Baaghi TV

Tag: سیلاب متاثرین

  • سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

    ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی، تاہم ان کے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے اقدامات پر گفتگو کریں گی۔

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    آئی آر سی کے بیان کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں، جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔


    انجلینا جولی نے پہلے پاکستان میں 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین کی عیادت کی تھی، اب آئی آر سی کے ہنگامی رسپانس آپریشنز اور افغان مہاجرین سمیت بے گھر لوگوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا دورہ کریں گی۔

    پاکستان، جس نے عالمی کاربن کے اخراج میں صرف 1 فیصد حصہ ڈالا ہے، عالمی سطح پر مہاجرین کا دوسرا سب سے بڑا میزبان بھی ہے، پاکستان نے چالیس سال سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    آئی آر سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جولی پاکستانی عوام کے لیے فوری مدد کی ضرورت اور موسمیاتی تبدیلی، انسانی نقل مکانی اور طویل عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حل پر روشنی ڈالیں گی جس کا ہم عالمی سطح پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔

    انجلینا جولی پہلے دیکھیں گی کہ پاکستان جیسے ممالک اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیا۔ آئی آر سی کو امید ہے کہ اس کا دورہ اس مسئلے پر روشنی ڈالے گا اور بین الاقوامی برادری کو، خاص طور پر کاربن کے اخراج میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والی ریاستوں کو – آب و ہوا کے بحران کا شکار ممالک کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کام کرنے اور فوری مدد فراہم کرنے کی ترغیب دے گا۔

    آئی آر سی میں پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے کہا کہ موسمیاتی بحران پاکستان میں زندگیوں اور مستقبل کو تباہ کر رہا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے سنگین نتائج کے ساتھ۔ ان سیلابوں کے نتیجے میں ہونے والا معاشی نقصان خوراک کی عدم تحفظ اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

    انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کو ہمارے اجتماعی مستقبل کو تباہ کرنے سے روکنے کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہےآنے والے مہینوں میں مزید بارشوں کی توقع کے ساتھ، ہم امید کرتے ہیں کہ انجلینا جولی کے دورے سے دنیا کو بیدار ہونے اور کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔”

    آئی آر سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لوگوں کو خوراک، پینے کے پانی، پناہ گاہ اور صحت کی دیکھ بھال کی فوری ضرورت ہے۔ سروے میں شامل ہر فرد نے بتایا کہ خواتین اور لڑکیوں کے مخصوص ایام سے متعلق حفظان صحت سے متعلق مصنوعات تک رسائی نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی آر سی اب تک 50 ہزار سے زیادہ خواتین اور لڑکیوں تک انسانی امداد کے پہنچ چکی ہے، جس میں حفظان صحت اور ماہواری کی اشیاء کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے عزت اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔ ہم جولائی کے اوائل سے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کوخدمات فراہم کر رہے ہیں اور تقریباً 950,000 لوگوں تک ہنگامی سامان، خوراک، صحت کی دیکھ بھال اور محفوظ جگہیں پہنچا چکے ہیں-

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

  • حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے بے گھر افراد کو بیماریوں نے آ گھیرا جس کی وجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

    محکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالہ سے اعدادوشمار جاری کئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں بنائے گئے ریلیف کیمپس میں ایک ماہ کے دوران 11 ہزار 77 افراد ڈائریا میں مبتلا ہوئے 12 ہزار 165 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض میں مبتلا ہوئے ،آنکھوں کے انفیکشن کے 2 ہزار 707 کیسز رپورٹ ہوئے ملیریا کے 4 ہزار 564 مشتبہ اور ملیریا کے تصدیق شدہ 149 کیسز رپورٹ ہوئے 13 ہزار 114 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ،ایک ماہ میں 65 ہزار 796 افراد کو میڈیکل سہولیات دی گئیں ،ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ ہیں 30 سے زائد خواتین بچوں کو جنم دے چکی ہیں

    سندھ گورنمنٹ کی جانب سے حیدر آباد میں سیلاب زدگان کے لئے بنائے گئے کیمپ سٹی میں مسجد ڈسپنسری اور سکول کی سہولیا ت موجود ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے کھانا اور دوسری سہولیات میسر کی جا رہی ہیں- وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ بچوں میں کھلونے تقسیم کئے جس سے معصوم چہرے خوشی سے کھل اٹھے-

    علاوہ ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 68 لاکھ 91 ہزار 457 افراد بے گھر ہوئے ہیں، سندھ حکومت سمیت پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، عالمی امدادی ادارے اور این جی اوز ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں سیلاب متاثرین میں 31 ہزار 198 کچن سیٹس اور دیگر سامان تقسیم کیا ہے، 6 لاکھ 50 ہزار 74 خاندانوں میں راشن بیگس بھی تقسیم کئے گئے ہیں، محکمہ آبپاشی، متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پاک افواج کی تکنیکی مدد سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی پر بھرپور کام کر رہے ہیں تمام فیصلے آبپاشی انجنیئرز کی مشاورت سے ہو رہے ہیں، کسی کی منشاء پر کٹ نہیں لگائے جا سکتے، سندھ حکومت کی کوشش ہے زمینوں سے جلد از جلد پانی نکل جائے تاکہ آئندہ فصل کے لیے کاشتکار اپنی زمین تیار کر سکیں

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی غذائی ساشے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے غذائی ساشے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود غذائی قلت کی شکار حاملہ خواتین اورلاغر بچوں کو فراہم کیے جائیں گے پہلے فیز میں مخصوص اضلاع کی 4 لاکھ خواتین، اور بچوں کو طبی معائنے کے بعد غذائی ساشے فراہم ہوں گے ہر فرد کو 7 عدد غذائی ساشے فراہم کیے جائیں گے

    سیلاب کے بعد علاقوں میں تباہی کے مناظر ہیں، گھر تباہ ہو چکا، سامان بہہ چکا، جانور مر گئے، انسان زندہ ہیں لیکن اس امید پر کہ شاید کوئی مدد کو آ جائے، ایسے میں حاملہ خواتین سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ علاقوں میں قریبی ہسپتال نہیں، ٹرانسپورٹ میسر نہیں، سڑکیں بھی تباہ ہو چکی ہیں، اگر کسی خاتون کی ڈلیوری ہونی ہو تو ہسپتال اور طبی عملے کا نہ ہونا، یہ سب سے اذیت ناک مرحلہ ہو گا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    ،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

  • وفاق کی وزیراعلیٰ سندھ کومتاثرین کیلئےٹینٹس کی فوری فراہمی کی یقین دہانی

    وفاق کی وزیراعلیٰ سندھ کومتاثرین کیلئےٹینٹس کی فوری فراہمی کی یقین دہانی

    کراچی: وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ کو سیلاب متاثرین کے لئے ٹینٹس کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنانے کی کوشش کی یقین دہائی کرائی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یہ یقین دہانی وفاقی وزرا نے سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کرائی۔

    حیدر آباد: سندھ گورنمنٹ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے ٹینٹ سٹی کا قیام

    وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پروفاقی وزرا سید نوید قمر، فیصل سبزواری، طارق بشیر چیمہ اور وزیراعظم کے مشیر قمر الزماں کائرہ سمیت دیگر نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین کےلیےجاری امدادی سرگرمیوں اور ان کی بحالی کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزرا کو دریائے سندھ کے رائٹ اور لفٹ بینک سے پانی کی نکاسی پر بریفنگ دی کہا کہ ابتد ا میں پانی نکا لنے کے حوالے سے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے مسائل تھے، وزیر اعظم کی مداخلت کے بعد یہ مسائل حل ہورہے ہیں اس وقت سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹس اور مچھر دانیوں کی فوری و اشد ضرورت ہے۔

    سندھ حکومت کو پانچ لاکھ ٹن گندم موصول،آٹے کی قیمتوں کے بحران کا خطرہ ٹل گیا

    سندھ میں ریلیف اینڈریسکیوآپریشن کے حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ بارشوں اورسیلاب سے 68 لاکھ 91 ہزار457 افراد بے گھر ہوئے ہیں سیلابی صورتحال سے ایک کروڑ8 لاکھ 2 ہزار 252 افراد متاثر ہوئے ہیں ،متاثرہ خاندانوں کی تعداد 20 لاکھ 17 ہزار579 ہے، سیلاب اور بارشوں کے واقعات میں 692 افراد جاں بحق ہوئے ہیں-

    شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ،صوبہ بھر میں 2 لاکھ 46 ہزار 406 مویشی ہلاک ہوئے ہیں،مجموعی طور پر17 لاکھ 50 ہزار707 مکانات متاثر ہوئے ہیں،7 لاکھ 3 ہزار986 مکانات مکمل طورپرمنہدم ہو چکے ہیں،35لاکھ57ہزار711ایکٹراراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں ،دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے نیچی آ رہی ہے-

    چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

  • سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل

    سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل

    این آر ایف سی اجلاس،پاک فوج سمیت دیگر سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف

    ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا کا اجلاس ہوا

    صوبائی چیف سیکریٹریز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا،قمبرشہداد کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین سب سے زیادہ متاثر ہوئے کوئٹہ،نصیرآباد،جعفر آباد،جھل مگسی،بولان،صحبت پور اور لسبیلہ زیادہ متاثر ہوئے دیر ،سوات،چارسدہ،کوہستان،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان متاثر ہوئے،پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور متاثرہ علاقوں میں سر فہرست ہیں

    این ایف آر سی  کے مطابق سیلاب متاثرین کے انخلا کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی اب تک 569 پروازیں ہوئیں 24گھنٹےکے دوران 12 پروازوں کی مدد سے 18.4 ٹن راشن متاثرین کو پہنچایا گیا،آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اب تک 4653 متاثرین کوریسکیو کر چکے ہیں،سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فوج کے147 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں،پاک فوج کے 220 ریلیف آئٹمز کولیکشن پوائنٹس پر امدادی اشیا کی وسولی اور تقسیم بھی جاری ہے

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سینٹر اور 18 سینٹرل کولیکشن پوائنٹس بھی متحرک ہیں اندرون سندھ میں پاک بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر بھی مصروف عمل ہیں،پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے 62 پروازوں کی مدد سے 475 افراد کو ریسکیو کیا ،پاک نیوی کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 4811 پیکٹس راشن بھی تقسیم کیا گیا،پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک 4853 خیمے تقسیم کئے گئے ہیں

    فورم کو انسانی زندگیوں، لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی، نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے اور فضائی جائزے کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ سیلاب ملکی تاریخ کا بدترین تباہ کن سیلاب ہے، موجودہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ تباہی لایا سیلاب سے متاثر ہونے والے 33 ملین افراد میں 16 ملین بچے ہیں،3 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ بچوں اور بچیوں کو لائف سیونگ سپورٹ کی فوری ضرورت ہے،سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو غذائیت کی کمی سے بچانے کی اشد ضرورت ہے سندھ میں بالخصوص کھڑے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا زیادہ خطرہ منڈلا رہا ہے، ڈینگی اور ہیضہ جیسی وبائوں کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،سروے کے بعد موسم سرما سے پہلے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،این ایف آر سی سی نے ہنگامی بنیادوں پر افراسٹرکچی کی بحالی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا

    وزارتِ فوڈ سیکورٹی نے این ایف آر سی سی کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
    وفاق اور صوبوں میں گندم کی مطلوبہ مقدار موجود ہے۔ گندم کی قومی طلب کے مطابق ذخائر موجود ہیں۔ وزارت فوڈ سیکورٹی نےNFRCCکو بتایا کہ گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    ،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے20 ٹینٹ سینٹر، 54 ریلیف کیمپس قائم

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے20 ٹینٹ سینٹر، 54 ریلیف کیمپس قائم

    پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز جاری ہے

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی ریجنل کمانڈز اور ائیر بیسز سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کو خوراک، رہائش، طبی سہولیات اور ضروری سامان کی فراہمی میں سرگرم عمل ہیں پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4848 خیمے اور 377457 تیار کھانے کے پیکٹ فراہم کیئے پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین میں 3095.25 ٹن خشک راشن، جبکہ 231,693 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا۔ پاک فضائیہ نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کئے ہیں جہاں اب تک 56559 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا جا چکا ہے پاک فضائیہ کی جانب سے 19807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سینٹر اور 54 ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے۔ پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز اور ٹرانسپورٹ فلیٹ نے 255 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے 99 افراد کو باحفاظت نکالا۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ نے شمالی سیکٹر میں پاک فضائیہ کی آپریشنل سکردو ائیر بیس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے انفراسٹرکچر اور عسکری صلاحیتوں میں اضافہ پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو توسیع دینے اور عسکری حکمت عملی میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ خطے کی موجودہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ ہمیں کسی بھی بیرونی یا اندرونی سیکورٹی چیلنج کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ خلائی، الیکٹرانک اور سائبر وارفیئر کے ساتھ ساتھ مخصوص تکنیکی علوم میں ترقی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ ملکر قومی سلامتی کے روایتی ماحول پر بھرپور طریقے سے اثرانداز ہو رہی ہیں۔ پاک فضائیہ، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور انکی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی

  • لاڑکانہ:فاقہ کشی سےبےحال سیلاب متاثرہ شخص بچےفروخت کرنے پرمجبور

    لاڑکانہ:فاقہ کشی سےبےحال سیلاب متاثرہ شخص بچےفروخت کرنے پرمجبور

    لاڑکانہ:سیلاب متاثرہ شخص ایک وقت کی روٹی کے لیے اپنے بچےفروخت کرنے پرمجبور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں بھوک سے مارا ایک بے گھر شخص اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا .

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلاب کے باعث بھوک اور بدحالی کا شکار ایک شخص اپنے بچے فروخت کرنے کا اعلان کررہا ہے . لاڑکانہ شہر کے متاثرین کیمپ میں رہنے والا نورل چانڈیو اپنے گھر والوں کی بھوک مٹانے کے لیے اپنے بچوں کو فروخت کرنے کی آوازیں لگاتا دکھائی دے رہا ہے .

     

    فاقہ کشی سے بدحال شخص آوازیں لگا رہا ہے کہ بچے لے لو، کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے . بچے لے لو، روٹی کے لیے پیسے نہیں ہیں . متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میرا گھر بار سب ڈوب گیا ہے اور تمام سامان پانی میں بہہ گیا ہے . ہمارے پاس ٹینٹ ہے نہ سر چھپانے کی جگہ . نورل چانڈیو آوازیں بلند کرتا ہے کہ میرے بچے لے لو، اور بدلے میں مجھے راشن کا ایک تھیلا دے دو .

    رائس کینال کے پل کے مقام پر بچوں سمیت عارضی پذیر شخص کا کہنا ہے کہ کئی روز سے راشن ملا، نہ ہی کوئی ٹینٹ دستیاب ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی کسی نے داد رسی نہیں کی . قبل ازیں لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے امدادی سامان کی مبینہ طور پر فروخت کی خبریں اور وڈیو بھی میڈیا پر سامنے آئی تھی، جس کے بعد سیلاب متاثرین نے مقامی انتظامیہ اور حکومتی شخصیات پر امدادی سامان کی مستحقین تو فراہمی کے بجائے ادھر ادھر کرنے کے الزامات عائد کیے تھے .

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • شیخ یعقوب سیلاب زدگان کی مددتونہ کرسکے مگران کے جذبات سے کھیلنے کی اداکاری خوب کرنے لگے

    شیخ یعقوب سیلاب زدگان کی مددتونہ کرسکے مگران کے جذبات سے کھیلنے کی اداکاری خوب کرنے لگے

    ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان:پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب سیلاب زدگان کی مددتونہ کرسکے مگران کے جذبات سے کھیلنے کی اداکاری خوب کرنے لگے۔ان دنوں شیخ یعقوب موٹرسائیکل پر مختلف علاقوں کے چکر کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اورسیلاب زدگان سے ہمدردیاں بٹورنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ ان کے اس جذبات شعبدہ بازیوں پر متاثرین سیلاب نے غم وغصہ کااظہارکیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ جب سیلاب سے ہمارے گھرپانی میں بہہ رہے تھے اورہم اپنے منتخب نمائندے کی راہ دیکھ رہے تھے تب شیخ یعقوب کاکوئی پتہ نہیں تھا۔متاثرین سیلاب نے کہاکہ ہم نے شیخ یعقوب کوکامیاب کراکر زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ آج ہمیں بھگتناپڑرہاہے۔

    ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب کی جانب سے مشکل کی گھڑی میں حلقہ کے عوام کی کسی قسم کی مددنہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اب شیخ یعقوب نے نئے تماشے شروع کررکھے ہیں اور ہمارے جذبات سے کھیلنے کیلئے موٹرسائیکل پر دورے کرکے ہماری ہمدردیاں حاصل کرناچاہتاہے مگرہم اس کے اصل دھوکے بازچہرے کوپہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب شیخ یعقوب کو چاہیے کہ وہ کسی دوسرے حلقے سے الیکشن میں حصہ لے ورنہ اس کے مخالفین کو ووٹوں سے کامیاب کراکر اس کی زیادتیوں سے بدلہ لیں گے۔

    سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکافوکل پرسن محمدخان کامرانی حلقہ سٹی ٹومیں متاثرین سیلاب کو سرکاری فنڈز فراہم کرکے ان کی ہمدردیاں بٹورنے میں مصروف، واضح رہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے حلقہ سٹی ون میں ممبرقومی اسمبلی جب کہ حلقہ سٹی ٹو سے ممبرصوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کیا ہے۔

    سردارعلی امین خان گنڈہ پور متاثرین سیلاب کی سرکاری فنڈزاوروسائل سے مددکرکے حلقہ سٹی ٹومیں راج کرنے کاخواب پورا کرنے کی کوشش کررہاہے اوراپنی سیاست چمکارہاہے جبکہ ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب،ممبرصوبائی اسمبلی لطف الرحمان اورممبرصوبائی اسمبلی آغازگنڈہ پورخاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں۔ انہیں متاثرین سیلاب کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے

     

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انکی جانب سے کسی قسم کی امدادمہیانہیں کی گئی جس پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام سراپااحتجاج ہیں اورانہوں نے آئندہ جنرل الیکشن میں ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب،ممبرصوبائی اسمبلی لطف الرحمان اورممبرصوبائی اسمبلی آغازگنڈہ پورکامکمل بائیکاٹ کرنے کااعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ جنرل الیکشن میں شیخ یعقوب،لطف الرحمان اورآغازگنڈہ پور کے مخالفین کوووٹ دے کر ان کو ہرانے میں اپنا کرداراداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ شیخ یعقوب، لطف الرحمان اورآغازگنڈہ کی ہارکو یقینی بنائیں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ضبط کر لیا، شرجیل انعام میمن

    پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ضبط کر لیا، شرجیل انعام میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے چونکا دینے والے انکشاف میں کہا ہے کہ سندھ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پنجاب سے آٹا خریدا جو پنجاب حکومت نے ضبط کت لیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے بدھ کو پنجاب بارڈر پر ان ٹرکوں کو ضبط کیا اور ایف آئی آر درج کرائی پاکستان تحریک انصاف بار بار تمام حدیں پار کر رہی ہے پہلے انہوں نے ایک جعلی مہم شروع کی اور اب وہ امدادی اشیاء روک رہے ہیں۔


    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پی ڈی ایم اے نے مون سون 2022 کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے 300,000 راشن بیگز خریدے یہ راشن بیگز 3,450 روپے فی راشن بیگ کے نرخوں پر خریدے گئے تھے جن میں تمام قابل اطلاق ٹیکس، پیکنگ بوریاں اور ٹرانسپورٹیشن چارجز شامل تھے۔

    راشن کے تھیلوں میں سنرج آٹا، گرم مسالہ، ماچس کا ڈبہ، چاول، دال چنا، ویجیٹبل آئل ، نمک، چینی، چائے، دودھ کا پاؤڈر اور لال مرچ شامل ہیں-

    اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کے ساتھ سید آباد نائب تحصیلدار جام عبدالستار نے ٹرک کو روک کر کھانے پینے کی اشیاء ضبط کر لیں۔ نائب تحصیلدار نے ایف آئی آر درج کرائی اور الزام لگایا کہ ٹرک آٹا جمع کر رہا تھا۔

    بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 3 اموات،میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے مختلف امراض کا…

    سندھ کے سیلاب متاثرین تک جو آٹا پہنچنا تھا، وہ ضبط کر لیا گیا اور اب صادق آباد کی ضلعی انتظامیہ اسے سرکاری نرخوں پر فروخت کرے گی ایف آئی آر پنجاب پریوینشن ہورڈنگ ایکٹ 2022 کے تحت درج کی گئی۔

    شرجیل انعام میمن کی ٹوئٹ پر سینیٹر سحر کامران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، یہ پاکستانی عوام کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔


    سحر کامران نے کہا کہ سیلاب زدہ لوگوں کو ریلیف سے محروم رکھنا، بین الاقوامی ڈونرز کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم اور اب آٹے کی سپلائی روکنے کی سازش انتہائی خطرناک ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

  • پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے،آرمی چیف

    پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے،آرمی چیف

    پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے، آرمی چیف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سند ھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دادو اور دیگر سیلا ب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ وقت گزارا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر چکا ہوں،سب سے زیادہ تباہی دادو کے علاقے میں ہوئی ہے،حمل جیل اور منچھر جھیل مل چکے ہیں،دیگر علاقوں میں ریسکیو کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،بین الاقوامی برادری ہماری مددکر رہی ہے، اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں، ان کے لئے امداد لیکر آئیں،دادو میں ریسکیو اورریلیف آپریشن جا ری ہے،عالمی برادری مدد کر رہی ہے،صرف ان پر انحصار نہیں کرنا چاہئے،سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے،پاکستان بھرسے لوگ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچا رہے ہیں،پلاننگ کر رہے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا نہ پڑے پاکستان میں مزید بڑے ڈیمز بنانے پڑیں گے،سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا منصوبہ زیر غور ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ سے کافی امداد آ رہی ہے،سندھ کے لوگ بھی آگے بڑھیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دادو اور اطراف کے علاقوں میں 5ہزار خیمے تقسیم کرنے کی ہدایت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کیساتھ بھی گفتگو کی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 264 سیلاب میں محصور افراد کو نکالا جا چکا

    پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 264 سیلاب میں محصور افراد کو نکالا جا چکا

    پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاوشیں جاری ہیں ،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32 پروازیں، 163 افراد کو بچایا گیا ہیلی کاپٹرز سے 34 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 4 ہزار 264 سیلاب میں محصور افراد کو نکالا جا چکا ہے ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاجمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپس، 284 امدادی اشیا کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں،

    این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں پاک بحریہ نے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سینٹرز، 6مرکزی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے،پاک بحریہ نے دو خیمہ بستیاں قائم کیں، جہاں 4 ہزار 189 افراد رہائش پذیر ہیں، پاک بحریہ کے زیر انتظام قائم 50 میڈیکل کیمپس میں 33 ہزار 973 مریضوں کا علاج کیا گیا،مختلف اضلاع میں 1200 ٹن راشن، 2 ہزار 780 خیمے، 4 لاکھ 60 ہزار 577 لیٹر صاف پانی تقسیم کیا،پاکستان نیوی کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں 10 اضلاع میں تعینات ہیں‌،ہنگامی ریسپانس ٹیمیں 45 موٹرائزڈ بوٹس، 2 ہوور کرافٹس سے لیس ہیں، پاک بحریہ کی ان ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 13 ہزار 63 محصور افراد کو بچایا،پاک بحریہ نے اندرون سندھ میں 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے ہیں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے اب تک 47 پروازوں میں 465 افراد کو بچایا،ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 3 ہزار 297 پیکٹس راشن، 300 کلو گرام ادویہ تقسیم کی گئیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ہے قطر کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے بارشوں سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان بالخصوص سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان الثانی کو سیلاب کے باعث تباہی سےآگاہ کیا اور کہا کہ سیلاب سے15لاکھ گھراور تمام فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں،سندھ کے 23 اضلاع میں 10.48 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں کیمپس میں 6 لاکھ متاثرین قیام کررہے ہیں ،قطری سفیرنے وزیراعلی سندھ کو خیموں کی کارگو سہولت دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے میں خود بھی بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے جارہا ہوں

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے 6 اضلاع میں 41 ریلیف کیمپوں میں 17 ہزار 337 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے کراچی کے 6اضلاع میں 41 کیمپوں میں متاثرین کو بنیادی اشیا فراہم کی جارہی ہیں کیمپوں میں کھانا، پانی ، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی جاری ہے بارش اور سیلاب سے متاثرین کو ریسکیو کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے کراچی کے ضلع شرقی میں قائم 15 کیمپوں میں 8ہزار 476متاثرین سیلا ب کو رکھا گیا ،ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 4ہزار 248متاثرین کو ٹھہرایا گیا ،کراچی کے ضلع وسطی میں 2 ریلیف کیمپ میں آنے والے متاثرین کو رکھا جائے گا،

    دادو میں سیلاب کی صورتحال برقرار،میہڑ رنگ بند پر دباؤ ختم ہونا شروع ہو گیا،میہڑ رنگ بند میں پانی کی سطح 3 سے 5 انچ تک کمی ہوئی ہے خیرپورناتھن شاہ میں بھی پانی کی سطح میں بتدریج کمی ہوئی ہے خیرپور ناتھن شاہ انڈس ہائی وے سے ملحقہ علاقوں میں پانی 5 سے 6 انچ کمی ہوئی ہے کاچھو کے سیکڑوں دیہات کا زمینی رابط تحصیل ہیڈ کوارٹر جوہی سے منقطع ہو چکا ہے

    بھان سعیدآباد کی دل نہر کو 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،سیہون شریف،منچھر جھیل کے پانی کو مزید راستے دینے کیلئے دوسرا کٹ بھی لگا دیا گیا،منچھر جھیل کو ایل ایس بند مایئل 99 اور 100 کے درمیاں کٹ لگا دیا گیا ،دوسرے کٹ سے منچھر جھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں اخراج ہوگا منچھر جھیل کی سطح کی سطح میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی،

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔