Baaghi TV

Tag: سیلاب زدگان

  • سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں ریما خان کی اپیل

    سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں ریما خان کی اپیل

    لالی وڈ‌ اداکارہ ریما خان نے بھی ایک وڈیو کے زریعے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں. ریما خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ” پاکستان ایک بار پھر مشکل میں ہے ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کا ساتھ دیں ، وہ سب آپ کی مدد کے منتظر ہیں. اپنے عمل سے ان کو یقین دلائیں کہ وہ اس مشکل میں اکیلے نہیں ہیں .ریما خان نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے متسند اداروں کے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں یہ عطیات مشکل کے مارے لوگوں کو پہنچیں گے تو یقینا ان کے دل سے دعا نکلے گی. اداکارہ ریما خان کے مداح پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں انہوں نے

    اپنے وڈیو پیغام کے زریعے اپنے مداحوں /چاہنے والوں سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کر دی ہے. یقینا وہ پاکستان کی نامور فنکارہ ہیں ان کے مداح ان کی اپیل کو ضرور سنیں گے اور سیلاب زدگان کی مدد کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے. یاد رہے کہ ریما خان امریکہ میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ پاکستان وقتا فوقتا چکر لگاتی رہتی ہیں. ریما فلموں اور ڈراموں میں تو نہیں لیکن ٹی وی کے پراجیکٹس کافی برسوں سے ضرور کررہی ہیں.

  • سیلاب زدگان کے لئے میرا کا نیویارک میں شو،   پنجابی گانے پر پرفارمنس

    سیلاب زدگان کے لئے میرا کا نیویارک میں شو، پنجابی گانے پر پرفارمنس

    فلمسٹار میرا جن کا سسرال نیویارک میں ہے وہ پاکستان میں مصروفیات نہ ہوں تو اپنے شوہر کے پاس چلی جاتی ہیں، آج کل وہ بھی نیویارک میں ہی ہیں. جہاں ساری دنیا پریشان ہے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اور مدد کررہی ہے وہیں فلمسٹار میرا بھی کافی پریشان ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کےلئے کوشاں ہیں. فلمسٹار میرا نے گزشتہ روز نیویارک میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے ایک بہت بڑا شو کیا. شو میں‌میرا روایتی پاکستانی لہنگا پہنے ہوئے پنجابی گانا ” بیہہ جا کول ماہیا کج بول ماہیا” جسے سائرہ نسیم نے گایا ہے اس پر پرفارمنس دی. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے میرا کھلے آسمان کے نیچے پرفارمنس دے رہی ہیں اور گورے کھڑے ان کو دیکھ رہے ہیں . اس پرفارمنس کے بعد فلمسٹار میرا نے سوشل میڈیا پر ایک

    پوسٹ شئیر کی اور اس میں لکھا کہ ”آج میں نے نیویارک میں سیلاب زدگان کی مدد کےلئے ایک شو کیا ہے ، میری پوری دنیا کے مسلمانوں اور میرے فالورز سے اپیل ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملائیں. پریشان حال فیملیز کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے. یاد رہے کہ فلمسٹار میرا بھی باقی فنکاروں کی طرح اپنے فالورز سے اپیل کررہی ہیں کہ پاکستان اس وقت مشکل گھڑی میں‌ ہے اس کا ساتھ دیں اور سیلاب زدگان کے لئے سوچیں. فلمسٹار میرا کو سیلاب زدگان کے لئے اتنا فکر مند دیکھ کر ان کے پرستار کافی حیران ہیں.

  • سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے شہزاد رائے کا آنکھیں کھول دینے والا پیغام ضرور سنیں

    سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے شہزاد رائے کا آنکھیں کھول دینے والا پیغام ضرور سنیں

    سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے وہ وڈیو پیغام نہایت ہی اہم ہے اور ہم سب کے لئے اس میں ایک اہم میسج ہے اور وہ یہ میسج ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں یہ جذبہ ضرور رکھیں لیکن کوشش کریں کہ وہاں پر دوائیاں اور راشن پہنچائیں جہاں اس کی ضرورت ہے. شہزاد رائے نے وڈیو پیغام کی شروعات کچھ یوں کی انہوں نے کہا کہ اس وقت سارا ملک سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہ رہا ہے جو کہ فخر کی بات ہے. شہزاد رائے نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2006 میں جب زلزلہ آیا تھا تو میری آرگنائزیشن نے بہت کام کیا. گرڈ سٹیشن بالاکوٹ پر ہمارا کیمپ لگا ہوا تھا ،اگلی صبح میں ایک گورنمنٹ آفیشل کے ساتھ ٹاپ ماوئنٹین بالا کوٹ پر کھڑا دیکھ رہا تھا کہ سامنے ایک سنگل روڈ نظر آرہا تھا. وہاں عورتوں بچوں اور ہر عمر کے لوگوں کا ایک ہجوم تھا سڑک بھری پڑی تھی سب کے ہاتھوں میں سامان تھا تو میں‌نے اس آفیشل

    سے کہا کہ پولیس ان کو کیوں تنگ کررہی ہے کس قدر جذبے سے یہ لوگ آرہے ہیں. تو انہوں نے مجھے کہا کہ کل رات جہاں آپ کیمپ لگا رہے تھے وہاں پیچھے ایک گھر اور سکول تھا جو کہ زلزلے میں تباہ ہو گیا، اس ملبے کے نیچے سے آوازیں آرہی تھیں، کچھ لوگ ملبے میں دبے ہوئے تھے اب اس ملبے کو ارتھ موونگ مشین سے ہی ہٹایا جا سکتا تھا، پولیس کی کوشش تھی کہ اس سنگل روڈ سے لوگوں‌کو ہٹایا جائے تاکہ ارتھ مووننگ مشین کو لایا جا سکے اور ملبے میں دبے لوگوں کی جان بچائی جا سکے. لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ملبے میں دبے لوگ مر گئے. لہذا میں آپ سب سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مدد کریں لیکن کسی طریقہ کار سے کریں.

  • اس وقت نفرت کی نہیں‌دل جوڑنے کی باتیں کریں فخر عالم

    اس وقت نفرت کی نہیں‌دل جوڑنے کی باتیں کریں فخر عالم

    فخر عالم نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں کافی سنجیدہ باتیں کہی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وقت نفرت کو چھوڑ کر دل جوڑنے کا ہے. میں شکر گزار ہوں سندھ رینجرزکا، این جی اوز کا اوران سب کا جو سیلاب زدگان کے لئے مدد کررہے ہیں.پاکستان کے تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ چلیں. سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے بہت مل جائیں گے لیکن اس وقت قومی سانحے کو مد نظر رکھیں اور لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ ابھاریں. میں نےسندھ کا کچھ حصہ دیکھا ہے جو تباہی میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے وہ کافی خوفناک ہے. اس وقت سب کچھ تباہ ہو چکا ہے یقینا اس کے اثرات اس سیلاب کے تھم جانے کے بعد ظاہر ہوں گے

    اس لئے بہت ضروری ہے کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو مدعو کیا جائے تاکہ امداد کے معاملات سیدھے ہو سکیں. فخر عالم نے مزید کہا کہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے بہت سارے زمینی راستے کٹ چکے ہیں وہاں کے لوگوں تک پہنچنے کا راستہ بھی نہیں ہے.بہت ہی خوفناک صورتحال ہے اس میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے. فخر عالم کی طرح تمام شوبز شخصیات سیلاب زدگان کی مدد کے لئے لوگوں کو وڈیو پیغامات جاری کرکے متحرک کررہے ہیں.

  • پاکستان پرڈیوسر ایسوسی ایشن سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کوشاں

    پاکستان پرڈیوسر ایسوسی ایشن سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کوشاں

    اسوقت وطن عزیز سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پریشان حال ہے، سیکنڑوں لوگ بے سروسامان ہیں کھلے آسمان کے نیچے بھوکے پیٹ بیٹھے ہیں. کئی افراد کی زندگیاں سیلاب کی نذر ہو گئی ہیں. پوری دنیا پاکستان کو امداد بھیجنے کےلئے جہاں سرگرم ہے وہیں پاکستانی بھی سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی مدد کےلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں. پاکستان پرڈیوسر ایسوسی ایشن اس حوالے سے کافی سرگرم دکھائی دے رہی ہے. پرڈیوسر ایسوسی ایشن کے چئیرمین امجد رشید نے اس ھوالے سے سندھ اور پنجاب کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں ہیں اور وہ کمیٹیاں سر توڑ کوششیں کررہی ہیں کہ سیلاب زدگان تک امداد پہنچائی جائے. صوبہ پنجاب سے سید نور اور اداکار شان شاہد،سندھ سے ہمایوں سعید اور شرمین عبید

    چنائے ان کمیٹیوں کا حصہ ہیں.شان شاہد اور ہمایوں سعید سوشل میڈیا پر لوگوں سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپیل کررہے ہیں. ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس لئے کون کیا سوچتا ہے کس کو سپورٹ کرتا ہے اس چیز کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے . اسی طرح سے شان شاہد کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اسے قائم و دائم رکھنا ہمارا فرض ہے لہذا اپنے دکھی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے.

  • سیلاب متاثرین کی مددکوپہنچیں گے:باغی ٹی وی نےامدادی سرگرمیاں شروع کردیں::عطیات کے لیےصاحب ثروت سےاپیل

    سیلاب متاثرین کی مددکوپہنچیں گے:باغی ٹی وی نےامدادی سرگرمیاں شروع کردیں::عطیات کے لیےصاحب ثروت سےاپیل

    لاہور:سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچیں گے:باغی ٹی وی نےامدادی سرگرمیاں شروع کردیں::عطیات کے لیے صاحب ثروت سے اپیل،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارم کے بڑے نام جس کو دنیا باغی ٹی وی کے نام سےجانتی ہے،نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کےلیے کمرکس لی ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باغی ٹی وی مینجمنٹ کی طرف سےکیئے گئے فصلے کے مطابق آج سے ہی باغی ٹی وی نے جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب میں پھنسے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خدمات شروع کردی ہیں‌
    ان خدمات کا مقصد دُکھی انسانیت کی خدمت ، ان کومشکلات اورمصائب سےنکالنے کے لیے ہرممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،

    اس سلسلے میں باغی ٹی وی نے ملک بھر سے متاثرین کی تفصیلات جمع کرنی شروع کردی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں خدمات کا یہ سلسلہ بھی آج سےشروع کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی طرف سے یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ اس سال مون سون کی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے، جس میں ہلاکتوں کی کل تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور لوگوں کی املاک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔اورکروڑوں خاندان بے گھرہوگئے ہیں

    سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اس سال سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنی جان و مال سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے لیے ہم سے، پاکستان کے ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے، اجتماعی اقدام کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے ساتھی پاکستانیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

    اس سلسلے میں باغی ٹی وی مینجمنٹ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ باغی ٹی وی کی سیلاب ریلیف مہم کا مقصد پورے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس نیک مقصد میں جتنا ہو سکے اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ عطیہ کر سکتے ہیں:

    – کپڑے/جوتے
    – خشک راشن
    -پینے کا پانی
    پاؤڈر/خشک دودھ
    – خیمے / کیمپنگ کا سامان
    -دوائیاں

    آپ باغی ٹی وی کے ہیڈ آفس لاہور میں اپنا تعاون بھیج سکتے ہیں یا ممتاز اعوان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    ممتاز اعوان، ایڈیٹر باغی ٹی وی: +92 303 0204604
    پتہ: 35-W، فیز 3، DHA، لاہور۔

  • اس مشکل گھڑی میں کسی ایک سماجی ادارے کو نہیں بلکہ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا حدیقہ کیانی

    اس مشکل گھڑی میں کسی ایک سماجی ادارے کو نہیں بلکہ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا حدیقہ کیانی

    گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے ایسے میں ہمارے لوگوں کا جذبہ دیکھنے والا ہوتا ہے، وہ بڑھ چڑھ کر متاثرہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں. اب بھی دیکھا جا سکتا ہےکہ لوگ کتنے پر جوش ہیں اور اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کےلئے ہر قسم کی کوشش کررہے ہیں. حدیقہ کیانی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2005 میں جب زلزلہ آیا تھا اس وقت بھی لوگوں کا متاثرہ فیملیز کے لئے مدد کا جذبہ دیدنی تھا. اسی طرح سے 2010 میں بد ترین سیلاب آیا جس میں بھی لوگوں نے متاثرہ لوگوں کی مدد کی. حدیقہ کیانی نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ ہماری قوم مشکل گھڑی میں ایک ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے. حدیقہ کیانی نے

    کہا کہ اس وقت بے سروسامان لوگوں‌ کی مدد کرنا کسی ایک سماجی ادارے کے بس کی بات نہیں ہے بلکہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا. نقصان بہت زیادہ ہو چکا ہے. انہوں نے اس چیز پر بھی زور دیا کہ اس وقت سیاست نہیں کی جانی چاہیے یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ مل کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے.یاد رہے کہ سیلاب نے اس بار جو تباہ کاریاں کی ہیں وہ اس سے پہلے دیکھنے کو نہیں‌ ملیں. بڑی تعداد میں نقصان ہو چکا ہے اور سلیبرٹیز لوگوں‌ کو موٹیویٹ کررہی ہیں کہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں متاثرہ لوگوں‌کی مدد کریں.

  • متاثرہ لوگوں‌ کی مدد کرنے کی بجائے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانا افسوسناک ہے فیصل قریشی

    متاثرہ لوگوں‌ کی مدد کرنے کی بجائے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانا افسوسناک ہے فیصل قریشی

    اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں بہت پریشان ہوا ہو یہ جان کر کے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں‌بڑھائی جا رہی ہیں. انہوں اس وڈیو میں ایک واقعہ بھی شئیر کیا جس کی تفصیلات کچھ یوں بتائیں انہوں نے کہا کہ میرے ایک دوست نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کچھ واٹر پروف ٹینٹس بھجوانے کا سوچا اور بھجوا بھی رہا ہے، جو وہ واٹر پروف ٹینٹس بھجوا رہا ہے اسکے مطابق کچھ عرصہ پہلے اسکی قیمت سات آٹھ ہزار تھی اور اب تیراں چوداں ہزار بتائی جا رہی ہےے صرف اسلئے کہ یہ مشکل گھڑی ہے لوگوں نے اسکی خریداری کرنی ہی

    کرنی ہے. فیصل قریشی نے تو بلکہ طنز بھی کی ان لوگوں پر جو ایسا کررہے ہیں یہ کہہ کر کہ” یار بڑے ہی ایماندار اور مددگار لوگ ہیں”. فیصل قریشی کی اس وڈیو پر صارفین کی جانب سے کافی کمنٹس کئے جا رہے ہیں اور سب اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے والوں پر لعن طعن کررہے ہیں. یاد رہے کہ اس وقت سیلاب زدگان کی صورتحال یہ ہےکہ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ماں دو روٹیوں کو آٹھ بچوں میں تقسیم کررہی تھی اس پریشان کن وڈیو نے دیکھنے والوں‌کو رلا کر رکھ دیا.

  • اللہ ہم سے ناراض ہے ، گناہوں کی معافی مانگنی ہوگی ارباز خان کا جذباتی وڈیو پیغام

    اللہ ہم سے ناراض ہے ، گناہوں کی معافی مانگنی ہوگی ارباز خان کا جذباتی وڈیو پیغام

    لالی وڈ کے اداکار ارباز خان نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس وڈیو پیغام میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں پربات کی اور کہا ہے کہ میرا پاکستان ڈوب رہا ہے۔ اگر آپ جنوبی پنجاب کی طرف جائیں تو پتہ چلے گا کہ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں اندورن سندھ کتنے دیہات ، گائوں ایسے ہیں جو ملیا میٹ ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کی طرف جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ کتنے ایسے افراد ہے جو بے گھر ہو چکے ہیں بے سروسامان ہیں۔ اگر کے پی کے اور کالام مینگورا کی طرف جائیں تو سیلاب کی جو تباہ کاریاں ہیں ان کو دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔

    ارباز خان نے مزید کہا کہ یہ ہم پہ اللہ کی کوئی آزمائش ہے شاید اللہ ہم سے ناراض ہے ایسے موقع پر اپنے رب کو منانے کی ضرورت ہے آئیے ہم سب مل کر سر بسجود ہو کر تہہ دل سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے یہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ وقت تنقید کرنے کا نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے۔ یاد رہے کہ لالی وڈ فنکار سیلاب کی تباہ کاریوں‌ پر کافی افسردہ ہیں ہر دوسرا آرٹسٹ سیلاب زدگان کے لئے مدد کی اپیل کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے.

  • مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار ہیں،شرجیل میمن

    مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں،جب لوگ بچیں گے تو سیاست کریں گے،عمران خان ہو یا پی ٹی آئی اس وقت تمام مخالفین کو ساتھ مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پورا ملک متاثر ہے پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں قدرتی آفت آئی ہے،کتنے ہی سیاسی اختلافات ہو مگر سیلابی صورتحال پر تمام جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں،بلاول بھٹو نے ملک بھر میں پیپلزپارٹی کارکنوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کی سیاست کے لیے بہت وقت ہے مگر اب پورا پاکستان پریشان ہے اس وقت سیلاب متاثرین کی نظریں تمام سیاسی جماعتوں اورمیڈیا پر ہے آئندہ دنوں میں بارش کا جو سسٹم آرہا ہے اس کی بھی اچھی اطلاعات نہیں ہر شخص اس وقت کوشش کر رہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا جائے،پوری دنیا سے اپیل ہے اس وقت ہمارا ساتھ دیں،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں 341 افراد جاں بحق ہوئے سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں ایک ہزار 90 افرادزخمی ہوئے سیلاب اور بارشوں سے سندھ بھر میں 13 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے سندھ بھر میں 4 لاکھ سے زائد مکانات کو جزوی، 2لاکھ 87 ہزار مکمل تباہ ہو چکے ہیں

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کوپی ڈی ایم اے کی جانب سے 89 ہزار سے زائد ٹینٹ دئیے گئے حکومت سندھ نے ٹینٹ کے لیے آڈرز دئیے ہوئے ہیں،حکومت سندھ کی جا نب سے لاکھوں راشن بیگز کا آڈر دیا گیا ہے،کوشش ہے جلد سے جلد متاثرین کو ریلیف فراہم کریں حیدرآباد کے 80 فیصد علاقے کلیئر ہیں، تعلقہ دیہی میں اس وقت پوزیشن خراب ہے،

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں