Baaghi TV

Tag: سلمان خان

  • مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

    مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

    ممبئی: بھارت میں ریلیز ہونے والی متنازع فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیر وادی کی تاریخ کو مسخ کرے پیش کیا گیا اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

    کنگنا رناوت نے” کشمیرفائلز” کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    اس مسلم مخالف فلم کے اداکار انوپم خیر نے دعویٰ کیا ہے کہ دی کشمیر فائلز کے ریلیز ہونے کے بعد سلمان خان نے انہیں فون کرکے فلم کی کامیابی کی مبارک باد دی، سلمان خان واحد اسٹار ہے جنہوں نے فلم دیکھنے کے بعد مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کیا اور میری اداکاری کی بھی تعریف کی۔ قبل ازیں اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت دیگر فلمی شخصیات نے بھی متازع فلم کے حق میں بیان دیا ہے۔

    بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر…

    گزشتہ روز انڈیا سمٹ کے اے بی پی نیٹ ورک آئیڈیاز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے کہا تھا کہ ہر فلم ساز کو حقیقی واقعات پر مبنی فلموں میں اپنا نقطہ نظر شامل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ابھی تک فلم دیکھی نہیں ہے لیکن جلد دیکھوں گا کیونکہ عوام اس فلم کو بڑے شوق سے دیکھ رہی ہے۔

    جب ان سے کہا گیا کہ ایک مخصوص طبقے کی طرف سے اس فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے تو نواز الدین کا جواب میں کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے ہر ہدایت کار کا فلم بنانے کا ایک انداز اور نقطہ نظر ہوتا ہے وویک نے اپنے نقطہ نظر سے فلم بنائی جو اچھی ہے۔ دوسرے بھی مستقبل میں اپنے نقطہ نظر سے فلمیں بنائیں گے۔ اور یہ بہت اچھا ہے۔

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

  • سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    ممبئی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کو عدالتی ثمن جاری ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سلمان خا ن اور عدالتی کیسز کا چولی دامن کا ساتھ ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کی قانونی مشکلات کبھی ختم ہونے والی نہیں ہیں 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے کیس سمیت متعدد عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے۔

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایک ٹی وی صحافی پر مبینہ حملے کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے جس کی وجہ سے ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ ثمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کرلیا ہے-

    مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن کے مطابق اداکار کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    دوسری طرف راجستھان ہائی کورٹ نے پیر کو سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کی دو درخواستوں کو جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں اداکار کے خلاف ایک سماعت پہلے ہی زیر التوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ان دونوں درخواستوں کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ تینوں مقدمات کی سماعت ایک جگہ پر ہو۔

    2 اکتوبر 1998 کو درخواست گزار اور دیگر ملزمان کے خلاف دو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر 5 اپریل 2018 کو ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جب کہ شریک ملزم سیف علی خان، نیلم ، تبو، سونالی بیندرے اور دشینت سنگھ کو بری کر دیا گیا۔ پانچ سال کی سزا کے خلاف درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع جودھپور) میں اپیل دائر کی جس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 7 اپریل 2018 کو سزا معطل کر دی۔

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

  • سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اپنی دریا دلی اوردوستوں کے کام آنے کے لئے مشہورہیں-

    باغی ٹی وی : سلمان خان دوستوں کے کام آنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں اوراپنے نقصان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اورانہوں نے یہ ایک بارپھرثابت کردکھایا ہے کہ وہ دوستوں کے دوست ہیں-

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے دوست اورتیلگو فلموں کے اسٹارچرن جیوی نے سلمان خان کواپنی نئی فلم ’گاڈفادر’ میں مہمان اداکار کے طور پر مختصر کردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے سلمان خان نے فوراً قبول کرلیا۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    جب چرن جیوی نے سلمان خان کوکردار ادا کرنے کے پیسے دینے چاہے توانہوں نے لینے سے صاف انکارکردیا سلمان خان کوجو رقم ادا کی جانے تھی کوئی دس بیس ہزار نہیں بلکہ 20 کروڑ کے لگ بھگ تھی لیکن انہوں نے اپنے دوست سے پیسے لینے سےمنع کردیا۔

    شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    سلمان خان نے چرن جیوی کودھمکی بھی دی کہ اگرپیسے دینے پراصرارکیا تو وہ فلم میں گیسٹ اپئیرنس نہیں دیں گے سلمان خان کے رویے پرجذباتی ہو کر چرن جیوی نے اداکار کو سونے کے دل والا اوردوستوں کا دوست قراردیا۔

  • فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ بلاک بسٹر ہے-

    باغی ٹی وی : شاہ رخ خان 4 سال کا طویل بریک لے کر فلم ’’پٹھان‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں جہاں شاہ رخ خان کے مداح فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں، وہیں اداکار سلمان خان نے بھی شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے۔

    شاہ رخ خان 4 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’پٹھان‘‘ کے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا نے حال ہی میں سلمان خان کو فلم کی 20 منٹ کی فوٹیج دکھائی ہے اس فوٹیج میں سلمان خان بھی موجود ہیں دراصل فلمساز نے ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ساتھ مل کر ان مخصوص مناظر کے وی ایف ایکس کا کام مکمل کرلیا ہے اور اسی وجہ سے آدیتیہ چوپڑا کو اس پر سلمان خان کی رائے چاہئے تھی

    فلم کے مناظر دیکھنے کے بعد سلمان خان نے شاہ رخ خان سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی فلم بلاک بسٹر ہے وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ فلم باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی۔

    اس کے علاوہ سلمان خان نے ایکشن موڈ میں آنے کے لیے شاہ رخ خان کی طرف سے کی جانے کوششیں اور فلم کی شاندار کامیابی کے لیے انہیں ایڈوانس مبارکباد دی۔

    شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    واضح رہے کہ قبل ازیں شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹیزر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم”پٹھان” 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی-

    شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”پٹھان” کا ٹیزر شئیرکرتے ہوئےلکھا تھا کہ معلوم ہے کہ مجھے دیر ہوئی، لیکن واپسی کی تاریخ یاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ پٹھان کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے

    اس ٹیزر میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کو دکھایا گیا تھا جو فلم کے مرکزی کردار پٹھان کے بارے میں بات کررہے ہیں فلم کو ہندی، تیلگو، اور تامل زبانوں میں ایک ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    انڈین ایکسپریس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایسا مانا جارہا ہے کہ پٹھان کی کہانی کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ہرتیک روشن۔ ٹائیگر شیروف کی فلم وار کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

    ایسا بھی خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان بھی پٹھان میں مختصر کردار ادا کریں گے جبکہ شاہ رخ خان بھی ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

    واضح رہے شاہ رخ خان، جان ابراہم کے ساتھ پہلی بار جبکہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ چوتھی فلم میں نظر آئیں گے، دیپیکا اس سے پہلے اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ کے ساتھ آ چکی ہیں۔

    عامر خان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

  • شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    بالی ووڈ سُپراسٹار شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران چھپ کر بنائی جانے والی تصویر کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان کا جسم کسی ماہر تن ساز کی طرح نظر آرہا ہے، جس پر سکس کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں جسامت کے ساتھ کنگ خان کے نئے ہیئراسٹائل نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور سب نے اُن کے نئے لُک کی تعریف کی۔

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے، جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔

    شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہونے کے بعدصارفین نے لکھا کہ ’کنگ کی واپسی ہوگئی‘ ایک اور صارف نے جسمانی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگ کی کیا زبردست جسامت ہے۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

    چند صارفین نے شاہ رخ خان کی جسامت کو سلمان خان سے بہتر قرار دیا اور کہا کہ ’کنگ خان بہت اچھے تن ساز ’باڈی بلڈر‘ ہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ شاہ رخ خان نے تن سازی میں سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اداکار پربھاس کی فلم کو منفی تبصرے،24 سالہ مداح نے خودکشی کر لی

  • سلمان خان کا  مدر ٹریسا کو شاندار خراج تحسین

    سلمان خان کا مدر ٹریسا کو شاندار خراج تحسین

    ممبئی: بالی ووڈ سُراسٹار سلمان خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مدر ٹریسا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عالمی یوم خواتین کے موقع پر سلو میاں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے آرٹ ورک کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں۔

    جس میں سلمان خان ویڈیو میں مدر ٹریسا کی پینٹنگ بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس پینٹنگ کے ذریعے انہوں نے مدر ٹریسا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی


    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے فن کا مظاہرہ بنگلورو میں ’’مدر ہوڈ‘‘ کے نام سے ہونے والے پہلے سولو شو میں کریں گے۔

    سلمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا آپ جو کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن کبھی اپنی ماں کو پریشان نہ کریں۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔

    یوم خواتین افغانستان کی خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنےکا اچھا موقع…

    واضح رہے کہ عالمی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں بیک وقت منایا جاتا ہےعالمی یوم خواتین کا آغاز سوا ایک صدی قبل 1909 سے ہوا تھا، اس دن کو منانے کا آغاز 1908 سے قبل امریکی فیکٹریوں میں کام کرنے والی مزدور خواتین کی جانب سے اپنی تنخواہ مرد حضرات کے برابر کرنے کے لیے کیے گئے احتجاجوں کے بعد ہوا۔

    خواتین کے احتجاج کے بعد ہی وویمن نیشنل کمیشن بنایا گیا، جس کے ذریعے خواتین کے حقوق کی تحریک چلائی گئی اور پہلی بار فروری 1909 میں عالمی یوم خواتین منایا گیا لیکن بعد ازاں اس دن کو 8 مارچ کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اقوام متحدہ (یو این) نے بھی 1977 میں ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منانے کی منظوری دی اور تب سے اس دن کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر منایا جانے لگا ہے۔

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر وائرل

  • سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر وائرل

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ ادکار سلمان خان اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : دونوں اداکاروں کی کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں دلہا دلہن بنے ہوئے تھے اور سلمان خان سوناکشی سنہا کو شادی کی انگوٹھی پہنا رہے تھے۔

    سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اس تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ دونوں کی شادی کی تصویر ہے اور دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں بھارتی میڈیا میں اس دعوے کو غلط ثابت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تصویر جعلی ہے اور کسی نے ایڈٹ کرکے وائرل کی ہے۔

    سلمان خان نے اپنی اور سوناکشی سنہا کی شادی کی خبر کے حوالے سے تو کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔ تاہم سوناکشی سنہا نے ان خبروں پر ردعمل دیا تھا سوشل میڈیا کے جس اکاؤنٹ پر یہ ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کی گئی تھی سوناکشی سنہا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا آپ لوگ بیوقوف ہیں جو اصل اور جعلی تصویر میں فرق نہیں کرسکتے؟-

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    اب ایک بار پھر سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں دلہا دلہن بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    تاہم یہ تصویر بھی پہلی والی تصویر کی طرح جعلی ہے دراصل جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ اداکار ورورن دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی ہے اور ایک بار پھر کسی نے ان دونوں کے چہروں کی جگہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کا چہرہ لگادیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکار کی تصویر ایڈیٹنگ سافٹ ویئر پر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں کچھ ماہ قبل مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ تیسری شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

    عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا

  • عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا

    عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا

    کراچی: سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کو پاکستانی انڈسٹری کا سلمان خان کہہ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :عامر لیاقت نے حال ہی میں اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان ہے سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیا ہے-

    سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کے تیسری بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے عامر لیاقت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں صارفین نے ان چینلز پر بھی برہمی کا اظہار کیا جو عامر لیاقت کو رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خدا کا واسطہ ہے بور ہوگئے بار بار اس کو دیکھ کر رمضان جیسے پاک مہینے میں بھی یہ، خوف کرو۔ کچھ لوگوں نے کہا جو شو کروارہے ہیں وہ بھی ان جیسے ہی ہوں گے۔ کچھ لوگوں نے طنزیہ کہا اس کامطلب ہے مزید میمز آئیں گی۔


    ایک صارف نے کہا جس قوم کا ایسا عالم ہوگا اس کا کیا بنے گا ایک خاتون نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے چینلز کیا سیکھانا چاہتے ہیں بچوں کو کچھ لوگوں نے ایسے چینلز کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    ایک خاتون نے کہا رمضان ٹرانسمیشن میں کچھ بھی رمضان والا نہیں ہوتا سب کو ٹی آر پی چاہئے اس لیے ان کو لے لیا صارف نے عامر لیاقت اور ان کی تیسری بیوی کو متنازع جوڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس لیے لیا ہے تاکہ سب شو دیکھیں۔


    ایک خاتون نے عامر لیاقت کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے عامر لیاقت ہماری انڈسٹری کے سلمان خان ہیں جو اپنی بیویوں کو متعارف کرواتے ہیں جس کے بعد وہ انہیں چھوڑ دیتی ہیں۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

  • مضحکہ خیز واقعات جب سلمان خان اپنے ہی مداحوں کیلئے مذاق بن گئے

    مضحکہ خیز واقعات جب سلمان خان اپنے ہی مداحوں کیلئے مذاق بن گئے

    ممبئی : شوبز ستاروں پر جہاں لاکھوں مداح فدا ہوتے ہیں وہیں یہ بعض اوقات مضحکہ خیز واقعات کی زد میں آ جاتے ہیں ان میں سلمان خان بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی: یوں تو دبنگ اداکار کی ہر ادا پر لاکھوں فینز فدا ہیں تاہم کچھ واقعات ان کی زندگی میں ایسے بھی آئے جب وہ اپنے ہی مداحوں کیلئے مذاق بن گئے حال ہی میں ہوئے 5 واقعات مندرجہ ذیل ہیں-

    کنگنا رناوت کا شو’’لاک اپ‘‘ بگ باس کا "سستا ورژن” قرار

    ایک بار سلمان خان اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئے جب گزشتہ سال دسمبر میں سلمان خان کے فارم ہاؤس میں ہی ایک سانپ نے انہیں کاٹ لیا تھا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تھی لیکن اتفاق سے اسی مہینے کترینہ کیف کی شادی وکی کوشل سے ہوئی تھی جس پر لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کیے، ایک کمنٹ میں لکھا تھا، ’پہلے کترینہ نے کاٹا، اب سانپ نے‘

    ایک مرتبہ سلمان خان اس وقت مضحکہ خیزی کی زد میں آگئے جب انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلمان خان ایک ڈانس ریہرسل میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کے بڑھتے وزن کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے انٹرنیٹ صارفین میں سے ایک نے ویڈیو پر کمنٹ کیا، "پیٹ تو دیکھو بھائی کا ” فلم میں تو افیکٹس ڈال کر کما لیتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوگا بابو۔

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    کورونا وبا کے دوران سلمان خان اس وقت مضحکہ خیزی کی زد میں آگئے جب وہ فیس ماسک پہن کر باہر نکلے۔ ماسک پہننا بذاتِ خود مضحکہ خیز نہیں تھا بلکہ اُس پر SK کے حروف درج تھے یعنی سلمان خان کا مخفف، لیکن سلمان خان نے بےدھیانی میں اُسے الٹا پہن لیا تھا جس کی وجہ سے SK، کے ایس بن گیا تھا۔

    دبنگ اداکار کو ایک بار اس وقت شرمند گی کا سامنا کر نا پڑا جب فلم کِک کے ایک گانے جمعے کی رات پر سلمان خان پوجا ہیج کے ساتھ لائیو اسٹیج پرفارمنس کررہے تھے جب انہوں نے ایک مخصوص اسٹیپ کو پوجا پر آزمایا لیکن وہ اس میں بری طرح فیل ہوگئے اور شرمندگی کے مارے فوراً انہوں نے اس اسٹیپ کو ترک کردیا۔

    علاوہ ازیں بھارتی ویٹ لفٹر خاتون میرابائی چنو کے ساتھ سلمان خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا صارفین کا نشانہ بنی تھی جس میں وہ ایک گلے میں کپڑا لٹکائے ہوئے ہیں جس میں سینگائی نامی ہرن کی تصویر موجود ہے۔ یہ ہرن کی نسل اصل میں معدومیت کا شکار ہے جس کی سلمان خان تشہیر کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

  • سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    ممبئی: بھارتی میڈیا میں سُپراسٹار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں –

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان شادی نہ کرنے کی خبروں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تاہم اس بار سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبر نے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہورہی ہے تصویر میں دونوں دلہا دلہن بنے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیں۔

    سلمان اور سوناکشی کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ تاہم اس خبرکی حقیقت صرف ایک افواہ کے سوا کچھ نہیں ہے-

    بھارتی میڈیا کا سلمان خان کی خفیہ شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے لہذا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی محض ایک افواہ ہے اور کچھ نہیں۔

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکار کی تصویر ایڈیٹنگ سافٹ ویئر پر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں کچھ ماہ قبل م بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ تیسری شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

    تاہم سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تصویر دراصل عامر خان اور ان کی سابق دوسری بیوی کرن راؤ کی تھی جو انہوں نے ایک منگنی کی تقریب میں کھنچوائی تھی کسی نے اس تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں کرن راؤ کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ کا چہرہ لگادیا تھا-

    کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی