اپکا اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا سویڈن میں قرآن پاک کی بحرمتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ۔سویڈن کے خلاف نعرہ بازی کی اور سویڈن کا جھنڈا نذر آتش کر دیا مظاہرین مردان ایم۔ایم۔سی ھسپتال سے ریلی نکالی گئی جسکے وجہ سے مردان نوشہرہ روڈ ھر قسم ٹریفک کےلیے بند کردیا۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ایک عظیم الشان اختجاجی مظاہرہ زیر قیادت حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نکالی گئی۔جسمیں سجاد احمد صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن،انعام اللہ صدر ایپکامردان،عزیز خان سیکرٹری جنرل درجہ چہارم،فرحان راشد صدر ایم۔ایم۔سی،وحید خان صدر پرائیویٹ فارمیسی شیخ ملتون شامل تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کر دے۔اور سویڈن کے مصنوعات کے خرید وفروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شرعاً پھانسی دی جائے۔سویڈن حکومت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سرکاری طور پر قرآن پاک کو نذر آتش کیاہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ۔کہ اوآئی سی متفقہ طور پر سویڈن کے خلاف اعلان جہاد کریں۔ اور او آئی سی میں شامل تمام اسلامی ممالک اپنے سفیروں کو واپس بلا لیں۔اور سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کر دیں۔ مظاہریننے سویڈن کا پرچم نذر آتش کردیا۔
Tag: سویڈن

پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جا رہا
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جارہا ہے
یومِ تقدیس قرآن کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی اپیل کی تھی، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف پورا ملک سراپااحتجا ج ،اس ناپاک جسارت کے خلاف چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔قرآن کی حرمت پر جان بھی قربان ہے۔ اس کی توہین کرنے والے دنیا میں اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ اس قبیح حرکت سے تمام عالم السلام کے جذبات مجروح ہوئے
قرآن ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے۔ سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ قرآن ہمارے قلب میں ہے۔ قرآن ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔میرے اہل وطن!
بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے۔
سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔
ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 7, 2023
جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ، تحریک لبیک،جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں کے نماز جمعہ کے بعد اجتماع ہوئے، تاجر برادری بھی سڑکوں پر نکی،کراچی کے تاجروں نے آج شہر کی مارکیٹیں دوپہر 2 سے 4 بجے تک احتجاجاً بند رکھی
لاہور میں حرمتِ قرآن پاک کے حوالے سے سوڈان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی ریلی pic.twitter.com/hDiQS5IVJI
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 7, 2023
پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے قرآن پاک تقسیم
پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف منفرد احتجاج قرآن پاک کی اجتماعی تلاوت کی گئی جبکہ قرآن پاک تقیسم کیے گئے اس موقع پر چیئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بابر اورنگزیب چوہدری نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن کے ملعون، بدبخت شہری نے حکومت اور انتظامیہ کی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی، اس ناپاک حرکت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس سے امت مسلمہ شدید غم و غصے میں مبتلا ہے تقریب سے قاری عظمت علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ خود میرے رب نے اٹھایا ہے اس لیے اسکو کوئی نہ مٹا سکا نہ مٹا سکے گا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مختلف ادوار میں کبھی قرآن پاک اور کبھی مسلمانوں کی برگزیدہ ہستیوں کی گستاخیاں کر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جاتا رہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ یہ فاقہ کش جو موت سے ڈرتا نہیں ذرا، روح محمدؐ اس کے بدن سے نکالنے کی ناپاک جسارت کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی احتجاج میں وائس چیئرمین افتخار علی بھٹی، صدر ضیاء الرحمان ضیاء، جنرل سیکرٹری راجہ رفاقت حسین ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صباء شاہین، سیکرٹری اطلاعات سردار آفتاب اقبال، احسان راج، یاسر فاروق، قاسم جمشید، عمر فاروق، عبدالرازق، بلال حسین ، عمر سلیم ، محمد عمیر سمیت دیگر عہدیداران و ممبران سمیت صحافیوں اور مدارس کے بچوں سمیت نو جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلمانوں کے حقوق کی نمائندہ تنظیم او آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ اور اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سویڈن کے خلاف قرار دادا مذمت لائے اور آئندہ کے لئے اس قسم کی ناپاک حرکات کی روک تھام کے لئے عالمی قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے یورپی ممالک پر دباؤ ڈالے آخر میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر سویڈن کے خلاف احتجاج کیاسویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا ہولناک، گھناؤنا اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ ایسوسی ایشن اس پر اپنی انتہائی مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ قرآن مجید دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے روحانی رہنمائی، اخلاقی تعلیمات اور الہامی وحی کے ذریعہ بہت اہمیت رکھتا ہے بے حرمتی نہ صرف مسلمانوں کے لیے اذیت اور تکلیف کا باعث ہے قرآن پاک اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بے پناہ احترام اور محبت کا حکم دیتے ہیں ، پوری امت مسلمہ کے لیے سرخ لکیر ہے۔ ہمارے عقائد کی توہین یا توہین کرنے والا کوئی بھی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا یہ ایسوسی ایشن مذہبی آزادیوں کے تحفظ اور مختلف مذہبی روایات کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ کسی بھی مذہبی صحیفے کی بے حرمتی یا بے عزتی کی کارروائیوں کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے یہ عمل انسانی وقار اور مذہبی آزادی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایسی حرکتیں ممکنہ طور پر نفرت، تقسیم اور مذہبی کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں، ماضی میں ایسے واقعات کے باوجود عالمی برادری اسلامو فوبیا کی لعنت کو کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے،عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ ایسے واقعات کا نوٹس لے اور مذہبی عدم برداشت کے ایسے اقدامات کا خاتمہ کرے یہ ایسوسی ایشن سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے، بین الاقوامی برادری کا فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامو فوبک واقعات کو ناکام بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ حکومت اس طرح کے اقدامات کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے۔او ائی سی اسلامو فوبیا کو فروغ دینے والے تمام مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف تحصیل تحت بھائی میں چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ، کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت۔ #قران_کی_بےحرمتی_نامنظور pic.twitter.com/P0izk7PKm1
— PTI (@PTIofficial) July 7, 2023
وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا یوم تقدیسِ قرآن پر پیغام میں کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر کے مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، دنیا میں قرآن کریم کی جان بوجھ کر بے حرمتی کے واقعات رونما ہونا افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات اسلام کے خلاف کچھ افراد اور گروہوں کے عدم رواداری اور جنونی رویے کی عکاسی کرتے ہیں، یہ واقعات باہمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور انتہا پسند ذہنوں کو انتقامی کارروائی کرنے کیلئے اکسانے کی بڑی وجہ ہیں،قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پاکستانی قوم آج یوم تقدیس قرآن منارہی ہے۔ قرآن پاک تمام انسانیت کے لئے ہے اور قرآن پاک کا موضوع انسان ہے،مسلمان پچھلے مقدس صحیفوں اور انبیاء پر یقین رکھتے ہیں اور ان پر ایمان اسلام کا ایک لازمی حصہ ہے۔ آج عالمی سطح پر مقدس کتابوں کے تقدس کیلئے مربوط پالیسی تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے،

سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں۔ نرگس فیض ملک
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے،مسلم ممالک سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں جبکہ ان گستاخانہ حرکات کا مستقل بنیادوں پر قلع قمع کرنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا مغرب میں کینسر کی طرح پھیل رہا ہے، ہر ریاست کو ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات معاشروں میں تقسیم اور نفرت کی وجہ بنتے ہیں، مذاہب کا احترام اور اپنے عقیدے پر عمل کرنے کی آزادی ایک ہم آہنگ اور جامع معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوکر قرآن کریم کی بے حرمتی اور گستاخی کے خلاف یک آواز ہوجائیں،مراکش نے سویڈن سے اپناسفیر واپس بلواکر امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا،اب دیگر مسلم ممالک بھی سویڈن سے اپنے اپنے سفیر واپس بلواکر سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں۔
لاہور الایمان ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیراہتمام #حرمت_قرآن پروگرام چوبرجی چوک میں قران پاک مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہے جسے کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی،مرتضی وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سوئیڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا ہے کہ قران پاک مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہے جسے کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی۔ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سوئیڈن حکومت سخت ایکشن لے۔ اس گھٹیا حرکت پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ مسلمان ہر مزہب کا احترام کرتے ہیں اور یہ ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے۔ دیگر مزاہب کے افراد پر بھی اسلام کا احترام لازم ہے۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم تقدیس قرآن منایا گیا
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم تقدیس قرآن منایا گیا جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں سویڈن واقعہ پر مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کیلئے قانون سازی کرے پاکستان کی وزارت خارجہ عوام کے جذبات مغرب تک پہنچائے سویڈش حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ ایسا دلخراش واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو سکے اسلام فوبیا کے واقعات سے بھی سنجیدگی سے نبٹا جائے مقدس الہامی کتب شخصیات عبادت گاہوں کے احترام کو یقینی بنایا جائے مستقبل کی اجتماعی حکمت علمی وضع کرنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کو اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد پیر جی خالد محمود قاسمی جامعہ قاسمیہ فیصل آباد مولانا شاہ نواز فاروقی گوجرانوالہ حافظ محمد شعبان دیپال پور مولانا شبیر احمد عثمانی ابراہیمی مسجدمنصور آباد مولانا حفیظ الرحمان کشمیری میاں طیب ایڈووکیٹ مولانا مشتاق لاہوری لاہور مولانا ابوسفیان حنفی بورے والا حافظ محمد شعیب صدیق راولپنڈی مولانا حافظ مقبول احمد چنیوٹ مولانا اعظم فاروق سرگودھا مولانا ممتازالحق آزاد کشمیر مولانا آزاد جمیل سندھ مولانا اکرام اللہ قاسمی خیبر پختونخواہ مفتی شکیل احمد بلوچستان سمیت مرکزی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صوبائی ڈویژنل ضلعی تحصیلوں سے علماء و خطباء و عہدیداران نے سویڈن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے فرد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

چارسدہ میں مسیحی برادری کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت
چارسدہ میں مسیحی برادری نے سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور ذمہ دار شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ایک اجتماع کے دوران، کمیونٹی کے ارکان نے مجرم اور سویڈش حکومت کے خلاف نعرے لگائے،اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنماپرائم سیم یول نے اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن کی توہین آمیز فعل کی مذمت میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی کو دوسروں کی مذہبی حساسیت کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ ہم سویڈش حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار فرد کو سزا کا سامنا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے فوری کاروائی کرئے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اس طرح کی بے حرمتی کی کاروائیاں مذہبی کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں اور مختلف عقائد کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے بنیادی اصولوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
اس موقع پر چارسدہ ڈی ایس پی عدنان اعظم خان نے تعزیتی ریلی کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی مکمل انتظامات کئے اور امن و امان برقرار رکھنے و شرکاء کے پرامن اظہار خیال کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان کی قیادت میں پولیس کی اضافی نفری تعیناتکی ہوئی تھی۔ ان کی موجودگی نے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے چارسدہ پولیس کے عزم کو اجاگر کیا۔
دنیا کو بتایا جائے ایسی حرکت آئندہ کسی نے کی تو ہم سے کوئی گلہ نہ کرے،وزیراعظم
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا،
اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی، حالیہ بارشوں میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان سویڈن واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے، ایسی مذموم حرکتوں کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے،قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے ، قرآن کریم پوری دنیا کو محبت ، ایثار اور صبر کی تلقین کرتا ہے،سب سے گزارش کرونگا کہ کل نماز جمعہ کے بعد پورا ملک احتجاج کرے ، دنیا کو بتایا جائے ایسی حرکت آئندہ کسی نے کی تو ہم سے کوئی گلہ نہ کرے ، سیاسی و مذہبی جماعتیں نماز جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کریں ،
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج یہ سارا ایوان دکھی دل کیساتھ بیٹھا ہے پاکستان کے کروڑوں عوام دکھی دل کیساتھ ہیں.عید کے روز سویڈن کی پولیس نے اس خبیث , لعنتی کو اجازت دی کہ وہ آکے قرآن کی بے حرمتی کرے کبھی کسی نے سوچا نہیں تھی کہ پولیس اپنی کسٹڈی میں ایک لعنتی شخص کو یہ حرکت کرنے کی اجازت دے. اس ایوان کے ذریعے ہم پوری ملت اسلامیہ اور پاکستان کے عوام کے جذبات ہم ایک زبان کیساتھ پوری دنیا تک پہنچائیں. اس قبیح حرکت کی بھرپور قوت کیساتھ نہ صرف اس کی مذمت کریں بلکہ مؤثر ترین الفاظ میں قرارداد کی منظوری ہو ،آج اگر یہاں پرامن احتجاجی ریلیاں ہورہی ہیں اور تحمل و برداشت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے تو اس کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ ہم خدانخواستہ کسی حوالے سے کمزور ہیں.اپنی بہنوں بھائیوں کو یہ گزارش کرونگا کہ کل جمعہ کی نماز کے بعد پورے ملک میں ہکجہتی کا اظہار کریں.
دوسری جانب وزیر اعظم نے احتساب ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف کو انصاف ملا، عدالت نے تسلیم کیا نواز شریف لاہور ہائیکورٹ اور حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے،فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینیئر وکیل اور صحافی کی طرف سے حالیہ ہوشربا انکشافات جن میں بتایا گیا کہ کیسے نواز شریف کو پانامہ پیپرز میں دانستہ طور پر پھنسایا گیا اور جس کا مقصد انہیں حکومت سے نکال کر سیاست میں پابندی لگانا تھا جس کا ہمیں روز اول سے پتا تھا۔ تاہم یہ انکشافات اب اس لئے بھی نہایت اہم ہیں کہ سچ تھوڑا تھوڑا کرکے سامنے آرہا ہے۔ پاکستان کو درپیش موجودہ بحرانوں کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں نواز شریف کے خلاف حکومت سے نکالنے کی سازش کرکے عمران خان کو ہر قیمت پر حکومت دلوانے کی سرتوڑ کوشش کی گئی۔ اس سارے عمل میں پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچا، جمہوری ارتقاء میں رکاوٹ آئی اور معیشت شدید متاثر ہوئی۔ نوازشریف کے خلاف کئے گئے اقدامات کی درستگی حالات کی بہتری کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ الحمدللہ، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے قائد تاریخ میں صحیح سمت کھڑے رہے اور سرخرو ہوئے ہیں۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، وزیر اعظم
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے میڈیا ٹاک کی ہے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ آج لینڈ مارک ایم او یو سائن کیا گیا، پاک یو اے ای قابل تجدید توانائی سیکٹر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، ہر مشکل وقت میں یو اے ای نے پاکستان کا ساتھ دیا،آئی ایم ایف ڈیل کے دوران متحدہ عرب امارات کا کلیدی کردار رہا، پروجیکٹ کی استعداد کار 10 ہزار میگاواٹ ہے
"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

سوئس وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سوئس وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے-
باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر کہا کہ سوئیڈن حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے، سوئیڈن کےناظم الامور کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیوکیسس کے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوئس وزیرخارجہ 7 سے 9 جولائی کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر سرکاری دورہ کریں گے-
🔴LIVE: Spokesperson's Weekly Press Briefing https://t.co/WxyNkJJnbV
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 6, 2023
ترجمان دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کی ڈیل میں امریکی معاونت کی تصدیق کی بتایا کہ امریکا ہمارے ساتھ آئی ایم ایف ڈیل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا ہے۔بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع ،صادق سنجرانی وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں شخصیت …
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد عالمی طور پر مسلمہ بارڈر ہے، پاک افغان سرحد کو امن کا بارڈر بنانا چاہتے ہیں، کچھ عناصر سرحد کو متنازع بنانے کیلئے حملے کرتے ہیں پاک ترک سالانہ مشاورتی اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں پاک ترک ہائی لیول کو آرڈینیشن کونسل اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ ہوا سی پیک میں چین نے 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، پاکستان اور چین سی پیک کو آگے بڑھانے کےعزم پر قائم ہیں۔
ایک سوال کے وجواب میں انہوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے، ڈی این سیملز کا تجزیہ کیا جا چکا ہے، یونان حکومت نےواقعہ کی عدالتی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میرون لیزلی مڈلکوٹ پاک فضائیہ کا جنگجو پائلٹ ،جو وطن پہ قربان ہوا اور سمندر …
قبل ازیں پاکستان میں سوئس سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں لکھا تھا کہ یہ اچھی خبر ہے کہ سوئس وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو کہ پہلے سے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا نادر موقع ہے۔

قرآن پاک کی بےحرمتی،سویڈن حکومت نے مذمتی بیان جاری کر دیا
سویڈن کی حکومت نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’اسلاموفوبیا‘ سے متعلق عمل قرار دیا ہے۔
سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار 2 جولائی کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس بات کو بخوبی سمجھتی ہے کہ سویڈن میں ہونے والے مظاہروں کے دوران لوگوں کی جانب سے کی جانے والی اسلاموفوبیا کی کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ہو سکتی ہیں-
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو کسی بھی طرح سویڈش حکومت کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے، نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور اس سے متعلق عدم رواداری کی سویڈن یا یورپ میں کوئی جگہ نہیں ہے،سویڈن کو ”اجتماع، اظہار اور مظاہرے کی آزادی کا آئینی طور پر محفوظ حق حاصل ہے-
او آئی سی ہنگامی اجلاس؛ قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول قرار
یہ مذمت سعودی عرب میں قائم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اجتماعی اقدامات کے مطالبے کے جواب میں سامنے آئی ہے57 رکنی تنظیم نے بدھ یکم جولائی کو اپنے جدہ ہیڈ کوارٹر میں اس واقعے کا جواب دینے کے لئے اجلاس بُلایا تھا جس میں سویڈن میں مقیم ایک عراقی شہری 37 سالہ سلوان مومیکا نے مسجد کے باہر قرآن پاک کے کئی صفحات نذرآتنش کردیئے تھے۔
او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے بیان میں رُکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ قرآن کے نسخوں کی بے حرمتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ اور اجتماعی اقدامات کریں قرآن پاک یا کسی بھی اور مقدس کتاب کو نذر آتش کرنا توہین آمیز اور واضح اشتعال انگیزی ہے۔
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،عراق کا جواب
عراق، کویت، متحدہ عرب امارات اور مراکش سمیت دیگر ممالک نے قرآن جلانے کے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے سویڈن کے سفیروں کو طلب کیا ۔

سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز انتہا پسندوں نے مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کردیا-
باغی ٹی وی: سویڈن کی عدالت نے اس کریہہ عمل کی اجازت دی اور سویڈش پولیس نے مذکورہ شخص کو تحفظ فراہم کیا، اور قرآن پاک کی بے حرمتی پر آواز اٹھانے والے ایک نوجوان کو اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر گرفتار کرلیاجس کےردعمل میں مراکش نے غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن سے اپنے سفیر کو غیر معینہ مدت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔
مراکش کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز رباط میں سویڈن کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا اور مملکت کی جانب سے اس کریہہ اور ناپاک عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ۔
مراکش کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی-
سویڈن؛ عدالت کی اجازت کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایک ٹویٹ میں اس کریہہ عمل کی مذمت کی اور لکھا کہ میں سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے دن ہماری مقدس کتاب قرآن کے خلاف ہونے والے مذموم اقدام کی مذمت کرتا ہوں آزادی اظہار کےبہانےان اسلامو فوب مسلم مخالف حرکات کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔ اس طرح کی ظالمانہ حرکتوں سے آنکھیں پھیرنا جرم میں شریک ہونا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات اسلام فوبیا کی علامت ہیں اس واقعے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس واقعے کی ذمہ دار سویڈش حکومت ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ یہ ایک اشتعال انگیز، ناجائز اور ناقابل قبول عمل ہے جس سے مقدسات کی بار بار بے حرمتی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، خاص طور پر عید اور حج کانگریس میں لاکھوں مسلمانوں کا اجتماع جیسے مقدس ایام میں۔
امریکا اور ایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام
امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اس افسوس ناک واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہےامریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے روزانہ کی بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ مذہبی متن کو جلانا ’بے عزتی اور تکلیف دہ‘ ہےضرور نہیں کہ جو قانونی ہو وہ یقینی طور پر مناسب بھی ہو-
دوسری جانب قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے 37 سالہ سلوان مومیکا کا کہنا ہے کہ وہ سویڈن میں قرآن پاک پر پابندی چاہتا ہےالجزیرہ کے مطابق چند لوگوں نے مسجد کے باہر مومیکا کے خلاف علیحدہ سے ہتک آمیز باتیں کیں، جو سویڈن کے دارالحکومت کے ایک ضلع میں ایک پہاڑی پر واقع ہے کچھ نے چیخ کر کہا ’سویڈش بولو‘، سویڈش جھنڈا لہرانے پر مومیکا کا مذاق اڑایا لیکن بظاہر وہ سویڈش زبان بولنے سے قاصر تھا۔
سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

جلاؤ گھیراؤ کیسز،24 ملزمان عدالت پیش، فیاض چوہان کا بھانجا مقدمہ سے ڈسچارج
9 مئی توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں گرفتار 24 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا
تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان کا بھانجا مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا،.جی ایچ کیو کیس کے 18 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،سکستھ میٹرو بس اسٹیشن کے مقدمہ میں 6 ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے دونوں مقدمات کی سماعت کی،ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا عدالت نے دوبارہ 9 جون پیش کرنیکا حکم دے دیا,عدالت نے حکم دیا کہ آئیندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کی جائے، مذید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائیگا،
دوسری جانب پشاور میں 9 اور 10 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس ،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان اے ٹی سی میں پیش ہو گئے، پولیس نے مقامی رہنماء جلال مہمند کو بھی پیش کردیا اے ٹی سی جج عامر نذیر نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ملزمان کو ضلع بونیر سے گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان 9 اور 10 مئی واقعات کے بعد روپوش تھے
پشاور میں 9 اور 10 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس ،پپی ٹی آئی سابق مشیر عبدالکریم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس ابراہیم خان نے درخواست پر سماعت کی ،عبدالکریم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر لی گئی،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ عبدالکریم پر اور بھی مقدمات ہیں، وہ بھی اس میں ایڈ کرینگے،عدالت نے کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا
سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعے میں ملوث مزید چار ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی۔ چاروں ملزمان کے خلاف آرمی سیکرٹ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی

روس کی "جاسوس وہیل” سویڈن کے ساحلوں پر پہنچ گئی
ناروے نے دعویٰ کیا ہے کہ سویڈن کے ساحلوں کے قریب روسی نیوی کی تربیت یافتہ جاسوس وہیل’وہیلدیمیر‘ کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جو کہ اپنی فطرت کے برخلاف انسانوں سے دور جانے کے بجائے ان کی عادی ہے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل 2019 میں بلیوگا وہیل مچھلی کو ناروے کے ساحلی حدود میں دیکھا گیا تھا، اس وقت خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ روسی نیوی کی جانب سے وہیل مچھلی کو جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا ہےاب اسی وھیل کو سویڈن میں دیکھا گیا ہے جس پر کبھی برقی آلات نصب تھے ۔
پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعہ،حکومت کو 24 کروڑبھارتی روپے کا نقصان برداشت …
حکام کاکہناتھاکہ پہلی مرتبہ جب یہ وہیل مچھلی دیکھی گئی تھی تب اس پرایک کیمرا لگا ہواتھاجس پر ایک پلاسٹک کےٹکڑے پر ’ایکوئپمنٹ سینٹ پیٹرزبرگ‘ لکھا ہوا تھا ناروے کے لوگوں نے بلیوگا وہیل مچھلی کو ’وہیلدیمیر‘ (Hvaldimir) کا نام دے دیا، جو کہ نارویجین زبان میں وہیل کیلئے استعمال ہونے والے نام سے ’Hval‘ اور روسی زبان کے ’dimir‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔
ون وہیل آرگنائیزیشن کا کہنا ہے کہ وہیلدیمیر گزشتہ تین سالوں کے دوران ناروے کے نصف ساحلی علاقے کا چکر مکمل کر چکی تھی تاہم حال ہی میں بہت تیزی سے باقی نصف کا چکر لگانا شروع کرتے ہوئے سوئیڈن کی جانب بڑھنے لگی ہے۔
پھر 2019 کے بعد اس نے اپنی رفتار بڑھائی اور سویڈن کی راہ لی اس ضمن میں ون وھیل نامی تنظیم میں بحری حیاتیات کےماہر، سباسٹیان اسٹرینڈ نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اس وہیل نے اپنی رفتار اچانک کیوں بڑھا دی اورکیوں وہ اپنےفطری ماحول سےدور جا رہی ہے؟-
چین میں قدیم مسجد منہدم کرنے پرجھڑپیں،سینکڑوں پولیس اہلکارتعینات
ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ یہ ہارمونز کا چکر ہو جو اسے اپنے ساتھیوں کی تلاش کیلئے مجبور کر رہا ہو یا پھر اس کا اکیلا پن بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے، یہ وہ عمر ہے جب اس کے ہارمونز بہت مضبوط ہوتے ہیں، یا اس وجہ سے کہ وہ خود کو تنہا محسوس کرتی ہے بیلوگا وہیلز نہایت ہی سوشل ہوتی ہیں، اس لیے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے جیسی دوسری وہیلز کو تلاش کر رہی ہو۔
واضح رہے کہ 2019 میں وھیل جب ناروے پہنچی تھی تو تو ناروے مرکز برائے فشریز کے ماہرین نے اس پر لگا برقی آلہ ہٹادیا تھا۔ اس وھیل پر ایک جدید کیمرہ لگا تھا جس کی پشت پر روسی شہر ’سینٹ پیٹرزبرگ‘ کا نام لکھا تھا۔ اسی بنا پرجاسوس وھیل کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔
ناروے کی جانب سے وہیل کے روس کیلئے جاسوسی کے الزامات پر روس کی جانب سے آج تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تاہم جن پانیوں میں وھیل دکھائی دی ہے وہ مغربی اور روسی آبدوزوں کی آمدورفت کا اہم مقام بھی ہے بیرینٹ سی تزویراتی اور جیوپولیٹیکل اہمیت کا حامل ہیں جہاں مغرب اور روسی بحری نقل و حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے جبکہ اسے اٹلانٹک اورپیسیفک کےدرمیان مختصر فاصلے کے طور پر ایک گیٹ وے بھی سمجھا جاتا ہے۔
اٹلی کی مشہور نہر کا پانی سبز ہو گیا

سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا
سویڈن: سویڈن کا اڑایا ہوا ایک راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث ناروے کی حدود کے 15 کلومیٹر اندر غیرآباد علاقے میں جاگرا-
باغی ٹی وی: سویڈن کے خلائی تحقیقی ادارے ’ایسرینج اسپیس سیںٹر‘ نے پیر کے روز یہ راکٹ اڑایا تھا جس پر بالخصوص ذراتی تحقی اور سیاروی تحقیق کے سائنسی آلات رکھے گئے تھے۔ منصوبے کے تحت اسے 250 کلومیٹر تک جانا تھا لیکن صرف 15 کلومیٹر کی بلندی پر ہی اس نےدوبارہ زمین کا رخ کرلیا۔
ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح
سویڈن کی اسپیس کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس راکٹ نے معمول سے تھوڑی سی لمبی اورمغرب کی جانب اڑان بھری اور پھر ناروے کی سرزمین سے پندرہ کلومیٹر اندر گر گیا۔
اس راکٹ کا نام ٹیکس 58 رکھا گیا تھا جو یورپی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ ماہرین نے اسے ماحول دوست ٹیکنالوجی اور سیارہ جاتی تحقیق کے لیے بنایا تھا۔ دوسری جانب خلائی ایجنسی میں رابطہ افسر فلپ اولسن نے بتایا کہ راکٹ کی خرابی ہمارے پیشِ نظر تھی اور ناروے کو اس سے آگاہ کردیا گیا تھا۔
تاہم ایسرینج اسپیس سینٹر نے منگل کے روز راکٹ کو اس کے مقام سے اٹھایا ہے جو اب بھی قدرے بہتر حالت میں ہے۔ اسے دوبارہ مرکز میں لاکرتجربے کی ناکامی کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
جاپانی وزیراعظم کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی …
تاہم ناروے نے اس راکٹ تجربے کی بروقت اطلاع نہ دینے پر اپنی خفگی کا اظہار کیا تھا۔ اگرچہ یہ مالسیلو کے ایک بے آباد خطے میں گرا تھا لیکن اطراف کی تباہی کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے-
ناروے کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کا راکٹ گرنا ’’ایک انتہائی سنگین واقعہ ہے، جس سے شدید نقصان ہو سکتا ہے ناروے کے حکام سرحد کی جانب کسی بھی غیر مجاز سرگرمی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سویڈش حکام کی جانب سے اس واقعے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ۔
ناروے کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ اسے پیر کو جاری کردہ ایس ایس سی کی پریس ریلیز سے حادثے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔
باپ اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر لے گیا












