مقصد مملکت میں موجودگی کے دوران حجاج کرام کے تجربے کو بہتر بنانا ، اس کے نتیجے میں پڑنے والے کسی بھی مالی بوجھ کوکم کرنا، انشورنس پالیسی کی کوریج کے فوائد اور حدود کے اندر ان کے سامنے آنے والے کسی بھی خطرے سے آگاہ کرنا ہے۔

    فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف

    یہ پروگرام ان واقعات کا احاطہ کرتا ہے جو حادثے کے نتیجے میں موت یا مستقل طور پر معذوری کا باعث بنتے ہیں۔ اس میں مرنے والوں کی لاشوں کو اگر ان کے رشتہ دار چاہیں تو ان کے ممالک میں واپس لے جانا بھی شامل ہے۔ پروگرام میں پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کے معاملات کے معاوضے کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے روانگی، کوویڈ 19 انفیکشن کے کیسز کو کور کرنے کے علاوہ جہاں سے ادارہ جاتی قرنطینہ اور علاج کے اخراجات کو پورا کرنا ہے۔

    یہ پروگرام مختلف حل اور آپشنز تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے جو حاجی کے لیے اپنے مناسک کو آرام سے اور آسانی سے ادا کرنے اور صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے ملک واپس جانے کے لیے فوری علاج کی تلاش کو یقینی بناتا ہے۔

    یہ پروگرام تمام مقامی بیمہ کمپنیاں فراہم کرتی ہیں اور پروگرام کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے کہ کووِڈ 19 کے انفیکشن کی صورت میں قرنطینہ کے ذریعے یا قریبی ہسپتال یا مرکز صحت سے اس کی رہائش گاہ پر جا کر اس کی ضرورت پڑنے کی صورت میں اور انہیں مالی مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔

    فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف

    جبکہ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے شعبہ خصوصی رہنمائی نے ادارہ لسانیات و تراجم کی نمائندگی کرتے ہوئے حجاج کے لیے مختلف خدمات کے پیکجز پیش کیے ہیں ن پیکجز کا تعلق 23 بین الاقوامی زبانوں کے ساتھ ہے جو چوبیس گھنٹے حرم شریف میں خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

    تاکہ دنیا کے مختلف ملکوں اور خطوں سے آئے ہوئے حجاج کو ان تمام خدمات اور سہولیات سے فائدہ اٹھانے میں آسانی رہے جو حرمین شریفین میں ان کے لیے فراہم کی گئی ہیں یہ ادارہ بنیادی طور پر حجاج کرام کے لیے اپنی خدمات تین حوالوں سے پیش کرتا ہے۔ خصوصی رہنمائی، عارضی یا وقتی رہنمائی اور ثقافتی رہنمائی۔

    واضح رہے کہ سعودی حکام نے 10 لاکھ مسلمانوں کو اس شرط پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا کہ بہ شرطیکہ وہ کرونا کی ویکسین کا کورس مکمل کریں۔ اس بار بیرون ملک سے ساڑھے آٹھ لاکھ مسلمان فریضہ حج کی ادائی کے لیے آئے۔ گذشتہ دو سال کے دوران حج محدود ہو کر رہ گیا تھا اور وبا کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک سے حجاج حج کے لیے نہیں آ سکے سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور ان اقدامات کی کامیابی کے باعث رواں سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمانوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملا۔

    سنہ 2019 میں حج کی ادائیگی میں دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے شرکت کی تھی اور یہ تاریخ میں عازمین حج کی تعداد کے اعتبار سے ایک ریکارڈ تھا۔

    حجاج کرام مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد بڑے شیطان کی رمی کیلئے پہنچ گئے