Baaghi TV

Tag: سندھ

  • پسند کی شادی پر گاؤں نذرِ آتش کرنیکا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس

    پسند کی شادی پر گاؤں نذرِ آتش کرنیکا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس

    جیکب آباد کے علاقے میرپور بوریرو میں پسند کی شادی کے تنازع پر مشتعل افراد کی جانب سے پورا گاؤں جلائے جانے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا، جبکہ پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چنا برادری سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی سدرا نے مبینہ طور پر بوریرو برادری کے نوجوان محمد حسن بوریرو سے پسند کی شادی کی، جس کے بعد دونوں نوجوان روپوش ہو گئےواقعے کے تقریباً 10 روز بعد لڑکی کے رشتہ داروں اور ان کے حامیوں نے مبینہ طور پر گاؤں محمد صادق آرائیں پر حملہ کر دیا اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔

    مقامی افراد کے مطابق حملے میں 100 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ گھریلو سامان بھی تباہ ہو گیا، جس سے متاثرہ خاندانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا،واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی خاندان گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پورے گاؤں کو نشانہ بنایا۔

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب مقامی سطح پر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات فریقین کے درمیان صلح کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تنازع کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں اور لوگ خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    میرپور بوریرو تھانے میں غلام شبیر بوریرو کی مدعیت میں 32 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں محسن علی چنا، صدام حسین چنا، عبداللہ چنا، محمد رفیق بھٹی، جہانگیر، منیر احمد اور کلیم اللہ بروہی سمیت دیگر شامل ہیں، ایس ایس پی فیضان علی کے مطابق مقدمہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کو ’غیر انسانی اور ناقابلِ برداشت‘ قرار دیتے ہوئے لاڑکانہ ڈویژن کے کمشنر اور ڈی آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ نے پولیس کو ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

    حکومت سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسکول یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گےتعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ شدید گرمی کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    قبل ازیں پنجاب حکومت بھی صوبے میں گرمیوں کی طویل تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے،وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی جبکہ اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

  • عطاء اللہ تارڑ نے سندھ کے اطہر میمن کو پی ٹی وی میں ملازمت دے دی

    عطاء اللہ تارڑ نے سندھ کے اطہر میمن کو پی ٹی وی میں ملازمت دے دی

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ کے ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان اطہر میمن کو پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی) کراچی میں بطور ریسرچر ملازمت فراہم کر دی ہے۔

    وزیر اطلاعات کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے ایک جانب صارفین نوجوان کی حوصلہ افزائی اور حکومتی اقدام کو سراہ رہے ہیں تو دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ آیا ملازمت کے حصول کے لیے سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی توجہ حاصل کرنا ضروری بنتا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اطہر میمن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنے ماضی سے لے کر آج تک کے مشکل حالات کی کہانی بیان کر رہے تھے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے MBA کیا ہوا ہے،جس کے بعد عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اطہر میمن کو اپنی نشست پر بٹھایا ویڈیو میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور کہا کہ یہ لمحات اس کے لیے انتہائی خاص ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطہر میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے انہیں عزت و احترام کے ساتھ اسلام آباد مدعو کیا جہاں انہیں پہلی مرتبہ ہوائی جہاز میں سفر کرنے کا موقع ملا ان کے مطابق ملاقات کے دوران انہیں ایک موبائل فون بطور تحفہ بھی دیا گیا جبکہ ملازمت فراہم کیے جانے کی خوشخبری بھی سنائی گئی تھی-

  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگندم فروخت کی حد ختم کر دی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگندم فروخت کی حد ختم کر دی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گندم فروخت کی حد ختم کر دی جبکہ گندم خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی دے دی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی خریداری کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزرا ، شرجیل میمن، مخدوم محبوب الزمان، چیف سیکر یٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری زراعت زمان ناریجو، سیکریٹری خوراک عباس نائچ، سندھ بینک کے نمائندے اور دیگر افسرا ن شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چھوٹے آبادگار اب بغیر کسی پابندی کے گندم فروخت کر سکیں گے، فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا، انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں،وزیر خوراک محبوب الزمان نے وزیراعلیٰ سندھ کو گندم کی خریدی سے متعلق بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری مہم یکم اپریل سے شروع کی گئی ہے، سندھ حکومت کا ہدف 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم حاصل کرنا ہے، اس سال امدادی قیمت ساڑھے 3ہزار روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے، تقریباً 19 لاکھ 40 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشتکار 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہیں، اب تک تقریباً 8ہزار 958 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔

    وزیر خوراک نے مزید بتایا کہ ہدف پورا نہ ہونے کی بڑی وجہ چھوٹے آبادگاروں پر فی ایکڑ پانچ بوری نافذ کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدف مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر یہ حد ختم کر دی، چھوٹے آبادگار بغیر کسی مقدار کی پابندی حکومت کو گندم فروخت کر سکتے ہیں۔

    اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ آبادکاروں کی ادائیگیوں کے نظام کو نمایاں طور پر تیز کر دیا گیا ہے، آبادگاروں کو رقم ایک دن کے اندر سندھ بینک کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہے اور اب تک 198.3 ملین روپے آبادگاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آبادگاروں کو بہتر ادائیگی کے نظام پر ا طمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ادائیگی ہاریوں کے اعتماد کے لیے نہایت اہم ہے انہوں نے ہاریوں کو فوری اور شفاف ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اہل آبادگار اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں، یہ نہ صرف غذائی تحفظ بلکہ ہاریوں کی مدد کے لیے بھی ضروری ہے، حکومت کو گندم فروخت کرنے والے آبادگار مستقبل کی سبسڈی کے اہل ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے کم خریداری والے اضلاع میں اقدامات مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو گندم کی خریدای مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکار باقاعدگی سے خریداری مراکز کا دورہ کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار اور محکمہ زراعت کے افسران کسانوں سے رابطے میں ہیں، شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ غیر فعال خریداری مراکز کو فوری طور پر فعال کریں،بریفنگ میں بتایا گیا کہ آبادگاروں کی سہولت کے لیے مزید 12 خریداری مراکز کھولے گئے ہیں، بے ضابطگیوں پر زیرو ٹالرنس ہے، پورا عمل ہاری دوست اور مؤثر ہونا چاہیے، ہاریوں کی مکمل حمایت جاری رہے گی، گندم خریداری مہم ہاریوں کی مدد اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام ہے۔

  • بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،شرجیل میمن

    بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے،جبکہ کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فر اہم کی جا رہی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ آئندہ دنوں سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کراچی سمیت سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور، لاڑکانہ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اپریل کو شدت اختیارکر سکتاہے، حساس ڈھانچوں اورفصلوں کے تحفظ کےلیے پیشگی اقدامات کیےجا رہے ہیں، بارشوں کی پیشگوئی کے باعث حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی ادارے اور ریسکیو سروسزکو متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فر اہم کی جا رہی ہے۔

    ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

    کسی بھی جارحیت پر پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا،ٹرمپ کے الٹی میٹم پر ایران کا جواب

  • ام رباب چانڈیو اہلِ خانہ قتل کیس کے تمام ملزمان بری

    ام رباب چانڈیو اہلِ خانہ قتل کیس کے تمام ملزمان بری

    عدالت نے ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تہرے قتل کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا .

    دادو کی متعلقہ عدالت میں والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا، وکیل کے مطابق عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں یہ فیصلہ سنایا استغاثہ کی جانب سے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

    یہ کیس طویل عرصے سے زیر سماعت تھا اور اسے سندھ کے اہم مقدمات میں شمار کیا جا رہا تھا فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید قانونی پیش رفت بھی متوقع ہو سکتی ہے 17 جنوری 2018 کو ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو قتل کیا گیا تھا مقدمہ تھانہ میہڑ میں رکنِ سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو سمیت 7 ملزمان کے خلاف درج ہے۔

  • وزیراعظم کل  کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

  • عید پرزائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی  کی جائے،شرجیل میمن

    عید پرزائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ، این ایچ اے، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ مسافروں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیتا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافے کو روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے تمام افسران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ محکمے کو ارسال کریں۔

    امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا،ٹرمپ

    انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سرکاری مقررہ کرایوں پر محفوظ اور سہل سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔

    ایران اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم ہمسایہ ممالک کو نشانہ نا بنائے،حماس

  • سندھ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    رواں سال کا پہلا پولیو کیس ضلع سجاول، سندھ سے رپورٹ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلو یونین کونسل، سجاول ضلع سندھ سے تعلق رکھنے والے چار سالہ بچے میں 2026 کے پہلے وائلڈ پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے،این ای او سی کے مطابق یہ کیس پولیو سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے رپورٹ کیا گیا،اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔

    سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

    پاسداران انقلاب کا شمالی خلیج میں امریکی ٹینکر پر حملہ

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

  • حکومت سندھ نے پہلے کبھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر نہیں دیے تھے،مراد علی شاہ

    حکومت سندھ نے پہلے کبھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر نہیں دیے تھے،مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ میں 2022 کے سیلاب سے 70 فیصد گھر تباہ ہوگئے تھے اور لاکھوں افراد بےگھر ہوگئے تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 2022 کے سیلاب سے 70 فیصد گھر تباہ ہوگئے تھے اور لاکھوں افراد بےگھر ہوگئے تھے اس مشکل صورتحال میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنے تمام دورے منسوخ کرکے متاثرین کے پاس گئے اور ان کے لیے گھر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سندھ نے پہلے کبھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر نہیں دیے تھے، لیکن بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت کی بدولت یہ ممکن ہوا، ابتدائی طور پر منصوبے کے لیے بجٹ ناکافی لگ رہا تھا، لیکن عالمی بینک اور دیگر اداروں کی امداد کے بعد منصوبے کو آگے بڑھایا گیا۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک 7 لاکھ سے زیادہ گھر بنانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے اور یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی بدولت ممکن ہوا ہے، جو اس وقت میونخ میں ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ متاثرین کی بحالی کے یہ اقدامات واقعی حیران کن اور متاثر کن ہیں-