Baaghi TV

Tag: سونا

  • مہنگائی کا علاج :کرنسی کی بجائےسونےمیں لین دین رواج پکڑنے لگا

    مہنگائی کا علاج :کرنسی کی بجائےسونےمیں لین دین رواج پکڑنے لگا

    ہرارے:دنیا بحرانوں کی زد میں ہے اوردیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے اکثرممالک کی کرنسیاں شدید زوال کا شکارہیں ، حالات میں دنیا میں کئی ممالک نے کرنسی کی بجائے سونا جمع کرنا شروع کردیا ہے،اسی نظریے کے تحت زمبابوے نے مہنگائی کا علاج نکال لیا، ملک میں کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین کی حوصلہ افزائی کی جانے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں بڑھتی مہنگائی پر قابو کے لیے کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین شروع ہو گیا ہے، زمبابوے کے مرکزی بینک نے اس سلسلے میں سونے کے سکے فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروباری اور مالیاتی لین دین کے لیے سونے کے سکے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

    مرکزی بینک کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ سونے کے سکے 25 جولائی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، سونے کے سکے امریکی ڈالر، مقامی کرنسی اور دیگر بین الاقوامی کرنسیوں میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے مطابق خریدے جا سکیں گے۔

    بینک نے کہا کہ سونے کے سکوں کو نقد رقم میں منتقل کیا جا سکے گا، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے ذریعے تجارت ہو سکے گی۔

    یاد رہے کہ زمبابوے نے 2009 میں مالی معاملات کے لیے اپنی کرنسی ترک کر کے غیر ملکی کرنسیاں استعمال کرنا شروع کی تھیں، زیادہ تر لین دین امریکی ڈالر میں ہو رہا تھا، تاہم 2019 میں حکومت نے مقامی کرنسی ’زمبابوین ڈالر‘ دوبارہ متعارف کروا دیا تھا لیکن اس کی قدر پھر گرتی جا رہی ہے۔

  • ڈالرکی پھراونچی پرواز،معاشی حالات پریشانی کا سبب بننے لگے

    ڈالرکی پھراونچی پرواز،معاشی حالات پریشانی کا سبب بننے لگے

    کراچی: انٹربینک / ڈالر مزید مہنگا اور روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا، ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204.50 سے زائد کا ہو گیا ہے۔

    گزشتہ روز پیٹرول کی ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کی بھی دوبارہ ڈبل سنچری ہو گئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 2.38 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

    سات جون بروز منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور ڈالر3روپے 94پیسے مہنگا ہوا تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 202.83 روپے کا ہوگیا۔

    اس سےقبل انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار204روپے کا ہوا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3.50 روپے کے اضافے سے 204.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    اس سے قبل 6 جون کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 14پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 200 روپے 6 پیسے ہوگئی تھی۔

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قدر اور سونے پر سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے ملک میں سونے کے بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    منگل کے روز بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 849 ڈالر ہوگیا تاہم عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید ایک ہزار 250 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 250 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 72 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 814 روپے ہوگئی.

    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اوپن مارکیٹ میں ڈالر205 روپے کا ہو گیا

    سونے کے مقابلے میں چاندی کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا اور منگل کو فی تولہ چاندی ایک ہزار 570 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت ایک ہزار 346 روپے رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رکھے گا۔ آئی ایم ایف اور دیگر ذرائع سے قرض کی وصولی کی واضح صورت حال تک ڈالر کی قدر میں نمایاں گراوٹ مشکل نظرآرہی ہے۔

    وفاقی کابینہ کی چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری

    ماہرین کا خیال ہے کہ ڈالرکے بڑھنے اورروپے کی قدر گرنے میں ایک سبب یہ بھی ہے کہ امپورٹس کی وجہ سے بہت دباو ہے،دوسری وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی ایک بڑی وجہ ہے

    ماہرین معیشت کا کہنا ہےکہ تیل کےلیے ایڈوانس پے منٹ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ماہ جون میں ادائیگیوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے جوپاکستانی روپے پر بہت دباوکی صورت حال اختیار کرگیا ہے

    چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس

    اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ عالمی کساد بازی بھی پاکستان معاشی بدحالی کا سبب بن رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈالراب پھربڑی تیزی کے ساتھ اوپر کو جارہا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے لیے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی بے قدری بھی پاکستانی معیشت کے لیے ایک خطرناک مسئلہ ہے

    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بڑی تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے

    یہ بھی کہا جارہاہے کہ عالمی سطح پر سفرکرنے کے حوالے سے ڈالرکا استعمال بھی ایک وجہ ہے اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف اور چین سے ملنے والی رقم کی تاخیر ہے جس کے ملنے کی صورت میں‌معاملات میں وقتی طور پرحالات کے بہتر ہونے کی امید ہے

  • ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

    ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوکر 197 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے پر برقرار ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈيکس 943 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 290 پر آگيا۔

    https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1532679815408623616/photo/1

    معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کےلیے 6ارب ڈالر کا قرض موقوف رکھے جانے اور ایک ارب ڈالر کی قسط کے عدم اجراء سے پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1867ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

    عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 139100 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 119256روپے ہوگئی۔

    تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 1991 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں باالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 132400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 113513 روپے کی سطح پر آگئی۔

    تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    عمران خان کے جرائم کے تمام ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں،مریم اورنگزیب

  • کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    کراچی:ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ترجمان نے بتایا کہ عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزم اورسونا مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی متعدد ملزمان سونا، رقم یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور کسٹم حکام اس ضمن میں کافی متحرک ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روزا ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 840 گرام ہیروئن برآمد کی تھیپ

    حکام کے مطابق چارسدہ کا رہائشی مطہر شاہ نامی مسافر پرواز نمبر کے یو 206 کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہا تھا ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا-

  • اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

    اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

    کراچی: اینٹی کرپشن افسر کے گھر 350 تولے سونا برآمد ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب انکوئری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم رفیق قریشی 1996 میں مختیار کار بھرتی ہوا تھا-

    سابق میئر کراچی وسیم اخترکے وارنٹ جاری

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ رفیق قریشی ڈپٹی سیکرٹری اسٹاف، ڈی سی بدین، جنوبی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدے پر فائر رہا ہے، ملزم نے ڈیفنس فیز 8 خیابان غالب میں 80 ملین روپے کی پراپرٹی خریدی ہے، جبکہ اس کے پاس ساڑھے تین سو تولے سے زائد سونا ہے جبکہ ملزم کا مؤقف ہے کہ ساس نے سونا بطور تحفہ دیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کے پاس کلفٹن بلاک 2 میں ایک فلیٹ اور ڈی ایچ اے میں پلاٹ ہے، ملزم کے پاس 32 ملین روپے ہیں، ملزم کی جائیداد اس کی آمدن سے زیادہ ہے تاہم ملزم کی ضمانت مسترد کی جائے۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے ثبوت مٹانا شروع کر دیئے

    احتساب عدالت نے ملزم کی ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔

    قبل ازیں سابق میئر کراچی وسیم اختر کے عدالت نے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں شہر قائد کراچی کے نجی ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان پر2015 میں تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہے-

    وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ،عدالت نے وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے عدالت نے وسیم اختر کو 12 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا-

  • حکومت پاکستان کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے کا فیصلہ

    حکومت پاکستان کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے کا فیصلہ

    کراچی:وفاقی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے عوام سے سوناادھار لینے کی تجویز غور کرناشروع کردیاہے۔عالمی قرض دہندگان سے گزشتہ تین ماہ میں5 بلین ڈالر سے زیادہ قرض لینے کے باوجود حکومت کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عوام سے سوناادھار لینے کی تجویزپر اقتصادی ایگزیکٹو کونسل(ای ای سی)میں بحث کی گئی، جس میں اقتصادی وزراءاور گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہیں۔تجویز کے مطابق کمرشل بینک سونے کے مالک کو ایک قابل تبادلہ رعایتی دستاویز جاری کریں گے اور قیمتی دھات پرشرح سود ادا کریں گے،

    کمرشل بینک یہ سونا اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے گا جو زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے اس سے مزید نفع کماسکتا ہے،جس نے مہنگے غیر ملکی قرض لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بنائے ہیں۔31دسمبر 2021 کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی پوزیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس پہلے ہی 2.01 ملین فائن ٹرائے اونس سونے کے ذخائر ہیں جن کی مالیت 3.8 بلین ڈالر ہے،

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل سکڑ رہے ہیں، 11 فروری کو یہ مزید17 بلین ڈالر تک گر گئے۔پچھلے 3 ماہ میں حکومت نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر کا قرض لیا، موٹر وے گروی رکھ کر آئی ایم ایف سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا ایک ارب ڈالر قرض لیا، لیکن پھر بھی غیر ملکی قرضوں کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ کم برآمدات اور زیادہ درآمدات کی وجہ سے ذخائرکو مستحکم نہیں کیا جا سکا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا،

    عوام سے سونا ادھار لینے کی تجویز ابتدائی طور پر پاکستانی نژاد طاہر محمود نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم نے معاملہ ای ای سی کے پاس بھیج دیا جس نے اس تجویز کو قابل عمل بنایا تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جاسکے اور گھروں میں پڑے قیمتی اثاثے کے ذریعے مارکیٹ میں مزیدکیش لایا جا سکے۔

  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

    پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ کے نرخ میں بھی کم ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 179 روپے سے نیچے آگئی انٹر بینک مارکیٹ ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 28 پیسے کی کمی سے 176.77 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    دوسری جانب سونے کی عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 28 ڈالر کی کمی سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کی کمی واقع ہوئی نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108153روپے ہوگئی۔

    بھارتی حکومت کا 170 پاکستانی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار

    دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14روپے پر مستحکم رہی۔

    کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

    یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے::: نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری…

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔

    ڈالرز خریدنے اور باہر بھیجنے پر نئی پابندی

    10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 296 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت 2 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 819 ڈالر فی اونس ہے۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    مالی سال 2021: 5 ماہ میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے کے بعد 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

    دوسری جانب گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 418 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 763 پر بند ہوا –

    سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا

    10 سے 14 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ واربلند ترین سطح 46 ہزار 220 پوائنٹس اورکم ترین سطح 45 ہزار 206 پوائنٹس رہی ایک ہفتےکےدوران مارکیٹ میں 1.77 ارب شیئرز کے سودے ہوئے شیئرز بازارکےہفتہ وار کاروبار کی مالیت 44 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 74 ارب بڑھ کر7846 ارب روپے ہوگئی۔

    تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ.شوکت ترین کا اقدامات کرنے کی ہدایت

  • پاکستان میں سالانہ 80 ٹن سونا سمگلنگ کے ذریعے درآمد ہونے کا انکشاف

    پاکستان میں سالانہ 80 ٹن سونا سمگلنگ کے ذریعے درآمد ہونے کا انکشاف

    پاکستان میں سالانہ 80 ٹن سونا سمگلنگ کے ذریعے درآمد ہونے کا انکشاف
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    قائمہ کمیٹی میں مالیاتی بل کا شق وارجائزہ لیاگیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مالیاتی بل پیش ہورہا ہے اور فنانس والے نہیں آئے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر بل کو مسترد کردیں تو پیغام یہی جائے گا کہ سینیٹ نے بل مسترد کردیا۔ قائمہ کمیٹی نے ڈریپ سے وٹامن کی ادویات کی تعریف طلب کی جس پر قائمہ کمیٹی کو ڈریپ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا اورپیکجنگ میٹریل اور یوٹیلٹیز پر ٹیکس پہلے سے موجود ہے۔ٹیکس بڑھنے سے عمومی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ضروری وٹامنز کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا جبکہ دیگر وٹامنز کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔گزشتہ دنوں 8 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

    چیئرمین ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آر خود سے ادویات کی فہرست بناکر ٹیکس نہیں لگائے گا۔ وٹامن اے، بی، سی، ڈی پر ایف بی آر ٹیکس نہیں لگائے گا۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ادویات کے خام مال پر ٹیکس سے کمپنیوں کا سرمایہ پھنس جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ملک میں ادویات کی صنعت ابتدائی مراحل میں ہے ان کا بھی یہی خدشہ ہے۔کمپنیاں سرمایہ پھنسنے کے بارے میں تحریری طور پر بتائے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر خزانہ سے بات کریں گے کہ کمپنیوں کے سرمایہ کو تحفظ دیں۔ایف بی آر کمپنیوں کے تحفظات کی روشنی میں پالیسی بنائے گا۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹیکس لگتے ہی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ جس پر چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیا کہ ہم قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ٹیکس کی رقم کے بجائے اسی مالیت کا چیک لینے کی پالیسی بنائی جائے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی مالیاتی بل پر چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ درآمدی مال کی ویلیویشن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ماضی قریب میں کسٹم سٹاف کو دیئے گئے اختیارات واپس لئے گئے۔کسٹمز کو اختیارات قانونی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے دیئے گئے ہیں۔جس پر اراکین کمیٹی نے کہا کہ کلکٹر کے ویلیوشن اختیارات مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش ایف بی آر کو بھیجی جائے۔سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ میڈیا میں آرہا ہے کہ ضمنی مالیاتی بل کی وجہ سے مہنگائی بڑھے گی۔بتایا جائے کہ کیا کسٹم ایکٹ میں ترمیم بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر آئی ہے۔جس پر چیئرمین ایف بی آرنے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ قانونی سقم دور کرنے کیلئے ایف بی آر اپنے طور پر ترامیم کر کے آیا ہے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کمپنیوں سے ٹیکس اور بنک گارنٹی نہ لینے کی سفارش کی گئی۔

    کاٹیج انڈسٹری کا ٹرن اوور 1 کروڑ سے کم کرکے 80 لاکھ روپے کرنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آیا۔چیئرمین ایف بی آر نے اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ کاٹیج انڈسٹری پیکیج سے سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد کم ہوگی۔آئی ایم ایف نے ہماری توجہ اس جانب دلائی ہے، اس پیکیج میں تبدیلی لازمی ہے۔ہمیں پہلے اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہوگا۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایسی اصلاحات لارہے ہیں کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ایک کروڑ کی کاٹیج سیلز ٹیکس گزاروں کی تعداد کم کرتی ہے۔سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ایک کروڑ روپیہ اب ڈالر کے مقابلے میں 40 فیصد رہ گیا ہے۔کاٹیج انڈسٹری کی سیلنگ کم کرنے سے کاروبار بند ہو جائے گا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ایف بی آر اس شق کو تبدیل کرکے ہمیں ارسال کریں۔ہم آپ کو تبدیل شدہ شق ارسال کریں گے۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے اور بھتہ لینے میں فرق ہونا چاہیے۔ہمیں ٹیکس بڑھانے کیلئے ٹیکس حکام کی بھتہ خوری ختم کرنی چاہیے۔ٹیکس قوانین میں اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملک میں سالانہ 80 ٹن سونا سمگلنگ کے ذریعے درآمد ہونے کا انکشاف ہوا۔گولڈ ایسوسی ایشن حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں سونا درآمد کرنے کی کوئی پالیسی اور ٹیکس نظام نہیں۔صرف سونا ہی نہیں ڈائمنڈ بھی سمگلنگ کے ذریعے آ رہا ہے۔جس پر ممبر ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 160 ٹن سونا استعمال میں آتا ہے۔80 ٹن سونا مختلف ممالک سے سمگلنگ کے ذریعے آ رہا ہے۔پاکستان میں سونا کی مارکیٹ تقریباً 2.2 ٹریلین روپے کی ہے۔ایف بی آر میں صرف 29 ارب روپے گولڈ مارکیٹ ڈکلئیرڈ ہے۔36 ہزار سونار وں میں سے صرف 54 گولڈ سمتھ ٹیکس دیتے ہیں۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سونے پر سیلز ٹیکس ڈیڑھ فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وقفے کے بعد اراکین کمیٹی نے وفاقی وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری خزانہ کی کمیٹی اجلاس میں عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ سینیٹر مصدق مسعود ملک نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر موجود نہیں تو ہمارے یہاں بیٹھے کاکیا مقصد ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ ان کی وزیر خزانہ سے بات ہوئی وہ آنے کو تیار ہیں۔میں نے ان سے کہا ہے کہ ہماری سفارشات کو منظور کرنا ہوگا۔ جس پر سینیٹر مصدق مسعود ملک نے کہا کہ اگر مشیر خزانہ اور اس کی ٹیم موجود نہیں ہے تو ہم کس کے سامنے اپنی سفارشات رکھیں گے۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایف بی آر ایک کرپٹ ادارہ ہے، 450 ارب روپے کھا لیتے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک کمیٹی بننی چاہئے جو ٹیکس کلیکٹر اور انسپکٹرز کی جانچ کرے کہ ان کے پاس کروڑوں روپے کہاں سے آجاتے ہیں جبکہ ان کی تنخواہ 1 لاکھ روپے تک ہوگی۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ جب تک ایف بی آر اپنا رویہ ٹھیک نہیں کرے گا تو لوگ ٹیکس نہیں دیں گے۔قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر فارمولا ملک پر 17 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔ممبر ایف بی آر نے کہاکہ فارمولا ملک ایک فیشن بن گیا ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اگر قیمت بڑھے گی تو غریب مائیں اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلا سکیں گی اگر چار بچے بھی وفات پا جاتے ہیں وہ ہماری وجہ سے ہوں گے۔سینیٹر ز فیصل سبزواری، فاروق ایچ نائیک اور کامل علی آغا نے کہا کہ بچوں سے وہ نوالہ جو زندگی ہے نا چھینے۔اگر سبسڈی دینی ہی ہیں تو غریب کو دیں۔سب کو کیوں بھکاری بنا رہے ہیں۔اگر سبسڈی دینی ہے تو چیزیں سستی کریں۔اگر ان کا بس چلے تو ہوا پر بھی ٹیکس لگا دیں۔ٹارگیٹڈ سبسڈی لگائیں۔سولر پینلز پر بھی 17 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے۔ممبر ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی کوبتایا کہ درآمدی سائیکل پر بھی ٹیکس لگانے جا رہے ہیں۔جس پر قائمہ کمیٹی نے 25 ہزار روپے تک درآمدی سائیکل پر ٹیکس نا لگانے اور اس سے زائد رقم کی درآمدی سائیکل پر ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی۔قائمہ کمیٹی نے درآمدی مرغی پر 17 فیصد ٹیکس لگانے کی ایف بی آر کی تجویز منظور کر لی۔

    ممبرایف بی آر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ہسپتالوں، تعلیمی اداروں کو عطیہ کرنے والی اشیاء پر بھی 17 فیصد ٹیکس لگانے جا رہے ہیں۔جس پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ چیریٹی کا کام ہے 17 فیصد ٹیکس لگانے سے تو لوگ چندہ اور مدد کرنا بند کرلیں گے۔قائمہ کمیٹی نے چندہ کے طور پر عطیہ کرنے والی اشیاء پر 17 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمدطلحہ محمود نے کہا کہ اگر میں ہسپتال کو مشین عطیہ کرتا ہوں اور اس پر ٹیکس دینا پڑ جائے تو میں عطیہ نہیں کروں گا۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مانع حمل سے متعلق ادویات پر بھی سیلز ٹیکس لگانے کی تجویزبھی مسترد کردی۔ممبر ایف بی آر نے کہا کہ مانع حمل کی ادویات پر پچھلے فنانس بل میں ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی اس کو اب ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔قائمہ کمیٹی نے مانع حمل کی ادویات کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز مسترد کر دی۔

    قائمہ کمیٹی کے  اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر ز فاروق ایچ نائیک،مصدق مسعود ملک ،کامل علی آغا، شیری رحمان،فیصل سبزواری، محسن عزیز، فیصل سلیم، دلاور خان، ذیشان خانزادہ، سلیم مانڈوی والا، انوار الحق کاکڑکے علاوہ چیئرمین ایف بی آر،ممبر ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی

    مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

    ،نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ