Baaghi TV

Tag: سونا

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 4ہزار 40ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 26ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی،فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 65ہزار 600روپے ہو گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 68 سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 12سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 68روپے کے اضافے سے 6ہزار 291روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 58روپے کے اضافے سے 5ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے میں فروخت ہونے لگا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 687 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے مقرر ہوگئی،جبکہ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی،ہے-

    اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 174روپے کی کمی سے 6ہزار 223روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 149روپے کی کمی سے 5ہزار 335روپے کی سطح پر آگئی۔

    صرافہ ڈیلرز کے مطابق حالیہ کمی کے بعد زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے، تاہم قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث خریدار اور سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ چند روز کے دوران مقامی مارکیٹ میں مزید کمی یا استحکام دیکھنے کو مل سکتا ہے، تاہم کسی بھی بڑی عالمی معاشی یا سیاسی پیش رفت کی صورت میں قیمتوں کا رخ دوبارہ تبدیل ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 053ڈالر کی سطح پر آگئی ، مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری دن فی تولہ سونے کی قیمت بھی 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 27ہزار 736روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 257روپے بڑھ کر 3لاکھ 66ہزار 714روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 6ہزار 297روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 5ہزار 398روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر کمی

    عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر کمی ہوئی ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی،کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 6ہزار 309روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53روپے کی کمی سے 5ہزار 408روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 46ڈالر کے اضافے کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 114ڈالر کی سطح پر آگئی،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4ہزار 600روپے کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 33ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 944روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 7روپے کے اضافے سے 6ہزار 403روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 6روپے کے اضافے سے 5ہزار 489روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ملک بھر میں آج سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی ہےدوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 68 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

    علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 219روپے کے اضافے سے 6ہزار 396روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 188روپے کے اضا فے سے 5ہزار 483روپے کی سطح پر آگئی۔

    ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 57 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے تک پہنچ گئی، دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 18 ڈالر پر جا پہنچا۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپے بڑھنے کے بعد 6070 روپے ہو گئی-

    صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل دیکھا جا رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، بین الاقوامی معاشی و جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی جانب بڑھتا رجحان شامل ہیں۔

  • سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مزید کمی

    سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مزید کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 56 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 17 ڈالر کی سطح پر آ گئی،جبکہ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 24 ہزار 136 روپے ہو گئی،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 628 ہو گئی۔

    جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 6ہزار 289روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 43روپے کی کمی سے 5ہزار 391روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 73ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی قیمت 4لاکھ 29ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی،اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 258روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3لاکھ 68ہزار 429روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گئی۔

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 123روپے کی کمی سے 6ہزار 339روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 106روپے کی کمی سے 5ہزار 434روپے کی سطح پر آگئی۔

    ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا بنیادی سبب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، امریکی ڈالر کی قدر، بین الاقوامی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں معمولی تبدیلی بھی مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    ہفتہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30 روپے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق ہفتہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہو گئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے تک پہنچ گئی،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس ہو گئی، جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر گئے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔