Baaghi TV

Tag: سکول

  • سوات، سکول وین پر گولیاں چل گئیں، ڈرائیور چل بسا، طلبا زخمی

    سوات، سکول وین پر گولیاں چل گئیں، ڈرائیور چل بسا، طلبا زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    سوات میں سکول کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے اور گاڑی میں سوار دو طالب علم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق سکول وین پر فائرنگ چار باغ کے علاقے گلی باغ میں ہوئی، نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئےفائرنگ سے زخمی ہونے والے طلبا کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں سیکورٹی الرٹ کر دی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،کسی کو بھی علاقے کے امن سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے،

    سوات میں سکول وین پر فائرنگ میں جاں بحق سکول گاڑی ڈرائیور کے ورثاء اور عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ورثا نے میت کو چوک میں رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سوات میں آئے روز دہشت گردی کی واقعات برداشت نہیں کرینگے ،

    صحافی و اینکر سلیم صافی کہتے ہیں کہ وزیراعلی محمود کے ضلع سوات میں سکول کی گاڑی پرفائرنگ۔ڈرائیور جاں بحق۔ دو بچےزخمی۔۔ واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ سے وزیراعلیٰ، یایہاں کے پی ٹی آئی کے کوئی ایم این اے یا ایم پی اے یہاں پر نظر نہیں آئے۔ اکثر جان بخشی کے لئے درپردہ رابطے کرکے عسکریت پسندوں کو "چندہ” بھی دے رہے ہیں۔

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • میکسیکو:اسکول میں درجنوں طالب علموں کو پرسرار طور پر زہردیدیا گیا

    میکسیکو:اسکول میں درجنوں طالب علموں کو پرسرار طور پر زہردیدیا گیا

    میکسیکو کے ایک اسکول میں درجنوں طالب علموں کو پرسرار طور پر زہر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کے مطابق، میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے ایک دیہی سیکنڈری اسکول میں کم از کم 57 طالب علموں کو نامعلوم مادہ سے زہر دیا گیا۔

    یہ واقعہ جنوبی میکسیکن ریاست چیاپاس میں پیش آیا جہاں ایک سیکنڈری اسکول میں پراسرار طور پر 57 طالب علموں کو زہر دیا گیا ہے جس کے بعد طلبا کی حالت غیر ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چیاپاس کے اسکولوں میں بچوں کو اتنی بڑی تعداد میں زہر دینے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ بچوں کو زہر کس نے دیا ہے البتہ والدین خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بچوں نے شاید زہریلا پانی یا کھانا کھایا ہوگا اس کے علاوہ والدین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا جس پر انتظامیہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    میکسیکن سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ نے جمعہ کو کہا کہ بوچل کی دیہی کمیونٹی کے 57 نوعمر طلباء زہر کی علامات کے ساتھ مقامی ہسپتال پہنچے تھے۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ "نازک” حالت میں ایک طالب علم کو ریاست کے دارالحکومت کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ باقی کی حالت مستحکم ہے۔

    بوچل کے رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان واقعات سے مشتعل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاستی پراسیکیوٹر کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

    نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک افراتفری کا منظر دکھایا گیا جس میں نوعمروں کو اسکول یونیفارم میں اٹھائے ہوئے بالغ افراد بے چین چیخ و پکار کے درمیان ہسپتال کے دالان سے بھاگے۔

    ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر کہا کہ اس نے 15 ٹاکسیکولوجی امتحانات کیے ہیں جو کہ تمام غیر قانونی منشیات کے لیے منفی نکلے ہیں، مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان خبروں کے بعد کہ طالب علموں نے کوکین کے لیے مثبت تجربہ کیا تھا۔

    ہفتے کے روز ایک فیس بک ویڈیو میں، درجنوں والدین سیکنڈری اسکول کے باسکٹ بال کورٹ میں جمع ہوئے، انہوں نے حکام سے جواب طلب کیا جبکہ ایک درجن سے زیادہ پولیس، کچھ شیلڈز کے ساتھ، دیکھتے رہے۔

    ویڈیو میں ایک شخص نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو زہر دیا گیا تھا اور اسے دوسرے طالب علموں کے ساتھ نجی لیبارٹری میں کوکین کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ وہ طلباء کی جانچ جاری رکھے گا لیکن اس سے قبل زہر دینے کے واقعات کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا-

    23 ستمبر کے بعد سے، مقامی میڈیا نے تاپاچولا شہر میں بڑے پیمانے پر زہر دینے کے دو سابقہ ​​واقعات رپورٹ کیے ہیں، جن سے درجنوں طلباء متاثر ہوئے ہیں۔

  • والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے

    والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے

    والدین اپنے 5 سالہ بچے کو بے دھیانی میں غلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی :امریکی ریاست فلوریڈا کے پارک لیکس ایلیمنٹری اسکول کے اساتذہ کو 5 سالہ بچہ ملا جسے اسکول میں کوئی نہیں جانتا تھا اور نہ ہی یہ بچہ ان کے اسکول میں داخل تھا۔

    شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

    اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کی تصویر اپنے سوشل میڈیا سے شیئر کر دی تاکہ کوئی ان کو بچے کے والدین کی شناخت میں مدد کر سکے یا بچے کو پہچان کر ان سے رابطہ کر سکے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ایک کار بچے کو اسکول کے دروازے پر چھوڑ کر تیزی سے فراٹے مارتی ہوئی آگے بڑھ گئی، بچے کا اس اسکول سے کوئی تعلق نہیں تھا نہ ہی یہاں اسے کوئی جانتا تھا۔

    برطانوی بادشاہ چارلس کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے بچے کو چائلڈ پروٹیکٹو انویسٹیگیشن کی حفاظت میں دے دیا گیا تاہم بچہ اپنے والدین کے حوالے سے کوئی بھی معلومات نہ دے سکا-

    بعد ازاں پولیس 5 سالہ بچے کے والدین کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئی تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس غفلت پر پولیس کی جانب سے غیرذمیواری کا مظاہرہ کرنے والے والدین پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا کہ نہیں۔

    سیلاب:اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا

  • میانمار:  فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی

    میانمار: فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی

    میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق اسکول پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ جمعےکو سیگنگ ریجن کے ایک گاؤں میں پیش آیا میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک اور17 زخمی ہوئے۔

    خبر ایجنسی کو مقامی افراد نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سےکچھ بچے موقع پر ہی چل بسے تھے۔

    تاجکستان اور کرغیزستان میں گھمسان کی جنگ،24 ہلاکتیں:جنگ بندی بھی کام نہ آئی

    دوسری جانب میانمارکی فوج نےدعویٰ کیا ہےکہ باغی فورسز پرحملوں کے لیےاسکول کی عمارت اورمقامی افراد کو ڈھال کے لیے استعمال کر رہے تھے، ہیلی کاپٹر علاقے میں تلاشی کے لیے گئے تھے کہ نیچےسےان پرفائرنگ کی گئی جس کے بعد ردعمل میں جوابی کارروائی کی گئی جس میں چند افراد مارے گئے۔

    چین میں کورونا بس قرنطینہ سینٹر جاتے ہوئے حادثے کا شکار، 27 مریض ہلاک،20 زخمی

    دوسری جانب کرغیزستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپوں میں مجموعی طور پر 24 افراد مارے گئے جب کہ 80 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں شہری بھی شامل ہیں۔کرغیزستان نے الزام عائد کیا ہے تاجکستان کی فوج نے صوبے بادکند میں راکٹ برسائے جس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔

    دوسری جانب تاجکستان کا دعوی ہے کہ کرغیزستان کی فوجوں نے سرحد پر اپنی پوزیشن تبدیل کیں اور ہماری سرزمین پر دیہاتیوں پر گولیاں برسائی تھیں۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک میں روسی فوج کے اڈے بھی ہیں جس کے باعث روس نے دونوں ممالک کو جنگ بندی پر متفق کیا تھا۔

  • تمام سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں پہنچا دی جائیں گی،مراد راس

    تمام سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں پہنچا دی جائیں گی،مراد راس

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں گزشتہ چار ماہ کے دوران تباہی مچائی گئی۔ اپنے لوگ لگانے کے لئے لوگوں کو بلاوجہ نوکریوں سے نکالا گیا۔

    مراد راس نے کہا کہ مسلم لیگ ن جیسی جماعتیں چاہتیں ہیں کہ ہماری آنے والی نسلیں پڑھی لکھی نہ ہوں اور بیشعور رہ کر ان کو ووٹ ڈالتی رہیں۔ مراد راس نے یہ بھی کہا کہ 16000 ایجوکٹرز اور گریڈ 1 سے 4 تک کے 11 ہزار ملازمین کی بھرتی کے لئے سمری بھجوا دی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں کتابوں کی کمی فوری پوری کرنے کا حکم دے دیا ہے، اگلے جمعہ تک صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں پہنچا دی جائیں گی۔

    مراد راس نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب بھر کے ایس ٹی آئییز کو یکم ستمبر تک تنخواوں کی مکمل ادائیگی کر دی جائے گی۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا۔ عام عوام کسی بھی قِسم کے مسائل کی نشاندہی کے لئے محکمہ تعلیم کے ٹول فری نمبر 042 111112020 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    مراد راس نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ حکومت کے منصوبے بند کرنے کی بجائے ان میں بہتری کے لئے اقدامات کئے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں طلبا کی تصدیق کے لیے بے فارم کی شرط متعارف کرائی گئی اور دانش سکولوں کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے چار ماہ میں ہمارے منصوبوں کو روکنے کے سِوا کوئی کام نہیں کیا۔

    انصاف اکیڈمی کے قیام کے حوالے بات کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کام ختمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، چند ہفتوں میں آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن اکیڈمی کا یہ منصوبہ ہمارے بچوں کے لئے انتہائی مددگار اور کار آمد ثابت ہو گا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں سیاسی اظہار و خیال کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ڈی ایم کے کرپٹ لیڈران کی نبض پر حاوی ہو چکے اور موجودہ وفاقی حکومت کو ملکی نقصان، عوام کے حال کی کوئی پرواہ نہیں، یہ مخض سیاسی انتقامات کے لئے ملک پر مُسلط ہیں۔

    مراد راس نے مزید کہا کہ کراچی این اے 245 میں پی ٹی آئی کی شاندار جیت عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آج ہمارے عوام باشعور ہو چکے، اب یہ فاشست حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ورکرز اور عام عوام پر جس ظلم اور تشدد کا مظاہرہ 25 جولائی کو کیا گیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پی ڈی ایم جماعتوں کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

    عمران خان کے تمام سپاہیوں کے حوصلے بلند ہیں، کسی سازش سے گھبرانے والے نہیں۔ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا گزشتہ چار ماہ میں فاشست حکومت نے ذاتی مفادات کے لیے ملُکی معشیت تباہ کر دی اور پی ڈی ایم ٹولے کی مشترکہ حکومت نے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا تماشہ بنایا ہوا ہے۔

    ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے بات کرتے ہوئے مراد راس نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب کی بدولت 950 سکول بند ہوئے ہیں اور ان سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو وہاں کے قریبی سکولوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کا تعلیمی خرج نہ ہو۔ آخر میں مراد راس کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود سکولوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

  • منگیتر کی امتحانات میں ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکے نے سکول کو آگ لگادی

    منگیتر کی امتحانات میں ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکے نے سکول کو آگ لگادی

    یہ تو سب جانتے ہیں کہ امتحان میں ناکامی پراپنوں کی طرف سے سخت رد عمل آتا ہے مگر مصرمیں ایک لڑکی کے منگیترکی جانب سے امتحان میں ناکامی کے بعد حیران کن اور عجیب و غریب ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصرکی المنوفیہ گورنری میں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پرلڑکے نے اسکول کو آگ لگا دی اتوار کی شام سکیورٹی حکام نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پارٹی ویڈیو اسکینڈل:فن لینڈ کی وزیراعظم کا منشیات ٹیسٹ منفی آگیا

    رپورٹ کے مطابق الغربیہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو السنطہ پولیس اسٹیشن سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کفر سالم النحال اسکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ہےاطلاع ملنے کے فوراً بعد تحقیقاتی ٹیمیں متعلقہ مقام پر پہنچیں پولیس، فائر بریگیڈ اور مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی سے اسکول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔

    ریستورانٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد

    جبکہ آگ لگنے سے اسکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں میں آگ لگ گئی اور کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔

    پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ السبع کے نواحی علاقے ابو مشہور کے رہائشی ملزم کی منگیترکفر سالم النحال سکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ ہے وہ سکول میں فیل ہو گئی تھی۔ ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے سکول کو آگ لگائی اور فرار ہوگیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کیا اور اس نے اپنا جُرم قبول کیا-

    ترکی میں دو سالہ بچی نےسانپ کو اپنےدانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

  • سندھ حکومت کا 11 ہزار بند اسکول کھولنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا 11 ہزار بند اسکول کھولنے کا اعلان

    سندھ حکومت نے 11 ہزار بند اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں بند 11 ہزار سرکاری اسکول کھولنے جا رہی ہے۔ یہ اسکول اساتذہ کی کمی کے باعث بند تھے۔ اب یکم اگست سے انہیں کھول دیا جائے گا۔ ان اسکولوں میں فرنیچز نہیں ہے جو اگست سے پہلے پہنچا دیا جائے گا۔

    اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں 41 ہزار سرکاری پرائمری اسکول ہیں ان میں سے 5 ہزار غیر فعال اسکول ہیں۔ یہ اسکول ہمارے گلے میں آگئے ہیں ایک ایک گاؤں میں 20 ، 20 اسکول ہمارے گلے میں پڑے ہیں ان کا بوجھ خزانے پر پڑ رہا ہے۔

    ملک میں شارٹ فال 6 ہزار سے تجاوز کر گیا

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ساڑھے سات سو میوزک ٹیچر بھرتی کئے جائیں گے انہوں نے کہ کہ صوبے میں 65 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہونے کے اعداد و شمار درست نہیں۔ یہ تعداد 40 سے 45 لاکھ کے درمیان ہے۔

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا

    ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ 5 ہزار اسکولوں اپ گریڈ کرنا ہے ۔ بچوں کو اسکولوں میں رکھنا چاہتے ہیں ہمارے پاس کوئی بھی سائنس میوزیم نہیں ہے ۔صرف اسلام آباد میں سائنس میوزیم ہے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سائنس میوزیم بنانے کی اسکیم دے چکے ہیں۔

    احمد شہزاد نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا

  • موسم گرما کی تعطیلات بغیر ہوم ورک کے

    موسم گرما کی تعطیلات بغیر ہوم ورک کے

    قصور
    موسم گرما کی چھٹیاں،کئی سکولوں میں بچے نئی کتابوں سے محروم،

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں موسم گرما کی سالانہ چھٹیاں تو کروا دی گئی ہیں مگر ضلع بھر کے بیشتر سکولوں میں بچوں کو کتابیں نہیں ملیں

    کوویڈ 19 وباء کی بدولت پچھلے دو سالوں سے مسلسل چھٹیوں کے باعث اس بار سالانہ امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے
    اور گزشتہ ماہ سالانہ امتحانات لئے گئے اور فوری رزلٹ کارڈ بنا کر بچوں کو نئی کلاسوں میں داخل کیا گیا مگر افسوس کہ گرمیوں کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان یکم جون سے تو کر دیا گیا ہے مگر بیشتر سکولوں میں بچوں کو کتابیں نہیں دی گئیں جس کے باعث والدین سخت پریشان ہیں
    کیونکہ چھٹیاں تین ماہ کی ہیں اور بچوں کیلئے ہوم ورک ہی نہیں
    بچوں کے والدین نے حکومت پنجاب سے گزارش کی ہے کہ جلد از جلد بچوں کو کتابیں مہیا کی جائیں تاکہ سالانہ تین ماہ کی چھٹیوں میں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کا حرج نا ہو اور بچوں کا تعلیم سے ربط ٹوٹنے نا پائے

  • اساتذہ وسرکاری ملازمین شدید معاشی پسماندگی کا شکار،تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

    اساتذہ وسرکاری ملازمین شدید معاشی پسماندگی کا شکار،تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

    حکومت ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کرے۔ رانا لیاقت علی

    تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد، ہاؤس رینٹ،میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 3 گنا اضافہ کیا جائے۔
    پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، سعید نامدار، نادیہ جمشید، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، ملک سجاد، مصطفیٰ سندھو، رانا الیاس، مرزا طارق،طاہر اسلام،رانا خالد، غفار اعوان، نذیر گجر، مبینہ راشد، طارق زیدی، مرزا اختر بیگ، چوہدری عباس ودیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ و سرکاری ملازمین نظام حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومتی کارکردگی میں ملازمین کا کردار نمایاں ہے دیگر طبقات کی طرح منہگائی نےاساتذہ وسرکاری ملازمین کو بھی متاثر کیا ہے سرکاری ملازمین شدید معاشی پسماندگی کا شکار ہیں حالات اس نہج پر پہنچ چکے کہ سرکاری ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہو رہے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں آسمان کو چھوتی منہگائی کے مقابلے میں انتہائی قلیل ہیں اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کے معاشی و معاشرتی حالات میں بہتری کے لیے وزیراعظم پاکستان،وفاقی وزیر خزانہ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر خزانہ سے مطالبہ ہے کہ آیندہ بجٹ 23- 2022 میں 1- تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کئے جائیں، تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافے دیا جائے۔

    2- ہاؤس رینٹ،میڈیکل، کنویس الاونس میں 3 گنا اضافہ کیا جائے۔
    3- دیہی اور شہری ہاؤس رینٹ میں تفریق ختم کی جائے،دیہی علاقوں میں تعینات ملازمین کو کم از کم 10 ہزار روپے ماہانہ رورل/ ہارڈ ایریا الاونس دیا جائے۔4- خواتین اساتذہ کو اساتذہ کو منٹرنٹی لیو کیساتھ ہر ماہ بیسک تنخواہ بطور منٹرنٹی الاونس دیا جائے۔5- بناولنٹ فنڈ گرانٹ،امداد،وظائف میں 100 فیصد اضافہ اور گریڈ 1 تا گریڈ 22 تک انہیں یکساں کیا جائے۔6- وفاق کی طرز پر صوبائی ملازمین کو بھی 3 درجاتی ٹائم سکیل پرموشن دیا جائے۔7- صوبہ پنجاب کے ملازمین کو فروری 2022 میں اعلان کردہ 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس یکم مارچ سے دینےکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے( وفاق،خیبر پختونخواہ،بلوچستان کی طرز پر)

    8- پری میچور ریٹائرمنٹ کے لیے 55 سال عمر کی شرط کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نا کئے گئے تو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس کا فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اجلاس میں ہو گا۔

  • بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کرنے کا مطالبہ

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

    آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے بجٹ 2022-23میں حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مدارس اور کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کے لیے الگ سے فنڈز مختص کیے جائیں، مدارس ملک کی سب بڑی این جی او ہیں جو یتیم،غریب اور بے سہارا بچوں کوحکومتی مدد کے بغیر تعلیم،رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں اسی طرح کم فیسوں والے پرائیویٹ سکول بھی شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہیں اس لیے ان کی مدد اور کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لیے بجٹ میں الگ سے رقم مختص کی جائے۔

    ان خیالات ا ظہارانہوں نے گزشتہ روزیہاں سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔ ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کسی بھی حکومت کی ترجیح نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں شرح خواندگی ساٹھ فیصد کا ہندسہ بھی ٹچ نہیں کرسکی ہے۔ الٹا روزبروز ہمارا معیار تعلیم کم ہوتا جارہاہے جبکہ رہی سہی کسر کورونا وبا میں لگائی جانے والے بلاجواز اور غیرمنطقی پابندیوں نے نکال دی ہے۔ ان حالات میں حکومت کو چاہیے کہ دینی مدارس اور بالخصوص ایسے نجی تعلیمی ادارے جو انتہائی کم فیس لے رہے ہیں کوریلیف دینے کے لیے بجٹ میں خصوصی اقدامات اٹھائے

    ۔حکومت کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرے اور پانچ سال سے زائد عرصہ سے چلنے والے تمام چھوٹے سکولوں کے لیے فنڈز اور مراعات کااعلان کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے سکولوں میں پرائیویٹ اساتذہ کی ٹریننگ، بجلی اور گیس کے بلز میں رعایت، رجسٹریشن فیس میں کمی،رجسٹریشن اور رینوول میں سہولت جبکہ اپنی عمارت کے لیے آسان اقساط پر پلاٹ اور آسان قرضے فراہم کیے جائیں۔

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

    تیس برسوں میں ساٹھ طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار