Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی تیل کمپنی آرامکو کو سال 2022 میں ریکارڈ منافع

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کو سال 2022 میں ریکارڈ منافع

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کو توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سال 2022 میں ریکارڈ منافع ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے سال 2022 میں ریکارڈ 161.1 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع کمایا گزشتہ سال کے مقابلے میں سعودی کمپنی کے منافع میں 46.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    آرامکو فروری 2022 میں روس کے یوکرین پرحملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اتنا زیادہ منافع کمانے والی حالیہ کمپنی ہے۔

    اس سے قبل امریکا کی ایکسون موبل کمپنی نے 55.7 ارب ڈالرجبکہ برطانیہ کی شیل کمپنی نے 39.9 ارب ڈالر کا منافع کمایا۔

    واضح رہے کہ آرامکو نے 2022 کی اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی کے لیے 19.5 ارب ڈالر کے منافع کا بھی اعلان کیا تھا جو اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ادا کیا جائے گا۔اس منافع کی زیادہ تر رقم سعودی عرب کی حکومت کو جائے گی، جو کمپنی کے تقریباً 95 فیصد حصص کی مالک ہے۔

    امریکہ کے ExxonMobil کی کمائی 55.7 بلین ڈالر رہی، اور برطانیہ کے شیل نے 39.9 بلین ڈالر کی اطلاع دی۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

    اتوار کو آرامکو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کی یہ بہتر کارکردگی خام تیل کی مضبوط قیمتوں، زیادہ فروخت اور بہتر مصنوعات کے مارجن کی بنیاد پر ہے۔

    آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کے اس منافع کو دیکھتے ہوئے ہم توقع کرتے ہیں کہ تیل اور گیس مستقبل میں بھی انتہاہی ضروری رہیں گے۔

    آرامکو کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کمپنی کا ایک سال میں 161.1 ارب ڈالر کا منافع کمانا حیران کن ہے۔

    ایلون مسک اپنے ملازمین کو گھر کرائے پر دیں گے

    برینٹ کروڈ آئل، بینچ مارک تیل کی قیمت، اب تقریباً 82 ڈالر فی بیرل پر تجارت کررہی ہے حالانکہ روس کے حملے کے بعد، اور جون میں قیمتیں گزشتہ مارچ میں 120ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں۔

    واشنگٹن میں عرب خلیجی ریاستوں کے انسٹی ٹیوٹ کے رابرٹ موگیلنکی نے کہا کہ آرامکو نے 2022 میں توانائی کی بلند قیمتوں پر رہا آرامکو کے لیے 2022 میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنا مشکل ہوتا۔

    واضح رہے کہ آرامکو امریکا کی کمپنی ’ایپل‘ کے بعد دنیا کی دوسری سب سے امیر کمپنی ہے جو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔

    عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ

  • پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم

    پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم

    پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جان سے کہا گیا ہے کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے پاکستان کو پختہ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ ہم اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں جو تعمیری اور بامعنی بات چیت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اس مثبت پیش رفت پر مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے لیے مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کی کوششوں کی تاریخ کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ایک راہ کو متعین کرے گا

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور ایران کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں سفارتخانے کھولیں گے۔ جبکہ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کویہ پیش رفت عوامی جمہوریہ چین کے صدر محترم شی جن پنگ کے شاندار اقدام اور سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ کے لیے چین کی حمایت کے جواب میں ہوئی ہے۔

  • سعودی انجینئر 21 سال بعد گوانتانا موبے سے رہا

    سعودی انجینئر 21 سال بعد گوانتانا موبے سے رہا

    امریکا نے سعودی انجینئر کو 21 سال بعد گوانتاناموبے سے رہا کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے 48 سالہ سعودی انجینئر غثان الشبری کو گوانتاناموبے سے رہا کیے جانے کی تصدیق کی ہے،سعودی انجینئر الشربی تقریباً 21 سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا –

    انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،11 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

    سعودی انجینئر غثان الشبری کی سعودی عرب واپسی سے متعلق ریویو بورڈ نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کو لے کر الشربی کو مزید قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع نے سعودی انجینئر کو واپس سعودب عرب بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔

    نیو گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائے گا

    پینٹاگون ریویو بورڈ نے گزشتہ سال یہ تصدیق کی تھی کہ الشربی کی القاعدہ میں اب کوئی اہم ذمہ داری نہیں اور نہ ہی وہ اس کا سہولت کار ہے۔

  • مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    مدینہ منورہ : مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

    باغی ٹی وی: حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔


    مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ تقریبا بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔

    مریض کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی پی آر دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن بحال نہ ہوگئی مریض کو بعد ازاں ، علاج کرنے کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے-

  • سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ

    سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ

    سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں منتقل کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی:"روئٹرز” کے مطابق ایس ایف ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس رقم کی منتقلی کے سمجھوتے پرسوموار کو فنڈ کے چیئرمین احمد عقیل الخطیب اور ترکیہ کے مرکزی بینک کے گورنر صاحب کاوچی اوغلو نے دستخط کیے ہیں۔

    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں

    سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے دسمبر میں مملکت کی جانب سے ترکیہ کو یہ خطیر رقم دینے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔یہ رقم انقرہ اور الریاض کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کے بعد منتقل کی جارہی ہے۔

    ترکیہ کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ موسم گرما میں صرف 6 ارب ڈالر سے زیادہ تھے اور یہ کم سے کم 20 سال میں اپنی کم ترین سطح پر تھے۔فروری کے اوائل میں ترکیہ کی معیشت کوجنوبی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے قریباً 8.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں 45،000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

    چین کا دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافے کا اعلان

    ترکیہ کے مرکزی بینک کے خالص بین الاقوامی ذخائر 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران میں 1.4 ارب ڈالر کم ہوکر 20.2 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

    سعودی ڈپازٹ انقرہ اور ریاض کی جانب سے استنبول میں مملکت کے قونصل خانے میں 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ٹوٹنے والے تعلقات کو ٹھیک کرنے کی مشترکہ کوششوں کے بعد کیا گیا ہے۔

    حالیہ برسوں میں مارکیٹ میں حکومت کی مداخلت اور دسمبر 2021 میں کرنسی بحران کے تناظر میں ترکیہ کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔گذشتہ سال ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر میں 30 فی صد اور 2021 میں 44 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔

    800 سال پرانی ممی کو "روحانی گرل فرینڈ” بنانے والا نوجوان گرفتار

  • رونالڈ نے زلزلے میں  یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    ریاض: فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈ نے زلزلے سے متاثرہ یتیم شامی بچے کی خواہش پوری کردی۔

    باغی ٹی وی: "الجزیرہ”کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ نبیل سعید کے والد 6 فروری کو شام اور ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پاک افغان سیریز: اعظم خان،عماد وسیم، احسان اللہ اوراسامہ میر کی شمولیت کا امکان


    شامی بچے نبیل نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی سعودی حکام نے نبیل کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے خاندان سے رابطہ کیا –

    سعودی حکام نے شامی بچے نبیل سے پوچھا کہ وہ کس کو اپنے ساتھ سعودی عرب لے جانا چاہیں گے تو نبیل نے بے ساختہ جواب دیا کہ اپنے والد اور والدہ کو لیکن پھرخود ہی تصحیح کی کہ والد کا تو زلزلےمیں انتقال ہوچکا ہےنبیل کو ان کی والدہ کے ساتھ رونالڈو سےملوانے کے لیے سعودی عرب بلوا لیا گیا۔

    اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    رونالڈو کی شامی بچے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی نبیل نے سعودی کلب النصر کا میچ بھی دیکھا ۔ رونالڈو النصر کلب کے کپتان ہیں۔

  • پاکستان میں سعودی عرب نے 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

    پاکستان میں سعودی عرب نے 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

    پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا
    سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ٹیک ہاؤس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا شہزادہ فہد نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اس سلسلے میں 300 سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائیگا جنکی مالیت 100 ملین ڈالر ہوگی سعودی عرب نے ہمیشہ ہی پاکستان کا ہر کٹھن وقت میں ساتھ دیا دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے پاکستان کی موجودہ کمزور معاشی صورتحال میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت قدم ثابت ہو گی

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    فہد بن منصور السعود نے کہا کہ سعودی پاکستان ٹیک ہاؤس کے قیام کا مقصد اس شعبے سے وابستہ افراد کیلئے آسانی پیدا کرنا اور شعبے کو فروغ دینا ہے۔فہد بن منصور السعود اس بڑی ٹیک کمپنی کے شریک بانی ہیں جس کو 2009ء میں ایک پاکستانی سلمان ناصر نے شروع کیا تھا اور یہ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کے حوالے سے ایک اہم علامت ہے۔

  • سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    ریاض: سعودی عرب میں جرم ثابت ہونے پر عدالت کی جانب سے دو ملزمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق عدالتی حکم کی تعمیل میں کم سن لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ایک مجرم کا سر قلم کردیا گیا ہے-

    عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

    عدالت میں ثابت ہوگیا کہ سعودی شہری عمر بن عبداللہ بن عبیداللہ البرکاتی نابالغ لڑکوں کو لالچ دے کراغوا کرتا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا کرتا تھا وہ مغوی بچوں پر جسمانی تشدد بھی کرتا جس سے ایک بچے کی موت بھی واقع ہوگئی تھی۔

    ایک اور مجرم کو تیل تنصیبات کو آگ لگانے اور سیکیورٹی اہلکار کو حملے میں قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی عدالتی حکم کی تعمیل میں اس مجرم کا بھی سر قلم کردیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس نے زمان پارک سے واپس جانے کی خبروں کی تردید کر دی

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں کو سزائیں فوجداری عدالت نے سنائی اور اس فیصلے کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی تھی۔

    واضح رہے کہ عمومی طور پر سعودی عرب میں مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد پھانسی یا گولی مارنے کے بجائے سر قلم کرکے کیا جاتا ہے جس پر مغربی ممالک کڑی تنقید کرتے ہیں اس تنقید کے باوجود رواں برس اب تک 6 مجرمان کے سر قلم کیے جا چکے ہیں جب کہ گزشتہ برس یعنی 2022 میں 147 مجرموں کا سر قلم کیا گیا تھا جو 2021 کے 69 کے مقابلے میں دگنی تعداد ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

  • قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2023 کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کر دیا ہے حج فلائٹ آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اے کی جانب سے اعلان کردہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت کرایوں کا اعلان ڈالر میں کیا گیا ہے،کم از کم کرایہ 870 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک زہار 220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

    پرائیویٹ حج کے تحت ساؤتھ ریجن کے لیے کم از کم کرایہ 870 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 180 ڈالر مقرر کیا گیا ہے اور ساؤتھ ریجن میں کراچی ،کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد سے جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نارتھ سیکٹر کے لیے کم از کم کرایہ 910 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے،نارتھ سیکٹر جن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں-

    سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے کرایوں کا اعلان ممکنہ طور پر وزارت مذہبی امور کرے گی جس کے تحت کم از کم کرایہ ممکنہ طور پر 3 لاکھ 10ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ مکمل سرکاری حج 10لاکھ 25 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

    پی آئی اے ممکنہ طور پر 21 مئی سے شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے تحت 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، جبکہ 44 ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونے والی 2 نجی ایئرلائنز عازمین کو لے کر حجاز مقدس جائیں گی۔

    پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن میں جدہ اور مدینہ کے لیے بوئنگ777 اور ایئر بس320 کا استعمال کرے گی۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والوں سے فی سیٹ 10فیصد کرایہ اسٹیشن بطور ایڈوانس وصول کرے گا اور یہ رقم ناقابل واپسی ہوگی فلائٹ کی روانگی سے 10دن قبل ٹکٹ بک کرا دیے جائیں گے اور حج ویزے کے لیے اس ٹکٹ کی مدت صرف 60 دن ہو گی۔

    اکانومی پیکج کے عازمین 7 کلو سامان اپنے ساتھ رکھ سکیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 کلو سامان انہیں ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی اسی طرح ایگزیکٹو پیکج والےعازمین 7 کلو سامان اپنےساتھ رکھ سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ 46 کلو سامان ہاتھ میں رکھ سکیں گے ایک عازم اپنے ساتھ 5لیٹر آب زم زم کی بوتل مفت لا سکے گا جبکہ وزن زیادہ ہونے پر اضافی رقم کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

  • سعودی عرب کا ہرسال 11 مارچ کو”پرچم کا قومی دن” منانے کا اعلان

    سعودی عرب کا ہرسال 11 مارچ کو”پرچم کا قومی دن” منانے کا اعلان

    ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہرسال 11 مارچ کو’پرچم کا قومی دن‘ منائے گا۔

    باغی ٹی وی: سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بدھ کوجاری کردہ شاہی فرمان کے تحت کیا گیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 11مارچ 1937ء کو(27 ذی الحجہ 1355 ہجری) کو پہلی مرتبہ قومی پرچم کا دن منایا گیا تھا جب سابق سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز آل سعود نے اس پرچم کو سعودی مملکت کی نمائندگی کے طور پراختیار کیا تھا۔

    سعودی عرب کا دورنگا قومی پرچم دین اسلام، انصاف،طاقت، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔سبز جھنڈے میں سفید رنگ میں عربی زبان میں کلمہ طیبہ تحریر ہے اوراسی رنگ میں ایک تلوار ہے اس میں شامل کلمہ طیبہ مسلمانوں کے عقیدے کی نمایندگی کرتا ہےجس کاترجمہ ہے کہ ’’اللہ کے سواکوئی معبود نہیں ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں-

    گذشتہ سال ایک اور شاہی فرمان کے تحت 22 فروری کو پہلی مرتبہ سعودی عرب کا یومِ تاسیس منایا گیاتھا یوم تاسیس کی تاریخ تین صدیاں پہلے کی ہے جب پہلی سعودی ریاست سنہ1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔