Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی

    سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی

    سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے بانی رہنما سید ابوالاعلیٰ مودودی سمیت دیگر کئی مصنفین کی کتابیں سعودی حکومت نے لائبریریوں سے ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے

    سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اس ضمن میں تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کئے ہیں جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ اخوان المسلمون کے بانی حسن البناء، جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالااعلیٰ مودودی، مصری عالم دین یوسف القرضاوی سمیت دیگر کئی مصنفین کی 80 کتابیں لائبریریوں سے ہٹائی جائیں ، خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ادارے اپنی لائبریریوں سے یہ کتابیں ہٹا کر دو ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کروائیں،

    جن کتابوں کو لائبریریوں سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے ان میں حسن البناء کی "اللہ فی العقیدہ اسلامیہ”، "الوصایا العشر”، یوسف القرضاوی کی "الحلال والحرام”، "شبہات حول الاسلام” اور "مستقبل ہذا الدین” اور سید قطب کی "معالم فی الطریق” بھی شامل ہیں ، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے بانی رہنما سید ابوالاعلیٰ مودودی ،مصطفیٰ السباعی، انور الجندی، حسن الترابی سمیت دیگر کئی مصنفین ہیں جن کی کتابیں لائبریریوں سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے

    قبل ازیں سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ،تبلیغی جماعت پر پابندی کے حوالہ سے دارالعلوم دیو بند نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے بانی مولانا الیاس شیخ الہند مولانا محمود حسن کے شاگردوں میں سے تھے انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جدو جہد دینی و عملی اعتبار سے مفید رہی ہے۔جزوی اختلافات کے باوجود جماعت اپنے مشن پر کام کر رہی ہے کم و بیش تمام عالم اسلام میں اس کا کام پھیلا ہوا ہے اس سے وابستہ افراد اور جماعت کے مجموعی مزاج پر شرک و بدعت اور دہشت گردی کا الزام قطعی بے منی اور بے بنیاد ہے دارالعلوم دیوبند اس کی مذمت کرتا ہے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تبلیغی جماعت کے خلاف اس قسم کی مہم سے اجتناب کرے

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

    سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

    آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

    محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

    بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا

  • سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    نیوم :سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کنسرٹ، معروف بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان، جیکولین فرنینڈز، شلپا شیٹھی سمیت دیگر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بولیوارڈ میں شاندار پرفارمنس سے سعودی شہریوں کے دل جیت لیے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا میوزک کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    سلمان خان گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکاراؤں اور اداکاروں کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

    بالی وڈ اسٹار نے گزشتہ شب ریاض کے سیاحتی و تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں میوزک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ شلپا شیٹی اور دیگر نے مختلف گانوں پرپرفارم کیا۔

     

    سلمان خان سمیت بہت سے فنکاروں کی سعودی عرب میں یہ پہلی پرفارمنس تھی جس میں رقص بھی پیش کیا گیا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کنسرٹ کے دوران تماشائیوں کی تعداد 80 ہزار تھی جنہوں نے پورے جوش و خروش سے بھارتی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی اور لطف اندوز ہوئے۔

     

    دوسری طرف بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان نے کہا انہیں سعودی عرب آنے پر بے حد خوشی ہے۔

    انہوں نے ریاض سیزن اور سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا سعودی ہنستے مسکراتے لوگ ہیں، ان کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات کیا ہوگی۔

    بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔

    سلمان خان نے کہا سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکس بندی کی خواہش ہے، یہ فلمی کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوگا، سعودی عرب بلاشبہ تہذیبوں کا سنگم ہے۔

  • محمد بن سلمان گھٹنوں پر آ گئے، 5 ملکوں کے ہنگامی دورے

    محمد بن سلمان گھٹنوں پر آ گئے، 5 ملکوں کے ہنگامی دورے

    محمد بن سلمان گھٹنوں پر آ گئے، 5 ملکوں کے ہنگامی دورے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے تک قطر پر پابندیاں لگانے کے بعد اب آخر وہ وقت بھی آ ہی گیا ہے جب محمد بن سلمان خود قطر کا دورہ کرنے کے لئے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ محمد بن سلمان ایک بہت ہی چالاک انسان ہیں وہ کوئی بھی کام بلاوجہ نہیں کرتے۔ پہلے انہوں نے ایک طویل عرصے تک قطر پر مختلف الزامات لگاتے ہوئے پابندیاں لگائے رکھیں لیکن پھر اس سال جنوری سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا پہلے ریاض اور قاہرہ نے دوحہ میں اپنے نئے سفارت کار مقرر کئے اس کے بعد قطر کے امیر کوسعودی عرب کے دورے پر بھی بلایا گیا۔ اور اب محمد بن سلمان خود قطر کے دورے پر بھی تشریف لے گئے ہیں۔ آخر ایسی کیا وجہ بنی کہ وہ خود دوحہ کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔ اور صرف دوحہ ہی نہیں بلکہ کئی دوسرے خلیجی ممالک کا بھی دورہ کیا جا رہا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ اس وقت سعودی عرب کے حقیقی حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہی ہیں ان کے بغیر اجازت وہاں پتا بھی نہیں ہل سکتا شاہ سلمان بھی اگر کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو وہ محمد بن سلمان سے پوچھ کر ہی لیا جاتا ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ قطر تنازعے کی شروعات 2017 میں اس وقت ہی ہوئی تھی جس شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد مقررکیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے اپنے دیگر اتحادیوں کو ساتھ ملا کر نہ صرف قطر پر پابندیاں عائد کر دیں تھیں بلکہ اس کی ناکہ بندی بھی کردی گئی تھی تاکہ قطر کو تنہا کیا جا سکے۔ لیکن پھر اس سال کے شروع میں امریکہ کے کہنے پر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا کام شروع ہوا۔ اور اب کیونکہ اس مہینے خلیجی ممالک کی تعاون تنظیم گلف کوآپریشن کونسل جی سی سی کی بیالیسویں سربراہی کانفرنس چودہ دسمبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ہے تو اس سلسلے میں محمد بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ دوحہ سے پہلے انہوں نے عمان اور متحدہ عرب امارت کا دورہ کیا تھا یو اے ای کے دورے کے دوران دبئی ایکسپو میں بھی شرکت کی تھی۔ اور قطر کے دورے کے بعد محمد بن سلمان بحرین اور کویت کے دورے پر بھی جائیں گے۔جب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ خارجہ پالیسی پر اپنے تنازعات ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے اس کے بعد یہ جی سی سی کا پہلا سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔گلف کوآپریشن کونسل کے علاوہ یہ دورے اس لئے بھی اہم ہیں کیونکہ اس وقت عالمی طاقتیں 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ لیکن اسرائیل کی طرح سعودی عرب بھی ایران کے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف پابندیوں کا بھی حامی ہے۔ویسے تو ان خلیجی ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور قبائلی تعلقات کافی مضبوط رہے ہیں لیکن ماضی میں قطر پر لگائی پابندیوں کی وجہ سے جی سی سی کے درمیان تعلقات پر کافی فرق پڑا اور ان میں اب وہ پہلے جیسی بات نہیں رہی۔ یہی وجہ ہے کہ کئی اہم معاملات کے ساتھ ساتھ ایران اور اسرائیل والے معاملے پر بھی ان خلیجی ممالک کی کوئی ایک رائے نہیں ہے بلکہ ہر ایک نے اپنی الگ الگ پالیسی بنائی ہوئی ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس تمام عرصے کے دوران عمان، کویت اور قطر نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھے جبکہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ایران کے ساتھ حالات دن بہ دن خراب ہوتے گئے۔ اور اب کیونکہ عالمی سطح پر ایران کو لیکر بڑے فیصلے ہو رہے ہیں تو محمد بن سلمان چاہتے ہیں کہ تمام خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا کر ایران کے حوالے سے کوئی ایک پالیسی بنائی جائے اس لئے خلیجی ممالک کی یہ سربراہی کانفرنس محمد بن سلمان کے لئے بہت اہم ہے تاکہ تمام خلیجی ممالک کے درمیان حالات کو معمول پرلانے کی کوشش کی جا سکے۔لیکن اس سب کے علاوہ ان دوروں کے پیچھے محمد بن سلمان کے کچھ ذاتی مقاصد بھی ہیں۔دراصل جنوری 2021 میں جب سے جو بائیڈن نے امریکہ میں اقتدار سنبھالا ہے محمد بن سلمان کی پوزیشن ملکی اور عالمی سطح پر ہل کر رہ گئی ہے۔ اور اب وہ خود کوسیاسی طور پر تنہا محسوس کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے دور اقتدار میں کیونکہ ایم بی ایس کی ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد Jared Kushnerکے ساتھ گہری دوستی تھی تو اس دوران محمد بن سلمان عالمی سطح پر جو فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتا تھا اس میں اسے کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی تھی یہاں تک کہ ٹرمپ نے ایم بی ایس کو جمال خاشقجی کے قتل کیس میں بھی بچایا۔ لیکن اب جوبائیڈن کے آنے کے بعد امریکہ کی طرف سے محمد بن سلمان کو اتنی اہمیت نہیں دی جا رہی جو پہلے دی جاتی تھی۔سعدوی عرب کی اندرونی سیاست کی بات کی جائے تو محمد بن سلمان اب بھی سب سے مضبوط ہیں اور ان کے لئے سعودی تخت حاص کرنا کوئی مشکل نہیں ہے لیکن عالمی سطح پر مشکل یہ ہے کہ محمد بن نائف سمیت اس کے کچھ حریفوں کے بائیڈن حکومت کے ساتھ کافی گہرے تعلقات ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے اس وقت محمد بن سلمان کا رویہ پہلے سے کافی زیادہ تبدیل اور محتاط بھی ہو گیا ہے۔ اس پورے سال میں محمد بن سلمان نے کوئی بیرون ملک سفر نہیں کیا یہاں تک کہ برسلز میں ہونے والی حالیہ G20 سربراہی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ اس کے علاوہ اہم بات یہ بھی ہے کہ محمد بن سلمان کی پچھلے گیارہ ماہ میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ایک بار بھی کوئی بات چیت نہیں ہو سکی۔ یعنی سعودی عرب کے ہاتھ سے امریکہ بھی گیا جس کے چکر میں محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک کو بھی اگنور کیا ہوا تھا۔ محمد بن سلمان کی علاقائی پالیسی مکمل طور پر فلاپ ثابت ہوئی اور اس کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آیا جبکہ دوسری طرف متحدہ عرب امارات معاشی تعقی اور مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بھی کافی آگے نکل چکا ہے۔ قطر بھی عالمی دنیا میں اپنی اہمیت منواچکا ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اب اپنے سفارت خانے کھولنے کی بجائے قطر کے ذریعے اپنے مفادات کی نگرانی کروارہا ہے۔ اب یہ سب محمد بن سلمان کو برداشت کرنا مشکل ہوا رہا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے محمد بن سلمان کے حالیہ دوروں میں ایک قابل غور بات یہ بھی ہے کہ یہ دورے یو اے ای کے اماراتی حکام کے شام اور ترکی کے دورے اور تہران میں یو اے ای کے قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زاید کے دورہ کے بعد ہو رہے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی کتنی بڑھ چکی ہے۔ محمد بن سلمان کو یہ برداشت ہی نہیں ہے کہ متحدہ عرب امارات اس کی مرضی کے بغیر ایران اور شام سے اپنے تعلقات بہتر بنائے۔الخلیج الجدید نیوزکی ایک رپورٹ کے مطابق۔۔ اس وقت سعودی عرب خلیج تعاون کونسل کا کنٹرول کھو چکا ہے اور متحدہ عرب امارات اب علاقائی سیاست میں اس کا اہم حریف ہے۔اس کے علاوہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید امریکہ کے بھی قابل اعتماد اتحادی ہیں اس لئے اب محمد بن سلمان اپنی بنائی گئی سعودی خارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ محمد بن سلمان کی بنائی گئی پالیسی کی وجہ سے سعودی عرب نے 2017میں دہشت گردی کی حمایت اور علاقائی معاملات میں مداخلت کے نام پر قطر کا بائیکاٹ کیا۔ لیکن پھر جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ محاصرہ ختم بھی کر دیا گیا جس سے انہیں کوئی فائدہ تو حاصل نہیں ہوا لیکن اس کے نتائج بھگتنے پڑ گئے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف سعودی عرب 2015میں یمن کے خلاف جنگ میں داخل ہوا، لیکن سات سال بعد اسے وہاں بھی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اس طرح سعودی عرب ایک طرح سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو کر رہ گیا۔اس لئے عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ ان دوروں کے کچھ ذاتی مقاصد بھی ہیں۔ تاکہ آنے والے گلف کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں عالمی اور علاقائی مسائل پر خلیجی ممالک کو اعتماد میں لیا جائے۔ اور ایک بار پھر اپنی پوزیشن مضبوط کی جائے اور اپنے آپ کو دنیا کی نظر میں دوبارہ سے اہم ثابت کیا جائے

  • سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    ریاض: سُپر اسٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ان کے فلمی کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا۔

    باغی ٹی وی : العربیہ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دیگر بھارتی فلمی ستاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آنے پر بے حد خوشی ہے۔

    انہوں نے سعودی عرب کو تہذیبوں کا سنگم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ ہنستے مسکراتے ہیں اور ان کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات اور کیا ہو گی؟

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ریاض سیزن کے پروگرام میں بالی ووڈ سٹارز کے پہلے شو میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں ا داکار سلمان خان نے سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ریجن میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور جو کچھ یہاں دیکھا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

    سلمان خان کے ساتھ موجود اداکارہ شلپا شیٹھی نے اس موقع پر کہا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب آئی ہوں میں نے یہاں ریاض سیزن اور مملکت میں جو کچھ دیکھا ہے اس کے جمالیاتی پہلوؤں کے متعلق بالی ووڈ کے دوستوں کو بتاؤں گی۔

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

    ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں جن میں سے 70 عرب کنسٹرٹ 6 انٹرنیشنل کنٹسرٹ، انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹرز شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پچپن سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں بالی وڈ سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز انڈیا کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔

    سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

  • سعودی عرب: خوبصورتی کے انجکشن لگوانے کی وجہ سے 40 اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر

    سعودی عرب: خوبصورتی کے انجکشن لگوانے کی وجہ سے 40 اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر

    سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہورمقابلہ حسن میں 40 سے زائد اونٹ نااہل قرار، اونٹوں کوخوبصورت بنانے کے لئے خصوصی انجکشن کا استعمال کیا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹول میں حکام نے کریک ڈاؤن کیا اوراونٹوں کوجھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے، فیس لفٹ اوردیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کے لئے نااہل قراردے دیا۔

    سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔

    اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کوفاتح قراردینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ دیکھا جاتا ہے۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو66ملین ڈالرکا انعام ملتا ہے۔

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

    سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال مشرق میں صحرا میں منعقد ہونے والے ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں ججز مصنوعی طور پر بڑھے ہوئے اونٹوں پر اپنی پابندی کو بڑھا رہے ہیں مقابلہ حسن میں خصوصی اور جدید” ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجا رہا ہے-

    اس سال، حکام نے دریافت کیا کہ درجنوں افزائش کرنے والوں نے اونٹوں کے ہونٹ اور ناک کو پھیلایا، جانوروں کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہارمونز کا استعمال کیا، سروں اور ہونٹوں کو بڑا بنانے کے لیے بوٹوکس کا انجیکشن لگایا، جسم کے اعضاء کو ربڑ کے بینڈوں سے پھولایا، اور فلرز کا استعمال کیا۔

    رپورٹ کے مطابق "کلب اونٹوں کی خوبصورتی میں چھیڑ چھاڑ اور دھوکہ دہی جیسی کاروائیوں پر ایکشن لیں گے” رپورٹ میں کہا گیا، منتظمین "جوڑ توڑ کرنے والوں پر سخت جرمانے عائد کریں گے”۔

    اومی کرون کا پہلا کیس،این سی او سی کی تردید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط بھی سامنے…

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات

    ملتان :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سے حسر بطن سعودی عرب کے گورنر جناب ابو منصور نے ملاقات کی ہے

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا

     

    یاد رہےکہ پچھلے کئی ماہ سے دنیا بھرکی اہم شخصیات کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے شروع ہیں ، سعودی گورنر کی ملاقات بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے،

    دوسری طرف اہم حلقوں کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی یہ امید قائم کرچکی ہے کہ وہ اقتدار میں آئے گی جس کے بعد وہ ان ممالک کے ساتھ بہترین سفارتی تعلقات بھی قائم کرے گی

  • سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

    سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

    جدہ: سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، مصر، بھارت اور ملائیشیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے اداکاروں نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : جدہ میں ہونے والے اپنی نوعیت کے منفرد اور پہلے فلم فیسٹیول ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ (آر ایس آئی ایف ایف) میں دنیا بھر کی معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی اپنی نوعیت کے منفرد فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔

    کترینہ کیف اور وکی کی شادی،راستے بند کرنے پر مقامی وکیل تھانے پہنچ گیا

    فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی زیادہ تر فلمیں عربی زبان کی ہیں، تاہم فیسٹیول کے دوران انگریزی، فرانسیسی، اسپینش، ہندی، بگالی اور ملایلم سمیت دیگر زبان کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی فلم فیسٹیول میں بالی وڈ کی آنے والی اسپورٹس فلم ’83‘ کو بھی پیش کیا جائے گا، تاہم ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں کوئی بھی پاکستانی فلم پیش نہیں کی جا سکے گی۔

    فلم فیسٹیول کا ریڈ کارپٹ 6 دسمبر کو سجایا گیا، جس میں فرانسیسی، امریکی، اسپینش، مصری، مراکشی، اماراتی اور بھارتی اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے۔

    ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ رواں ماہ 15 دسمبر تک جاری رہے گا اور 10 روزہ فلم فیسٹیول میں فلموں کی نمائش کے علاوہ ڈانس و آرٹ کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جب کہ اہم شخصیات سے گفتگو بھی کی جائے گی۔

    یاسر نواز پہلی سندھی کمرشل فلم بنائیں گے

  • سعودی عرب کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بڑا اعلان

    سعودی عرب کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بڑا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے انڈونیشیا، مصر اور بھارت کے عمرہ زائرین کو بھی عمرہ ویزے جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عمرہ کمپنیوں کو عمرہ ویزوں کے اجرا کی ہدایت کردی گئی ہے عمرہ زائرین براہ راست فلائٹس پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

    کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کا افریقی ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس کےبعد حکام نے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں تاہم سعودی وزارت صحت نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کر دیا تھا

    سعودی وزارت صحت کاکہنا تھا کہ کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے کیونکہ اس وقت ویکسین نہیں تھی لیکن اب سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں سعودی معاشرے میں وائرس سے متعلق مدافعتی نظام بہترین ہے لہٰذا لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں، پرُہجوم مقامات سے دور رہیں لہذا جو لوگ ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنا رہے ہوں وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

    این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

    سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی تھیں سعودی عرب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

    وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل 3 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کرونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی-

    ہدایات میں مزید کہا گیا تھا کہ تمام زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے آئیں۔

    اومی کرون کا کیس رپورٹ، سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ

  • شکریہ محمد بن سلمان :سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول

    شکریہ محمد بن سلمان :سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول

    لاہور:شکریہ محمد بن سلمان :سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ کو اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوانے تھے جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکا حصہ ہوں گے۔

     

    https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1467059562104635394?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467059562104635394%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FBusiness%2F631581

    وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے طورپردئیے ہیں جو سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔

    مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔

     

    یاد رہے معاہدہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران ہوا ، جس میں سعودی ولی عہد نے پاکستان کےلیے3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کی منظوری دی تھی ، رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھاسعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

     

     

  • سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

    سعودی عرب کے علاقے الصیاھد میں بدھ سے کیمل کلب کے زیر اہتمام شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے چھٹے ایڈیشن کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ ” کے مطابق شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں 250 ملین ریال کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے اس دوران مسلسل 43 دن تک اونٹوں کے 70 سے زائد راؤنڈزاور مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

    اونٹ میلے میں اہم مقابلوں کی کیٹیگریز میں المجاھیم، المجھنات، السواحل، الاصائل، الشقح، الوضح، الشعل، الصفر، الحمر، فردی، دق، جل ،مفاريد ،قعدان جیسی کیٹی گریزی کے ساتھ میلے میں کلب، شلفا، ولی عہد، سیف الملک، بیرق الموسس، نخبہ النخبہ، الفحل، خواتین کے لیے اوپن راؤنڈ، بین الاقوامی راؤنڈ الطبع اور الھجیج جیسے مقابلے شامل ہوں گے۔

    نیز اس ورژن میں ایک اعلیٰ اپیل کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے تحت تمام شرکاء نتائج کی اپیل کر سکتے ہیں اس ایڈیشن کے بہت سے مقابلوں میں شیداد شیفرڈ مقابلہ، سنگلز کیٹیگری میں خواتین کی اوپن رن، مُغاتیر کا رنگ اور سنگلز کیٹیگری کے لیے ایک بین الاقوامی اوپن ریس شامل ہے۔

    مملکت کے علاوہ خلیج سمیت مختلف عرب ممالک، امریکہ، روس اور فرانس جیسے دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے اونٹوں کے مالکان شرکت کررہے ہیں میلے میں میلے میں 33 ہزار تک اونٹوں کے مالکان شرکت کریں گے مختلف قسم کے رنگوں کے 19 زمروں والے اونٹ میلے میں شامل ہوں گے۔

    اونٹ میلہ 32 مربع کلو میٹر کے دائرے میں منعقد کیا گیا ہے اس کا اہتمام ریاض سے تقریبا سو کلو میٹر دور شمال مشرق میں ہے اس موقع پر ثقافتی اور تفریحی شو بھی ہوں گے جن میں پانچ ہزار افراد شریک ہوں گے دنیا کے مختلف ممالک سے روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ افراد میلہ دیکھنے پہنچیں گے-

    "بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا

    میلے میں آنے کے لیے آن لائن سیاحتی ویزہ جاری ہوگا- ہوائی اڈوں، بری سرحدی چوکیوں پر بھی ویزے جاری ہوں گے- توقع ہے کہ 2022 میں پچاس ملین سیاح مملکت پہنچیں گے-

    پہلی بار ساحلی اونٹوں کا نیا مقابلہ منعقد کیا جائے گا جس کےلیے قعدان کیٹیگری کے لیے ایک نئے مقابلے کی منظوری دی گئی ہے علاوہ ازیں الجمل اصایل ایوارڈ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ "اصائل الجمال” ایوارڈ کلب کے کپ ایوارڈ ،سنگلز ایوارڈ "دق اور جل اصائل” اور دیگر تمام رنگوں کے لیے جل اصائل ایوارڈ کے برابر ہو جائے۔

    ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان