Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا ہے

    حوثیوں نے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے شہر جازان کو نشانہ بنایا ہے، میزائل رہائشی علاقے میں فائر کیا گیا ہے ترجمان عرب اتحاد کے مطابق میزائل گاڑیوں کی ورکشاپ پر گرا جس سے متعدد ورکشاپس کو نقصان پہنچا، واقعہ میں دو شہری زخمی بھی ہوئے دونوں غیر ملکی ہیں، زخمی ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق بنگال اور دوسرے کا سوڈان سے ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے،متحدہ عرب امارات نے پیر کے روز خلیجی ملک کو نشانہ بنانے والے دو حوثی بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

    حوثی سعودی عرب اتحاد سے لڑ رہے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے، حوثیوں کی جانب سے بار بار سعودی عرب پر سرحد پار میزائل اور ڈرون حملے کئے جاتے ہیں تا ہم یو اے ای پر 17 جنوری ڈرون حملہ کیا گیا تھا، یو اے ای کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا تھا، میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، انکی باقیات ابوظہبی کے نواحی علاقوں میں ملی ہیں ، یو اے ای حملوں کے خلاف تمام حفاظتی اقدامات کر رہا ہے

    آج پیر کو یو اے ای پر حوثیوں کی جانب سے یہ رواں ماہ جنوری میں دوسرا حملہ تھا، پہلے حملے میں ابوظہبی کے ایک ایندھن ڈپو کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین افراد کی موت ہوئی تھی اور ایئر پورٹ کے قریب آ گ لگ گئی تھی

    دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح عرب اتحاد نے بیلسٹک میزائل کو روکا جس کی باقیات سے ورکشاپس اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ایک میزائل گرا جس سے دو شہری زخمی ہوئے اور دونوں غیر ملکی ہوئی،

    دوسری جانب سعودی زیرقیادت اتحاد نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔جمعہ کے روز شمالی صوبہ صعدہ میں ایک عارضی حراستی مرکز پر حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور منگل کے روز ایک کارروائی میں حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا میں تقریباً 20 افراد مارے گئے تھے۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

    ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

  • سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

    سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

    گوجرانوالہ: سعودی عرب سے آئی خاتون سائرہ اپنی 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں سمیت لاپتا ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل چار بچوں کے ہمراہ سعودی عرب سے آئی پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر غائب ہوگئی سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے-

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    پولیس کے مطابق ان کے گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے نکل رہی ہے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، جو ممکنہ طور پر اغوا ہوئے ہیں، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والد کا بیان ہے کہ خاتون نے بچوں کے ساتھ گزشتہ روز واپس سعودیہ جانا تھا، لیکن ایک دم سے سب لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز فیملی کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خاتون اوراس کے چار بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے-

    قبل ازیں سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ نمرہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ ،لاہور پولیس نے مغویہ نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروا یا ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروایا گیا۔ مغویہ کو اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ملزم محسن کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا ہے،اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔

    پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس خاموش تماشائی کاروائی سے گریز

    پولیس کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے امتحانات دینے کے لیے آئی 22 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی تھی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آباد گرلز کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-

    امریکا میں گھرسے100سے زائدخطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد

  • سعودی عرب میں ہزاروں میل رقبے پر پھیلے 4500 سال قبل بنائے گئے مقبرے دریافت

    سعودی عرب میں ہزاروں میل رقبے پر پھیلے 4500 سال قبل بنائے گئے مقبرے دریافت

    ریاض: آسٹریلوی ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سعودی عرب میں ہزاروں میل رقبے پر پھیلے ہوئے 4500 سال قبل بنائے گئے مقبروں کی باقیات دریافت کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ریسرچ جرنل ’ہیلوسین‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ مقبرے 4,500 سال قدیم ہیں اور مدینہ منورہ کے شمال میں خیبر سے لے کر ’شرواق‘ سے بھی آگے تک، کسی زنجیر کی کڑیوں کی طرح پھیلے ہوئے ہیں یہ تیسری صدی قبل مسیح کے وسط سے آخر تک کے دوران تعمیر کیے گئے تھے-

    چاند کی چڑھتی تاریخوں میں شارک کے حملے بڑھ جاتے ہیں،تحقیق

    اس تحقیق کی سربراہی یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا، پرتھ کے ڈاکٹر میتھیو ڈٓالٹن کررہے تھےاس تحقیق کےلیے مصنوعی سیارچوں اور ہیلی کاپٹروں سے لی گئی تصاویر کے علاوہ زمینی سروے بھی کیے گئے مجموعی طور پر اس دوران 18,000 مقبروں کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ ان میں سے 80 مقبروں کی کھدائی بھی کی گئی۔

    قدیم مقبروں کی یہ باقیات نہ صرف تعداد میں بہت زیادہ ہیں بلکہ ایک خاص ترتیب میں بھی تعمیر کی گئی ہیں بعض مقبروں میں صرف ایک جبکہ بعض میں زیادہ افراد کو دفنایا گیا تھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی طور پر اہم شخصیات کے علاوہ عام لوگوں کو بھی مقبروں میں اجتماعی طور پر دفن کیا جاتا تھا۔

    4,500 سال پہلے گھوڑوں کی بجائے جنگی گدھوں سے کام لیا جاتا تھا

    ان مقبروں کی ترتیب اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز ہے کیونکہ بعض مقامات پر کم تعداد میں مقبرے ہیں جبکہ کچھ اور جگہوں پر مقبروں کی تعداد زیادہ بھی ہے اور وہ جسامت میں بھی قدرے بڑے ہیں اسی ترتیب کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ مستقل نخلستانوں اور بڑے کنووں والے علاقوں کے گرد زیادہ مقبرے بنائے گئے تھے جبکہ کم آبی وسائل (چھوٹے نخلستانوں اور کنووں) والے مقامات کے آس پاس مقبرے کم تھے۔

    7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت


    اس کے علاوہ، ہزاروں میل پر پھیلے ہوئے ان مقبروں میں زنجیر کی کڑیوں جیسی ترتیب ان آبی ذخائر سے بھی قریب ہے جو قدیم جزیرہ نما عرب میں ایک تسلسل سے واقع تھے اور وہاں رہنے والوں کےلیے خصوصی اہمیت بھی رکھتے تھے ان سے کچھ ہی فاصلے پر وہ راستے بھی تھے جنہیں مقامی لوگ ایک سے دوسرے علاقے تک سفر میں استعمال کیا کرتے تھے۔

    ترکی :11 ہزار سال پرانے تھری ڈی مجسمے دریافت

    ان علاقوں سے ملنے والی قدیم انسانی ہڈیوں اور جانوروں کی باقیات سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ایسے مقامات کے آس پاس چراگاہیں بھی رہی ہوں گی جہاں مقامی لوگ اپنے مال مویشی چرانے کےلیے جاتے ہوں گے۔

    یہ مقبرے آج پتھروں کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال قبل یہ مقبرے گنبد جیسی شکلوں میں تعمیر کیے گئے ہوں گے ڈاکٹر ڈالٹن نے کہا کہ قدیم سعودی عرب کے باشندے ہمارے سابقہ اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہذب اور سماج دوست تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر یہ مقبرے مذہبی رسوم و رواج کا حصہ تھے یا پھر انہیں علامتی طور پر اتنی زیادہ تعداد میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    2030 میں زمین پر تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے ،ناسا کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خوفناک…

  • ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

    ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

    ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے ابو ظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن پر حملہ کیا ہے

    صنعا کے اللیبیہ ضلع پر سعودی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں کم از کم 12 شہری ہلاک ہو گئے ہیں سعودی اتحاد نے ان حملوں کو ابوظہبی ہوائی اڈے اور المصافہ کے علاقے میں کل کی انصار اللہ کی کارروائی کا ردعمل قرار دیا۔ان حملوں کے نتیجے میں پانچ رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔ نیز صنعاء کے اسپتالوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک 12 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوچکے ہیں۔

    حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ،اسکائی نیوز عربیہ نے منگل کی صبح رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی افواج نے متحدہ عرب امارات میں حوثیوں کے حملوں کے جواب میں یمنی دارالحکومت صنعا پر بمباری شروع کردی ہے اتحادی فوج کے ایک بیان کے مطابق، ’’یہ فضائی حملے دھمکیوں اور فوجی ضروریات کے جواب میں شروع کیے گئے تھے۔اتحادی فضائیہ صنعا کے آسمان پر چوبیس گھنٹے آپریشن کر رہی ہے۔ ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوجی کیمپوں اور حوثیوں کے اجتماعات سے دور رہیں

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی حملے میں سابق فوجی عہدیدار کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے، حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حملے میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ہیں، حملےمیں متعدد گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یو اے ای کے ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ہم منصب شیخ محمد بن زاید کو فون کیا، جس کے دوران انہوں نے حوثی ملیشیا کے یو اے ای پر حملے کی مذمت کی۔دونوں رہنماؤں نے اس بات کا عزم کیا کہ یہ دہشت گردانہ کارروائیاں جنہوں نے مملکت اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا، دونوں ممالک کے "عزم اور ان جارحانہ طرز عمل کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے عزم” میں اضافہ کریں گے، جو حوثی ملیشیا کی طرف سے انجام دیے گئے ہیں، جنہوں نے یمن میں تباہی مچا رکھی ہے، یمنی شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ عوام اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے "افراتفری پھیلانے کی مذموم اور ناکام کوششیں” جاری رکھیں۔

    سعودی پریس ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ولی عہد شہزادوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی ان صریح خلاف ورزیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ان دہشت گردانہ جرائم کو مسترد اور مذمت کریں جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    سعودی ولی عہد نے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
    شیخ محمد بن زاہد نے مخلصانہ جذبات کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا،گفتگو کے دوران، انہوں نے علاقائی امور اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹویٹر پر کہا کہ آج مملکت اور متحدہ عرب امارات کے خلاف حوثی ملیشیا کے حملے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ حملے اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ملیشیا علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرات کا ایک بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔”اس کے ساتھ ہی، ہم حوثیوں کی مداخلت سے نمٹنے اور مملکت اور اپنے خطے کی سلامتی کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    حملے کے کچھ دیر بعد، یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے کہا کہ وہ حوثیوں کی ایک دہشت گرد تنظیم کی حیثیت کو بحال کریں۔ امریکی صدر جو بائیڈن، جنہوں نے گزشتہ سال اس تحریک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست سے نکال دیا، دلیل دی کہ اس تقرری سے یمن کو انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے کیونکہ یہ ملک دنیا کے بدترین انسانی بحران کا شکار ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں حوثیوں کے حملوں کے پیچھے کیا ہے؟ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے کا دعویٰ یمن کے حوثیوں نے متحدہ عرب امارات پر کیا، جس کے نتیجے میں ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے، متحدہ عرب امارات ، جو حوثیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی زیرقیادت اتحاد کا رکن ہے، اور مارچ 2015 سے یمن کی حکومت کی باضابطہ حمایت کر رہا ہے – نے بڑی حد تک حوثیوں پر فائرنگ سے گریز کیا ہے۔ سعودی عرب نے یمن سے بھیجے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کا خمیازہ برداشت کیا ہے اور متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کا آخری حملہ 2018 میں ہوا تھا۔

    متحدہ عرب امارات یمن سے آگے ہے، اور یمن کے ساتھ سعودی عرب کی طویل سرحد کے برعکس، اس ملک کے ساتھ کوئی سرحد نہیں ہے۔ لیکن حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو نشانہ نہ بنانے کی طویل عرصے سے ایک فعال حکمت عملی بھی دکھائی دیتی ہے،پچھلے کچھ سالوں سے، متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنی براہ راست فوجی مداخلت کو کم کیا ہے۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

  • سعودی عرب اور ایران : دل ملنے لگے:سفارت خانے کھلنے لگے:فیصلہ ہوگیا

    سعودی عرب اور ایران : دل ملنے لگے:سفارت خانے کھلنے لگے:فیصلہ ہوگیا

    تہران : سعودی عرب اور ایران : دل ملنے لگے:سفارت خانے کھلنے لگے:فیصلہ ہوگیا.اطلاعات کے مطابق ایرانی کمیٹی برائے خارجہ پالیسی کے رکن جلیل رحیمی جہان آبادی کے مطابق ایران اور سعودی عرب اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں جنہیں 2016 میں سعودی ڈپلومیٹک مشن پر ہجوم کے حملے کے بعد سے بند کر دیا گیا تھا۔

    ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور قانون ساز جلیل رحیمی جہان آبادی نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات بحال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جو مذکورہ واقعے کے بعد منقطع ہو گئے تھے۔

    دو جنوری 2016 کو متشدد افراد کی قیادت میں مشتعل ہجوم نے تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں اس کے قونصل خانے پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نذر آتش کر دیا تھا۔

    جلیل رحیمی جہان آبادی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کو فروغ دینے میں اہم اثر ڈالیں گے۔

    انہوں نے ایران کے سیکورٹی اور میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ ’شیطان اسرائیلیوں اور احمق بنیاد پرستوں‘ کی سرگرمیوں سے محتاط رہیں جو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

    حال ہی میں ایرانی حکام کی جانب سے اس امر پر اصرار دیکھا گیا کہ ایران سعودی مذاکرات کا نیا دور ہونا چاہیے لیکن سعودی عرب کی جانب سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان سب سے زیادہ متنازع مسائل میں سے ایک لبنان میں حزب اللہ کے لیے ایران کی حمایت ہے۔

    سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے مقصد سے کشیدگی کم کرنے کے لیے گزشتہ سال مذاکرات کیے تھے لیکن سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا۔

  • سعودی عرب میں 5 ہزار سے زائد معدنی مقامات ہیں،سعودی جیولوجسٹس

    سعودی عرب میں 5 ہزار سے زائد معدنی مقامات ہیں،سعودی جیولوجسٹس

    سعودی عرب میں ماہرین نے 5300 سے زائد معدنی مقامات دریافت کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق سعودی جیولوجسٹس کوآپریٹو ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسرعبدالعزیز بن لابن نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں 5300 سے زائد معدنی مقامات موجود ہیں-

    سعودی عرب نے معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان بنا دیا

    عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب الریاض میں ’پائیدارمستقبل معدنیات‘ کے موضوع پرپہلی وزارتی گول میزکانفرنس منعقد ہورہی ہے یہ مستقبل معدنیات فورم کا حصہ ہے۔

    پروفیسرعبدالعزیز نے بتایاکہ سعودی عرب میں معدنیات کی تلاش کے سابقہ عمل سے پتاچلا ہے کہ 5,300 مقامات میں متنوع دھاتی اورغیر دھاتی چٹانیں، تعمیراتی مواد،آرائشی چٹانیں اور جواہرات شامل ہیں معدنی دولت سےمالا مال چٹانیں عرب شیلڈ کےعلاقے میں پائی جاسکتی ہیں۔ان کا کل رقبہ قریباً 6لاکھ 30 ہزارمربع کلومیٹرپرمحیط ہے۔

    وژن2030: سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    اگرچہ عرب شیلڈ کے ایک جامع معدنی سروے میں مزید معدنی وسائل کی تلاش کی جائے گی لیکن سعودی عرب کے کل رقبے کا قریباًایک تہائی حصہ دھاتی معدنیات مثلاً سونا، چاندی، تانبا،لوہااورنایاب اورتابکارعناصر پر مشتمل ہےانھوں نے تیل اور پیٹروکیمیکلز کے بعد معدنیات کو’’قومی معیشت کےلیےتیسرامعاشی ستون‘‘ قراردیا ہے۔

    چین میں تعینات افغان سفیر نے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر استعفیٰ دے دیا

    دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے معادن کمپنی کے قیام کا انکشاف کیا ہے تاکہ بیرون ملک درکار وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی کان کنی کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارے پاس یورینیم کی بڑی مقدار موجود ہے اور ہم اس کا تجارتی طور پر بہترین استعمال کریں گے۔

    فرانس :کین شہرمیں یہود مخالف بیان کے الزام میں مسجد بند کر دی گئی

    انہوں نے کہا کہ ہم یورینیم کے ذخائر سے پوری شفافیت کے ساتھ نمٹیں گے، اور ہم مناسب شراکت داروں کی تلاش کریں گےہم ہائیڈروجن کی پیداوار میں سنجیدہ ہیں اور سعودی عرب صاف ہائیڈروجن توانائی پیدا کرنے والا سب سے سستا ملک ہوگا ہم شیل آئل کی صلاحیتوں میں بہتر پوزیشن رکھتے ہیں اور ہمارے پاس پیداوار کے لیے معیاری اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز ہیں۔

    سپریم کورٹ نے بڑی شخصیت کوضمانت دے دی

  • وژن2030: سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    وژن2030: سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ریاض: سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی یعنی سعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت اب مقامی شہریوں کو نوکریاں دی جاری ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت اب مقامی شہریوں کو نوکریاں دی جاری ہیں اور سعودی حکومت نے توانائی کے شعبے میں بھی 75 فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کیا ہے یعنی اب اس پیشے میں صرف 25 فیصد غیر ملکی ملازمین ہوں گے اور باقی سب مقامی بھرتی کئے جائیں گے۔

    سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کیا کہ توانائی کے شعبے میں 2030 تک سعودائزیشن کی شرح 75 فیصد تک کر دی جائے گی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملکی اشیا پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب توانائی کی مالک ریاست ہے اور ہمارے نوجوان ویژن 2030 کو کامیاب بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں جو کسی نعمت سے کم نہیں اور اب توانائی کے متبادل ذرائع سوچ سمجھ کر اپنائے جائیں گے کاربن سرکلر اکانومی کا تصور ہمیں ہائیڈرو کاربن کی پیداوار جاری رکھنے، برآمد کرنے اور اس سے مالی فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔

    "العربیہ ” کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے معادن کمپنی کے قیام کا انکشاف کیا ہے تاکہ بیرون ملک درکار وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی کان کنی کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارے پاس یورینیم کی بڑی مقدار موجود ہے اور ہم اس کا تجارتی طور پر بہترین استعمال کریں گے۔

    لوگوں کی جانیں بچانے والا”گولڈ میڈلسٹ” چوہا چل بسا

    انہوں نے کہا کہ ہم یورینیم کے ذخائر سے پوری شفافیت کے ساتھ نمٹیں گے، اور ہم مناسب شراکت داروں کی تلاش کریں گےہم ہائیڈروجن کی پیداوار میں سنجیدہ ہیں اور سعودی عرب صاف ہائیڈروجن توانائی پیدا کرنے والا سب سے سستا ملک ہوگا ہم شیل آئل کی صلاحیتوں میں بہتر پوزیشن رکھتے ہیں اور ہمارے پاس پیداوار کے لیے معیاری اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز ہیں۔

    سعودی عرب نے معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان بنا دیا

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ توانائی کی منتقلی کو تین محوروں توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے،اقتصادی ترقی اور معاشی مشکلات سے دوچار اربوں لوگوں کی مدد کرنے موسمیاتی تبدیلی سے کنٹرول کرنا چاہیے شہزادہ محمد بن سلمان مقامی مواد پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور 2030 تک مقامی مواد سے متعلق 2.8 ٹریلین ریال کے مواقع موجود ہیں مقامی مواد تیار کرنے کے لیے ہماری کارکردگی کی پیمائش کے لیے معیارات مرتب کرنا ضروری ہے۔

    شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ مملکت ہمیشہ سے توانائی پیدا کرنے والا ملک رہا ہے، لیکن آج جو توانائی ہم پیش کر رہے ہیں وہ نوجوانوں کی توانائی ہے۔ ہمارے پاس توانائی کا سب سے قیمتی وسیلہ ہے جس کی نمائندگی پرجوش نوجوان خواتین اور مردوں میں ہوتی ہے اور وہی نوجوان تبدیلی کی قیادت کرتے ہیں۔

  • سعودی عرب نے معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان بنا دیا

    سعودی عرب نے معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان بنا دیا

    ریاض: سعودی عرب نے معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان کرتے ہوئے ڈیجیٹل سہولت فراہم کردی۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’ای عمرہ گیٹ‘‘ متعارف کرایا تھا جس پر جاکر معتمرین محض چند ضروری معلومات فراہم کرکے فوری طور پر عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    کورونا وبا:ملک میں اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ پر اندراج کے طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سہولت سے ان ممالک کے شہری فائدہ اُٹھاسکتے ہیں جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی عائد نہیں ہے۔ ایسے ممالک کے معتمرین مندرجہ زیل طریقہ کار پر عمل کرکے عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    معتمرین ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں، معتمرین وزارت حج و عمرہ کے لائسنس یافتہ ٹریولنگ ایجنسی کا انتخاب کریں پھر اپنی سہولت اور آسانی کے مطابق مناسب پیکیج چنیں جس میں رہائش اور بنیادی سہولیات بھی شامل ہیں پھر منتخب کردہ پیکیج کی رقم ادا کریں۔

    عمرہ ویزہ حصول کے خواہش مند افراد ’ای عمرہ گیٹ‘ پر اندراج کے بعد اپنے منتخب کردہ ٹریولنگ ایجنسی کے دفتر جائیں اور اپنا پاسپورٹ پیش کرکے عمرہ فارم پُر کریں اور اپنے وطن سے روانگی اور ادائیگی عمرے کے بعد واپسی کی تاریخ کی تصدیق کریں-

    علاوہ ازیں آمد و رفت کے ٹکٹ، میڈیکل انشورنس اسکیم اور سعودی عرب کی منظور کردہ کورونا ویکسین کی مصدقہ سند پیش کریں تو ویزہ جاری کردیا جائے گا اس کے ساتھ ہی ایپ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت پیشگی حاصل کرلیں تاکہ بعد میں زحمت نہ ہو-

    مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری بارعالمی وبا کا شکار

    دوسری جانب "العربیہ ڈاٹ نیٹ” اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹی کے رکن سعید باحشوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے تین مہینوں "رجب ، شعبان اور رمضان” کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ کی تعداد میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہو گا جب سعودی عرب نے کورونا کی پابندیاں اٹھنے کے بعد متعدد ممالک نے مسافروں کی آمدو رفت شروع کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمرہ زائرین کی مکہ المکرمہ تک تمام تیاری مکمل کرلی ہے اور اب ازبکستان، لیبیا، مصر، تونس، الجزائر، انڈونیشیا ، پاکستان اور بھارت سے عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے 201 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر ان کے آبائی وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔

    اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کی آسانی اور سہولت کے لیے غیر معمولی سروسز فراہم کی گئی ہیں تاکہ اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو مناسک اور عبادت کی ادائی میں کسی قسم کی دقت اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑےعمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی ان کی خدمت کرنے اور عازمین کو ہوٹل، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ سمیت بہترین سروسز اور ان کی مہمان نوازی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں عمرہ سیکٹر کی بحالی، ہوٹلوں میں رہائش کی سرگرمیوں میں اضافے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نقل و حمل، ریستوراںوں میں بکنگ، خریداری اور دیگر ذرائع میں تجارتی نقل و حرکت میں اضافے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ادھر سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کورونا کے 4 ہزار 662 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد وَبا پھیلنے کے بعد سب سے زیادہ تشخیص شدہ یومیہ کیس 4 ہزار919 کے قریب پہنچ گئی ہے یہ تعداد جون 2020ء میں ریکارڈ کی گئی تھا۔

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون،فلورونا کے بعد ڈیلٹا کرون:نیاوائرس کتنا خطرناک ہے ماہرین نے…

    سعودی عرب میں کورونا سے اب مجموعی طور پر 8 ہزار 897 افراد وفات پاچکے ہیں گذشتہ 24 گھنٹے میں2051مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اس طرح شفایاب ہونے والےکیسوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار558 ہو گئی ہےسعودی عرب میں شہریوں اورمکینوں کوویکسین لگانے کے لیے ایک جامع مہم چلائی گئی ہے اور اب تک ویکسین کی 52,901,992 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

    دریں اثناء سعودی عرب نے نافذالعمل کورونا کے قواعد وضوابط پرنظرثانی کی ہے اورخلاف ورزی کے مرتکبین پر جرمانے کی رقم بڑھا دی ہے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جو لوگ سرکاری یا نجی مقامات میں داخل ہونے سے پہلے درجہ حرارت کی جانچ سے انکارکرتے ہیں اور سماجی فاصلے کے قواعد پرعمل نہیں کرتے،ان پر266 ڈالر (1000 سعودی ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا بار بارجرم کے اعادے کی صورت میں جرمانے کی رقم266,000ڈالر(100,000 ریال) تک پہنچ سکتی ہے۔اس کے علاوہ اب اندرونی اور بیرونی دونوں جگہوں پرچہرے پر دوبارہ ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔

    سعودی عرب میں یکم دسمبر کوکروناوائرس کی نئی شکل اومیکرون کے پہلے کیس کا پتاچلا تھا۔یہ شخص ایک افریقی ملک سے آیا تھا۔اس کے بعد سے حالیہ ہفتوں میں یومیہ کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

  • سعودی عرب میں اونٹوں کے لئے دنیا کا پہلا اوپن ائیرلگژری ہوٹل توجہ کا مرکز بن گیا

    سعودی عرب میں اونٹوں کے لئے دنیا کا پہلا اوپن ائیرلگژری ہوٹل توجہ کا مرکز بن گیا

    ریاض: سعودی عرب میں اونٹوں کے لئے دنیا کا پہلا اوپن ائیرلگژری ہوٹل کُھل گیا-

    باغی ٹی و: عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اونٹوں کے لئے دنیا کا پہلا اوپن ائیرلگژری ہوٹل سب کی توجہ کا مرکز بن گیاکھلے صحرا میں کورونا کی احتیاطی تدابیرکے ساتھ بنائے گئے اونٹوں کے اوپن ائیرہوٹل تتمان میں ایک رات کا کرایہ 400 ریال یا 100 ڈالرسےکچھ زیادہ ہےان پیسوں میں اونٹوں کی دھلائی، ٹرمنگ اورگرم گرم دودھ سے تواضح سب شامل ہیں۔

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

    سرد موسم سے بچاؤ کے لئے اونٹوں کے لئے خصوصی طورپرگرم انکلوژرز بھی بنائے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی چیک کیا جاتا ہے کہ کہیں اونٹوں کا بوٹوکس یا خوبصورتی کے لئے کوئی اورمصنوعی طریقہ تواستعمال نہیں کرایا گیا۔

    اونٹوں کے لئے لگژری ہوٹل دراصل ان اونٹوں کے لئے بنایا گیا ہے جوسعودی عرب میں ہونے والے شاہ عبدالعزیز فیسٹول میں اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں حصہ لیتے ہیں جس کی مجموعی انعامی رقم 66.6 ملین ڈالرز ہے۔

    سعودی عرب: خوبصورتی کے انجکشن لگوانے کی وجہ سے 40 اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں اونٹوں کے سب سے بڑے میلے کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں اونٹنیوں کے مقابلہ حسن کا آغاز ہوگیاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹیول جاری ہے جس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کورونا وبا کے باوجود لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

    فارمولا-ای کار ریس28 جنوری کو سعودی عرب کے تاریخی مقام درعیہ میں شروع ہو گی

    اس فیسٹیول کا سب سے دلچسپ حصہ اونٹنیوں کے درمیان ہونے والا مقابلہ حسن ہے۔ اس مقابلے کے فاتح اونٹنی کے مالک کو 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر انعام دیا جاتا ہے مقابلہ حسن میں اونٹنی کی خوبصورتی کا معیار لمبےاورلٹکے ہوئے ہونٹ، بڑی ناک اور کوہان کی شکل ہے تاہم کچھ برسوں سے مصنوعی طریقےسےحسن میں اضافہ کیےجانےکاانکشاف ہےاس لیےمنتظیمن اچھی طرح جانچ پڑتال کےبعد مقابلےمیں شرکت کی اجازت دیتے ہیں اس سال بھی 40 کے لگ بھگ اونٹنیوں کو خوبصورتی کے لیے بوٹوکس انجیکشن لگانے پر نااہل قرار دیا گیا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے”جدہ ڈاؤن ٹاؤن” جدید منصوبے کا…

    مقابلے میں شرکت کی خواہش مند اونٹنیوں کا ماہرین نے ان کی ظاہری شکل و صورت اور چلنے کے انداز کا معائنہ کیا۔ پھر جدید ایکسرے اور 3 ڈی الٹرا ساؤنڈ سے سر، گردن اور دھڑ کے عکس لیے اور جنیاتی معائنے سمیت خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    واضح رہے کہ اونٹنیوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد ہر سال کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں کیا جاتا ہے جو دنیا کا اونٹوں کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے۔

    سعودی عرب: کنگ عبدالعزیزاونٹ میلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی شرکت

  • فارمولا-ای کار ریس28 جنوری کو سعودی عرب کے تاریخی مقام درعیہ میں شروع ہو گی

    فارمولا-ای کار ریس28 جنوری کو سعودی عرب کے تاریخی مقام درعیہ میں شروع ہو گی

    سعودی عرب مسلسل چوتھی مرتبہ فارمولا-ای( Formula E) کار ریس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق ریس کا پہلا اور دوسرا راؤنڈ درعیہ کے تاریخی مقام پر 28 اور 29 جنوری کو منعقد ہو گا پہلے دو راؤنڈوں کے بعد یہ ریس میکسیکو کے دارالحکومت "میکسیکو سٹی” منتقل ہو جائے گی۔ یہاں تیسرا راؤنڈ 12 فروری کو ہو گا۔

    رپورٹ کے مطابق ریس کا چوتھا اور پانچواں راؤنڈ اطالیہ کے دارالحکومت روم میں 9 اور 10 اپریل کو منعقد ہوں گے اس کے بعد ریس کے شرکاء موناکو جائیں گے یہاں وہ 30 اپریل 2022ء کو ریس کے چھٹے راؤنڈ میں شریک ہوں گے اس کے بعد 7واں اور 8واں راؤنڈ برلن (جرمنی) میں، 9واں راؤنڈ انڈونیشیا میں، دسواں راؤنڈ وینکوور (کینیڈا) میں ہوگا-

    سعودی عرب: کنگ عبدالعزیزاونٹ میلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی شرکت

    جبک 11واں اور12 واں راؤنڈ نیویارک (امریکا) میں،13 واں اور 15 واں راؤنڈ لندن (برطانیہ) میں اور ریس کے اختتامی دو راؤنڈ 16 واں اور 16 واں اگست میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہوں گے۔

    فارمولا اِی کے ساتویں سیزن کا افتتاحی راؤنڈ گذشتہ برس 26 اور 27 فروری (2021ء) کو سعودی عرب (درعیہ) میں ہوا تھا اس چیمپین شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ LED لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے رات کے وقت ریس کا انعقاد ہوا۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارت کھیل کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ فارمولا اِی ریس کے ٹکٹ https://diriyah-eprix.com ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہوں گے ٹکٹ کی قیمت 150 ریال سے شروع ہو رہی ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے”جدہ ڈاؤن ٹاؤن” جدید منصوبے کا…

    دوسری جانب سعودی عرب میں اونٹوں کے سب سے بڑے میلے کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں اونٹنیوں کے مقابلہ حسن کا آغاز ہوگیاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹیول جاری ہے جس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کورونا وبا کے باوجود لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

    اس فیسٹیول کا سب سے دلچسپ حصہ اونٹنیوں کے درمیان ہونے والا مقابلہ حسن ہے۔ اس مقابلے کے فاتح اونٹنی کے مالک کو 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر انعام دیا جاتا ہے مقابلہ حسن میں اونٹنی کی خوبصورتی کا معیار لمبے اور لٹکے ہوئے ہونٹ، بڑی ناک اور کوہان کی شکل ہے تاہم کچھ برسوں سے مصنوعی طریقے سے حسن میں اضافہ کیے جانے کا انکشاف ہےاس لیے منتظیمن اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد مقابلے میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں اس سال بھی 40 کے لگ بھگ اونٹنیوں کو خوبصورتی کے لیے بوٹوکس انجیکشن لگانے پر نااہل قرار دیا گیا۔

    سعودی عرب: خوبصورتی کے انجکشن لگوانے کی وجہ سے 40 اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر


    مقابلے میں شرکت کی خواہش مند اونٹنیوں کا ماہرین نے ان کی ظاہری شکل و صورت اور چلنے کے انداز کا معائنہ کیا۔ پھر جدید ایکسرے اور 3 ڈی الٹرا ساؤنڈ سے سر، گردن اور دھڑ کے عکس لیے اور جنیاتی معائنے سمیت خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    واضح رہے کہ اونٹنیوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد ہر سال کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں کیا جاتا ہے جو دنیا کا اونٹوں کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے۔

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز