Baaghi TV

Tag: سونا

  • ڈالر کی قدر میں کمی،سونا بھی فی تولہ سستا

    کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعدکاروبارکے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 72 پیسے ہےانٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔

    دوسری جانب اکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 297 اضافے کے بعد 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوگیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 280 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 600 ہوگیا کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    جبکہ ملک میں سونے کے بھاؤمیں بھی سینکڑوں روپے کی کمی ہوئی،سونے کی فی تولہ قیمت1300روپے کم ہوئی ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے دس گرام سونے کی قمیت ایک ہزار 115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہے۔

  • ڈالر  کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.89 روپے پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر امریکی ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ گزشتہ روز یکم جنوری کو بینک میں تعطیل کے سبب ملک بھر کے بینک بند رہے دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 312 پواینٹس کی کمی کے بعد بند ہوگیانئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز پر تیزی دیکھی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600 روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ہے 10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 94 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: سال نو کے پہلے دن ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی-

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2082ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی، اس کے باوجو د مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تقو یمی سال 2024 کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 219700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 258 روپے کی کمی سے 188357 روپے کی سطح پر آگئی اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66 روپے پر مستحکم رہی۔

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہنے والے نئے سال کا استقبال 16 بار کریں گے

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزر 661 پر بند ہواکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 661 پر بند ہوا کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2267 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 62 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 18.52 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 281 ارب روپے بڑھ کر 9343 ارب روپے ہے۔

    بلیک ہولز کی تحقیق کیلئے بھارت کا سیٹلائیٹ کامیابی سےخلا میں روانہ

    واضح رہےکہ گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آیا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے،ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہو کر 1لاکھ 88ہزار 615 روپے ہے، جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2062 ڈالر ہے۔

    دوسری جانب رواں سال ملک میں سونے کی قیمت 35 ہزار 900 روپے بڑھ گئی جب کہ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 264 ڈالر کا اضافہ ہوا بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 14.52 فی صد جب کہ پاکستان میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 19.50فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا 2023 کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 264 ڈالر اضافہ ہونے سے سال کا اختتام 2082 ڈالر فی اونس پر ہوا۔

    سال 2023 کے دوران 10اکتوبر کو سونے کی کم ترین عالمی قیمت 1822ڈالر فی اونس اور مقامی فی تولہ قیمت 188400روپے رہی جب کہ 28دسمبر کو سونے کی بلند ترین عالمی قیمت 2105ڈالر فی اونس اور مقامی فی تولہ قیمت 222800روپے ریکارڈ کی گئی ہے-

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ91 ہزار 15 روپے ہے قیمتوں میں ردوبدل کے بعد 10 گرام 22 قیراط سونا ایک لاکھ 75 ہزار 97 روپے کا ہوگیا دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2085 ڈالر فی اونس ہے جبکہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو …

    حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سےروک …

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز 2 فیصد تک کم ہو گئیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 1.8 فیصد کی کمی کیساتھ 79.65 ڈالر فی بیرل پر ہوئے،امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.9 فیصد کی کمی کیساتھ 74.11 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

    ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

  • امریکی ڈالر مزید سستا ،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    امریکی ڈالر مزید سستا ،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 13 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،جبکہ گزشتہ کاروباری روز اختتام پر ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89 ہزار 129 روپے ہے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ2065 ڈالر فی اونس ہے۔

    نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد تیزی آگئی بدھ کو 100 انڈیکس 1692 پوائنٹس اضافے سے 60863 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100انڈیکس 2251 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 61009 رہی، بازار میں 66 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 16 ارب 11 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 207 ارب روپے بڑھ کر 8816 ارب روپے ہے،جبکہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا تھا کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

  • سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

    سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ،ورلڈ گولڈ کونسل

    الریاض: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.56 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.93 اور18 قیراط 185.67 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 216.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا،اس کے علاوہ 21 قیراط 8 گرام گنی 2076.49 ریال، 22 قیراط 2178.52 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2379.56 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 249,291.46 ریال میں دستیاب رہا۔

    دوسری جانب سال 2023میں دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اب ورلڈ گولڈ کونسل نے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں کا ایک آؤٹ لک جاری کیا ہے، جس میں مستقبل کے رجحانات کے لیے ممکنہ منظرنامے پیش کیے گئے ہیں۔

    انڈونیشیا نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکہ،13 افراد ہلاک،39 زخمی

    بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں سال 2022 کے دوران کمی رہی، اکتوبر 2022 میں تقریباً 1650 ڈالر فی اونس تک گر گئی نومبر 2020 میں، قیمتوں نے پرواز جاری رکھی اور اپریل 2023 میں 2,000 ڈالر کا نشان عبور کرلیا سونے کی قیمتیں پورے 2023 میں 2,000 ڈالر کے لگ بھگ رہیں، جس نے مزید لوگوں کو قیمتی دھات میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا پاکستان میں، روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

    سونے کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر تنظیم ”ورلڈ گولڈ کونسل“ نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک میں اگلے سال سونے کی قیمتوں کے لیے تین منظرنامے پیش کیے ہیں تنظیم نے سونے کی متوقع مانگ کو امریکی معیشت کی کارکردگی اور 2024 میں کئی ممالک میں ہونے والے انتخابات سے جوڑا ہے۔

    کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 42 ممالک میں پھیل چکا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار …

    ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 45 سے 65 فیصد امکان ہے کہ 2024 میں امریکی معیشت سست روی یا ’سافٹ لینڈنگ‘ کا تجربہ کرے گی۔ اگر ایسا ہوا تو سونے کی مانگ ’الٹرا پوٹینشل کے ساتھ فلیٹ‘ ہوگی اس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمتوں میں قدرے اضافہ ہوگا 25 سے55 فیصد امکانی شرح کے ساتھ دوسرا امکان یہ بھی ہے کہ امریکی معیشت میں نمایاں سست روی یا ’ہارڈ لینڈنگ‘ کا سامنا کرنا پڑے گا اس منظر نامے میں سونے کی مانگ بڑھے گی اور قیمتیں بڑھیں گی۔

    ناسا نے کرسمس ٹری سے ملتے جلتے ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر جاری …

    ڈبلیو جی سی کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی مسلسل خریداری کے ساتھ مل کر کئی بڑی معیشتوں کے لیے اہم انتخابی سال میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کی بلندی سونے کے لیے اضافی مدد فراہم کر سکتی ہے ڈبلیو جی سی نے 5 سے 10 فیصد امکانی شرح کے ساتھ تیسرا منظرنامہ بھی پیش کیا ہے، جس میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ امریکی معیشت کسی بھی طرح کی سست روی کا تجربہ نہیں کرے گی اگر ایسا ہوا تو قیمتوں پر منفی دباؤ کے ساتھ سونے کی مانگ فلیٹ رہے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں کم ہوں گی۔ تاہم، کم امکانی شرح کے ساتھ ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

    ایبٹ آباد :گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

    ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی کساد بازاری کا بھی امکان ہے اور یہ ’بہت سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ پورٹ فولیوز میں سونے جیسے متاثر کن لہٰذا، سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں۔

  • حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سونا چرانے والا مینیجر  معطل

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سونا چرانے والا مینیجر معطل

    سیہون شریف: صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سوا کروڑ روپے مالیت کا سونا چرانے والے مینیجر زبیر بلوچ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : درگاہ لعل شہباز قلندر سے ایک ماہ کے دوران ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے مالیت کا نذرانے میں دیا گیا سونا چوری ہوا درگاہ میں چوری کی خبر پر نگراں وزیر برائے اوقاف عمر سومر نے نوٹس لیتے ہوئے لعل شہباز قلندر کے مزار کے مینجر کو معطل کردیا جبکہ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی۔

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مینیجر زبیر بلوچ اور مفرور ملازم علی رضا گوپانگ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکھر کی مدعیت میں ضلع جامشورو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، محکمہ اوقاف سندھ نے وزیر عمر سومرو کی ہدایت پر زبیر بلوچ سے ریکوری اور کارروائی کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ درگاہ قلندر شہباز سے 57 تولا سونا اور 3133 تولا چاندی توشہ خانہ سے چوری کیا گیا، زبیر بلوچ نے علی رضا گوپانگ کی ملی بھگت سے خورد برد کی اور سونا چوری کیا زبیر بلوچ کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کی تنخواہ و پنشن روک دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں نگراں صوبائی وزیر نے درگاہ کے مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور کیس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا حکم بھی دیا اور ملزم سے چوری شدہ سونا و زیورات برآمد کرنے کی سفارش بھی کی ہے،درگاہ کے مینیجر کی تنخواہ اور پنشن بھی فوری روکنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں، ترجمان محکمہ اوقاف نے بتایا کہ درگاہ کے مینیجر زبیر بلوچ نے تحقیقات کے دوران اپنا جرم قبول کیا اور چوری کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

    شیر خوار بچوں کی آنکھوں کو مسلنے کی کیفیت کو نظر انداز کرنا …

    چوری کی اس بڑی واردات کے بعد نگراں حکومت نے سندھ میں قائم تمام درگاہوں کے مینیجرز کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر بلوچ کئی سال سے درگاہ کے مینیجر تعینات تھے اور نذرانہ باکس کی چابی بھی اُن کے پاس ہی تھی۔

  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  میں معمولی کمی

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں معمولی کے بعد ملک مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے ہو گئی، 10 گرام سونا بھی 429 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہےجبکہ عالمی بازار میں سونےکی قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 2052 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے،دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2271.94 روپے پر برقرار ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

  • انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

    انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

    کراچی: انٹربینک میں کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 282 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوا ،آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 90 پیسے پر بند ہواتھا۔

    آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

    دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 55 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی معمولی کمی ہوئی، قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 81 ہزار روپے اور 10گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے