Baaghi TV

Tag: سید جبران

  • اگر آپکی وائف ہے تو گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے سید جبران

    اگر آپکی وائف ہے تو گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے سید جبران

    اداکار سید جبران جو کہ اکثر ڈراموں میں سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے آن ائیر پراجکٹس پر بات کی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی وائف ہے تو اسکی گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے. اگر وائف نہیں ہے اور کوئی سنگل ہے تو پھر ٹھیک ہے وہ جو مرضی کرے لیکن شادی شدہ ہوتے ہوئے کسی کی بھی گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے. سید جبران نے مزید کہا کہ انسان کو اخلاقیات کا دامن نہیں‌چھوڑنا چاہیے. سید جبران کا کہنا ہےکہ وہ کسی بھی پراجیکٹ کو بہت سوچ سمجھ کرسائن کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کردار ایسا ہو جو کہانی کو آگے لیکر چل رہا ہو. واضح رہے کہ سید جبران نے اس برس فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے ان

    کی فلم گھبرانا نہیں ہے نے باکس افس پر اچھا بزنس کیا. عموما سید جبران سنجیدہ کردار ادا کرتے ہیں لیکن انہوں نے فلم گھبرانا نہیں ہے میں ہلکی پھلکی کامیڈی کردار کیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا. گھبرانا نہیں ہے اداکار زاہد احمد کی بھی پہلی فلم تھی لیکن ساری کی ساری داد سید جبران حاصل کر گئے. سید جبران مزید فلموں میں بھی دکھائی دیں ان کے پائپ لائن میں کچھ پراجیکٹس ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ان کی دوسری فلم کب سینما گھروں کی زینت بنے گی.

  • لوگوں کو مثبت کی بجائے منفی کردار زیادہ یاد رہ جاتے ہیں سید جبران

    لوگوں کو مثبت کی بجائے منفی کردار زیادہ یاد رہ جاتے ہیں سید جبران

    اداکار سید جبران کا کہنا ہے کہ میں‌نے اپنے کیرئیر میں ہر طرح کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے . جب بھی میرے پاس کوئی پراجیکٹ آتا ہے میں دیکھتا ہوں‌کہ اس میں اداکاری کرنےکا مارجن ہے یا نہیں چاہے وہ کردار منفی ہو یا مثبت. میں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے منفی کردار کئے ہیں مثبت بھی کئے ہیں لیکن لوگوں کو میرے منفی کردار زیادہ یاد ہیں. سید جبران نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں منفی کردار اس لئے پسند کرتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ایک تو لوگوں‌کو یہ یاد رہ جاتے ہیں دوسرا یہ کہ ان میں اداکاری کا بہت زیادہ مارجن ہوتا ہے. میں صرف

    تعداد بڑھانے کےلئے کام نہیں‌کرتا بلکہ یہ دیکھتا ہوں کہ میرا کردار شائقین کو یاد رہ جائیگا یا نہیں‌. میرا کردار شائقین کو یاد رہ جائے اس کےلئے میں‌بہت محنت کرتا ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت ہی خوش نصیب آرٹسٹ ہوں کہ مجھے میرے مداح ہر کردار ہر روپ میں پسند کرتے ہیں ٹی وی کے ساتھ جب اس سال مں نے فلم میں کام کیا تو اس میں بھی مجھے شائقین نے بے حد سراہا. یاد رہے کہ سید جبران نے اس سال فلم گھبرانا نہیں ہے سے اپنا ڈیبیو کیا اور انہیں‌خاصا سراہا گیا.

  • ایوارڈ شو میں کیوں نہیں مدعو کیا جاتا سید جبران نے وجہ بتا دی

    ایوارڈ شو میں کیوں نہیں مدعو کیا جاتا سید جبران نے وجہ بتا دی

    پاکستانی اداکار سید جبران نے اپنی اداکاری اور دلکش شخصیت سے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہےتاہم انہیں کبھی کسی بھی ایوارڈ شو میں نہیں دیکھا گیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے حال میں دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کُھل کر بات کی ہے دوران انٹرویو میزبان نے سید جبران سے سوال کیا کہ آپ کو ایوارڈز شو میں نہیں بُلایا جاتا اس کی کیا وجہ ہے؟-

    جس پر سید جبران نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں ہے مجھے یقین ہے کہ ایوارڈز صرف شوز ہیں۔ اگر وہ پیسے کما رہے ہیں تو آپ کو بھی پیسہ کمانا چاہیے۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے ایوارڈ شوز میں کیوں مدعو نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ جب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ مجھے پیسوں کی ادائیگی کریں کیونکہ یہ میرے لیے ایک شو ہے –

    میزبان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایوارڈ شو میں جانے کیلئے رقم دی جاتی ہے جس پر اداکار نے کہا کہ ہوشیار لوگوں کو اس کی رقم ملتی ہے اور بے وقوف لوگ مفت میں جاتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

    منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    سید جبران نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں شفافیت مشکوک ہے اور مجھے یقین ہے ایوارڈز کی صداقت اب بھی مشکوک ہے۔ ایوارڈ ملنے کے بعد کچھ نہیں بدلتا اگر کوئی اداکار جانا چاہتا ہے تو اسے جانا چاہیے، میں کسی کو نہیں روک رہا لیکن میں بنا پیسوں کی ادائیگی کبھی نہیں جاؤں گامداحوں کی محبت میرے لیے سب سے اہم ہے، اگر وہ آپ کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو آپ مقبول ہیں-

    اس حوالے سے سید جبران نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مثال دی کہا کہ سلمان خان کو اب تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا لیکن وہ اس لیے مقبول ہیں کیونکہ ناظرین ان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ایوارڈز نے انہیں وہ مقبولیت نہیں دی جو مداحوں سے حاصل ہوئی اگر کوئی شخص سوچتا ہے کہ ایوارڈز سے آپ کی انا بڑھے گی تو اسے شو میں جانا چاہیے-

    بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

  • دعا ہے یہ ملک ایسا بن جائے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کا خواب ہو سید جبران

    دعا ہے یہ ملک ایسا بن جائے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کا خواب ہو سید جبران

    فلم گھبرانا نہیں ہے سے فلمی کیرئیر کی شروعات کرنے والے سید جبران نے جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ اس دن اور اس موقع پر میری دعا ہے کہ یہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے اور ہر آفت ، دشمن کے ہر وار اور غداروں کی سازش سے محفوظ رہے۔ اس ملک کو میرا خدا ایسا بنا دے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کی خواہش ہو۔ کہتے ہیں کہ جب بھی دعا کرو یا خواہش کرو بڑی کرو کیونکہ دینے والے کے پاس کمی نہیں ہے اس کے کرم کی کوئی حد نہیں

    ہے۔ اس سے جتنا مانگووہ اتنا ہی دیتا ہے لیکن صدق دل سے مانگنا چاہیے۔ سید جبران نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب مل جل کر رہیں اور پیار محبت بانٹیں اس وقت جو ملکی صورتحال ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے ہم بٹ گئے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کو جوڑ کر رکھیں عوام کو جوڑ کر رکھیں۔ سید جبران نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کا سپورٹر نہیں ہوں نہ ہی دیوانہ وار کسی کی باتوں پر یقین کرتا ہوں مجھے صرف پاکستانی کی ترقی سے مطلب ہے جو اقتدار میں آئے اسے ترقی کی راہوں پر لیکر جائے میں اسی کا بن جائوں گا اسی کے گیت گائوں گا. پاکستان زندہ باد ۔

  • سید جبران کا ڈرامہ سیریل دراڑ میں کردار کیسا ہے؟

    سید جبران کا ڈرامہ سیریل دراڑ میں کردار کیسا ہے؟

    ڈرامہ سیریل ”دراڑ” جو کہ دس اگست کو جیو ٹی وی سے آن ائیر کیا جارہا ہے سید جبران کے پرستار ان کو دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. سید جبران نے جب سے فلم گھبرانا نہیں ہے میں کامیڈی کردار کیا ہے ان کے مداح ان کو مزید بھی ایسے ہی کرداروں میں دیکھنا چاہے ہیں. سید جبران سے ہم نے پوچھا کہ آخر دراڑ میں ان کا کردار کس قسم کا ہے توانہوں نے بتایا کہ یہ کردار اس قسم کا ہے کہ جس کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ انسان زور زبردستی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ بات چیت کرکے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتاہے. سید جبران نے کہا کہ

    میرا کردار ایسا ہے کہ جس کے مطابق میں بہترین شوہر ، بہترین داماد اور بہترین انسان ہوں. یہ ایک ایسا مرد ہے جو عام مردوں‌کی طرح سخت رویہ اپنانے پر یقین نہیں رکھتا اس کو پتہ ہے کہ اسکی شخصیت کیسی ہے وہ پیار سے بات کرکے نہ صرف اپنی بات منوا لے گا بلکہ جو چاہتا ہے وہ بھی اسکو مل جائیگا اس لئے وہ زور زبردستی کو پسند نہیں کرتا. سید جبران نے بتایا کہ جیسا کہ ہر انسان میں خامیاں خوبیاں ہوتی ہیں اسی طرح سے اس کریکٹر کی بھی خوبیاں خامیاں ہیں وہ خامیاں‌اس‌کو‌کس‌طرف‌لیکر‌جاتی‌ہیں یا اسکی زندگی میں کیا تبدیلیاں لاتی ہیں اس کو جاننے کے لئے آپ سب کو میرا ڈرامہ دراڑ دیکھنا ہو گا یہ ڈرامہ اور اسکی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہے.

  • ڈرامہ سیریل دراڑ کی پہلی قسط کل نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل دراڑ کی پہلی قسط کل نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل ‘دراڑ’ دس اگست سے جیو ٹی وی سے آن ائیر ہو نے جا رہا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں سید جبران ، مومل شیخ ، امر خان، بہروزسبزوری ، شاہین خان اور صاھبہ ہاشمی و دیگر شامل ہیں۔ دراڑ کو شہرزادے شیخ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ لکھا مصباح نوشین نے ہے۔ اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کے اس ڈرامے کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں آئندہ روز اس ڈرامے کی پہلی قسط نشر کی جا رہی ہے۔ اداکارہ و مصنفہ امر خان کی رواں برس دم مستم بھی ریلیز ہو چکی ہے اس فلم نے شائقین کے دل نہیں جیتے۔ اس فلم سے امر خان نے ڈیبیو کیا تھا۔ ان کے ساتھ عمران اشرف تھے ان کی بھی یہ پہلی فلم تھی۔ فلم کی کہانی میں کافی جھول

    ہونے کی وجہ سے اسے شائقین نے رد کردیا۔ دوسری طرف فلم گھبرانا نہیں ہے میں سید جبران کے کردار نے شائقین کو ان کا دیوانہ بنا دیا۔ سید جبران کی یہ پہلی فلم تھی اور انہوں نے پہلی بار کامیڈی کردار کیا۔ فلم گھبرانا نہیں ہے کی کامیابی کا زیادہ کریڈٹ سید جبران کو ملا جبکہ اس فلم کے ہیرو زاہد احمد تھے ان کی بھی یہ پہلی فلم تھی۔ یوں امر خان اور سید جبران فلموں کے بعد اس ڈرامے کے ساتھ چھوٹی سکرین پر واپسی کررہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ امرخان ، سید جبران اور مومل شیخ کی جوڑی شائقین کو کتنی پسند آتی ہے۔دراڑ ڈرامہ میں مومل شیخ منفی کردار میں نظر آئیں گی۔

  • نیلم منیر عید پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم بھرت بکرا کے لئے خوش

    نیلم منیر عید پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم بھرت بکرا کے لئے خوش

    نیلم منیر جو ہمیں اکثر سنجیدہ کرداروں میں نظر آتی ہیں وہ اب کامیڈی کرتی دکھائی دیں گی. عید الاضحی کے موقع پر ان کی ٹیلی فلم بھوت بکرا ریلیز ہو رہی ہے.اس ٹیلی فلم میں ان کے ساتھ سید جبران ہیں . سید جبران اور نیلم منیر پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. سید جبران بھی اکثر سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ تو ہنستے ہی نہیں لیکن عید الفطر پر ان کی فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی اس نے اس تاثر کو زائل کیا. اس فلم میں سید جبران

    ہلکی پھلکی کامیڈی کرتے دکھائی دے رہے تھے. اب ان کے پرستار ایکبار پھر انہیں مزاحیہ کردار میں دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. نیلم منیر کہتی ہیں کہ ایک ہی طرح سے کردار کرتےکرتے کبھی کبھی بوریت ہونے لگتی ہے ایسے میں بھوت بکرا جیسی ٹیلی فلمیں آرٹسٹ کا مزاج اچھا کر دیتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ بھوت بکرا ، بھوت بکرے اور خاندان کے گرد گھومتی ہے. نیلم نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بامقصد کردار کروں اور ایسے کردار جو لوگوں‌کو یاد رہ جائیں. یہی وجہ ہے کہ میں ایک دم سے کسی بھی سکرپٹ کے لئے ہاں نہیں کر دیتی میں مکمل سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہاں یا نہ کرتی ہوں. آرٹسٹ بہت مشکل سے اپنا اچھا امیج بناتا ہے اسکو کوئی بے ڈھنگا پراجیکٹ سائن کرکے خراب کرنے سے بہتر ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے.