Baaghi TV

Tag: سکول

  • بھارتی ٹرین حادثہ،سکول میں لاشیں رکھیں،بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے،والدین کا انکار

    بھارتی ٹرین حادثہ،سکول میں لاشیں رکھیں،بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے،والدین کا انکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ٹرین حادثہ کے دوران لاشوں کو تعلیمی اداروں میں رکھا گیا تھا اب ان تعلیمی اداروں میں والدین نے بچوں کو بھیجنے سے انکار کر دیا ہے

    اڑیشہ کے ضلع بالاسور میں ایک ہفتہ قبل ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں تین سو کے قریب اموات ہوئی تھیں، حادثے میں مرنیوالوں کی لاشیں سکولوں میں رکھی گئی تھیں،اسکول کا عارضی مردہ خانہ بنایا گیا تھا جہاں سے پھر لاشیں ہسپتال منتقل کی گئین اور لواحقین کے حوالے کی گئیں، اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جن دو سکولوں میں لاشیں رکھی گئی تھیں ان میں والدین نے اپنے بچوں کو جانے سے روک دیا ہے اور کہا کہ ہم بچوں کو پڑھنے نہیں بھیجیں گے بلکہ کسی اور تعلیمی ادارے میں داخلہ دلوائیں گے، والدین اور سکول میں پڑھنے والے بچے خوف میں مبتلا ہیں،

    اڑیشہ کا سب سے قدیمی سکول جس کو 65 برس قبل تعمیر کیا گیا تھا،میں لاشوں کو رکھا گیا، لاشوں کو سکول سے اٹھانے کے بعد عملے نے سکول کی صفائی بھی کی تھی اسکے باوجود طلبا کا کہنا ہے کہ ہم خوف کا شکار ہیں،سکول کا نام سنتے ہیں لاشیں ہی دکھائی دیتی ہیں،

    بہناگا ہائی اسکول کی پرنسپل پرمیلا سوین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ہمیں سکول بند کرنا پڑے گا یا طلبا کو چھٹیاں دینی ہوں گی، روحانی پروگرام سکول میں کروانے ہوں گے، طلبا کے والدین کو بھی ان پروگراموں میں بلانا ہو گا اسکے بعد طلبا و والدین کا اعتماد بحال ہو گا، کئی لوگ یہ بھ کہہ رہے ہیں کہ سکول کی موجودہ عمارت کو گرا دیا جائے اور نئی عمارت بنا دی جائے،

    اڑیشہ میں جمعہ کی شام تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں، واقعہ کے بعد آج تک بھی فضا سوگوار ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے زخمیوں سے ملاقات کی تھی، جائے وقوعہ کا بھی فضائی جائزہ لیا تھا، مودی نے ایک اجلاس میں تمام زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی تھی،

    اڑیشہ میں ہونیوالے ٹرین حادثے کے بعد بھارت کی اپوزیشن نے وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں جب بھی ٹرین حادثہ ہوا، وزیر ریلوے نے زمہ داری قبول کی اور استعفی دیا ، اب موجودہ وزیر ریلوے کو استعفیٰ دینا چاہئے، ادھو دھڑے گروپ کے رہنما سنجے راوت نے بھی ٹرین حادثے پربھارتی وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے وزیر اعظم کے لئے ایک کھلونا بن گیا ہے وزیر اعظم صرف ہری جھنڈی دکھاتے رہتے ہیں

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • مالی نے سکول سے گھر جاتے ہوئے کمسن بچے کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    مالی نے سکول سے گھر جاتے ہوئے کمسن بچے کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    پنجاب کے شہر ملتان کے تھانہ راجہ رام ان کے علاقے چک سردار پور میں چوتھی جماعت کے طالب علم دس سالہ احسن عباس کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا

    گزشتہ روز غلام عباس ولد منیر احمد نے پولیس تھانہ راجہ رام کو اطلاع دی اس کا دس سالہ بیٹا احسن عباس جو کہ چوتھی جماعت کا طالب علم ہے سکول گیا اور واپس نہ آیا ،10 سالہ احسن عباس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ مساجد میں اعلانات کروائے گئے بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا کہ مغرب کے قریب ملک یاسین کی مکئی کی فصل سے 11 سالہ احسن عباس کی لاش ملی بچے کا گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا ،لاش کے ساتھ بدفعلی اور تشدد کے نشانات تھے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا ،وقوع کا مقدمہ نمبر 305/23 بجرم 302/376 ت پ تھانہ راجہ رام درج کیا گیا

    سی پی او ملتان منصورالحق رانا نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کرکے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ،جس میں ایس پی صدر ڈویژن حسن رضا کھاکھی کی سربراہی میں ڈی ایس پی شجاع آباد غلام مرتضیٰ سیال اور ایس ایچ او راجہ رام عبدالصبور نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،پولیس ٹیموں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے وقوعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ تمام شواہد اکٹھے کیے گئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر لیا گیا

    پولیس نے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم کی شناخت محمد شہباز ولد نذر حسین قوم نٹ سکنہ چک سردار پور سے ہوئی ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مالی کا کام کرتا ہے اور اس نے بچے کو سکول سے گھر جاتے ہوئے ورغلا کر مکئی کی فصل میں لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا زیادتی کے بعد اس نے بچے کے گلے پر چاقو پھیر کر قتل کر دیا ملزم سے آلہ قتل چاقو بھی برآمد کر لیا گیا ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے

    سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا افسوسناک وقوعہ ہے ،زیادتی کے بعد اندھے قتل کو ٹریس کرنا پولیس کے لیے چیلنج تھا پولیس ٹیموں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت کم وقت میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی -مقامی پولیس نے ملزم شہباز کوگرفتارکر لیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ ملزم قانون کے تحت کڑی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہو ں نے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ پر ورثاء سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی-

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

  • فاطمہ بھٹو کے الزامات پر سندھ حکومت کا ردعمل

    فاطمہ بھٹو کے الزامات پر سندھ حکومت کا ردعمل

    لاڑکانہ: سجاول میں خستہ حال اسکولوں کے بارے میں فاطمہ بھٹو کے الزامات پر سندھ کی وزارت تعلیم و خواندگی (ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ) نے بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ماضی میں فاطمہ بھٹو نے سجاول میں اسکول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس معاملے کو اجاگر کیا تھا تاہم اب پھر انہوں نے اس سکول کی خستہ حالت پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر سندھ حکومت کی جانب ست بھی جواب سامنے آیا ہے-

    کنگ چارلس کی تاج پوشی: وزیراعظم شرکت کیلئے برطانیہ روانہ


    شادی کے بعد شوہر کےہمراہ لاڑکانہ کے دورے کے بعد فاطمہ بھٹو نےسوشل میڈیا پرکہ انہوں نے فروری میں بھی سجاول کے اس گھوسٹ اسکول کےبارےمیں بتایا تھاجوسندھ حکومت کی بےتحاشا کرپشن کی وجہ سےخالی پڑا تھا=

    انہوں نے لکھا کہ اب بھی خالی ہے اور دو ماہ بعد بھی ایک گھوسٹ اسکول ہے حالانکہ ان کی اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے کے بعد ایک افسر دورہ کرنے آیا تھا میں نے اور میرے بھائی نے اس کے بارے میں لکھا۔ کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ کون سے اساتذہ یہاں کام کرنے کے طور پر رجسٹرڈ ہیں؟ وہ سرکاری تنخواہ لے رہے ہیں۔ ہمیں ان کے نام معلوم ہونے چاہئیں۔

    اوقاف حکام کی مجرمانہ غفلت،بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی …


    انہوں نےلکھا کہ بعنوانی جاری ہے، شیئرکردہ پہلی 2 تصاویرسجاول تعلقہ اسپتال کی ہیں جس کی تعمیر10 سال پہلےشروع کیے جانے کے بعد اسی طرح چھوڑ دی گئی،بچوں کو جنم دینے والی خواتین کو بنیادی طبی امداد حاصل کرنے کے لیے لاڑکانہ جانا پڑتا ہے اور بعض اوقات مختصر سفر کے دوران ہی ان کی موت ہو جاتی ہے۔

    فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ عملی طور پر یہ بدعنوانی ہے، نہ اسکول، نہ اسپتال۔ آپ جانتے ہیں کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے، پورا ملک جانتا ہے اور اس کی قیمت نسلیں ادا کریں گی-

    شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا،رانا …


    فاطمہ کی جانب سے مذکورہ الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر سکول کی تصاویر شئیرکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آپ کے ریکارڈ کے لیے یہ بات پھر شیئر کی جاتی ہے کہ یہ تقریباً 5 دہائیوں قبل تعمیر کیا گیا بہت بڑا ڈھانچہ ہے،نئی عمارت تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر بنائی گئی ہے جس میں تین کمرے اور بیت الخلا بلاک ہے جو آسانی سے کام کر رہا ہے۔

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

  • برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا

    برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا

    جنوبی برازیل کے شہر بلومیناؤ کے پرائمری اسکول میں نوجوان کے کلہاڑی کے وار سے 4 بچے ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کو ریاست سانتا کترینا کے پرائمری اسکول میں ہوا،25 سالہ حملہ آور نے اسکول میں داخل ہوکر کلہاڑی سے بچوں پر حملہ کیا حملے میں 3 لڑکوں اور ایک لڑکی سمیت 4 بچے ہلاک ہوئے،جن مین سے ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاہری ہے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 7 برس کے درمیان ہیں۔

    ننکانہ :خطرناک ڈکیت گینگ ، اشتہاری مجرم، عدالتی مفرور ،سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار،ماہانہ رپورٹ جاری

    رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور وہ پولیس کی حراست میں ہے حملے کے بعد حملہ آور نے پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا،حملہ آور نجی طور پر چلائے جانے والے کنڈرگارٹن میں داخل ہونے کے لیے دیوار سے کودا-

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

    پچھلی نصف صدی میں 10 لاکھ عراقی لاپتہ ہوئے،اقوام متحدہ

    ایک ٹیچر، سیمون اپریسیڈا کیمارگو نے کہا کہ یہ ایک ایسا منظر ہے جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ آپ اپنی زندگی میں دیکھیں گے ایک ساتھی بھاگتا ہوا آیا کہ دروازہ بند کرو، کھڑکی بند کرو، کیونکہ کوئی عمارت میں گھس رہا ہے۔ پہلے تو ہم نے سوچا کہ یہ ڈکیتی ہے کیونکہ اس نے اندر جانے کی کوشش کی، اس لیے میں نے بچوں کو باتھ روم میں بند کر دیا، پھر کوئی آیا۔ دروازے پر یہ کہتے ہوئے کہ ‘وہ مارنے آیا ہے پری اسکول کی پوری کلاس کھیل کے میدان میں تھی۔

    واقعہ کی خبر پھیلتے ہی والدین کنڈرگارٹن کی طرف بھاگے شہر کے حکام نے کم از کم کل تک بلومیناؤ میں کلاسز معطل کر دی ہیں سانتا کیٹرینا ریاست کے گورنر نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    برطانیہ؛ سائبر کرائم کی مشہور ویب سائٹ بند

    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ریاست میں ایک کنڈرگارٹن کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ 2021 میں، ایک 18 سالہ شخص نے سعوداس کی میونسپلٹی میں ایک کریچ میں عملے کے دو ارکان اور تین چھوٹے بچوں کو قتل کر دیا تھا-

  • رمضان میں دفاتراورسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی

    رمضان میں دفاتراورسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے گئے،اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے صوبے کے وہ سرکاری دفاتر جہاں پر ہفتے کو چھٹی نہیں ہوتی ان دفاتر میں اوقات کار صبح 8 سے دن 1 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    دوسری جانب ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے رمضان میں سندھ کے طلبہ کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ رمضان میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہےڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہو گی۔

    جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی

  • فائرنگ کے بڑھتے واقعات، امریکا کے اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے تعمیر

    فائرنگ کے بڑھتے واقعات، امریکا کے اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے تعمیر

    فلوریڈا: امریکا میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات پر اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے بنانا شروع کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے ایک اسکول کے کمروں کو بُلٹ پروف کردیا گیا یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے سے بچوں کی جانوں کو بچانا ہے۔

    اسمارٹ فون بند کر کے سونا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کے خطرات کو کم کر …

    کلاس کی دیواروں کو اس طرح بُلٹ پروف کیا گیا ہے کہ معمول کے حالات میں وہ وائٹ بورڈ کی طرح لگتی ہیں لیکن حملے کی صورت میں صرف 10 سیکنڈ میں حفاظتی دیوار میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔


    رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر الاباما اسکول کے دو کمروں میں تعمیر کی گئی ان بُلٹ پروف دیواروں پر 60 ہزار ڈالر کا خرچہ آیا ہے جس میں مانیٹرنگ کے لیے حساس اور مہنگے کیمرے بھی شامل ہیں۔

    چینی کمپنی پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

    واضح رہے کہ امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے امریکا میں کئی فائرنگ کے واقعات میں طلبا اور اساتذہ سمیت متعدد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں گزشتہ پانچ برسوں میں ایسے واقعات میں 100 سے زائد طلبا اور اساتذہ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

    5 سال قبل ہی فروری 2018 میں ریاست فلوریڈا کے اسکول میں 19 سالہ سابق طالب علم نے بے دخل کیے جانے پر غصے میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 17 طلبا اور اساتذہ ہلاک ہوگئے تھےاس واقعے کے بعد سے امریکا میں اسکولوں کے بچوں کو ایسے واقعات سے بچانے کے لیے غور و خوص جاری تھا۔

    ڈپریشن ہمیشہ بُرا ہی نہیں مفید بھی ہوتا ہے،امریکی ماہر نفسیات

  • اسکول جانے سے روکنےکیلئے لڑکیوں کو زہر دیئے جانے کا انکشاف

    اسکول جانے سے روکنےکیلئے لڑکیوں کو زہر دیئے جانے کا انکشاف

    ایران میں اسکول جانے سے روکنےکیلئے لڑکیوں کو زہر دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک ایرانی نائب وزیریونس پناہی نے کیا، جن کا کہنا ہے کہ ایران میں اسکول کی طالبات کو زہر دیا گیا کیونکہ کچھ افراد لڑکیوں کی تعلیم کو روکنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تہران کے جنوب میں واقع وقم میں گزشتہ سال نومبر سے اسکول کی طالبات میں زہر کی وجہ سے سانس لینے کی تکلیف کے سیکڑوں کیسز سامنے آئے جن میں کئی لڑکیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔


    اتوار کو نائب وزیر صحت یونس پناہی نے واضح طور پر تصدیق کی کہ جان بوجھ کر لڑکیوں کو زہر دیا گیا تھایونس پناہی نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ خاص طور پر لڑکیوں کے اسکول بند کردیے جائیں اس لیے طالبات کو زہر دیا گیا۔

    انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی اور نہ کسی ہلاکت کا معلوم ہوسکا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ابھی تک لڑکیوں کو زہر دینے کے واقعات کے خلاف کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق 14 فروری کو کئی بیمار طالبات کے والدین نے حکام سے بچیوں کے بیمار ہونے پر وضاحت طلب کی۔تاہم اگلے دن حکومتی ترجمان علی بہادری نے کہا کہ انٹیلی جنس اور حکام زہر دینے کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے پراسیکیوٹر جنرل محمد جعفر نے ان واقعات کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

  • فرانس: 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا

    فرانس: 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا

    فرانس کے سکول میں دوران کلاس 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک سیکنڈری اسکول میں ٹیچر کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد پولیس نے ایک 16 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    52 سالہ ٹیچر فرانس کے قصبے سینٹ جین ڈی لیو کے ایک اسکول میں ہسپانوی زبان کی کلاس لے رہی تھیں کہ جماعت میں موجود ایک 16 سالہ طالبعلم نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا-

    چاقو کے حملے سے شدید زخمی ہونے کے باعث ٹیچر کو فوری طبی امداد دی گئی لیکن وہ اسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    فرانسیسی میڈیا نے بتایا کہ حملہ کے بعد طالب علم کلاس روم سے نکل کر پڑوسی کلاس میں چلا گیا، جہاں اس نے استاد کو کیا ہوا تھا بتایا اور چاقو حوالے کر دیاایمرجنسی سروسز نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔

    فرانسیسی وزیر تعلیم پاپ ندائے نے بدھ کی سہ پہر کو اسکول کا دورہ کیا، جس میں 11 سے 18 سال کی عمر کے تقریباً 1,100 طلباء ہیں۔

    16 سالہ طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے،ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ طالبعلم کا ذاتی فعل ہے۔

  • سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

    سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے سکول میں گیس کے اخراج کے بعد بچے بیہوش ہو گئے

    لیاری بغدادی تارا بھائی کریم جی روڈ کے قریب ایچ ایم کے اسکول میں گیس کا آخراج ہوا جس کے بعد سکول میں موجود متعدد بچے بیہوش ہو گئے، بیہوش ہونیوالے بچوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا،موسی کالونی لیاری میں موجود سکول میں گیس کا اخراج کیسے ہوا وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے’ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں تھی، جنریٹر چل رہا تھا جنریٹر کا دھواں جمع ہوا جس کی وجہ سے بچے بیہوش ہوئے ،پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے،

    گیس کے اخراج کے بعد بیہوش ہونے والے بچوں کی شناخت زین عمر نو برس، حنان عمر 15 سال، ادریس عمر 11 سال، زین عمر نو سال، دانش عمر سات سال، عابدہ عمر نو سال، آمنہ عمر 11 سال ،فہمیدہ عمر 12 سال کے طور پر ہوئی، بچوں کے والدین بھی سکول اور ہسپتال پہنچ گئے ہیں

    لیاری نیاآباد میں اسکول کے اندر جنریٹر کے دھویں سے بے ہوش ہونے والے طلبہ و طالبات کا معاملہ.15 مددگار کی کال موصول ہوتے ہی علاقہ پولیس کلری اور بغدادی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسکول بلڈنگ میں پھنسے ہوئے بچوں کو فوری ریسکیو کرتے ہوئے سول ہسپتال کراچی منتقل کیا, مجموعی طور پر 11 بچوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ تمام خطرے سے باہر ہیں.

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کے وقت اسکول میں 200 سے زاد بچے موجود تھے اور یہ واقعہ مسلسل جنریٹر چلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دھواں کے باعث پیش آیا, اسکول میں بہتر وینٹیلیشن نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر کا دھواں جمع ہوا جس کے باعث دھواں کلاسوں تک پہنچ گیا, دھویں سے بے ہوش اور حالت غیر ہونے والے طالبعلموں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے,

    طالبعلموں کے نام
    1. زین ولد سعید عمری 9 سال.
    2. ہنان ولد اشرف عمری 10 سال.
    3. ادریس ولد سلیم عمری 11 سال.
    4. زین ولد شیر محمد عمری 9 سال.
    5. دانش ولد خرم عمری 7 سال.
    6. حزرہ دختر محمد حنیف عمری 9 سال.
    7. آمنہ دختر عمران عمری 11 سال.
    8. فاطمہ دختر شفیع عمری 12 سال.
    9. قاسم ولد احمد حسین عمری 8 سال.
    10. کرن عمری 16 سال.
    11. امہ ہانی.

    مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے سول ہسپتال اور جائے وقوعہ کا وزٹ کیا. ایس ایس پی سٹی کی جانب سے بروقت ریسکیو کرنے والے پولیس افسران و جوان بشمول 15 مددگار پولیس کو شاباشی دی.

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

  • امریکا: سکول میں فائرنگ سے دوخواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    امریکا: سکول میں فائرنگ سے دوخواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا،امریکا کے شہر سینٹ لوئس میں ایک سکول میں بندوق بردار حملہ آور کی فائرنگ سے دو خواتین اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں اادارے کے مطابق سینٹ لوئس پولیس کے سربراہ مائیک سیک نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے سینٹرل وجوئل اور پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکول میں پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔

    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    پولیس سربراہ مائیک سیک نے کہا کہ بندوق بردار ملزم کی عمر 20 سال ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی بندوق بردار کی فائرنگ سے ایک لڑکی اور خاتون دم توڑ گئیں اور مزید 6 افراد زخمی ہوگئے اسکول میں فائرنگ کی طلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے پولیس نے عمارت خالی کرنا شروع کردی اور اسی دوران فائرنگ کی آواز پر پولیس اہلکار اس طرف دوڑے اور حملہ آور سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسی دوران وہ ہلاک ہوگیا۔

    رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، پہلے ایشیائی نژاد برطانوی…

    واضح رہے کہ امریکا کے مختلف شہروں میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں، رواں برس مئی میں ایک نوجوان بندوق بردار نے ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کرکے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کردیا تھا۔

    جبکہ گزشتہ سال مشی گن میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنے والد کی طرف سے تحفے کے طور پر خریدی گئی بندوق سے اپنے ہائی اسکول میں چار ہم جماعتوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا جرم قبول کیا ہے۔

    بجلی کی ترسیل کیلئے سعودیہ اور بھارت کا زیر سمندر کیبلز بچھانے کے منصوبے پر غور