Baaghi TV

Tag: سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی

  • نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ، حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم

    نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ، حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم

    نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کردی،بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فائنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرنے کی سفارش کی جب کہ اس کے 51 فیصد حصص کی نیلامی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اسی طرح پاکستان مورگیج ری فائنانس کمپنی کی 4.2 ارب کی بولی مسترد کردی گئی، اس کمپنی کی ریفرنس قیمت 13 ارب 55 کروڑ روپے تھی، نجکاری بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی جس پر بورڈ نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے کنسیشن ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ائیرپورٹ نجکاری میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ماڈل مسترد کر کے اوپن بولی کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    موسم کی خرابی :4 پروازیں منسوخ جبکہ 67 پروازیں تاخیر کا شکار

    قبل ازیں رواں ماہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے فنانشل بڈ کھولی گئی تھی،فنانشل بڈ کھولنے کی تقریب کراچی میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی جس دوران بڈ میں شارٹ لسٹ ہونے والی واحد ترک کمپنی نے حصہ لیا تھا

    ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آمدنی کا 47.25 فیصد حصہ دینےکی پیشکش کی ہے، ترک کمپنی کی پیشکش کے جائزےکیلئےٹرانزیکشن ایڈوائزرآئی ایف سی میں بھیجی جائےگی، آئی ایف سی اپنی جائزہ رپورٹ 9 جنوری تک پی اےاے کوپیش کرےگا تاہم ترک کمپنی کی پیش کش کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

    اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے