Baaghi TV

Tag: سنی اتحاد کونسل

  • مخصوص نشستیں،سنی اتحاد کونسل کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر

    مخصوص نشستیں،سنی اتحاد کونسل کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر

    سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نےسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں میں تمام جماعتوں کونوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے تحریری حکمنامہ میں کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس دیا جائے،پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور کر لی گئی،الیکشن کمیشن نےتمام درخواستوں کو یکجا کردیا، الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا،الیکشن کمیشن کل دوبارہ سماعت کریگا،حکمنامہ میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں کے معاملہ پر آئین قانون و رولز پر تشریح درکار ہے،

    سنی اتحاد کونسل کی جانب مخصوص نشستوں کے حصول کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کو نوٹس جاری کر دیئے ،سنی اتحاد کونسل کی درخواست کل الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،ایم کیو ایم، مسلم لیگ نون، اور پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقررکر دی گئیں،جمعیت علمائے اسلام پاکستان، جی ڈی اے، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے،الیکشن کمیشن کا فل بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا،

    سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کل تک ملتوی
    قبل ازیں الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سنی اتحاد کو نسل کو مخصوص نشستیں دینے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ میں ان کو نہیں جانتا کہ ان کو تکلیف کیا ہے یہ پہلے بتائیں ۔اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں بھی اس کیس میں آجائیں ،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہم اپنی جماعت کی طرف سے آئے ہیں ذاتی حیثیت میں نہیں آیا ۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشتیں لینے کے قابل ہے کہ نہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ پہلے ان کو مخصوص نشتیں لینےکا دعویٰ کرنا ہوگا اس کے بعد ہی یہ پارٹی بن سکتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ پارٹی نہیں ہے ان کی پٹیشن قبول نہیں ہوئی ہے مخصوص نشستیں جو لے نہیں سکتے وہ کیس نہیں کرسکتے ۔ پہلے یہ دعوی کریں کہ یہ مخصوص نشستیں ہماری ہیں ۔کوئی دوسرے کا حق نہیں لے سکتا ہے ۔ اگر کل کوئی کہا کہ میں صدر بنانا چاہتا ہوں اور کمیشن میں آجائے کہ مجھے صدر بناؤ کیا بن جائے گا ۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ہمارا کیس نہیں لگا ہے۔ اعظم نزیر نے کہاکہ ایسی جماعت لےکر آئیں گے جو ایک جماعت جیت کر نہیں آئی ہے ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواست میں 86 ایم این ایز ہیں ،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کے قابل ہے کہ نہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس کیس میں سب پارلیمانی جماعتوں کو کمیشن بلائے ۔کیس کو کل تک ملتوی کردیا گیا،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن تاحال روکے ہوئے ہے، جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری یہ کہتے ہوئے واپس بھجوا دی ہے کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کریں پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے.

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    پنجاب اسمبلی کا سیشن غیر قانونی تھا،ہمیں مخصوص سیٹیں دی جائیں، بیرسٹر گوہر
    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشست دینے کا کیس لگا تھا چھ کیس لگے تھے ان میں چھ لوگوں نے چیلنج کیا ہے مگر سنی اتحاد کونسل کا کیس نہیں لگا ہوا تھا ۔جنرل الیکشن میں سازش کرکے ہمیں الگ کیا گیا ہم سے بلا لیا گیا ۔ہمارے امیدواروں کو بلا نہیں دیا انہوں نے آزاد لڑ کر دوتہائی اکثریت حاصل کی ہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حمایت امیدوار 86 ہیں انہون نے سنی اتحاد کو جوائن کیا ہے ،ہم نے درخواست کی کہ ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں ۔3دن کے اندر ہمارے امیدوارسنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ۔الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں کا خیال رکھے گا ان سیٹوں پر سنی اتحاد کونسل کا حق ہے ،الیکشن کمیشن سے التجا ہے کہ مخصوص نشستوں کے مکمل کئے بغیر سیشن نہ ہو۔اگر ہوگا تو غیر قانونی ہوگا۔
    پنجاب اسمبلی کا سیشن غیر قانونی تھا .

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہاکہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ہماری درخواست نہیں لگائی گئی مگر ہمارے مخالف درخواستوں کولگا یا گیا یہ بنارسی ٹھگ ہیں ۔ان میں کچھ شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے وہ ان میں نہیں ہے ۔ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ،ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں.

    ویمن اور مینارٹیز کی سیٹ کے پی کے میں پی ٹی آئی کا حق ہے، علی ظفر
    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بڑا افسوس ہوا کچھ دن سے میڈیا پر باتیں ہورہی ہیں، آئین میں لکھا ہے مخصوص نشستیں قوانین کے مطابق ملیں گی،ویمن اور مینارٹیز کی سیٹ کے پی کے میں پی ٹی آئی کا حق ہے، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں بھی الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کا دعوی کررہی ہیں، ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ یہ دونوں جماعتوں جمہوریت کے منافی اقدام کررہے ہیں، اگر ایسا کیا گیا تو یہ آئین اور قانون کے خلاف ہوگا،

    سنی اتحاد کونسل پنجاب اور نیشنل اسمبلی میں موجود ہی نہیں،عطا تارڑ
    الیکشن کمیشن کے باہرمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشتوں پر پارلیمان میں موجود جماعتوں کا حق بنتا ہے،سنی اتحاد کونسل پنجاب اور نیشنل اسمبلی میں موجود ہی نہیں ، سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے خود آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا ، آپ نے کوئی کاغذات جمع نہیں کرائے ، یہ تو ایسا ہے کہ کوئی جرم ہوا ہی نہیں اور ایف آئی آر ہو ، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے امید ہے انصاف ہو گا،

    مخصوص سیٹیں،فیصلہ کسی کی مرضی اور منشا کے مطابق نہیں ہو گا ،اعظم نذیر تارڑ
    سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ رولز میں واضح ہے کہ جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں انھیں نشستیں دی جائیں ،جنہوں نے الیکشن کے دوران کاغذات جمع کرائے اور ان کی پارلیمان میں موجودگی ہو ان کا حق ہے ، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کہ کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی ،جو بھی فیصلہ ہو گا قانون کے مطابق ہو گا ،ہم نے کل الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل رکھنے ہیں ، فیصلہ کسی کی مرضی اور منشا کے مطابق نہیں ہو گا ، پی ایم ایل این کے 9 اراکین پنجاب اور قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ،وہ نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی میں آئیں گے،

  • سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔

    الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن تاحال روکے ہوئے ہیں، جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری یہ کہتے ہوئے واپس بھجوا دی ہے کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کریں پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔

    سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کا وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ماننے سے …

    ایف بی آر کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے،سینیٹر مشتاق خان

    146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز  اور  رانا آفتاب  کے کاغذات نامزدگی جمع

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات نامزدگی جمع

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں-

    باغی ٹی وی : مریم نواز کے کاغزات نامزدگی مسلم لیگ ن کے اراکین نے جمع کرائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے اپنے کاغذات خود جمع کرائے،عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، منشا اللّٰہ بٹ، غزالی سلیم بٹ اور دیگر پنجاب اسمبلی پہنچے، اس کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، کرنل (ر) ایوب اور دیگر اراکین بھی پنجاب اسمبلی پہنچے۔

    ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروائےاس موقع پر سیکریٹری اسمبلی عامر حبیب نے اپنے چیمبر میں کاغذات وصول کیے۔

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کرائے،کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکریٹری اسمبلی اسکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں مسلم ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر جبکہ ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • قومی اسمبلی کے 86 امیدواروں سمیت کل 285 امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل

    قومی اسمبلی کے 86 امیدواروں سمیت کل 285 امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل

    پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے

    اب تک 285 آزاد امیدوار اسمبلی باضابطہ سنی اتحاد کونسل شامل ہوچکے ہیں، قومی اسمبلی کے 86 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ہیں،پنجاب اسمبلی کے 105 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ہیں، اسی طرح کے پی اسمبلی کے 85،بلوچستان اسمبلی کے 9 اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ہیں، سندھ اسمبلی سے کوئی بھی سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوا،اب تک کل 285 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں

    تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بھی عائد کئے جا رہے ہیں، تحریک انصاف اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت مخالف احتجاج بھی ترتیب دے رہی ہے،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، توہین نہیں ہونے دیں گے، 16 فروری کو جن آزاد ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں،خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ دیکھ رہے ہیں، جیسے جیسے نوٹیفکیشن ہوں گے بیان حلفی جمع کراتے رہیں گے۔

    واضح رہےکہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا،

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے  الیکشن کمیشن  میں درخواست جمع کرا دی

    سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

    اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے گئے ہیں،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 50 ارکان کے پارٹی سرٹیفیکیٹ جمع کروائےگئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، توہین نہیں ہونے دیں گے، 16 فروری کو جن آزاد ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں،خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ دیکھ رہے ہیں، جیسے جیسے نوٹیفکیشن ہوں گے بیان حلفی جمع کراتے رہیں گے۔

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے …

    واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے-

  • تحریک انصاف کے تمام آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے،بیرسٹر گوہرکا اعلان

    تحریک انصاف کے تمام آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے،بیرسٹر گوہرکا اعلان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی ، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے،تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر رؤف حسن ،عمر ایوب بھی موجود تھے،

    تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حامد رضا صاحب کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں ،پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ علامہ ناصر عباس صاحب اور صاحبزادہ حامد رضا صاحب اکٹھے بیٹھے ہیں، ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،ہمارے امیدواروں کو آزاد امیدوار تصور کیا گیا ،ان سب کو ٹکٹس بھی پاکستان تحریک انصاف کا جاری ہوا،، ہم نے سخت حالات میں ایک دوسرے کو کندھا دینا تھا تا کہ ہم قانون و آئین کے مطابق آگے بڑھیں، الیکشن کمیشن نے 3 نوٹیفکیشن جاری کیے، ایک 16 ایک 17 اور ایک 18 کو جاری کیا گیا، ان نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد امیدوار نے 3 دن میں کسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، ہمارے درمیان اتحاد ہے، ہمارے ساتھ علامہ ناصر اور حامد رضا صاحب دونوں بیٹھے ہیں، سب کی باہمی مشاورت سے فیصلے کیے ہیں،

    بیرسٹر گوہر علی خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پورے ملک میں تمام آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف کے کامیاب امیدواران پنجاب، خیبر پختون خواہ اور وفاق میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے،قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ہمارا معاہدہ ہوا ہے۔ ،پنجاب خیبرپختونخواہ اور وفاق کی مخصوص نشستوں کی درخواست آج دائر کرینگے،ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔قومی اسمبلی میں 70 مخصوص نشستیں موجود ہیں ، ان نشستوں کے حصول کے لیے ہم معاہدہ کر چکے ہیں،ہمارے امید وار ہمارے پاس بیان حلفی جمع کر چکے ہیں ،

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، بشری بیگم کی رہائی کے اقدامات کریں گے،عمر ایوب
    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے، ہم اتحاد چاہتے ہیں، یک جہتی چاہتے ہیں،ہمارے جتنے بھی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو جائینگے، ریزرو سیٹیں ملنے سے ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا، کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے بتا دیا ہے کہ کیسے الیکش سے پہلے، الیکشن کے دن اور الیکشن کے بعد دھاندلی ہوئی،فارم پینتالیس کے بناء پر فارم 47 بننا چاہیئے، کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہمارے اسی سے زیادہ ساتھیوں نے شواہد رکھے،پی ٹی آئی کی نشستیں 180 ہیں،دھاندلی نہیں دھاندلا کیا گیا،ہمارے امیدواروں کو فارم 45 کے مطابق کامیاب ڈکلیئر کیا جائے، ہم انشاء اللہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے، سب سے پہلے دلوں پہ راج کرنے والے بانی چیئرمین پی ٹی آئی ، بشری بیگم ،کی رہائی کے اقدامات کریں گے ،شاہ محمود قریشی ، چوہدری پرویز الٰہی اور پابند سلاسل دیگر خواتین کی رہائی کے لیے بھی اقدامات کریں گے ،تمام تر تکالیف سہہ کر بھی عمران خان کے نظریے کیساتھ کھڑے وہ ورکرز جو بلا جرم قید و بند کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں،

    پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، اس پر بوجھ نہیں بنیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس
    ایم ڈبلیو ایم کے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان اور لیڈرشپ نے صبر کرنے کی تاریخ رقم کی، عالمی ایجنڈے کے تحت حکومت کو گرایا گیا اور ظلم کی انتہا کی گئی،جب الیکشن ہوئے تو کس طرح کے ہوئے سب نے دیکھا، جو حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے تھے انہیں پھر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو ڈبونے کی پوری کوشش کی گئی، غیر آئینی طور پر الیکشن تاخیر کا شکار کئے گئے،آزاد امیدواروں کو ڈرایا اور دھمکایا گیا،بےڈھنگے طریقے سے انتخابات کرائے گئے،وطن کیلئے اپنی جان دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے، اس پر بوجھ نہیں بنیں گے

    پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہو گی جس پر معاہدہ بھی سائن ہو چکا ہے،حامد رضا
    سنی اتحاد کونسل کے حامدرضا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی سے اتحاد 7، 8 سال پرانا ہے،سنی اتحاد کونسل ایم ڈبلیو ایم پہلے ہی پی ٹی آئی کیساتھ بطور اتحادی موجود ہے، پاکستان تحریک انصاف کی تمام قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا،یہ ہماری مشاورت اور بانی پی ٹی آئی سے اپروول کے بعد فیصلہ ہوا ہے،مشکل وقت میں بھائی، بھائی کا دست بازو بنتے ہیں،پالیسی تحریک انصاف کی ہی ہو گی جس پر معاہدہ بھی سائن ہو چکا ہے،ملک میں انتشار پھیلانے والی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے،آج نئے پاکستان کی حقیقی تخلیق آپکے سامنے ہے،

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان