Baaghi TV

Tag: سویڈن

  • افغان مہاجرین یورپ کیلیےخطرہ، سویڈن کا یورپی ممالک سے ایکشن لینے کا مطالبہ

    افغان مہاجرین یورپ کیلیےخطرہ، سویڈن کا یورپی ممالک سے ایکشن لینے کا مطالبہ

    افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیاں اور جرائم یورپی ممالک کے لیے سنگین سکیورٹی خطرہ بن گئیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی، ایران اور ترکیہ کے بعد سویڈن نے بھی افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا۔ سویڈن کے وزیر برائے امیگریشن کا افغان مہاجرین سے متعلق سخت موقف سامنے آگیا ہےسویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کے لیے دستاویزات کا مشترکہ نظام مانگ لیا۔ سویڈش وزیر نے واضح کردیا کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    سویڈش وزیر برائے امیگریشن کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث افغان مہاجرین ہماری سوسائٹی کا ہرگز حصہ نہیں بن سکتےجرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔ جرائم پیشہ اور غیر قانونی افغان مہاجرین کی فوری ملک بدری پر تمام یورپی ممالک بھی متفق ہیں،سویڈش وزیر نے یورپی ممالک کو افغان مہاجرین کو ایک جگہ جمع کر کے چارٹر فلائٹس کے ذریعے ملک بدر کرنے کی تجویز بھی دی۔

  • سویڈن کےتعلیمی مرکزپرنامعلوم شخص کی فائرنگ، پانچ افراد زخمی

    سویڈن کےتعلیمی مرکزپرنامعلوم شخص کی فائرنگ، پانچ افراد زخمی

    اسٹاک ہوم: سویڈن کےتعلیمی مرکزپرنامعلوم شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی: غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سویڈن کے شہراوربروکےکیمپس ریسبرگسکا میں فائرنگ کے واقعےمیں 5افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 4افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا یہ حملہ اسٹاک ہوم سے تقریباً 200 کلومیٹردور وستھاگاکےعلاقے میں پیش آیا، حکام نے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، پولیس نے عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

    پولیس رپورٹس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہرایک بجے کے قریب پیش آیا، اسکول کے کچھ حصوں کو خالی کرایا جبکہ دیگر طلبا اورعملے نے قریبی عمارتوں میں پناہ لی، پولیس نے ابھی تک حملے میں ملوث مشتبہ شخص یا مشتبہ افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    پاکستان اسرائیل سے رہا ہونیوالے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کر ے گا،حماس

    وزیرانصاف گنرسٹرومرنے اس واقعے کوانتہائی سنگین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پولیس آپریشن اب بھی جاری ہے اورحکام نے مزید خطرات کےامکان کومسترد نہیں کیا۔

    اسٹار لنک کی سروس کب تک پاکستان میں دستیاب ہو گی؟

  • سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کا قتل، 5 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

    سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کا قتل، 5 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

    اسٹاک ہوم: سویڈن کے پراسیکیوٹر نے قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون سیلوان مومیکا کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے فی الحال ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے انہیں زیرحراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں تاہم مشتبہ افراد کو مکمل طور پر شک سے بری نہیں کیا گیا ہے،قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے –

    واضح رہے کہ 38 سالہ ملعون عراقی پناہ گزین سیلوان مومیکا کو دو روز قبل گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، سویڈن کے وزیراعظم نے ملعون کی ہلاکت پر کہا تھا کہ اس کی ہلاکت کسی غیرملکی طاقت سے جڑے ہونے کا امکان ہے ملعون عراقی پناہ گزین عوامی مقامات پر متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث تھا اس کے خلاف زیرسماعت مقدمے کا فیصلہ اس کے قتل کے چند گھنٹے بعد سنایا جانا تھا۔

    یرغمالیوں کی رہائی چوتھے مرحلے میں، دو اسرائیلی رہا

    شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون علاج کیلئے ہسپتال منتقل

    یرغمالیوں کی رہائی چوتھے مرحلے میں، دو اسرائیلی رہا

  • سویڈن سگریٹ سے نجات پانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    سویڈن سگریٹ سے نجات پانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    اسٹاک ہوم: یورپی ملک سویڈن سگریٹ سے نجات پانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

    باغی ٹی وی: سویڈن کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یورپ کے پانچویں بڑےسوئیڈن نے 13 نومبر کو باضابطہ طور پر دنیا کا پہلا اسموک فری (سگریٹ سے پاک) ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ملک میں پیدا ہونے والے 4 اعشاریہ 5 فیصد افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں جو کہ عالمی سطح پر طے شدہ بینچ مارک 5 فیصد سے کم ہے، یعنی اس تعداد سے کم سگریٹ نوشی کرنے وا لے ممالک اسموک فری کہلائیں گے،یورپ میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد 24 فیصد ہے جو کہ سوئیڈن کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔

    تمباکو نوشی کے نقصانات سے بچاؤ پر کام کرنے والے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ سوئیڈن کی سگریٹ نوشی سے چھٹکارہ پانے کی کامیابی کا راز وہاں کی حکومت کی جانب سے سگریٹ کے محفوظ متبادل کی بہترین پالیسی ہے۔

    سویڈن کی متعدد پالیسیاں ہیں جنہوں نے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جن میں تمباکو ایکٹ: مارکیٹنگ، کفالت، اور آؤٹ ڈور اشتہارات پر پابندی شامل ہے، عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی: 2019 سے بارز، ریستوراں، کھیل کے میدانوں، بس اسٹاپوں اور ٹرین اسٹیشنوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    تمباکو کی فروخت پر پابندیاں: سنگل سگریٹ اور چھوٹے پیک کی فروخت ممنوع ہے، اور وینڈنگ مشینوں کے ذریعے تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی ہے۔

    متبادل نیکوٹین مصنوعات کے بارے میں کھلا رویہ: سویڈن کی کامیابی کی وجہ متبادل نیکوٹین مصنوعات کے بارے میں اس کے کھلے رویے سے منسوب کی جا سکتی ہے۔

    سوئیڈن کو سگریٹ سے پاک کرنے والی تنظیم کے رہنما ڈیلن ہیومن کا کہنا ہے کہ سویڈن کا سگریٹ سے پاک ہونا پبلک ہیلتھ سیکٹر میں ایک بہت ہی بڑی پیشرفت ہے جو کہ سوئیڈن کی تمباکو کو کنٹرول سے متعلق مثبت پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا 1960 کی دہائی میں سوئیڈن کے آدھے سے زیادہ مرد سگریٹ نوشی کرتے تھے، حکومت نے نیکوٹین، ویپ اور تمباکو سے بنی دیگر اشیا کے استعمال کو روکنے اور عوام کی صحت کے لیے باقاعدہ اصول وضع کیے،سوئیڈن کا سگریٹ فری ہونے کا اعزاز حاصل کرنا پوری دنیا کے لیے امید کی ایک کرن اور ایک متاثر کن ثبوت ہے کہ قابل عمل اور روشن خیال سوچ پبلک ہیلتھ سیکٹر میں مفید نتائج برپا کر سکتی ہے اور انسانوں کی زندگیاں بچا سکتی ہے۔

  • سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالے جانے کے خلاف کیس مسلمان خاتون نے جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : سویڈن کے امتیازی محتسب ادارے نے اسکارف پہننے پر امتیازی سلوک کا شکار ہونے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ائیرلائن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 14 ہزار ڈالر ادا کرے۔

    سویڈش امتیازی محتسب ادارے کے فیصلے مطابق مذکورہ ائیرلائن کمپنی ‘جو کہ مذہبی علامات کی اجازت نہیں دیتی اور ملازمت کے دوران یکساں لباس کے نظام پر عمل درآمد کرواتی ہے، نے خاتون کی ملازمت کی درخواست قبول کرنے کے باوجود اسے اسکارف پہننے پر ملازمت سے نکال دیا، جو امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے، لیبر مارکیٹ میں برابری اور مذہبی آزادی کو ملازمت دینے والے کے مفادات سے متصادم نہیں ہونا چاہیے۔

    یو اے ای میں قرآن کی تعلیم دینے پرجرمانہ عائد

    ٹیکس چوری میں ملوث پانچ لاکھ افراد کی سمیں بلاک کرنے کی منظوری

    ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے جہازپرقبضہ کرلیا

  • سابق عراقی وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار

    سابق عراقی وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار

    اسٹاک ہوم: عراق کے سابق وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے سابق وزیردفاع نحاح الشمّری کو دھوکے سے فوائد حاصل کرنے کے الزام پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا، پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نحاح الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایئرپورٹ پر اترے۔

    سابق عراقی وزیردفاع کے بارے میں 2019 میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے عراق میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سویڈن میں ہاؤسنگ اور بچوں کے لیے مخصوص مراعات حاصل کی تھیں اور ان سے اس بارے میں تفتیش بھی کی گئی تھی۔

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا

    اے ایف پی کے مطابق حکام نے منگل کو بتایا کہ عراق کے سابق وزیر دفاع، جو دوہری عراقی-سویڈش شہریت رکھتے ہیں، کو سویڈن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر سکینڈے نیوین ملک میں غیر قانونی طور پر فوائد حاصل کرنے کا شبہ ہے۔

    پراسیکیوٹر جینس نیلسن نے سویڈش براڈکاسٹر SVT کو بتایا کہ نجاح الشماری تقریباً ڈیڑھ سال سے مطلوب ہے۔ پراسیکیوٹر نے براڈکاسٹر TV4 کو بتایا کہ الشماری کو سویڈن پہنچنے پر سٹاک ہوم ہوائی اڈے سے پیر کے روز گرفتار کیا گیا۔

    راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

    سویڈش میڈیا نے اس سے قبل کہا تھا کہ الشماری نے بغداد میں رہنے کے باوجود سالہا سال سے بچے اور رہائش کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا،2019 میں، سویڈش نیوز ایجنسی TT نے کہا کہ الشماری، اسٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے میں رہنے کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

    سویڈش اخبار ایکسپریسن نے اطلاع دی تھی کہ وہ 2011 میں سویڈن چلا گیا تھا، 2015 میں اسے شہریت ملی تھی اور اس کی اہلیہ سمیت حکام کو مشتبہ فوائد کے فراڈ کی اطلاع دی گئی تھی۔ عراق واپس آنے کے کئی سالوں بعد مبینہ طور پر وہ سماجی ادائیگیوں کا دعویٰ کرتا رہا،سویڈن اور اس کے نورڈک پڑوسی فراخدلی سے سماجی فوائد فراہم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں-

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

  • سویڈن میں  قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں

    اسٹاک ہوم: سویڈن میں انتہا پسند وں نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں دی ہیں-

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن ڈیموکریٹس (SD) کے رہنما جمی اکیسن نے اپنی جماعت کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مساجد سے جمہوریت، سویڈن، یہودیت اور ہم جنس پرستی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما نے حکومت سے کچھ مساجد کو ڈھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے کارکنان اور ہم خیالوں کو مساجد پر قبضہ کرکے اسے منہدم کرنے پر بھی اکسایا۔

    جس پر وزیراعظم الوف کرسٹرسن نے مساجد پر قبضے اور انھیں گرانے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعت کی جانب سے یہ مطالبہ ناقابل قبول ہے، سویڈن میں عبادت گاہوں کو مسمار نہیں کیا جاتا البتہ ہمیں پُر تشدد انتہا پسندی کے خلاف ضرور لڑنا چاہیے۔

    برطانیہ :پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف

    یاد رہے کہ سویڈن میں 2 انتہا پسند ملعونوں نے متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اسے نذر آتش کیا جس پر مسلم ممالک نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سویڈن حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

  • سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان

    سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان

    سویڈن کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ نو ماہ کے دوران مسلمانوں کی مقدس ترین قرآن پاک کی مسلسل بے حرمتی کے واقعات کی وجہ سے ملک کو تقریبا دو لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : سویڈن میں اتوار کو قرآن مجید کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے، اس مرتبہ بھی دریدہ دہن عراقی پناہ گزین نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی ہے اوراس کے مقدس اوراق نذرآتش کیے ہیں سویڈش پولیس نے قرآن مجید جلانے کے خلاف احتجاج کے دوران میں پرتشدد ہنگامہ آرائی پر 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    قرآن مجید کی بے حرمتی کے اس مظاہرے کا اہتمام عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا نے کیا تھا اس ملعون شخص کی حرکت کے خلاف ایک مرتبہ پھرعالم اسلام میں غم وغصے کی لہردوڑگئی ہےاس مرتبہ اس نےسویڈن کےجنوبی شہر مالمو کے ایک چوک کا احتجاجی مظاہرے کے لیے انتخاب کیا تھا اس شہر میں تارکینِ وطن کی ایک بڑی آبادی ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے ایس وی ٹی کے مطابق قریباً 200 افراد نے اسے دیکھنے کے لیے شرکت کی تھی۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مظاہرے کے منتظم کی جانب سے تحریری مواد کو نذرآتش کیے جانے کے بعد کچھ عینی شاہدین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے بیان کے مطابق ’’احتجاج میں بعض اوقات موڈ گرم ہوتا تھا اور پرتشدد ہنگامہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ہوا۔

    پولیس کے مطابق آرگنائزر کے جانے کے بعد تقریب ختم ہو گئی تھی لیکن لوگوں کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر موجود رہا۔پولیس نے نقضِ امن کے الزام میں قریباً 10 افراد کو حراست میں لے لیا اور دیگر دو کو پرتشدد ہنگامہ آرائی کے شُبے میں گرفتارکرلیا ہے۔

    سویڈش نشریاتی ادارے سویریگز ریڈیو کے مطابق سویڈش نژاد ڈینش سیاست دان راسمس پالودان اور سٹاک ہوم میں مقیم عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اشتعال انگیز کارروائیاں نتیجے میں نارڈک ملک کو 22 لاکھ سویڈش کرونا (تقریبا 199,300 ڈالر) سے محروم کرچکی ہیں۔

    قرآن پاک کی بے حرمتی پرتشدد ہنگامے، 10 افراد زیرحراست

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کی وجہ سے مزید پولیس افسران کی تعیناتی کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوا اور ان میں سے بہت سے کے معمول کے فرائض میں خلل پڑا،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی اشتعال انگیزکارروائیاں ڈنمارک کے ساتھ ساتھ سویڈن کو بھی پولیس کی نگرانی میں قرآن پاک کی عوامی بے حرمتی کی اجازت دینے پر وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    انتہائی دائیں بازو کی اسٹرم کرس (ہارڈ لائن) پارٹی کے رہنما پالودان نے سویڈن کے شہروں مالمو، نورکوپنگ، جونکوپنگ اور اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی21 جون کو اس نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کا ایک نسخہ نذر آتش کیا۔

    سلوان مومیکا کا نام ایک ہفتہ بعد اس وقت سرخیوں میں آیا جب اس نے عید الاضحی کے موقع پر اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا تھا 20 جولائی کو سویڈن میں عراقی سفارت خانے کے باہر مومیکا نے پھر قرآن مجید کی بےحرمتی کی اور ساتھ ہی عراقی پرچم کو بھی زمین پر گرایا اور پتھراؤکیا سلوان مومیکا نے 31 جولائی کو سویڈش پارلیمنٹ کے باہر ایک بار پھر قرآن کی بے حرمتی کی۔

    نوبل ایوارڈز تقریب؛ ایران کی دعوت منسوخ

    ایرانی تارک وطن بہرامی مرجان نے 3 اگست کو اسٹاک ہوم کے قریب ایک علاقے انگبی بادیت میں اسی طرح کی اشتعال انگیز کارروائیاں کیں مومیکا نے اگست کے اوائل میں سویڈن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر اور گزشتہ ہفتے اسٹاک ہوم مسجد کے سامنے ایک اورقرآن پاک نذرآتش کیا تھا اگرچہ ان اقدامات نے سویڈن کے امیج کو نقصان پہنچاتے ہوئے سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے ، لیکن مومیکا اب بھی حکام سے اپنے اس مکروہ فعل کی اجازت حاصل کرنے میں کامیاب ہے سویڈن کی سکیورٹی سروسز کا بھی کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کے بعد ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

    سویڈش حکومت نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے لیکن کہا ہے کہ ملک میں اظہارِرائے کی آزادی اور اجتماع کے قوانین کو آئینی طور پر تحفظ حاصل ہےعراقی مظاہرین نے جولائی میں بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دو مرتبہ دھاوا بولا تھا اور دوسرے موقع پرسفارتی کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔اس کے علاوہ مشرق اوسط کے کئی ممالک میں سویڈن کے سفیروں کو طلب کرکے ان سے احتجاج کیا گیا ہے۔

    قمری پرندے کے شکار پر پابندی

  • اسپین  نے سویڈن کو شکست دے کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    اسپین نے سویڈن کو شکست دے کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    سپین ویمینز فٹ بال ٹیم نے منگل کو سویڈن کے خلاف آخری لمحات میں فتح کے ساتھ فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔سپین کے کپتان اولگا کارمونا نے 89ویں منٹ میں اہم گول کر کے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں اپنے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ فائنل میں اسپین کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا یا انگلینڈ کے درمیان کل ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
    آکلینڈ میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور سوئیڈن کی ٹیموں نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے مگر گول نہ کرسکیں۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب کی پلیئرز کے درمیان گیند کو جال میں پہنچانے کی کشمکش جاری رہی، کھیل کے آخری دس منٹوں میں کھیل میں تیزی آئی،81ویں منٹ میں سلما پیرالو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلادی، جسے سوئیڈن کی ریبیکا نے 88ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔

  • سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    اسٹاک ہوم: سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق چند ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ یہ واقعہ پیش آیا کہ عراق سے تعلق رکھنے 2 ملعون افراد 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48 سالہ سلوان نجم نے نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48 سالہ سلوان نجم نے قرآن مجید کو نذر آتش کیا، جو کہ سویڈن کے آزادی اظہار رائے کے قوانین کے تحت جائز ہے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھے جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔

    دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہجوم کے درمیان فائر فائٹر والے ملبوسات پہنے گروپ نے ’نفرت ختم کرو‘ کے نعرے لگائے۔

    تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے گلو کاراسدعباس انتقال کر گئے

    سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

    جن لوگوں کو قرآن جلانے کی اجازت دی جاتی ہے انہیں ایک گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے، جس کے بعد پولیس انہیں منتشر کرتی ہے اور لوگوں کو بے حرمتی کی گئی مقدس کتاب کی باقیات کو جمع کرنے کی اجازت دیتی ہے اس موقع پر مومیکا اور نجم نے قرآن مجید کے متعدد صفحات چھاپے تھے جن میں عربی میں متن کے ساتھ ساتھ سویڈش میں ترجمہ بھی تھا جو پورے چوک میں پھیل گیا۔
    sweden
    اس جوڑے کے پولیس کی حفاظت کے تحت علاقے سے نکلنے کے بعد، کئی آدمی چوک کے اس پار پہنچ گئے، اور زمین سے اور شاہی محل کی طرف جانے والی دیواروں سے صفحات اٹھائے۔

    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    اس سال سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس سے مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں سے ان واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،جلانے سے سویڈن کے لیے سفارتی بحران پیدا ہو گیا ہے اور کئی ممالک میں مظاہرے ہوئے ہیں جن میں سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے-